🚨 بریکنگ نیوز: امیرِ محترم اور ان کے برادرِ اصغر کی گمشدگی کیس میں اہم پیشرفت
پولیس کے مؤقف پر عدالت کا سخت نوٹس، ایف آئی اے اور وزارتِ داخلہ کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔
عدالت نے 27 اکتوبر تک تفصیلی رپورٹس طلب کرتے ہوئے اگلی سماعت اسی تاریخ کو مقرر کر دی ہے۔
گفتگو کا معیار، بیانیے کی سچائی اور موقف کا دم خم یہ تعارف کروانے کے لیے کافی ہوتا ہے کہ کون مشنِ رضوی کا کتنا وفادار ہے یہاں کسی کو سرٹیفکیٹ دینے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔
منافقوں پہ بھاری "انس بھائی"
باقی انتشار پسندوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ تنقید کیلئے زبان کے ساتھ عقل کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر مخالفین اور خود کو تحریک کاخیرخواہ کہنے والے دونوں ہی ہمیں ایجنسیوں کا نمائندہ سمجھیں تو دونوں کی سوچ و کاز میں کوئی فرق نہیں۔
دلوں سے بغضِ دین کے زہر کا قلع قمع کرنے اور ہر سو قالَ اللہ و قالَ الرسول ﷺ کی روح پرور صداؤں سے فضاؤں کو معطر کرنے کے لیے عشقِ نبی ﷺ کے جذبے سے شارشار ہو کر آئے گی تحریک لبیک پاکستان، ان شاء اللہ عزوجل✨
#TLP
"تم اپنے حق کے رہبر کی باتوں کو ایسے پسِ پشت ڈال دیتے ہو جیسے ان کی کوئی اہمیت ہی نہ ہو، اور جب وقت ہاتھ سے نکل جاتا ہے تو پچھتاتے ہو۔ یاد رکھو! جو قوم اپنے عادل لیڈر کی نافرمانی کرتی ہے، اللہ اسے ظالموں کا غلام بنا دیتا ہے۔"
مولا علی علیہ السلام
جرأتِ حیدر
طہارتِ سیدہ پاک
وارثِ حسین
عصمتِ زہرا کا آئینہ
شجاعتِ مرتضیٰ کا جلال
صبرِ حسن کا وقار
شریکۃ الحسین
سلطانِ کربلا کی سفیر
شام کے درباروں کو ہلانے والی للکار
ترجمانِ کربلاء
جنابِ سیّدہ زینب سلام اللہ علیہا
راحتِ قلبی، مادرِ جاں حضرت سیّدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا آپ کا اسمِ منور میرے دل کے زخموں کا مرہم اور میری روح کا چین ہے🙏🏻💔
"الحمدللہ کہ مادر می"
🔺رضوی برادران کی جبری گمشدگی کیس🔻
رضوی برادران کی جبری گمشدگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس جواد ظفر کی عدالت میں ہوئی۔ تاہم، سماعت کے دوران کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو سکی اور درخواست پر مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
تمام محبین کارکنان و ذمہداران یا حی یا قیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کریں،
ان لوگوں کیخلاف جو تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان پر ظلم و ستم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دور حاضر میں فیک نیوز ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، بالخصوص یہ انتہائی اہم ہے کہ مرکز سے منسوب غیر مصدقہ اطلاع یا خبر پر یقین کرنے یا اسے آگے پھیلانے سے ہر صورت گریز کیا جائے۔
اس کے پیش نظر مرکز کی جانب سے جاری کردہ مندرجہ ذیل واٹس ایپ نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
کچھ کر نہیں سکتے تو اُتر کیوں نہیں جاتے؟؟
کرسی ہے تمہاری، جنازہ تو نہیں!
سربراہ تحریک لبیک پاکستان اور انکے برادرِ اصغر کی جبری گمشدگی پر دائر درخواست کی سماعت بغیر کسی پیش رفت کے کل (20 اکتوبر) تک ملتوی!
🚨بریکنگ اپڈیٹ
سربراہ #TLP کی جبری گمشدگی پر دائر درخواست کی سماعت بغیر کسی پیش رفت کے کل تک ملتوی!
کون سا نظامِ عدل ہے جو دو انسانوں کے غائب ہونے پر بھی اس قدر اندھا بہرہ اور گونگا بن جاتا ہے؟؟
عدالتوں میں طاقتوروں کے آگے گھٹنے ٹیکنے کی شرمناک ترین قسطیں جاری ہیں۔
پھر چشمِ فلک نے دیکھا کہ ارضِ مقدس کی خاطر سب کچھ وار دینے والے ہمارے شہزادگان آج بھی جبری گمشدگی کا شکار ہیں مگر اپنے نظریے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے۔
جوانی کی دہلیز پر وقت کے یزید کو للکارنے والے بابا جان کے بعد عزم و ہمت کی یہی داستان اب ان کے لختِ جگر دہرا رہے ہیں۔