بانی وقائد جناب @AltafHussain_90 کادُکھ کیاکوئی سمجھ سکتاہے؟ کیاوہ نہیں سوچتے ہوں گےکہ
میرےکردار کی جوقسمیں اُٹھاتے تھےکبھی
اب وہی لوگ گنہگار سمجھتے ہیں مجھے
انشااللہ
ذلت ورسوائی ان احسان فراموشوں کامقدربنےگی اور انہیں جلد قدرت کےمکافات عمل کاسامنا کرنا پڑے گا
اور
ہم دیکھیں گے
پاکستان میں ظلم وجبر کے نظام سے نجات کے لئے جین زی کوآگے آنا ہوگا۔الطا ف حسین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان ایک خطرناک صورتحال سے دوچار ہے، ہمیں ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا، غوروفکر کرنا ہوگا اورحکمراں اشرافیہ کے جابرانہ دور اور جرنیل شاہی سے نجات کے لئے سخت جدوجہد کرنے کے لئے تیار ہونا ہوگا۔ملک میں جاری اس ظلم وجبر کے نظام سے نجات کے لئے پاکستان کے نوجوانوں، جین زی کوآگے آنا ہوگا، جس طرح پوری دنیا میں انقلابات آئے ہیں اسی طرح پاکستان کے نوجوانوں اورتمام شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ملک میں انقلاب برپا کرنے اورحکمراں اشرافیہ سے نجات کے لئے ملکر جدوجہد کرنی ہوگی، انقلاب کے بغیرپاکستان میں مسلط کرپٹ نظام اورحکمراں اشرافیہ سے نجات اورملک کی ترقی واستحکام بہت مشکل نظرآتا ہے، اگر پاکستان کے عوام صرف نعروں پر اورباتوں پر چلتے رہے تواس سے کچھ نہیں ہو گا۔
پاکستان میں نظام انصاف حکمراں اشرافیہ کے تابع کردیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججوں نے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بعض مقدمات میں مرضی کے فیصلوں کے لئے دباؤ ڈالنے کی سپریم کورٹ میں شکایت کی تھی،ان کی اس سنگین شکایت پر کاروائی کرنے کے بجائے انتقام کا نشانہ بنایا گیا اوران کے دوسری ہائیکورٹس میں تبادلے کردیے گئے ہیں، اس طرح انصاف کے راستے بند کئے جارہے ہیں۔عمران خان تین سال سے قید ہیں، ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ان کے وکلاء کی ان سے ملاقات نہیں کروائی جارہی ہے، قید میں عمران خان کی ایک آنکھ ضائع ہوچکی ہے لیکن انہیں پیش نہیں کیا جارہاہے، کیا اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کے علم میں یہ بات نہیں ہے؟
میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کو9 مئی 2023ء کے واقعات میں جوسزا دی گئی ہے وہ بھی غلط دی گئی ہے کیونکہ عمران خان کو توایک روز قبل یعنی 8 مئی 2023ء کواسلام آباد ہائیکورٹ کے اندرسے رینجرز نے گرفتارکرلیا تھا اوروہ 9 مئی کووہ رینجرز کی حراست میں تھے، 9 مئی کوملک میں ہونے والے احتجاج کے دوران جوبھی واقعات ہوئے تھے،عمران خان ان میں کہیں بھی موجود نہیں تھے، پھرعمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات کامقدمہ عمران خان کے خلاف کیسے بنایا جاسکتا ہے؟ مجھے حیرت ہے کہ اس کیس کے ٹرائل کے دوران عمران خان کے وکلاء نے اتنا اہم نکتہ عدالت کے سامنے کیوں نہیں اٹھایا؟جب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کو عدم موجودگی کی بنیاد پر 9مئی کے مقدمات سے بری کیا جاسکتا ہے تو عمران خان کوسزا کیسے دی جاسکتی ہے؟
موجودہ دوراس طرح کا ہوگیا ہے کہ صرف انصاف مانگنے کےلئے پاکستان کا شہری جائے تو کہاں جائے؟ جب وہ نیچے کی عدالت میں نہیں بلکہ عدالت عالیہ میں جائے توہائیکورٹ کے ججوں پر حکمراں اشرافیہ کی جانب سے دباؤ آجاتا ہے کہ” فیصلہ وہ کرنا جیسا ہم چاہیں“۔ وہ ججز سپریم کورٹ میں درخواست دیں کہ ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، ہمارے اہل خانہ کوہراساں کیا جارہا ہے، ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے، لیکن انہیں انصاف دینے کے بجائے سزا دیدی جاتی ہے۔ملک میں جاری اس ظلم وجبر کے نظام سے نجات کے لئے پاکستان کے نوجوانوں ،جین زی کو آگے آنا ہوگا، ابھی انڈیا میں جین زی نے کاکروج جنتا پارٹی نے مظاہرہ کیا جن کا کوئی لیڈرنہیں،کوئی جماعت نہیں، ان پرلاٹھی چارج کیا گیا، تشدد کیا گیا، کچھ نوجوان ہلاک اورزخمی بھی ہوئے لیکن نوجوانوں نے اپنا احتجاج ختم نہیں کیا، بالآخر حکومت کوان کے مطالبات ماننے پڑے، وزیرتعلیم کواستعفیٰ دینا پڑا اور نوجوان اپنے مطالبات منوانے میں کامیاب ہوگئے۔
ہماری جین زی کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان کے نظام کوبدلنے کے لئے، ظلم و جبر کے خاتمے کے لئے متحد ہوکر جدوجہد کا آغاز کریں، اگر وہ بھی اس جدوجہد میں کاکروج جنتاپارٹی کی طرح لاٹھی چارج، شیلنگ کا سامنا کرنے، گرفتارہونے اورقربانیاں دینے کے لئے تیارہوجائیں تویہاں بھی بڑی بڑی طاقتوں کوگھٹنے ٹیکنا پڑیں گے۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 436 ویں فکری نشست سے خطاب
25 جولائی 2026ء
بھٹو اور پیپلزپارٹی ملک پر قابض کیوں؟
ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین بھائی کا بروز منگل 21 جولائی 2026کو ہونے والی 433ویں فکری نشست سے خطاب
@AltafHussain_90@OfficialMQM
👇👇👇
سات ماہ گزر گئے، مگر میرے والد نثار احمد پنہور اور میرے بھائی محسن پنہور آج بھی غیر قانونی حراست میں ہیں۔
اگر اپنے مؤقف اور عوامی حمایت پر یقین ہوتا تو مقابلہ میدان میں کیا جاتا، نہ کہ اغوا اور غیر قانونی حراست کا سہارا لیا جاتا۔
سات ماہ سے میں نے اپنے والد اور بھائی کو نہیں دیکھا۔ نہ معلوم وہ کس حال میں ہیں، کس اذیت سے گزر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہر اُس شخص کو، جو اس ظلم اور ناانصافی میں شریک ہے، دنیا و آخرت میں اپنے عدل کے مطابق انجام تک پہنچائے۔ آمین۔
#ReleaseNisarAndMohsinPanhwar
🚨 210 دن گزر گئے!
میرے والد، سابق MNA/MPA نثار احمد پنہور اور میرے بھائی محسن پنہور گزشتہ 210 دن سے جبری گمشدگی اور غیر قانونی حراست کا شکار ہیں۔
ہم فلسطین کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، مگر اپنے ہی گھر کے مظلوموں کو بھول جاتے ہیں۔
ہم فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی پر سڑکوں پر نکل آتے ہیں، مگر کیا ہم جانتے ہیں کہ ہمارے اپنے ملک میں کیا ہو رہا ہے؟
📌 میرے گھر کا المیہ:
• 210 دن گزر جانے کے باوجود نہ کوئی الزام، نہ کوئی ثبوت، نہ کسی عدالت میں پیش کیا گیا، نہ کسی قانونی کارروائی کا سامنا۔
🤔 سوچنے کی بات:
ہم دنیا بھر میں انصاف اور انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں، مگر اپنے ہی ملک میں ہونے والی ناانصافی پر خاموش کیوں ہیں؟
🇵🇸 فلسطین اور پاکستان:
ہم ہر مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن کیا اپنے ہی ملک کے مظلوموں کے لیے بھی اسی آواز سے کھڑے ہوں گے؟
📢 میری اپیل:
✅ میرے والد نثار احمد پنہور اور میرے بھائی محسن پنہور کو فوری اور بحفاظت رہا کیا جائے۔
✅ اگر کوئی الزام ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔
✅ آئین، قانون اور بنیادی انسانی حقوق کا احترام یقینی بنایا جائے۔
210 دن کی خاموشی بہت ہو چکی۔
#ReleaseNisarAndMohsinPanhwar
#releasenisarandmohsinpanhwar #HumanRights #EndEnforcedDisappearances #JusticeForNisarAndMohsin
#PoliticalNews
#karachi #PakistanPolitics
اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے اور انصاف مانگنے پر مہاجروں کے خلاف آپریشن کیا گیا، ہم پر پاکستان کی زمین تنگ کردی گئی ہے، جن کے پاس حقوق دینے کا اختیار ہے وہ MQM کو ختم کردینا چاہتے ہیں ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
لندن میں ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب
#ReleaseAllMQMWorkers
#کیا_مہاجر_یہودی_ہیں؟
چند یوٹیوبرز پیسہ لے کر جھوٹ بول رہے ہیں
ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین بھائی کا 17 جولائی 2026 کو ہونے والی 431ویں فکری نشست سے خطاب
@AltafHussain_90@OfficialMQM
👇👇👇
بعض پوڈ کاسٹرز پیپلزپارٹی کی ایما پر سندھ میں سندھی مہاجر نفرت کی آگ بھڑکانے کی سازش کررہے ہیں۔
#کیا_مہاجر_یہودی_ہیں
پیپلزپارٹی اپنے مذموم سیاسی مفادات کے لئے ہمیشہ سندھ کارڈاستعمال کرتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کے پے رول پر کام کرنے والے بعض یوٹیوبرز اور پوڈکاسٹرز گزشتہ تین ماہ سے اپنے پروگراموں کے ذریعے سندھی مہاجر نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہی عمل کررہے جس کی بنیاد ذوالفقارعلی بھٹواوراس کی جماعت پیپلزپارٹی نے رکھی تھی، یہ یوٹیوبرز اورپوڈکاسٹرز نفرت پھیلانے میں اس انتہا کو پہنچ چکے ہیں کہ وہ اب یہ کہہ رہے ہیں کہ مہاجر اسرائیلی ہیں جبکہ پاکستان کے سندھی، بلوچ، پشتون پنجابی فلسطینی ہیں، یہ مہاجروں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لئے پاکستان خصوصاًسندھ میں مہاجروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اورزیادتیوں کی تاریخ کوبالکل الٹ بناکر پیش کررہے ہیں اور مہاجروں کوظالم بناکرپیش کررہے ہیں جو تاریخ کے ساتھ ایک مذاق ہے۔ مہاجروں نے سندھ میں کئی اسکول، کالج قائم کئے، بینکس اور انشورنس کمپنیاں قائم کیں، صنعتیں لگائیں لیکن بھٹو دور حکومت میں نیشنلائزیشن کے نام پر یہ تمام تعلیمی ادارے، بینکس اور صنعتیں قبضے میں لے لی گئیں، بھٹو نے کوٹہ سسٹم اور دیگر بہت سے متعصبانہ فیصلوں سے سندھ میں جو تقسیم اورنفرت کاسلسلہ شروع کیا وہ نفرت کے اقدامات کی وجہ سے جاری رہا، سندھ کے تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لئے جانے والے مہاجرطلبہ کے ساتھ جوسلوک کیاجاتا تھاوہ ناقابل بیان ہے، ان پر اندرون سندھ تعلیم کے دروازے بند کردیے گئے، لیکن کیا کراچی میں کسی بھی اسکول یاکالج میں کسی بھی سندھی بولنے والے طالبعلم کے ساتھ وہ سلوک کیاگیا؟
مہاجروں کے خلاف نفرت پھیلانے والے بعض پوڈکاسٹرمہاجروں پریہ شرمناک الزام لگارہے ہیں کہ مہاجروں نے دوسری تمام قوموں پر ظلم کیا، ان پر حملے کئے، ان کاقتل کیا جو حقیقت کے سراسرخلاف ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ظلم تومہاجروں کے ساتھ کیاگیا، جنرل ایوب خان نے اپنے دورمیں مہاجروں کو سول سروسزسےنکالا،1964ء میں صدارتی انتخاب میں مہاجروں نے جنرل ایوب خان کے مقابلے میں قائداعظم کی بہن محترمہ فاطمہ جناح کاساتھ دیا لیکن اس کی پاداش میں جنرل ایوب خان کے صاحبزادے گوہرایوب صوبہ سرحد سے سادہ لوح پختونوں کویہ کہہ کر کراچی لائے کہ ہم کافروں کے علاقے فتح کرنے جارہے ہیں، پختونوں کو کراچی لاکران سے جشن فتح کے نام پر جلوس نکالے گئے جس کے دوران مہاجربستیوں پر حملے کرائے گئے اوربے گناہ مہاجروں کاقتل کیا گیا ، بہنوں بیٹیوں کی بے حرمتی کی گئی، یہ بتایاجائے کہ کیامہاجروں نے کسی پختون بستی پر حملہ کیاتھایا مہاجرعلاقوں پر حملے ہوئے تھے؟ اس وقت نہ الطاف حسین تھا، نہ ہی ایم کیوایم تھی۔اسی طرح ذوالفقارعلی بھٹو کے دورمیں 1972ء میں لسانی بل پیش کرکے سندھ میں جونفرت کی آگ بھڑکائی جس کے نتیجے میں سندھ میں جولسانی فسادات ہوئے ، کیا اس وقت ایم کیوایم تھی؟ کیا الطاف حسین سیاست میں تھا؟
پیپلزپارٹی جودراصل شاؤنسٹ اورنسل پرست پارٹی ہے جوجمہوریت کے نام پر ہمیشہ نفرت اورتعصب کی سیاست کرتی ہے، جواپنے مذموم سیاسی مفادات کے لئے ہمیشہ سندھی کارڈاستعمال کرتی ہے اور فوج کے ساتھ سمجھوتہ کرکے خود بھی لوٹ مارکرتی ہے اور فوج کوبھی حصہ دیتی ہے۔وہ آج بھی سندھ میں یہی کھیل کھیل رہی ہے اوراپنے پے رول پر کام کرنے والے نام نہاد صحافیوں اورپوڈکاسٹرز کے ذریعے نفرت پھیلارہی ہے۔نفرت پھیلانے والے یہ پوڈکاسٹر مہاجروں کو قصوروار اورظالم بناکرپیش کررہے ہیں، یہ عناصر آج پھر پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر اپنی نفرت انگیز پروگراموں کے ذریعے سندھ میں نفرتیں پھیلارہے ہیں اور ایک بارپھر سندھ میں نفرت کی آگ بھڑکانے کی سازش کررہے ہیں۔
میں سوال کرتاہوں کہ ہم نے کب کسی تقریر میں کہا کہ کراچی صرف مہاجروں کا ہے اور کراچی سے تمام قوموں کونکالو؟ یہ بات پیپلزپارٹی کے پے رول پر کام کرنے والے نفرت پھیلانے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ جبکہ میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی کہ بھٹو نے سندھ میں تقسیم اورنفرت کی جودیوار کھڑی کی اس تفریق کوکیسے مٹایاجائے اور سب ملکر رہیں۔میں آج بھی سندھی اور مہاجروں سے کہتاہوں کہ وہ نفرتیں پھیلانے والے ان متعصب لوگوں کی سازشوں کواپنے اتحاد سے ناکام بنادیں۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 431 ویں فکری نشست سے خطاب
17جولائی 2026ء
https://t.co/OzFKjDnJFT
پاکستان کی ایک قومیت کو یہودیوں سے تشبیح دینے پر پاکستانی قانون کی کون سی دفعات لگتی ہیں؟ مہاجروں سے ووٹ مانگنے اور لینے کی دعویدار کسی سیاسی مذہبی جماعت نام نہاد اکابرین سیاسی زعماء نے ابھی تک نال پرست شہزاد غیاض پر کوئی FIRکیوں درج نہیں کروائی؟ #کیا_مہاجر_یہودی_ہیں
نسل پرست شہزاد غیاض کا مہاجروں کو یہودیوں سے ملانا بلاول رانی کا الطاف حسین کے خلاف کشمیر میں بکواس کرنے کے پیچھے اصل وجہ پیپلز پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی کے باوجود کمالو اور MQMP ٹولے کی ناکامی ہے انکو پتہ ہے کہ مہاجر ووٹ آج بھی الطاف حسین کے ساتھ ہے #کیا_مہاجر_یہودی_ہیں
@kashifzaidi4@AnnieBmqm90@sharmilafaruqi پیپلزپارٹی کراچی سمیت سندھ دشمن جماعت ہے
اور
سونےکا چمچہ منہ میں لیکر پیدا ہونےوالےجاگیردار،وڈیرےاور بڑے بڑے سرمایہ دار اور انکی کاسہ لیسی کرنے والے غیر شرمیلا ”ابن الوقت عناصر “ اگر کراچی کےعوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو انکے زخموں پر نمک پاشی بھی نہ کریں
#LiftBanOnAltafHussain
پیپلز پارٹی کی نسل پرست حکومت جناب الطاف حسین سے کس قدر خوف زدہ ہے کہ کروڑوں روپے کی پیڈ کمپین چلا رہی ہے ملاحظہ کیجیے ممتاز صحافی @mfarooq2018 صاحب کا انکشافات سے بھرپور تہلکہ خیز یو ٹیوب پروگرام " پروپیگنڈا وار اگینسٹ الطاف حسین۔
#کیا_مہاجر_یہودی_ہیں