ڈیرہ اسماعیل خان: میں ڈی آئی خان کی ایک طالبہ ہوں۔ میٹرک میں میرے 1161 نمبر تھے۔
میں نے اپنے تمام پیپرز کے شو آف پیپر کے لیے اپلائی کیا تھا۔ اس کے لیے میں نے 17 ہزار 500 روپے فیس دی تھی۔ مجھے اپنے پیپر پر، اپنی محنت پر یقین تھا۔
15 نومبر 2026، اتوار کے دن میں اپنے والدین کے ساتھ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈی آئی خان گئی۔ میں صبح 10 بجے پہنچی۔ وہاں اعلان ہوا کہ موبائل فون سختی سے منع ہیں، حالانکہ لیٹر میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔ میں نے والدہ کو بلا کر موبائل واپس کر دیا۔
لسٹ میں میرا نام پہلے تھا، لیکن مجھے اندر نہیں چھوڑا جا رہا تھا۔ بار بار یہی کہا جا رہا تھا کہ کنٹرولر صاحب نے منع کیا ہے۔
جب میں اور مما کنٹرولر صاحب کے آفس کی طرف گئے تو گارڈ نے مجھے دھکا دیا، میں پیچھے گر گئی۔ مما نے مجھے پکڑا تو گارڈ نے ان کو بھی دھکا دیا، کندھوں سے پکڑا۔ پھر پیچھے سے مما کا دوپٹہ کھینچ لیا۔ مما کے سر سے دوپٹہ گر گیا۔
ایک مرد کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ کسی عورت کو ٹچ کرے، اس کا دوپٹہ کھینچے۔ میں ان کے بچوں کی عمر کی ہوں۔ وہ زبانی بھی کہہ سکتے تھے۔
میں نے بابا کو کال کی۔ گارڈ نے گرل لاک کر دیا۔ بابا نے پوچھا تو مما نے کہا بس جائیں، ہم تماشہ نہیں چاہتے، ہم اپنا حق مانگنے آئے تھے۔ شو آف پیپر ہمارا بنیادی حق ہے، ہائی کورٹ کے آرڈرز ہیں۔
اس کے بعد کنٹرولر صاحب نے دروازہ زور سے مارا جو مما کو لگا۔ باہر نکل کر نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ میری تربیت اجازت نہیں دیتی کہ میں وہ الفاظ دہراؤں۔
بعد میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے والد زاہد کنڈی نے گارڈ کو مارا ہے۔ میں کہتی ہوں کنٹرولر صاحب اور گارڈ، آپ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ میرے والد کی انگلی بھی آپ کو لگی ہو۔
مما نے ان کے خلاف ایف آئی آر دی۔
اس کے بعد میرا شو آف پیپر ہوا۔ فزکس میں، کیمسٹری میں میرے نمبر بڑھے۔ مطالعہ قرآن اور اسلامیات کا پیپر موجود ہی نہیں تھا۔ میں کنٹرولر صاحب کے پاس گئی تو انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور کہا، تم میڈیا پر گئی تھی نا، اب انجام دیکھ لو گی۔
میں نے کہا میڈیا پر جانا میرا حق تھا۔
پھر ان کے ہاتھ میں ایک فائل تھی، اس میں میرا پیپر تھا۔ باقی سب طالبات کے پیپر مفتی محمود سکول سے مل رہے تھے، میرے پیپر ان کی فائل سے نکل رہے تھے۔ میں نے پوچھا میرے تمام پیپر آپ کے پاس کیوں ہیں؟ تو وہ چپ ہو گئے۔
ان دونوں پیپرز میں بھی میرے نمبر بڑھتے تھے، لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں تھے۔ میں نے انڈرٹیکنگ پر سائن کیا۔
پھر بائیولوجی کا پیپر بھی غائب تھا۔ کنٹرولر صاحب نے کہا، تم منع نہیں ہوئی، اب اپنا بائیو کا پیپر بھی ڈھونڈ کر دکھاؤ۔ پھر فائل سے میرا پیپر نکلا۔ میں نے دوران امتحان دو کنٹینیویشن شیٹس استعمال کی تھیں۔ ایک شیٹ موجود تھی، ایک پورے لانگ والی اور ایک ہاف پارٹ والی شیٹ غائب تھی۔
میں نے کہا میری شیٹ کہاں گئی؟ تو انہوں نے کہا ہم نے چھیڑ چھاڑ نہیں کی۔ میں نے کہا یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔
اردو اور انگلش میں بھی میرے نمبر بڑھے۔ جب میں نے دوبارہ بائیولوجی کے لیے کہا تو انہوں نے مارکنگ والوں سے کہا، اس کے شارٹ سوالات میں نمبر کاٹ دیں۔
میں نے کہا ہم نمبر کم کروانے کے لیے 17 ہزار 500 نہیں دیتے۔ قانون یہ ہے کہ شو آف پیپر میں نمبر بڑھتے ہیں تو ملتے ہیں، ورنہ ویسے ہی رہتے ہیں، کم نہیں ہوتے۔
کنٹرولر صاحب کہتے ہیں نہ میں گورنر کو مانتا ہوں، نہ کورٹ کو مانتا ہوں۔
میں صرف اتنا کہتی ہوں، ایک طالبہ اپنے حق کے لیے آتی ہے، اپنی محنت کا پھل مانگتی ہے۔ اگر آپ سے سیٹ نہیں سنبھلتی تو خدارا سیٹ چھوڑ دیں، طالبات کے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلیں۔۔۔
@CMComplaintCell@CMITPunjab@MaryamNSharif@GovtofPunjabPK
#DeraIsmailKhan_kpk #DeraIsmailKhan #DIKhan #Dikhanboard #ImtiazWrites
کچھ رشتے خون سے نہیں، دل سے بنتے ہیں..! 🌸
انڈونیشیا سے ویڈیو کہ ایک ماں نے دوسری شادی کی تو اس کی ننھی بیٹی کو اس کے نئے والد کی طرف سے ملنے والا محبت بھرا وعدہ ہر دل کو چھو گیا۔
نئے والد نے بچی کو یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ اس سے محبت کریں گے، اس کا خیال رکھیں گے اور اسے کبھی تنہا محسوس نہیں ہونے دیں گے۔
میری بیٹی سورہ الاحقاف حفظ کر رہی تھی،اور پھر ایک دن میں متحیر رہ گیا جب اس نے مجھ سے پوچھا:"میرے بابا جان! آپ کی کیا عمر ہے۔۔؟؟؟
میں نے مسکراتے ہوئے کہا:"یقینا آپ کے اس سوال کا کوئی پس منظر ہے"
اس نے کہا:میرے بابا! مجھے بتائیں کہ آپ کتنے سال کے ہیں۔۔؟؟؟
میں نے کہا:میری بیٹی میری عمر چوالیس سال ( 44 سال) ہے۔
اس نے کہا: "گویا آپ چار سال قبل چالیس سال کے ہو گئے تھے،تو کیا آپ نے چالیس سال کا ہونے کی دعا پڑھی تھی؟"
میں نے استفسار لیا: "کیا چالیس سال کی عمر کے لیے کوئی مخصوص دعا ہے؟"
اس نے ایک استاد کی طرح کہا:سورہ الاحقاف میں اللہ تعالی فرما تے ہیں:
وَ وَصَّیۡنَا الۡاِنۡسَانَ بِوَالِدَیۡہِ اِحۡسٰنًا ؕ حَمَلَتۡہُ اُمُّہٗ کُرۡہًا وَّ وَضَعَتۡہُ کُرۡہًا ؕ وَ حَمۡلُہٗ وَ فِصٰلُہٗ ثَلٰثُوۡنَ شَہۡرًا ؕ حَتّٰۤی اِذَا بَلَغَ اَشُدَّہٗ وَ بَلَغَ اَرۡبَعِیۡنَ سَنَۃً ۙ قَالَ رَبِّ اَوۡزِعۡنِیۡۤ اَنۡ اَشۡکُرَ نِعۡمَتَکَ الَّتِیۡۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَیَّ وَ عَلٰی وَالِدَیَّ وَ اَنۡ اَعۡمَلَ صَالِحًا تَرۡضٰہُ وَ اَصۡلِحۡ لِیۡ فِیۡ ذُرِّیَّتِیۡ ۚ ؕ اِنِّیۡ تُبۡتُ اِلَیۡکَ وَ اِنِّیۡ مِنَ الۡمُسۡلِمِیۡنَ ﴿۱۵﴾اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ نَتَقَبَّلُ عَنۡہُمۡ اَحۡسَنَ مَا عَمِلُوۡا وَ نَتَجَاوَزُ عَنۡ سَیِّاٰتِہِمۡ فِیۡۤ اَصۡحٰبِ الۡجَنَّۃِ ؕ وَعۡدَ الصِّدۡقِ الَّذِیۡ کَانُوۡا یُوۡعَدُوۡنَ ﴿۱۶﴾
اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا حکم دیا ہے اس کی ماں نے اسے تکلیف جھیل کر پیٹ میں رکھا اور تکلیف برداشت کرکے اسے جنا ۔ اس کے حمل کا اور اس کے دودھ چھڑانے کا زمانہ تیس مہینے کا ہے یہاں تک کہ جب وہ اپنی پختگی اور چالیس سال کی عمر کو پہنچا تو کہنے لگا اے میرے پروردگار مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکر بجا لاؤ ں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر انعام کی ہے اور یہ کہ میں ایسے نیک عمل کروں جن سے تو خوش ہو جائے اور تو میری اولاد کو بھی صالح بنا ۔ میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے نیک اعمال تو ہم قبول فرما لیتے ہیں اور جن کے بد اعمال سے درگزر کر لیتے ہیں ( یہ ) جنتی لوگوں میں ہیں ۔ اس سچے وعدے کے مطابق جو ان سے کیا جاتا ہے ۔ (الاحقاف:15،16)
میری استاذہ نے مجھے بتایا کہ ان کے والد نے بیس برس قبل یہ دعا پڑھی تھی اور اب ان کی عمر ساٹھ سال ہے۔میری استاذہ نے ہمیں یہ بھی بتایا کہ جو بھی اپنے والدین سے محبت کرتا ہے اسے انہیں اس خوبصورت دعا کے بارے میں بتانا چاہئیے۔بابا!میں آپ کو اس لیے بتا رہی ہوں کیوں کہ میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔
میں اپنی بیٹی کے ان زبردست الفاظ اور قیمتی نصیحت پر از حد شکرگزار ہوا۔
میں نے اس کے سر کا بوسہ لیا اور اللہ کا شکر ادا کیا جس نے مجھے ایک ایسی بیٹی سے نوازا جو مجھے سکھا سکتی ہے۔
میری بیٹی بہت خوش تھی،وہ جلدی سے ایک کاغذ اور قلم لائی اور دعا تحریر کی۔
اس نے کہا:"اس کاغذ کو اپنے بٹوہ میں رکھ لیں،اس طرح آپ ہر روز یہ دعا پڑھ سکتے ہیں جب بھی آپ اپنے بٹوہ سے رقم نکالیں گے"
سبحان اللہ،کچھ دن بعد مجھ سے میری بیٹی نے دعا کے بارے میں پوچھا۔میں نے اسے بتایا :مجھے یہ دعا یاد ہو گئی ہے۔
کیا ہم نے اپنے چالیس سال سے بڑے والدین،چاچا،ماموں،خالہ،پھوپھو ،بھائیوں اور بہنوں کو اس دعا کے بارے میں بتایا ہے اگر ہاں "بارک اللہ فیک" اور اگر نہیں تو بتانے میں جلدی کریں۔اللہ تعالی ہم سب کو حسن خاتمہ سے نوازیں۔آمین
دعا کے الفاظ صرف یہ ہیں:
رَبِّ اَوۡزِعۡنِیۡۤ اَنۡ اَشۡکُرَ نِعۡمَتَکَ الَّتِیۡۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَیَّ وَ عَلٰی وَالِدَیَّ وَ اَنۡ اَعۡمَلَ صَالِحًا تَرۡضٰہُ وَ اَصۡلِحۡ لِیۡ فِیۡ ذُرِّیَّتِیۡ ۚ ؕ اِنِّیۡ تُبۡتُ اِلَیۡکَ وَ اِنِّیۡ مِنَ الۡمُسۡلِمِیۡنَ
اے میرے پروردگار مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکر بجا لاؤ ں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر انعام کی ہے اور یہ کہ میں ایسے نیک عمل کروں جن سے تو خوش ہو جائے اور تو میری اولاد کو بھی صالح بنا ۔ میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں
انتخاب #آفاق_سومرو
میں نے "بسم اللہ الرحمن الرحیم" کی جو سب سے بہترین اور شاندار تفسیر سنی، وہ یہ ہے:
اللہ تعالیٰ نے صرف لفظ "الرحمٰن" پر ہی اکتفا کیوں نہیں فرمایا اور اس کے بعد "الرحیم" کو کیوں شامل کیا؟
ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں ایک لبنانی ماہرِ لسانیات (لغوی) نے بتایا کہ مغربی ممالک کے ایک مستشرق نے ان سے سوال کیا:
"کیا آپ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے تلاوت کے آغاز میں 'بسم اللہ الرحمن الرحیم' پڑھنا کیوں لازم قرار دیا ہے؟
اور اس نے صرف لفظ 'الرحمٰن' پر ہی اکتفا کیوں نہیں کیا؟"
ماہرِ لسانیات کہتے ہیں کہ میں اس کا جواب نہ دے سکا۔
اس پر اس مستشرق نے خود جواب دیتے ہوئے کہا:
"عربی زبان میں لفظ 'الرحمٰن'، 'فَعْلَان' کے وزن پر ہے۔
اور عربی کا قاعدہ ہے کہ اس وزن پر آنے والا ہر لفظ اپنے اسباب کے ختم ہونے سے زائل (ختم) ہو جاتا ہے۔
مثال کے طور پر:
جوعان (بھوکا): کھانا کھانے سے بھوک ختم ہو جاتی ہے۔
تعبان (تھکا ہوا): آرام کرنے سے تھکن دور ہو جاتی ہے۔
عطشان (پیاسا): پانی پینے سے پیاس بجھ جاتی ہے۔
اسی طرح نعسان (اُونگھتا ہوا) اور زعلان (ناراض) وغیرہ۔
اسی لیے، اگر ایک عرب دان صرف 'الرحمٰن' پڑھتا تو وہ خوفزدہ ہو سکتا تھا کہ شاید یہ رحمت بھی اسباب ختم ہونے پر ختم ہو جائے۔
چنانچہ اللہ عزوجل نے فوراً اپنے مومن بندوں کے دلوں میں اطمینان و سکون پیدا کرنے کے لیے لفظ 'الرحيم' کا اضافہ فرمایا، جو رحمت کے مسلسل اور دائمی ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔
یوں مومن کا دل خوف کی حالت سے نکل کر امن، سکون اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی رحمت پر کامل اعتماد اور بھروسے کی کیفیت میں منتقل ہو جاتا ہے۔"
حقیقت میں یہ اس جملے کی بہترین اور خوبصورت ترین تفسیر ہے جسے ہم کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے دہراتے ہیں:
"بسم اللہ الرحمن الرحیم"
اللہ تعالی، جو "الرحمن" (تمام مخلوقات پر بے انتہا رحم کرنے والا) اور "الرحیم" (اپنے مومن بندوں پر خاص اور دائمی رحم فرمانے والا) ہے، ہمیں بھی اپنی وسیع رحمت میں شامل فرمائے اور ہمیں اپنے باایمان بندوں میں شمار کرے۔ آمین!
قرآنِ مجید میں یہ بابرکت کلمات سورۃ الفاتحہ کے آغاز میں اس طرح وارد ہوئے ہیں:
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
"شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم والا ہے "
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
(سب تعریفیں جو اللہ تعالیٰ کے لائق ہیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے جو بڑا مہربان، نہایت رحم والا ہے)
(سورۃ الفاتحہ: 1-3)
نیز سورۃ النمل میں بھی حضرت سلیمان علیہ السلام کے خط کے حوالے سے یہ مکمل آیت درج ہے:
إِنَّهُ مِنْ سُلَيْمَانَ وَإِنَّهُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
"بیشک یہ (خط) سلیمان کی طرف سے ہے اور یہ کہ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم والا ہے "
(سورۃ النمل: 30)
ثناءاللہ حسین
#موناسکندر
بچپن سے ہی مجھے سورۃ القریش حفظ تھی، لیکن جب میں نے اس کی تفسیر پڑھی تو میرے دل میں اللہ تعالٰی کا خوف اور زیادہ بڑھ گی
1- یہ سورت چار آیات پر مشتمل ہے۔ "لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ" سورۃ قریش کی یہ پہلی آیت ہماری زندگی کے ایک اہم مسئلے یعنی «نعمتوں کا عادی ہو جانا (إِلْفُ النِّعْمَة)» پر بات کرتی ہے۔
میں نے پہلی بار نعمتوں کا عادی ہو جانے پر اس طرح کا عتاب و تنبیہ سنی ہے۔
اہلِ قریش پہلے فقر، بھوک اور ایک سادہ و بدوی زندگی کے عادی تھے۔
2- حالت یہاں تک پہنچ جاتی تھی کہ جب ان میں سے کوئی شدید فقر کا شکار ہوتا، تو وہ اپنے گھر والوں کو "خباء" (ایک الگ تھلگ جگہ/خیمے) میں لے جاتا اور وہ سب وہاں بھوک سے مرنے کے لیے بیٹھ جاتے۔
جاہلیت کے دور میں اس رسم کو "الإعتفار" (اعتفار) کہا جاتا تھا۔
3- قریش کا ایک بڑا خاندان تھا جسے "بنو مخزوم" کہا جاتا تھا۔
وہ شدید بھوک سے مرنے کے قریب تھے۔ جب ان کی یہ خبر "ہاشم بن عبد مناف" (جو کہ ایک بڑے تاجر تھے) تک پہنچی، تو انہیں بیت اللہ کے پڑوسیوں میں اس قدر جہالت اور فقر کی موجودگی پر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔
4- چنانچہ ہاشم بن عبد مناف نے آگے بڑھ کر اس بری رسم کو ختم کیا اور ان سے کہا: "تم نے ایک ایسی رسم بنا لی ہے جس کی وجہ سے عربوں میں تمہاری تذلیل ہو رہی ہے، حالانکہ تم اللہ تعالی کے گھر والے ہو اور لوگ تمہاری پیروی کرتے ہیں۔"
5- پھر انہوں نے قبیلے کو مختلف شاخوں (عشائر) میں تقسیم کیا اور ہر مالدار کو حکم دیا کہ وہ اپنے خاندان کے غریبوں کے ساتھ اپنا مال تقسیم کرے، یہاں تک کہ غریب بھی مالدار کی طرح (خوشحال) ہو گیا۔
انہوں نے ان کو تجارت کے اصول سکھائے اور ان کے لیے سال میں دو تجارتی سفروں کا نظم قائم کیا: "سردیوں اور گرمیوں کا سفر"۔
6- گرمیوں میں شام (Syria) کا سفر، جہاں انہوں نے پھلوں کی تجارت سیکھی، اور سردیوں میں یمن کا سفر، جہاں انہوں نے زرعی پیداوار کی تجارت سکھائی۔
یہاں تک کہ شام اور یمن کی خیر وبرکت مکہ میں آنے لگی، وہاں کے رہنے والوں کے حالات بہتر ہو گئے اور "اعتفار" کا خاتمہ ہو گیا۔
پھر اہل قریش نے اللہ کا شکر ادا نہ کر کے نعمت کی ناشکری کرنا شروع کر دی
(نعمت کی ناشکری یہ ہے کہ انسان اس کا عادی ہو جائے اور اسے نعمت ہی نہ سمجھے)۔
7- جب قریش اور اہل مکہ اللہ کی نازل کردہ نعمتوں کے عادی ہو گئے (اور شکر بھول گئے)، تو اللہ تعالیٰ نے ان پر اپنا الٰہی حکم نازل فرمایا کہ وہ اس گھر کے رب کی عبادت کریں:
{فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَٰذَا الْبَيْتِ الَّذِي أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍ وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ}
(پس انہیں چاہیے کہ اس گھر کے رب کی عبادت کریں، جس نے انہیں بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن عطا فرمایا)۔
عام طور پر لوگوں پر اللہ کی نعمتیں بے شمار ہیں، اگر وہ اس کی باقی تمام نعمتوں پر اس کی عبادت نہیں کرتے تو کم از کم اس ایک ظاہر و باہمی نعمت یعنی (نعمت کے قائم رہنے) پر ہی اس کی عبادت کر لیں۔
8- اور بھوک کے بعد انہیں کھانا کھلانے اور خوف و دہشت میں زندگی گزارنے کے بعد انہیں امن و امان عطا کرنے پر۔ {أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍ وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ}
نعمت کے ایسے عادی نہ بنو کہ اس کا انکار کرنے لگو، بلکہ اللہ کا شکر ادا کرو تاکہ اس کی نعمتیں تم سے محبت کرنے لگیں۔
اللہ کی نعمت پر خوش ہوا کرو اور اس کا شکر ادا کرو، خواہ وہ تمہیں ہزارویں بار ہی کیوں نہ ملی ہو، کیونکہ صرف نعمت کا قائم رہنا ہی اپنے آپ میں ایک بہت بڑی نعمت ہے۔
نعمت کا عادی ہو جانا اور اس پر شکر نہ کرنا ناشکری اور ظلم ہے۔
9- اپنی زبان پر ہر وقت "الحمد للہ" جاری رکھو۔
اسے اپنے دل کے اخلاص، رضا اور یقین کے ساتھ کہو، کیونکہ اس کا اجر بہت عظیم ہے…
اے اللہ! تیری ذات کے جلال اور تیری عظیم سلطنت کے شایانِ شان تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں۔
اے اللہ! ہمیں وہ علم عطا فرما جو ہمیں نفع دے، اور جو علم تو نے ہمیں دیا ہے اس سے ہمیں نفع پہنچا، اور ہمارے علم میں اضافہ فرما۔
"سُبْحَانَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ"
(پاک ہے تو، ہمیں تو صرف اتنا ہی علم ہے تو نے ہمیں سکھایا ہے، بے شک تو ہی علم والا اور حکمت والا ہے)۔
#موناسکندر
@majorirfanakbar 710 watt 4 plates with 3kw inverex hybired inverter full day 1.5ton ac 1 fridje a pankha 3 energy sewer subah 8 bajay se shaam 6 bajay tak chala raha.