🚨 فیکٹ چیک | بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
بھارتی میڈیا اور اس کے سوشل میڈیا کارندے ایک بار پھر جھوٹ کی فیکٹری چلا رہے ہیں۔ خواجہ محمد آصف کی شخصیت بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا کے اعصاب پر اس قدر سوار ہے کہ اصل مقابلہ میدان میں نہیں، اب AI کی جعلی آوازوں کے ذریعے پروپیگنڈے میں کیا جا رہا ہے۔ 😏
حقیقت یہ ہے کہ وائرل کلپ میں آواز کو AI کے ذریعے تبدیل کرکے اسے خواجہ محمد آصف سے منسوب کیا گیا ہے۔ یہ منظم اور گمراہ کن پروپیگنڈا ہے۔
عوام سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایسی جعلی آڈیو پر یقین کرنے سے پہلے اس کے اصل ماخذ اور مستند ویڈیو کو ضرور چیک کریں۔ 👈اصل فوٹیج تصدیق کے لیے منسلک ہے۔
جی ہاں جناب بھارتی میڈیا کی نیندیں اڑانے کے لیے خواجہ محمدآصف کا نام ہی کافی ہے! 🔥 تبھی یہ تدبیریں تبھی ایسے من گھڑت پروپیگنڈے۔۔۔۔
@iranbutt85@AdvocateTehreem@_ChSAli@KhawajaMAsif
#citymedia_Sialkot
🔸️سیالکوٹ شہر سے ملحقہ دوبرجی ملہیاں تا اکبرآباد چوک (ڈیفینس روڈ/پسرور بائی پاس) پر مشتمل تقریباً 1.25 کلومیٹر طویل مصروف ترین تجارتی شاہراہ گزشتہ کئی برسوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ سڑک کی خستہ حالی کے باعث نہ صرف روزانہ ہزاروں شہریوں، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ مقامی آبادی کے لیے بھی آمدورفت ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔
🔸️اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے بیشتر علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے، تاہم اس اہم شاہراہ کی حالت تاحال جوں کی توں ہے۔
🔸️شہریوں کے مطابق یہ سڑک تحصیل سیالکوٹ کے اُن علاقوں سے گزرتی ہے جہاں چوہدری ارمغان سبحانی ایم این اے اور چوہدری طارق سبحانی ایم پی اے عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ایسے میں اس اہم شاہراہ کی تعمیر نہ ہونا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کا کریڈٹ لینے والے نمائندوں کی موجودگی میں اس بنیادی عوامی ضرورت کو مسلسل نظر انداز کرنا شہریوں کے لیے باعثِ تشویش بھی ہے اور حیرت بھی، ج��کہ عوام اب اس سڑک کی تعمیر کے حوالے سے عملی اقدامات کی منتظر ہے۔
🔸️مقامی شہریوں کا مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی قیادت میں پنجاب بھر میں سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے متعدد منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں، جن سے عوام کو نمایاں ریلیف ملا ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر مواصلات سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم تجارتی شاہراہ کو بھی فوری طور پر ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے تاکہ علاقہ مکین بہتر سفری سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
🔸️شہریوں کے مطابق اس سڑک کی بار بار تباہی کی ایک بڑی وجہ مناسب س��وریج نظام کا فقدان بھی ہے۔ بارش اور گندے پانی کی نکاسی کا مؤثر انتظام نہ ہونے کے باعث سڑک جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں صرف سڑک کی مرمت کافی نہیں ہوگی بلکہ دوبرجی ملہیاں سے دوبرجی آرائیاں تک (تقریبا 4.3 کلیومیٹر) اس شاہراہ کو دورویہ (ڈبل کیرج وے) تعمیر کیا جائے اور اس کے ساتھ جدید سیوریج لائن بھی بچھائی جائے تاکہ مستقبل میں سڑک محفوظ رہے اور علاقے کے دیرینہ نکاسی آب کے مسائل بھی مستقل بنیادوں پر حل ہو سکیں۔
🔸️اہلیان علاقہ نے اس امر کی بھی نشاندہی کی کہ یہ شاہراہ سیالکوٹ سبزی منڈی تک پہنچنے کا مرکزی راستہ ہے، جہاں روزانہ بھاری ٹریفک، تجارتی گاڑیاں اور شہری بڑی تعداد میں آمدورفت کرتے ہیں۔ سڑک کی موجودہ خستہ حالت نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر کر رہی ہے بلکہ حادثات کے خطرات میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔
🔸️علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، وزیر مواصلات پنجاب اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس اہم عوامی اور تجارتی شاہراہ کی تعمیر، توسیع اور سیوریج نظام کی فراہمی کے منصوبے کو فوری طور پر عملی شکل دی جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ، آسان اور معیاری سفری سہولیات میسر آ سکیں۔
@GovtofPunjabPK
@SohaibBherthMPA
@MaryamNSharif
#citymedia_Sialkot #sialkot
🚨 شہرِ اقبال سیالکوٹ مزید انتظار کا متحمل نہیں!
📍سیالکوٹ وہ شہر ہے جس نے قومی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ سرجیکل آلات، ہوزری مصنوعات اور عالمی معیار کے کھیلوں کے سامان خصوصاً فٹ بال کی برآمدات کے باعث یہ شہر دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن چکا ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہاں کے عوام نے حکومتوں پر مکمل انحصار کرنے کے بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ڈرائی پورٹ اور بین الاقوامی ائیرپورٹ جیسے بڑے منصوبے بھی کامیابی سے مکمل کیے۔
🎓 اس کے باوجود تعلیم کے میدان میں سیالکوٹ شدید محرومی کا شکار ہے۔ پورے ضلع میں خواتین کے لیے صرف ایک یونیورسٹی موجود ہے جبکہ مرد طلبہ کے لیے کوئی سرکاری یونیورسٹی نہیں۔ جدید ٹیکنیکل اور پروفیشنل تعلیم کے لیے بھی شہر میں کوئی جامع ادارہ موجود نہیں، جس کے باعث نوجوانوں کو دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔
🏥 صحت کے شعبے کی صورتحال بھی توجہ طلب ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی اور صنعتی اہمیت کے باوجود جدید طبی سہولیات اور بڑے سرکاری ہسپتالوں کی کمی شہریوں کے لیے مسلسل مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔
🚌 دوسری جانب پنجاب کے متعدد شہروں اور تحصیلوں میں جدید الیکٹرک بس سروس اور بیوٹیفیکیشن منصوبے کامیابی سے مکمل کیے جا چکے ہیں، مگر گنجان آباد اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہم ضلع سیالکوٹ تاحال ان سہولیات سے محروم دکھائی دیتا ہے۔
🏭 یاد رہے کہ سیالکوٹ نہ صرف اپنے شہریوں بلکہ گردونواح اور دور دراز اضلاع سے آنے والے ہزاروں افراد کو بھی روزگار فراہم کرتا ہے، اس لیے اس شہر کی ترقی درحقیقت پورے خطے کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔
🤝 وزیراعلٰی پنجاب @MaryamNSharif سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ سیالکوٹ کو بھی ترقیاتی منصوبوں میں وہی اہمیت دی جائے جس کا یہ حقیقی معنوں میں حق دار ہے۔ تعلیم، صحت، جدید پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری خوبصورتی کے منصوبوں کو ترجیح دے کر اس شہر کی دیرینہ محرومیوں کا ازالہ کیا جائے، تاکہ شہرِ اقبال اپنی معاشی کامیابی کے ساتھ ترقیاتی میدان میں بھی نمایاں مقام حاصل کر سکے۔
@NawazSharifMNS
#Citymedia_sialkot
#MaryamNawaz_citymedia
درخت گرنے سے کچھ دیر پہلے حساس اداروں کے کچھ لوگوں کو درخت کے پاس کھڑے کچھ باتیں کرتا دیکھا گیا۔ اس ملک میں آزادی صحافت کا گلہ گھوٹنے کے لیے اب آندھی سے ڈرٹی ورک کروایا جا رہا ہے۔
@MohsinHijazee جی سر وہی عرض کیا کاغذی کاروائی اور اپروولز جو محض ایک یا دو دن میں ماضی میں ہو جایا کرتی تھیں فیٹف کے نام پراس پر تین چار مہینے لگاتے ہیں اور سب کاروباری مجھ سمیت اسی سے تنگ ��یں یعنی اعلانیہ پابندی نہیں لیکن بیوروکریٹک ڈیلے اس قدر ہے کہ عام طور پر اسے پابندی ہی بولا جا رہا ہے
@MohsinHijazee کہیں تو سٹیٹمنٹ ڈی ایم کر دیتا ہوں😊
پیسے اپروچ سے نہیں سپورٹنگ کاغذات اور متعلقہ کاروباری اکاؤنٹ کھلوانے سے باہر جانے ہیں کیونکہ فیٹف کے نام پر فارن رقوم کی آمدورفت انتہائی پچیدہ و دشوار ترین بنا دی گئی ہے مزید پیسے بھیجنا ہی نہیں وصولی کے لیے بھی کافی ڈاکومینٹشن درکار ہوتی ہے
پنجابی نوں کِہے دی ٹکے برابر پرواہ کرن دی لوڑ نئیں۔ جنہاں پونکنا، پونکدے رہن۔ اپنی زمین، تھاں، تریخ، رہتل دی قدر کرے تے اودے تے اڈیاں گڈ کے پہرہ دیوے۔ پنجاب بارے کدے کوئی گل نہ جان دیا کرو۔ ایہہ ساڈے متھے دی مُہر جے۔
شالا وسے پنجاب
شالا جیوے پنجابی
جیوندی رہے مریم
@PTIofficial He must be provided medical care as per the jail manual. It's intriguing though, why he demands a cancer specialist to cure his constipation.
“ حافظ” طاہر اشرفی ( جو کہ حافظ کا لاحقہ “ نسبتاً “ تازہ تازہ استعمال کرنے لگے ہیں پہلے وہ مؤلانا ہوا کرتے تھے) کے بھائی پر الزام ہے کہ وہ وطنِ عزیز میں بلاسفیمی بزنس گروپ کے سرپرستوں میں سے ہیں اور انہیں “ ��افظ “ طاہر اشرفی کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔ اب یہ کس قسم کی “ مذہبی ہم آہنگی “ لیکر آئیں گے وہ عیاں ہے۔
تو بھی سادہ ہے کبھی چال بدلتا ہی نہیں
ہم بھی سادہ ہیں اسی چال میں آ جاتے ہیں
@GovernorSialkot یہ مبینہ سو ملیں جو چند درجن ڈائینگز ہیں پچھلے دس بارہ سال سے ہر سال ہی سردیوں میں گیس کے مسائل سے نمٹنے کے بجائے تین مہینے بند ہوتی ہیں نا ملوں نے متبادل حل نکالا نہ ان خبر دینے والوں نے آج تک پوچھا