@s0nhri_sn0w اب تو کم و بیش ہر چینل کا یہی حال ہے ڈرامے میں امیر طبقہ دکھانے کے لیے بے ہودہ ترین لباس پہنے عورتیں دکھائی جاتی ہیں۔ شاہد عزت بھی اب مڈل کلاس طبقے کی میراث رہ گئی ہے اور امیر طبقہ اس سے نابلد ہے شاید ۔
@iAliQ_@RShahzaddk بلکل ٹھیک کہا سب سے بڑا مسئلہ لوگوں کی اپنے علاقوں سے یہاں ہجرت ہے اور وہ اس لیے کہ بچے اچھا پڑھ لکھ جائیں روزگار،سہولیات تو لوگوں کو یہ تمام چیزیں ان کے دروازے پر دیں تاکہ وہ دوسرے شہروں کا رخ نہ کریں۔
@CDAthecapital@ZahidGishkori سر ذرا آئی نائن سیکٹر اور فیض آباد کی سڑکوں کی خبر بھی لے لیں وہاں تو ٹھوڑی سی بارش میں بھی پانی رک جاتا ہے سڑک پر اور کام صرف اتنا سا ہے کہ گٹر کی صفائی ہو جائے جو کچرا آنے سے بند ہیں تو یہ مسئلہ حل ہو جائے گا ۔
@zaighamkhan یہی تو اصل مسئلہ ہے عوام اپنی ذمہ داری نبھانے کو تیار نہیں ہے ہر کام حکومت نہی کر سکتی اپنا محلہ اپنا علاقہ صاف رکھنا عوام کی ذمہ داری ہے ۔ یہاں تو اپنے گھر کے آگے سے جھاڑو دے کر گند دوسرے کے دروازے کے سامنے کر دیتے ہیں اور پھر حکومت کو گالیاں دیتے ہیں ۔
@AbsarAlamHaider جب تک عوام باشعور نہیں ہوتی یہ ملک نہیں سدھر سکتا یہ عوام گندگی پسند ہے اس کو اچھا لگتا ہے جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنا، تھوکنا، عجیب غلیظ قسم کے لوگ ہیں۔ سی ڈی اے بھی کتنا اور کب تک گند سمیٹے ان کا خود بھی احتیاط کرنی چاہیے ۔
@KlasraRauf پاکستانی عوام کو سب کی فکر ہے سوائے اپنے،اگر یہ اپنے حقوق کے لیے جدو جہد کریں تو بہتری آئے گی مگر اس بات کے لیے یہ نکلتے نہیں ۔ باقی میڈیا کا کردار دجالی ہے سارا دن بیٹھ کر سیاستدانوں کا بیانیہ بناتے رہتے ہیں اور ہم بے وقوف عوام ان کے چکر میں آ کر اپنا وقت ضائع کرتے ہیں۔
@UrduVirsa اندازہ لگائیں آج کے دور میں بھی پچیس ہزار تنخواہ ؟؟ جبکہ تین افراد کا ماہانہ ضروری گروسری کا خرچہ ہی پندرہ سے بیس ہزار تک پہنچ چکا ہے ۔
@PakPMO
ظالم کی دراز رسی کھنچتے پتہ بھی نہیں چلتا اور یہی دعا ہے کہ اللہ پاک پوری شدت سے اب یہ رسی کھینچ لے۔
@saleemspeaks2 یہ گاڑی وی آئی پی کیٹیگری میں چلاتا ہو گا جس میں کرایہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اب تو مہران والے بھی ٹھیک ٹھاک کرایہ لیتے ہیں پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے ۔
@TheFarhanAKhan جی اور ذائقہ انتہائی برا ہو گیا ہے ان کے پلاؤ کا اور باقی رہی ویٹرز کی تنخواہوں کی بات تو حکومت کی مققر کردہ سے کم ہو گی یقیناً اور اس میں بھی کٹوتی کرتے ہوں گے۔
@Eshaal0 بہنوں کا بھی حق ہے اور آپ کا بھی ہے اگر استطاعت رکھتے ہیں تو مارکیٹ کی قیمت کے حساب سے بہنوں کا جو حصہ بنتا ہے وہ ادا کر دیں اور گھر خود رکھ لیں تمام ضروری کاغذی کارروائی کر کے۔ اگر بچے جائیداد بنانا چاہتے ہیں تو خود محنت کریں اور اپنی جائیداد بنائیں آپ خود پر بوجھ نہ ڈالیں ۔
@saleemspeaks2 جس معاشرے میں ناچنے گانے والے اچھا کما رہے ہوں گے اور کاروبار کرنے والے یا پڑھنے لکھنے والے طرح طرح کے مسائل دیکھ رہے ہوں گے مگر کمائی پھر بھی کم ہو گی تو وہاں ایسی ہی سوچ پروان چڑھے گی۔ مگر گھر کے بڑوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس مشکل وقت میں بھی بچوں کی سوچ ایسی نہ ہونے دیں۔
@TechRaHat کچھ دن پہلے ایزی پیسہ میں کچھ پیسے کروائے دکان سے جا کر، سو روپے دکان والے نے لیے اور جب پیسے چیک کئے اکاؤنٹ میں تو اس میں سے بھی پندرہ روپے کٹ کئے ہوئے تھے۔
@rabiatalks جس ملک میں قانون امیر کے گھر کی باندی ہو وہاں ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں ہماری تو اب یہ دعا ہے کہ رب کریم کا قہر ہی برسے ایسے لوگوں پر کیونکہ اس ملک میں تو کوئی قانون ہے نہیں ۔
بارہ بج کر دس منٹ ہو گئے ہیں بجلی بحال نہیں کی گئی اب تک، ایک تو ہر ہفتے کے دن کا ڈرامہ ہے اس ادارے کا اوپر سے وقت کی پابندی بس بجلی بند کرنے تک کرتے ہیں نا اہل لوگ۔
@Iescoofficialpk
@ShafqatQureshi_ یہاں تو واضح سختی ہے ہمارے ایک گھر میں کیا پالیسی ہے بہوؤں کو کام پہ لگا رکھا ہے ساتھ ساتھ تعریفیں جاری رہتی ہیں ان کی اپنی بیٹیوں نے پانی کا گلاس تک نہیں دھویا مرضی نہ ہو تو سارا کام بہوئیں کرتی ہیں جوائنٹ فیملی سسٹم رکھا ہوا ہے جس میں دو بہوئیں کام کرتی ہیں باقی سب عیش و آرام
@KeepsamM یہ تو سندھ ہے دو ہزار چوبیس میں میری بڑی بہن کی طبعیت اچانک خراب ہوئی وہ بے ہوش ہو گئیں فوراً پمز اسلام آباد لے جایا گیا، ایمرجنسی میں رکھا گیا فوری وینٹیلیٹر کی ضرورت تھی جو وہاں نہیں تھا ان کو ہینڈ پمپ سے آکسیجن دیتے رہے ہم اور اگلے دن وہ فوت ہو گئیں ۔ یہاں ہر طرف چور بازاری۔