حیران کن فیکٹ
۔شاپنگ مال میں جو بڑی ٹرالی آپ دھکیلتے ہیں وہ کوئی اتفاق نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی نفسیاتی چال ہے جسے کنزیومر مینوفیکچرنگ کہتے ہیں۔ اس کی شروعات 1936 میں امریکہ کے اوکلاہوما شہر سے ہوئی۔ وہاں ایک دکاندار تھا سلوین گولڈمین، اس نے غور کیا کہ گاہک کے ہاتھ کی ٹوکری جیسے ہی بھر جاتی ہے وہ مزید خریداری چھوڑ کر گھر چلا جاتا ہے۔ تو اس نے اپنے دفتر میں رکھی دو فولڈنگ کرسیوں کو دیکھ کر سوچا، اگر اسی پر پہیے اور ایک ٹوکری لگا دی جائے تو گاہک زیادہ سامان بھر سکے گا۔ 4 جون 1937 کو دنیا کی پہلی شاپنگ کارٹ مارکیٹ میں آئی۔
لیکن شروع میں لوگوں نے اس کا مذاق اڑا دیا۔ مرد کہتے تھے یہ عورتوں والا ٹھیلا ہے ہم نہیں دھکیلیں گے، عورتیں کہتی تھیں یہ بچوں کی گاڑی جیسی لگتی ہے۔ گولڈمین کا سارا آئیڈیا فیل ہوتا نظر آیا۔ پھر اس نے ایک چال چلی، اس نے خوبصورت ماڈل لڑکے اور لڑکیوں کو پیسے دے کر ہائر کیا اور انہیں اسٹور میں یہ ٹرالی چلاتے ہوئے گھمایا۔ لوگوں نے جب دیکھا کہ اسمارٹ لوگ یہ استعمال کر رہے ہیں تو شرم ختم ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ فیشن بن گیا۔ 1946 میں ایک اور انجینئر اورلا واٹسن نے اس میں ایک دوسرے میں پھنسنے والا گیٹ لگایا جو آج تک وہی ڈیزائن چل رہا ہے۔ آج تحقیق کہتی ہے کہ ٹرالی کا سائز دوگنا کر دو تو انسان 40 فیصد زیادہ خریداری کر لیتا ہے۔
آپ نے مال میں کبھی تیز میوزک سنا ہے؟ نہیں، ہمیشہ سلو اور پرسکون دھن بجتی ہے۔ اس کی وجہ بھی سائنس ہے۔ سلو میوزک پر آپ کے قدم آہستہ ہو جاتے ہیں، دل کی دھڑکن پرسکون ہو جاتی ہے اور آپ اسٹور میں 34 فیصد زیادہ دیر رکتے ہیں۔ جتنی دیر زیادہ رکیں گے اتنا زیادہ دیکھیں گے اور اتنا زیادہ خریدیں گے۔ اسی لیے بڑے مالز میں نہ گھڑی ہوتی ہے نہ کھڑکی، تاکہ آپ کو وقت کا احساس ہی نہ ہو اور آپ بھول جائیں کہ آپ کتنی دیر سے اندر ہیں۔
مال میں ایک اور سنہری اصول ہے Eye Level is Buy Level یعنی جو چیز آنکھ کے سامنے ہے وہی بکتی ہے۔ سب سے مہنگی کمپنیاں کروڑوں روپے دے کر اپنی پراڈکٹ عین آپ کی آنکھوں کے لیول پر رکھواتی ہیں۔ سستی چیز سب سے نیچے رکھی جاتی ہے جہاں جھک کر نکالنا پڑے۔ اور بچوں کی ٹافیاں، چاکلیٹ اور کارٹون والے سیریل ہمیشہ بچوں کی آنکھ کے لیول پر رکھے جاتے ہیں تاکہ بچہ خود اٹھا لے اور ضد کر کے آپ سے خریدوا لے۔
آخری وار کیش کاؤنٹر پر ہوتا ہے۔ جب آپ آدھا گھنٹہ فیصلے کر کے تھک جاتے ہیں تو آپ کے دماغ میں فیصلہ کرنے کی طاقت ختم ہو جاتی ہے، اس کو Decision Fatigue کہتے ہیں۔ اسی تھکے ہوئے لمحے میں قطار میں آپ کو رنگین ٹافیاں، چیونگم اور چھوٹی کولڈ ڈرنک نظر آتی ہیں اور آپ سوچے بغیر اٹھا لیتے ہیں۔ اسی طرح دودھ، ڈبل روٹی جیسی روز کی ضروری چیز ہمیشہ اسٹور کے سب سے پیچھے رکھی جاتی ہے تاکہ آپ کو پورا اسٹور پار کرنا پڑے۔ تو اب سوال یہ ہے، کیا ہم خرید رہے ہیں یا ہمیں خریدا جا رہا ہے؟
میں نے یہ ویڈیو دیکھی اور سچ کہوں تو ڈاکٹر دعا اظہر کی باتیں سن کر میرے ہوش اڑ گئے۔ وہ بتا رہی ہیں کہ بل گیٹس اور پاکستان کے وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں جو ملاقات ہوئی ہے، اس کا اصل مقصد پاکستان میں زراعت اور بیجوں کے نظام پر قبضہ کرنا ہے۔ وہ کہہ رہی ہیں کہ ہمارے دیسی بیجوں کی بجائے زبردستی جینیاتی طور پر تبدیل شدہ یعنی جی ایم او (GMO) بیج لائے جا رہے ہیں، جنہیں اگانے کے لیے ایک خطرناک کیمیکل گلائفوسیٹ کی ضرورت پڑتی ہے جو کہ کینسر کی بہت بڑی وجہ ہے اور سبزیوں یا پھلوں کو دھونے سے بھی نہیں نکلتا۔
ویڈیو میں یہ بات سن کر واقعی ڈر لگتا ہے کہ ان بیجوں سے پیدا ہونے والے پھل اور سبزیاں سیڈلیس یعنی بغیر بیج کے ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے کسان خود اگلی فصل کے لیے بیج محفوظ نہیں کر پائیں گے۔ انہیں ہر بار یہ مہنگے بیج باہر کی کمپنیوں سے ہی خریدنے پڑیں گے، اور سارا کنٹرول انہی کے ہاتھ میں ہوگا۔ دعا اظہر یہ بھی پوچھ رہی ہیں کہ اگر یہ سب اتنا ہی اچھا ہے تو سعودی عرب اور یورپ نے اس پر پابندی کیوں لگائی ہے؟ ان کا یہ کہنا بالکل خوفناک ہے کہ اگر ہم ان جی ایم او بیجوں کے عادی ہو گئے اور کل کو کسی جنگ یا اختلاف کی وجہ سے ہمیں بیج دینے سے انکار کر دیا گیا، تو صرف چھ مہینے میں ہمارے ملک میں قحط آ سکتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے وہ یہ مشورہ دے رہی ہیں کہ ابھی سے اپنے پاس دیسی بیج محفوظ کرنا شروع کر دو اور جہاں بھی تھوڑی بہت زمین ملے، اپنی سبزی اور گندم خود اگاؤ۔
اس سب کے بعد جب میں نے دیکھا کہ ہمارے شوبز ستارے اس پر کیا ردعمل دے رہے ہیں، تو عمران عباس نے تو ڈاکٹر دعا کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اس اہم مسئلے پر آواز اٹھائی، اور ماریہ بی نے بھی ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بل گیٹس کے اس گیم کو سمجھنے کے لیے واقعی عقل کی ضرورت ہے۔
اور جب میں نے تحقیق کی اور مختلف آرٹیکل پڑھے تو یہ بات سامنے آئی کہ گلائفوسیٹ (Glyphosate) کے استعمال اور جی ایم او بیجوں کے حوالے سے دنیا بھر میں پہلے ہی کافی بحث اور مخالفت موجود ہے۔ بہت سی سائنسی رپورٹس میں اس کیمیکل کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ کسانوں کے حقوق اور بڑی کارپوریشنز کے اجارہ دارانہ معاہدوں (جیسے کہ بیجوں کاپی رائٹ اور بار بار خریدنے کی پابندی) پر بھی بین الاقوامی سطح پر تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو فوڈ سیکیورٹی اور خود انحصاری کے حوالے سے اٹھائے جانے والے یہ خدکات مکمل طور پر بے بنیاد نہیں ہیں۔
#BillGates #GMOSeeds
ڈاکٹروں نے صرف تین ماہ پہلے اس کے سینے میں پیس میکر لگایا تھا ۔۔
بیوی جانتی تھی کہ سینے پر ایک زور دار ضرب بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔۔ اسی لیے جب نوید اسلم ایک حملہ آور کی طرف بڑھا تو بیوی نے اس کا ہاتھ پکڑ کر روکنے کی کوشش کی۔
مگر سامنے دو معصوم بچے تھے ۔۔
اور شاید اس لمحے نوید کو اپنے سینے میں لگا ہوا آلہ یاد نہیں رہا ۔۔ اسے صرف اپنی ماں کی دی ہوئی تربیت یاد رہی۔
39 سالہ نوید اسلم اٹلی کے شہر بریشیا میں ڈلیوری رائیڈر ہے۔ 19 جون 2026 کو وہ اپنے خاندان کے ساتھ ایک پارک میں بیٹھا تھا کہ اچانک ایک شخص نے وہاں موجود چار سالہ بچے کو گردن سے پکڑ کر سائیکل سمیت ہوا میں اٹھا لیا۔
لوگ دیکھ رہے تھے ۔۔ نوید اٹھا اور بچے کو چھڑانے کے لیے آگے بڑھ گیا۔
حملہ آور کچھ دیر پیچھے ہٹا، مگر پھر اس نے سات سالہ بچے کو زمین پر گرا کر اس کا بازو مروڑنا شروع کردیا۔
اب نوید دوبارہ دوڑا۔
بیوی نے یاد دلایا کہ دل کا آپریشن ہوئے صرف تین ماہ گزرے ہیں ۔۔ مگر نوید کے سامنے شاید ایک ہی سوال تھا:
اگر آج کسی اور کے بچوں کو بچانے کوئی نہ آیا، تو کل میرے بچوں کو کون بچائے گا؟
حملہ آور نے نوید کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔۔ اس کے سینے پر مکے اور کہنیاں ماریں ۔۔ مگر نوید نے اسے زمین پر قابو کیے رکھا۔
ایک منٹ نہیں ۔۔ دو منٹ نہیں ۔۔ تقریباً بیس منٹ تک۔
یہاں تک کہ پولیس پہنچ گئی۔
اس کے بعد نوید کو اسپتال لے جایا گیا۔ ٹیسٹ ہوئے تو سینے کے بائیں جانب دو بڑے زخم سامنے آئے، مگر خوش قسمتی سے پیس میکر محفوظ رہا۔
چار گھنٹے اسپتال میں گزارنے کے بعد نوید پولیس اسٹیشن پہنچا تاکہ مقدمے کی کارروائی مکمل ہوسکے۔ وہاں سے صبح چار بجے نکلا ۔۔
اور صرف ایک گھنٹے بعد دوبارہ اپنی ڈلیوری کی نوکری پر موجود تھا۔
وہ کوئی فلمی ہیرو نہیں تھا ۔۔ نہ اس کے پاس وردی تھی، نہ ہتھیار اور نہ کوئی سکیورٹی ٹیم۔
وہ صرف ایک پاکستانی مزدور تھا ۔۔ جسے اگلی صبح گھر چلانے کے لیے دوبارہ کام پر جانا تھا۔
بریشیا کی میئر نے نوید کو شہری بہادری کی تختی پیش کی اور اس کی زیرِ التوا اطالوی شہریت کا عمل تیز کرنے کا اعلان کیا۔
تقریب کو پاکستان کے شہر گجرات میں بیٹھی اس کی ماں نے ویڈیو کے ذریعے دیکھا۔
نوید کے لیے اطالوی شہریت اور اعزاز سے زیادہ اہم یہ تھا کہ اس کی ماں اس پر فخر کررہی تھی۔
کیونکہ بہادری اسے کسی تربیتی مرکز نے نہیں سکھائی تھی ۔۔
اس کی ماں نے سکھایا تھا کہ اگر کوئی مصیبت میں ہو تو اس کی مدد ضرور کرنا۔
دنیا نے اس پاکستانی ڈلیوری رائیڈر کو ایک اعزاز دیا ۔۔ مگر نوید اسلم نے دنیا کو اس سے کہیں بڑی چیز دی:
یہ یقین کہ ہیرو وہ نہیں ہوتا جسے اپنی جان کا خوف نہ ہو ۔۔
ہیرو وہ ہوتا ہے جو خوف کے باوجود کسی اور کے بچے کے سامنے ڈھال بن کر کھڑا ہوجائے۔
#NaveedAslam #PakistaniHero #Italy #RealHero
شوبز کی اداکارہ سعدیہ امام نے روتے ہوے اک ویڈیو مسیج بیان ریکارڈ کرایا ۔انتہای جذباتی کر دینے والا بیان ۔یہ الفاظ نہی اس ملک کے نظام کا نوحہ ہے
میں مر گئی۔ یہ الفاظ کسی نے یونہی نہیں لکھے ہیں۔ یہ الفاظ اس وقت نکلے ہیں جب شوبز سٹار سعدیہ امام ایک ماں نے اپنی سکرین پر وہ رپورٹ پڑھی جس میں ایک معصوم بچی کی دونوں ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔
کتنا وحشی ہوگا وہ انسان جس نے یہ کیا۔ کتنا جانور ہوگا وہ جسم جو انسان کہلاتا ہے مگر انسانیت اس میں کہیں باقی نہیں بچی۔
گجرات میں ایک چار سالہ بچی۔ بھکر میں ایک معذور بچی۔ چکوال میں ایک پیر کے ہاتھوں ایک کمسن بیٹی۔ راولپنڈی میں بارہ برس کی ایک زندگی۔ میاں چنوں میں آٹھ برس کی ایک مسکراہٹ۔ منڈی بہاؤالدین میں ایک سولہ سالہ بیٹا۔
یہ صرف نام نہیں ہیں۔ یہ وہ بچے ہیں جو صبح سکول جانے کے لیے تیار ہوتے تھے۔ یہ وہ بچیاں ہیں جو اپنی ماں کے ساتھ لپٹ کر سوتی تھیں۔
اور ہم کہتے رہے کہ ریاست ماں ہے۔ ریاست ہمیں بچائے گی۔ مگر ریاست کہاں ہے۔
پمز ہسپتال میں آگ بھڑکی۔ بچے جل کر مر گئے۔ اور کسی ڈاکٹر کسی نرس کو ایک آنچ تک نہ آئی۔ یہ سوال میڈیا پوچھتی رہی۔ یہ سوال ایک ماں کا دل پوچھتا رہا۔ کوئی جواب نہیں آیا۔
زینب سے نور مقدوم تک۔ آیت النور سے ان گنت گمنام بچیوں تک۔ کتنے مجرموں کو سزا ملی۔ کوئی گنتی نہیں۔ کوئی فیصلہ وقت پر نہیں ہوتا۔ کوئی سزا سرعام نہیں ہوتی۔ اور مجرم جانتا ہے کہ اسے سزا نہیں ملنی۔ پیسہ چلے گا تو راستہ نکل آئے گا۔ تو وہ پھر وہی کرے گا۔
میں ایک ماں ہوں۔ میں ہاتھ جوڑتی ہوں۔ میرا دل اس وقت پھٹ رہا ہے۔اس ماں پر کیا گزرتی ہو گی جو اپنی بچی کا خون سے لت پت پمپر دیکھا ہو گا کسی نے ٹوٹی ہوی ہڈیاں دیکھی ہو گی ۔
دنیا اپنی رفتار سے چلتی رہے گی۔ ایوارڈ شوز چلیں گے۔ محفلیں سجیں گی۔ مگر ایک بات ہمیں کہنی ہوگی۔ کیونکہ ہم سب سے پہلے کسی کی بیٹی ہیں۔ کسی کی بہن ہیں۔ کسی کی ماں ہیں۔
اور خاموشی اب گناہ بن چکی ہے۔ جو خاموش ہے وہ بھی برابر کا شریک ہے۔ جس نے دیکھا اور کچھ نہ بولا وہ بھی شریک ہے۔ جس نے چھپایا وہ سب سے بڑا مجرم ہے۔
آج ایک پولیس افسر کی بیوی ڈمبل اٹھا کر ایک کمزور عورت کو مارتی ہے۔ اور کہتی ہے کہ نظام میرا ہے۔ طاقت میری ہے۔ قانون میرے ہاتھ میں ہے۔ قانون کہاں چلا گیا۔ انصاف کہاں چلا گیا۔
ہمارے حکمران اپنے علاج کے لیے لندن جاتے ہیں۔ جرمنی جاتے ہیں۔ امریکہ جاتے ہیں۔ اور عام آدمی سرکاری ہسپتال کی دہلیز پر دم توڑ دیتا ہے۔
اگر ایک قانون بن جائے کہ ہر وزیر اپنے ہی شہر کے سرکاری ہسپتال میں علاج کروائے۔ ہر وزیر کے بچے اسی ہسپتال میں پیدا ہوں۔ تو شاید ہسپتال بھی بدل جائیں۔ شاید نظام بھی بدل جائے۔
ہم اپنے بچوں کو کیا سکھا رہے ہیں۔ کیا ہم نے اپنی بیٹی کو سکھایا کہ غلط کے خلاف آواز اٹھانی ہے۔ کیا ہم نے اپنے بیٹے کو سکھایا کہ کسی لڑکی کو تکلیف میں دیکھ کر آگے بڑھنا ہے۔ یا ہم نے صرف موبائل نکالنا اور ویڈیو بنانا سکھایا ہے۔
آج کسی اور کی بیٹی کا ذکر آسان لگتا ہے۔ مگر یہ آگ کسی کے بھی گھر تک پہنچ سکتی ہے۔ اللہ نہ کرے یہ درد کسی اور ماں کے حصے میں آئے۔
جس ماں نے اپنی بچی کا پیمپر کھولا اور خون میں لتھڑا جسم دیکھا۔ جس ماں نے اپنی بیٹی کی ٹوٹی ہوئی پسلیاں دیکھیں۔ اس دل پر کیا گزری ہوگی۔
ہم کہاں جا رہے ہیں۔ ہم کون ہیں۔
خدا کے واسطے اپنے بچوں کی تربیت کریں۔ خدا کے واسطے مجرموں کو سزا دیں۔ سرعام سزا دیں۔ ایک ہفتے میں انصاف ہو۔ ورنہ لوگ خود انصاف کرنے نکلیں گے۔ اور جب لوگ خود انصاف کرنے نکلتے ہیں تو وہاں سے فساد شروع ہوتا ہے۔
یہ ملک لا الہ الا اللہ کہہ کر بنا تھا۔ اس کی بنیاد میں انصاف تھا۔ ہاتھ کے بدلے ہاتھ۔ جان کے بدلے جان۔ آنکھ کے بدلے آنکھ۔ یہ اصول کہاں کھو گئے۔
سوشل میڈیا کھلا ہے۔ بغیر کسی حد کے۔ بغیر کسی عمر کی قید کے۔ پوری دنیا میں اس پر قانون ہے۔ ہمارے یہاں کیوں نہیں۔
اب بس۔ اب مزید برداشت نہیں۔ ایک ماں کے ہاتھ جڑے ہیں۔ ایک قوم کا دل ٹوٹا ہوا ہے۔
خدا کے واسطے اب کوئی تو جاگے۔ خدا کے واسطے اب کوئی تو بولے۔ کیونکہ خاموشی اب سب سے بڑا گناہ بن چکی ہے
۔
ہر انسان اس پوسٹ ایک فرض کے طور اپنے عزیز و اقارب سے لازمی شیئر کرتے جائیں ۔
کس کس ظلم کو روئیں ، شئیر کر کے سرکاری اداروں کو جھنجوڑنے میں کردار ادا کریں۔
یہ جو بزرگ نابینا عورت نظر آرہی ہے کل اپنی بیٹی سے ملنے گئیں جب یہ بیچاری اپنے فلیٹ میں واپس لوٹیں تو وہاں پہ ایک اور فیملی موجود تھی
پہلے ان کو لگا کہ کہ یہ غلط ایڈریس پہ آگئیں ہیں کیونکہ نابینا جو تھیں نظر نہیں آتا تھا
لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ بالکل درست ایڈریس پہ آئی ہوئی ہیں
لیکن ان کے فلیٹ پہ با اثر بلڈرز نے قبضہ کرلیا ہے
یہ بیچاری لیاقت آباد کراچی سپر مارکیٹ کی حدود میں موجود تھانہ میں گئیں وہاں فلیٹ پہ بااثر نعمان نامی شخص نے قبضہ کروایا ہوا تھا ۔
انہوں نے تمام کاغذات پولیس کو دیکھائے لیکن پولیس وہی بک چکی تھی انہوں نے کاروائی سے انکار کردیا
اس بیچاری بیوہ کا آخری بڑھاپے کا سہارا فلیٹ ہی ہے اور اب تک ان کا سامان اندر محصور ہے
اس بیچاری بیوہ کے لیئے آواز اٹھائیں ویڈیوبھی سوشل میڈیا پر چل رہی ہے۔
ہے کیا کوئی اس بیچاری کی مدد کرے گا ؟؟؟؟
😥😪😥
1970 میں تیرے آبے کی بھی کوئی پرفارمنس نہیں تھی وہ تو گلی میں بندر نچوانے والا آیا بارش ہو گئی اور بندر کا تماشا کرنے والا آپ کے گھر رات کو ٹھہر گیا اور یوں تو دنیا میں آنے کے قابل ہو گیا
پرسوں تاشقند سے لاہور ایئرپورٹ پر اترا تو امیگریشن کے بعد واش روم میں جانا ہوا ۔ ٹوائلٹ سے باہر نکلا تو ایک نوجوان ہاتھ میں ٹشو پیپر لیے کھڑے تھا ۔ مجھے بہت اچھا لگا ، میں نے دل ہی دل میں سوچا اللہ کا شکر ہے لوگ اب مجھے پہچانتے ہیں اور عزت دیتے ہیں ۔ٹشو پیپر سے ہاتھ سے صاف کرنے کے بعد اپنا بیگ اٹھانے لگا تو اس نوجوان نے ادب سے کہا “سلام علیکم “ میں نے جواب میں کہا “وعلیکم اسلام “ ۔ اس نے ایک بار پھر اپنا ہاتھ ماتھے پر رکھ کر کہا “سلام علیکم “ ۔ میں نے دوبارہ واپس کہا وعلیکم اسلام ۔ وہ تھوڑا پریشان سا ہوگیا ، تب مجھے سمجھ آئی وہ ٹپ شپ کا امیدوار ہے ۔ میں نے عرض کیا پیارے بھائی میرے پاس پاکستانی پیسے نہیں ہیں ، وگرنہ ضرور آپ کی خدمت کرتا۔ اس نے فورا کہا کوئی بات نہیں آپ درہم ، ریال یا ڈالر دے دیں ۔
میرے دل میں خیال آیا کہ یہ واش روم امیگیریش کاؤنٹرز کے بالکل ساتھ ہیں۔ جو لوگ اس واش روم کو استعمال کرتے ہیں انہوں نے ابھی تک اپنا سامان بھی وصول نہیں کیا ہوتا ۔ پاکستان میں داخل ہونے والے مسافروں کو ہم سب سے پہلے پاکستان کا یہ تعارف کرواتے ہیں ،کہ پاکستان میں داخل ہوتے ہی آپ کو بخشش کے نام پر بھتہ دینا ہے ۔
میں ان واقعات کا بچشم خود شاہد ہوں کہ مسافر جب سامان لینے کے بعد باہر نکلتا ہے تو جھاڑو یا وائپر ہاتھ میں پکڑے ایک سینٹری ورکر مسافر کے پاس آکر پوچھتا ہے “فون کال کرنی ہے ؟” وہ بیچارا انکار کرکے آگے بڑھ جاتا ہے ۔ تھوڑی ہی دیر بعد وہ سینٹری ورکر دوبارہ گھوم کر پھر پیچھے آن کھڑا ہوتا ہے ، کان کے قریب ہوکر دوبارہ پیشکش کرتا ہے “ہاٹ سپاٹ لے لیں” ۔ اگر اس مسافر نے فون کال کر لی یا ہاٹ سپاٹ لے لیا، تو پھر وہ سینٹری ورکر گاڑی میں بیٹھنے تک مسافر کی جان نہیں چھوڑتا ۔ سلام علیکم سر ، سلام علیکم صاحب جی ، سلام علیکم باؤ جی ۔ وہ مسافر بیچارا جان چھروانے کیلئے کبھی جیب سے کچھ درہم یا ریال دے دیتا ہے اور کبھی لینے کیلئے آنے والوں سے تین چار سو روپے اسے دلوا کر اپنی جان چھڑواتا ہے ۔
یہ پاکستان کا وہ پہلا تعارف اور چہرہ ہے جو ہم پاکستان میں داخل ہونے والوں کو سب سے پہلے دکھاتے ہیں ۔ ظاہر ہے یہ سب ایئرپورٹ حکام کے علم میں ہوتا ہے کہ یہاں کس طرح غیرملکیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹا جا رہا ہے ، اگر پھر بھی ایئرپورٹ حکام خاموش ہیں تو اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ وہ بھی اس قبیح فعل کے کہیں نہ کہیں حصہ دار ہیں ۔
اللہ کا خوف کریں وطن عزیز کو اس طرح بدنام نہ کریں ۔ پاکستان میں آکر تو لوگوں کو معلوم ہو ہی جائے گا کہ ہم کس طرح کے لوگ ہیں تاہم آتے ہی ویلکم کے طور پر تو انہیں مت بتائیں کہ ہم بھکاری ٹائپ کے لوگ ہیں ۔
دنیا کا بیوقوف ترین وکیل ، جو ملزموں کو پیسے دیکر انکا مقدمہ لڑتا ہے !
بے بسوں کے لیے امید کی کرن ہیں۔
ایڈووکیٹ ملک فہیم کھوکھر وہ انسان دوست وکیل ہیں جو ایسے غریب قیدیوں کا مقدمہ بالکل مفت لڑتے ہیں جن کی کوئی ضمانت دینے والا نہیں ہوتا یا جو وکلاء کی بھاری فیسیں برداشت نہیں کر سکتے۔
یہی نہیں یہ فرشتہ اپنے جیب سے انہیں خرچہ وغیرہ بھی دیتا ہے۔ بلکہ جب تک ملزم قید رہتا ہے تو فہیم کھوکھر ان کی فیملیز کے دکھ سکھ میں بھی کھڑے ہوتے ہیں۔
باقی لوگوں کے نزدیک وہ چاہے بیوقوف ہو لیکن اللہ کے ہاں اسکا مقام بہت بلند ہوگا۔
گوجرانوالہ کی ایک خاتون، جن کے شوہر کسی جرم میں جیل میں بند ہیں، اور وکیل صاحب ہی ان کا کیس بالکل مفت لڑ رہے ہیں۔گھر میں کھیلتے ہوئے اچانک دیوار کی ایک اینٹ معصوم بچے کے سر میں جا لگی۔
مقامی ہسپتال لے جایا گیا، لیکن حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹروں نے فوراً لاہور ریفر کر دیا۔
رات 11 بجے، ممتا کی تڑپ اور بے بسی کے عالم میں بچے کی ماں نے ملک فہیم کھوکھر صاحب کو فون کیا اور روتے ہوئے کہا: "ہمارا اللہ کے سوا کوئی نہیں، میں بچے کو اس کی دادی کے ساتھ لے کر لاہور آ رہی ہوں..."
وکیل صاحب نے ایک لمحہ ضائع نہیں کیا۔ اپنے گارڈ کو ساتھ لیا اور ہسپتال روانہ ہو گئے۔
اللہ پاک نے کرم کر دیا، تمام ٹیسٹ اور ضروری مراحل مکمل ہونے کے بعد بچے کا آپریشن کامیابی سے ہو گیا ہے۔ اس مشکل گھڑی میں یہ غریب خاندان ملک فہیم کھوکھر صاحب کی صورت میں خدا کی رحمت کا گواہ بن گیا۔
اللہ کی قسم، انہی بے وقوفوں کے دم سے دنیا قائم ہے۔
بہادر شاہ ظفر کے سارے شہزادوں کے سر قلم کر کے اس کے سامنے کیوں پیش کئیے گئے
قبر کیلئے زمین کی جگہ کیوں نہ ملی
آج بھی اسکی نسل کے بچے کھچے لوگ بھیک مانگتے پھرتےہیں
کیوں؟
پڑھیں اور اپنی نسل کو بھی بتائیں
تباہی 1 دن میں نہیں آ جاتی🥹😶😶
صبح تاخیر سے بیدار ہو نے والے افراد درج ذیل تحریر کو غور سے پڑھیں:
زمانہ 1850ء کے لگ بھگ کا ہے مقام دلی ہے
وقت صبح کے ساڑھے تین بجے کا ہے سول لائن میں بگل بج اٹھا ہے
پچاس سالہ کپتان رابرٹ اور اٹھارہ سالہ لیفٹیننٹ ہینری دونوں ڈرل کیلئے جاگ گئے ہیں
دو گھنٹے بعد طلوع آفتاب کے وقت انگریز سویلین بھی بیدار ہو کر ورزش کر رہے ہیں
انگریز عورتیں گھوڑ سواری کو نکل گئی ہیں سات بجے انگریز مجسٹریٹ دفتروں میں اپنی اپنی کرسیوں پر بیٹھ چکے ہیں
ایسٹ انڈیا کمپنی کے سفیر سر تھامس مٹکاف دوپہر تک کام کا اکثر حصہ ختم کر چکا ہے
کوتوالی اور شاہی دربار کے خطوں کا جواب دیا جا چکا ہے
بہادر شاہ ظفر کے تازہ ترین حالات کا تجزیہ آگرہ اور کلکتہ بھیج دیا گیا ہے
دن کے ایک بجےسر مٹکاف بگھی پر سوار ہو کر وقفہ کرنے کیلئے گھر کی طرف چل پڑا ہے
یہ ہے وہ وقت جب لال قلعہ کے شاہی محل میں ''صبح'' کی چہل پہل شروع ہو رہی ہے۔
ظل الہی کے محل میں صبح صادق کے وقت مشاعرہ ختم ہوا تھا جس کے بعد ظلِ الٰہی اور عمائدین خواب گاہوں کو گئے تھے۔
اس حقیقت کا دستاویزی ثبوت موجود ہے کہ لال قلعہ میں ناشتے کا وقت اور دہلی کے برطانوی حصے میں دوپہر کے لنچ کا وقت ایک ہی تھا۔
دو ہزار سے زائد شہزادوں کا بٹیربازی، مرغ بازی، کبوتر بازی اور مینڈھوں کی لڑائی کا وقت بھی وہی تھا
اب ایک سو سال یا ڈیڑھ سو سال پیچھے چلتے ہیں۔
برطانیہ سے نوجوان انگریز کلکتہ، ہگلی اور مدراس کی بندرگاہوں پر اترتے ہیں، برسات کا موسم ہے مچھر ہیں اور پانی ہے ملیریا سے اوسط دو انگریز روزانہ مرتے ہیں لیکن ایک شخص بھی اس ''مرگ آباد'' سے واپس نہیں جاتا۔
لارڈ کلائیو پہرول گھوڑے کی پیٹھ پر سوار رہتا ہے
اب 2026 میں آتے ہیں۔
پچانوے فیصد سے زیادہ امریکی رات کا کھانا سات بجے تک کھا لیتے ہیں
آٹھ بجے تک بستر میں ہوتے ہیں اور صبح پانچ بجے سے پہلے بیدار ہو جاتے ہیں
بڑے سے بڑا ڈاکٹر چھ بجے صبح ہسپتال میں موجود ہوتا ہے پورے یورپ ، امریکہ، جاپان ، آسٹریلیا اور سنگاپور میں کوئی دفتر، کارخانہ، ادارہ، ہسپتال ایسا نہیں جہاں اگر ڈیوٹی کا وقت نو بجے ہے تو لوگ ساڑھے نو بجے آئیں !
آجکل چین دنیا کی دوسری بڑی طاقت بن چکی ہے پوری قوم صبح چھ سے سات بجے ناشتہ اور دوپہر ساڑھے گیارہ بجے لنچ اور شام سات بجے تک ڈنر کر چکی ہوتی ہے
اللہ کی سنت کسی کیلئے نہیں بدلتی اسکا کوئی رشتہ دار نہیں نہ اس نے کسی کو جنا، نہ کسی نے اس کو جنا جو محنت کریگا تو وہ کامیاب ہوگا عیسائی ورکر تھامسن میٹکاف سات بجے دفتر پہنچ جائیگا تو دن کے ایک بجے تولیہ بردار کنیزوں سے چہرہ صاف کروانے والا، بہادر شاہ ظفر مسلمان بادشاہ ہی کیوں نہ ہو' ناکام رہے گا۔
بدر میں فرشتے نصرت کیلئے اتارے گئے تھے لیکن اس سے پہلے مسلمان پانی کے چشموں پر قبضہ کر چکے تھے جو آسان کام نہیں تھا اور خدا کے محبوبؐ رات بھر یا تو پالیسی بناتے رہے یا سجدے میں پڑے رہے تھے !
حیرت ہے ان حاطب اللیل دانش وروں پر جو یہ کہہ کر قوم کو مزید افیون کھلا رہے ہیں کہ پاکستان ستائیسویں رمضان کو بنا تھا کوئی اسکا بال بیکا نہیں کرسکتا کیا سلطنتِ خدا داد پاکستان اللہ کی تھی اور کیا سلطنت خداداد میسور اللہ کی نہیں تھی۔۔(ٹیپو سلطان کی سلطنت )
جس ملک کے ووٹر ذہنی غلام ہوں، پیر غنڈے ہوں، مولوی منافق ہوں، ڈاکٹر بے ایمان ہوں، سیاستدان ، اور پولیس ڈاکو ہوں، کچہری بیٹھک ہو ججز بے اعتبار ہوں، لکھاری خوشامدی ہوں، اداکار بھانڈ ہوں، ٹی وی چینل پر مسخرے ہوں، تاجر بے ایمان اور سود خور ہوں، دکاندار چور ہوں، عوام ہے اکرام ہوں اور جہاں تین سال کی بچی سے پچاس سال تک کی عورتوں ریپ عام ہو اور مجرموں کو سیاسی دباؤ میں آکر چھوڑ دیا جاۓ۔
اسلام آباد مرکزی حکومت کے دفاتر ہیں یا صوبوں کے دفاتر یا نیم سرکاری ادارے ہر جگہ لال قلعہ کی طرز زندگی کا دور دورہ ہے۔ کتنے وزیر کتنے سیکرٹری ، کتنے انجینئر، کتنے ڈاکٹر، کتنے پولیس افسر، کتنے ڈی سی، کتنے کلرک آٹھ بجے ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں؟
کیا اس قوم کو تباہ و برباد ہونے سے دنیا کی کوئی قوم بچا سکتی ہے جس میں کسی کو تو اس لئے مسند پر نہیں بٹھایا جاسکتا کہ وہ دوپہر سے پہلے اٹھتا ہی نہیں، اور کوئی اس پر فخر کرتا ہے کہ وہ دوپہر کو اٹھتا ہے لیکن سہ پہر تک ریموٹ کنٹرول کھلونوں سے دل بہلاتا ہے، جبکہ کچھ کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ دوپہر کے تین بجے اٹھتے ہیں
کیا اس معاشرے کی اخلاقی پستی کی کوئی حد باقی ہے.
تحریر! صنف آہن
نسیم وکی کی والدہ کے جنازے پر میں نے کیا حیرت انگیز منظر دیکھا ؟
مولانا طارق جمیل نے آنکھوں دیکھا احوال بتا دیا ۔۔۔
مولانا طارق جمیل کے بقول :
جب نسیم وکی کی والدہ کا انتقال ہوا تو انکی خواہش اور درخواست پر میں جنازہ پڑھانے گیا ،
ظاہر ہے وہاں عام لوگ کم اور اداکار زیادہ تھے ۔
یہ وہ فیلڈ ہے جس میں ہر طرح کا گناہ پایا جاتا ہے ،
میں نے شان حضرت امام حسین علیہ السلام اور ذکر اہل بیت پر 25 منٹ کی تقریر کی اور میں نے ان اداکاروں کو ہچکیوں کے ساتھ بھی روتا دیکھا اور دھاڑیں مار کر بھی روتا پایا ،
یہ طے ہے کہ وہاں موجود ہر آنکھ اشکبار تھی ۔
میں خود بھی رو رہا تھا اور حیران تھا کہ جنہیں ہم بات بات پر کنجر کہتے ہیں وہ من کے کتنے سچے ہیں ۔
دل کے کتنے معصوم ہیں ۔کیسے کیسے ہیرے ہیں جنہیں ہم نفرتوں کی بھینٹ چڑھا کر خوش ہوتے ہیں ،
کنجر رنڈی اور طوائف کہلوانے کا شوق کسے ہوتا ہے ؟ ارے بھائی کون ہے جس نے انہیں کنجرپن اور طوائف بننے پر مجبور کیا ، کیا وہ ماں کے پیٹ سے سب سیکھ کر آئے ہیں ؟
اللہ کے بندو بات کرنے سے پہلے سوچا کرو ، یہ تو وہی جانتا ہے کہ کون اندر سے کیا ہے ۔۔۔۔۔۔ اور ایسا بہت کم ہوا کہ میں کسی کے جنازے سے واپس اپنے گھر تک روتا ہی گیا ۔
یہ بھی انہی "کنجروں" کی محفل کا اثر تھا
کہتے ہیں تصویریں بولتی ہیں۔۔۔
اک نوجوان نے لاکھوں روپے لگا کہ بہترین عالیشان دوکان تیار کروای فاسٹ فوڈ اور بیکری کی اور افتتاح کیلے کسی سیاست دان کسی وڈیرے کو نہی بولایا ۔۔
اپنی بزرگ والدہ سے افتتاح کروایا ۔ اور والدہ بھی سفید برقع میں ائیں اور دوکان کا افتتاح کیا ۔ بیٹے کی کامیابی کیلے دعا کی ۔۔
اج کے دور میں جہاں ہم ماڈدن بنتے بنتے اتنی دور نکل چکے ہیں کہ اپنے بزرگ والدین کو اپنی سوشل تقریبات اپنے ایونٹس میں صرف اس لیے نہی لاتے کیونکہ انکا رہن سہن انکا لباس ہمارے دور کا نہی ہیں ۔
مگر اس زندہ دل نوجوان نے بہترین مسیج دیا ہے ۔والدین ہی اصل سرمایہ ہیں اور انکی عزت قدر میں ہی اصل کامیابی ہے ۔