نیو کراچی ٹاؤن یوسی ون @UC1_NKhi جو کہ جماعت اسلامی سے دھاندلی کے زریعے چھینی گئی وہاں کے یوسی چیئرمین سو رہے ہیں
ہم @TMCNewKarachi چیئرمین محترم @M_YousufJI صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنی صوابدید پر شاہنواز کالونی میں موجود تجاوزات اور غیر قانونی کچرہ کنڈی کا خاتمہ کردوا دیں
الحمداللہ، لوگوں نے عوامی مسئلے پر جماعت اسلامی کا ساتھ دیا۔ تمام تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہے۔ کہیں کوئی گملا نہیں ٹوٹا، کوئی گولی نہیں چلی، کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں ہوا۔
انا للہ وانا الیہ رجعون
امیر @KarachiJamaat محترم @NaeemRehmanEngr صاحب کی خوش دامن کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے. انکی
نماز جنازہ کل صبح 10 بجے مسجد الفلاح بلاک A، نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔
یوسی 1، @TMCNewKarachi پر مسلط پیپلزپارٹی کے قابض چئیرمین راو نوید یوسی 1 کے سرکاری دفتر سے سرکاری سامان اور عملہ زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ انہوں اجمیر نگری کے قریب کچی آبادی میں ایک خودساختہ یوسی آفس کھول رکھا ہے، جہاں مبینہ طور پر عوام کی مشکلات کا حل تلاش کرنے کے بجائے، کچی آبادی میں خالی پلاٹوں پر قبضوں کی منصوبہ بندی اور پانی کے ناجائز کنیکشش کی خرید وفروخت کی جاتی ہے۔
حلف اٹھائے ہوئے دو ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے مگر قابض چئیرمین نے اب تک یوسی کا کوئی اجلاس نہیں بلایا اور نہ ہی جماعت اسلامی کے منتخب کونسلرز سے کوئی ملاقات کی ہے۔ جماعت اسلامی کے کونسلرز صفائی اور سیوریج کے کاموں کے حوالے سے قابض چئیرمین کے سپوک پرسن امین بلوچ سے رابطہ کرتے ہیں مگر وہ مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ یاد رہے کہ بقرعید کے موقع پر بھی قابض چئیرمین و وائس چئیرمین دس گاڑیوں اور متعلقہ عملے سمیت غائب تھے جبکہ جماعت اسلامی کے کونسلرز کو آلائشوں کو اٹھانے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا۔ جسکے بعد چئیرمین نیوکراچی ٹاون @M_YousufJI بھائی نے خصوصی نوٹس لیا اور سیکٹر 2 اور 3 میں ایک ایک گاڑی فراہم کی گئی تھیں۔
دوسری طرف سیکٹر 2 اور 3 سے تمام کنڈی مین ہٹاکر انہیں من پسند جگہوں پر استعمال کیا جارہا ہے۔ دونوں سیکٹرز میں کئی مقامات پر گٹر بند ہیں اور سیوریج کا گندا پانی گلیوں اور سڑکوں پر بہ رہا ہے جسکی وجہ سے اہل محلہ سخت اذیت کا شکار ہیں۔ سیکٹر 2 اور 3 میں جماعت اسلامی کے منتخب کونسلرز سید محمد اسماعیل اور ڈاکٹر خالد مشتاق کو بھی کنڈی مین دستیاب نہیں ہیں۔
جماعت اسلامی @JI_NorthKarachi اپنے لوگوں کو ان حالات میں تنہا اور بے بس نہیں چھوڑ سکتی ہے. اگر پیپلزپارٹی کے قابض ٹولے نے اپنی روش نہیں بدلی تو جماعت اسلامی حلقہ الحمید کے ��ارکنان اہل محلہ (سیکٹر2 اور سیکٹر 3) کے شانہ بشانہ سیوریج اور دوسرے بلدیاتی مسائل کو حل کروانے کے لئے ناصرف خودساختہ یوسی آفس کے سامنے احتجاج کریں گے بلکہ دوسرے قانوی راستے بھی اختیار کریں گے۔
لیکن اس سے پہلے کے بات احتجاج اور راست اقدام کی طرف جائیں، ہم پیپلزپارٹی کراچی کے صدر @SaeedGhani1 صاحب اور مئیر @murtazawahab1 صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر ان میں زرا سی بھی سیاسی بصیرت ہے تو معاملے کا نوٹس لیں۔
ہمارے مرتضیٰ وہاب صاحب کی ٹیم انکا ٹویٹر ہینڈل چیٹ GBPT کی بھرپور مدد سے اس طرح چلا رہی ہیں جیسے ہمارے بچپن کے زمانے کی حکومتیں @PTVNewsOfficial کی خبریں چلاتی تھیں۔ راوی صرف چین ہی چین لکھتا تھا۔ جب کے خبرنامے کے دوران ہی گھر کے باہر سے مختلف سمتوں سے آنے والی فائرنگ کی آواز جہاں خوف کا احساس دلاتی تھیں وہیں نیوز کاسٹر کے جھوٹ کا پول بھی کھول دیتی تھیں۔ ان ٹویٹس کی حالت بھی ویسی ہی ہے۔ ٹوئٹر پر کراچی میں جگہ جگہ کام ہورہا ہے اور برسرزمین شہر میں کوئی سڑک ایسی نہیں جہاں دو منٹ کے سفر میں کھڈوں کا سامنا نہ کرنا پڑتا ہو۔
اگر حالیہ #متنازع مردم شماری (جس میں کراچی کی آبادی کو کم از کم ایک کروڑ کم گنا گیا ہے) کے مطابق حلقہ بندیاں ہوئیں تو #کراچی کی قومی اسمبلی کی نشستیں 21 سے بڑھ 22 اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں 43 سے بڑھ 47 ہوجائیں گی۔
ضلع #وسطی، #شرقی، #غربی اور #جنوبی میں صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست کا اضافہ ہوگا جبکہ قومی اسمبلی کی اضافی نشست ضلع جنوبی کے حصے میں آئے گی۔ اگر گزشتہ 15 سالوں میں #پیپلزپارٹی کے کنڈیکٹ کو دیکھا جائے تو انکی پوری کوشش ہوگی کہ ضلع وسطی، شرقی اور غربی میں نئی حلقہ بندی اس طرح کی جائیں کہ نیا بننے والا حلقہ انکے لئے سازگار ہو۔
کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اس پورے عمل پر نظر رکھنے اور پہرہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ سعید غنی حلقہ بندیوں کی انجنیرنگ کے ماہر ہیں۔ وہ کچی آبادیوں کیساتھ شہری آبادی کا کچھ حصہ ملاکر پیپلزپارٹی کو کھیلنے کے لئے نئے میدان فراہم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
نوابشاہ کے قریب ہونیوالے ٹرین حادثے میں 30قیمتی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ہے، اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو صحت عطاء فرمائے۔ الخدمت کی ریسکیوٹیم نے وہاں موجود مقامی افراد کے ساتھ ملکر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔
خبروں کے مطابق فوری طورپر مقامی لوگوں نے زخمیوں اور ہلاک شدگان کو ٹھیلے اور گدھاگاڑیوں پر قریبی اسپتال پہنچایاتھا۔ پندرہ سال سے سندھ پر راج کرنے والی پی پی نے پانچ ماہ 4ارب روپے سے زائد ٹی وی اشتہارات پر تو اُڑادیے لیکن انکے پاس ہنگامی حادثات سے نمٹنے کیلئے کچھ بھی نہیں۔ اسپتالوں میں فوری طبی امداد نہیں، کوئی ریسکیوکا نظام نہیں۔ وزیراعلیٰ صاحب! چھ مہینے کے اشتہارات کے پیسوں میں صوبے کیلئے ایک درجن ریسکیوہیلی کاپٹرز خریدے جاسکتے تھے۔
جناب @SaeedGhani1 صاحب، پہلی تصویر میں @MediaCellPPP کی 15 سالہ حکومت کی بدترین کارکردگی کی عکاسی ہے اور دوسری تصویر میں @AlkhidmatOrg کی بے لوث خدمات کی۔
کچھ شرم کریں۔ آپ لوگ بار بار حکومت میں آتے ہیں لیکن ان حادثات کو روکنے کیلئے کوئی عملی ایکشن نہیں لیتے۔ ریلوے کو ٹھیک کیا کرتے، بتدریج اسکا نظام بیٹھتا جارہا ہے۔ سندھ میں مسلسل آپ کی پارٹی حکومت ہے، اس بھیانک حادثے کے بعد ہیپلزپارٹی کی سرکار کہاں تھی؟
وسیم بھائی، #CPLC کے ڈیٹا کے مطابق پچھلے سال کراچی میں 52149 ہزار موٹر سائیکل اور 27149 ہزار موبائل فون چھینے گئے تھے۔ 600 افراد اسٹریٹ کرائم میں ڈاکوں سے مزاحمت کے دوران زخمی ہوئے جبکہ 110 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گویا ہر مہینے اوسط 9 افراد اسٹریٹ کرائم کی وجہ سے زندگی سے محروم ہورہے ہیں۔
اپنے کسی بھی رپورٹر سے لاہور شہر کے اعدادوشمار حاصل کریں، کراچی کے مقابلے 20% سے 30% ہو جائیں گے۔
#KarachiVzLahore
پانی کی عدم فراہمی کے خلاف
احتجاجی مظاہرہ
خصوصی شرکت: @NaeemRehmanEngr
امیر @KarachiJamaat
بمقام: فور کے چورنگی
بوقت: 31 جولائی بروز پیر شام 6:30 بجے۔
جماعت اسلامی علاقہ @JI_NorthKarachi
یزید "وامرہم شوری بینہم" کے بغیر قبضہ کرکے خلیفہ بنا تھا، @murtazawahab1 بھی ریاستی قوت پر قبضہ کرکے مئیر بنے ہیں۔ جب آپ ��بضہ کرکے آتے ہیں تو آپکی سوچ بھی یزیدی ہی ہوتی ہے۔ نارتھ کراچی کی دس لاکھ آبادی کا پانی بند کرکے مرتضی وہاب نے خود کو #یزید اور #ملوکیت کا بندہ ثابت کیا ہے۔
قبضہ مئیر @murtazawahab1 نے نارتھ کراچی کو #پانی فراہم کرنے والی K3 کی لائن کٹوادی ہے، جسکی وجہ سے پانی کا ایک بڑا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ محرم الحرام میں نارتھ کراچی کی عوام بوند بوند پانی کو بھی ترس گئے۔ گزشتہ روز 4K چورنگی مسلسل عوامی جذبات کا مرکز بنارہا ہے۔ اس موقع پر @JI_NorthKarachi کے منتخب نمائندے بھی لوگوں کیساتھ موجود تھے۔