روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا مطلب یہ ہے کہ حکومت نے روزانہ کی بنیاد پر لوٹ مار اور عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اتحادی حکومت پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بجائے پٹرول پر 120 روپے کے ٹیکسز کا خاتمہ کیوں نہیں کرتی جس کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں۔ لیوی کے نام پر بھتہ خوری کیوں ختم نہیں کرتی۔ ناکام حکومت اپنی ناکامی کا بوجھ مسلسل عوام پر ڈال رہی ہے
آزاد کشمیر کی موجودہ نازک ترین صورت حال کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ۔
حافظ نعیم الرحمن صدر وزیر اعظم پاکستان اور قومی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔
ایکشن کمیٹی کی طرف سے امیر جماعت اسلامی کو ثالثی کی پیش کش کا خیرمقدم۔
اسلام آباد
آزاد کشمیر کی موجودہ نازک ترین صورت حال کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ۔
صورت حال کی بہتری کے لئے جماعت اسلامی پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان اس سلسلے میں پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور دیگر رقومی قیادت سے ملاقاتیں کر کے صورت حال کی بہتری کے لئے کردار ادا کرینگے، جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ایک اور کمیٹی جموں و کشمیر ایکشن کمیٹی سے رابطہ کے لئے قائم کی ہے۔
اس بات کا فیصلہ اسلام آباد میں حافظ نعیم الرحمان کی صدارات میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان، سابق امراء عبدالرشید ترابی ، ڈاکٹر خالد محمود خان ،سیکریٹری جنرل جہانگیر خان، امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا ، نائب امراء نورالباری ، راجہ محمد فاضل اور پاکستان و آزاد کشمیر جماعت کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو ثالثی کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے موجودہ حالات کسی طور قابل قبول نہیں۔ کشمیریوں کی پاکستان سے لازوال وابستگی کسی شک و شُبے سے بالا ہے۔ اجلاس میں طے پایا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے صدر و وزیراعظم پاکستان سے ملاقاتیں اور قومی قیادت سے رابطے کرکے صورتِ حال کو معمول پر لانے کی کوششیں کرینگے تاکہ آزاد کشمیر کی موجودہ دگرگوں اور غیریقینی صورت حال کا پُرامن حل نکل سکے۔
اجلاس میں قائم کردہ کمیٹی فوری طور پر ایکشن کمیٹی سے ملاقاتیں کرکے تجاویز مرتب اور عملی اقدامات کریگی۔
اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ تین ہفتوں کے لاک ڈاؤن کے باعث آزاد کشمیر کے بعض داخلی راستوں کی بندش سے عوام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں حتی کہ ادویات تک اُن تک پہنچنا مشکل بنا دی گئی ہیں۔حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مطلوبہ اشیا کی ترسیل یقینی بنائے۔
@NaeemRehmanEngr
#AJK #Kashmir
جماعت اسلامی کی سیاست کا بنیادی اصول یہی رہا ہے کہ قومی مفاد ہر سیاسی مفاد سے بالاتر ہے۔ یہی سوچ آج بھی اس کے مؤقف اور کردار میں نظر آتی ہے۔
Kashmir Needs Peace
#کشمیر_امن_کیلئےحافظ_نعیم
حافظ نعیم الرحمٰن نے ہمیشہ قومی مفاد کو جماعتی مفاد پر ترجیح دی۔ غزہ کا مسئلہ ہو، آئی پی پیز کا معاملہ ہو یا آج آزاد کشمیر کی صورتحال، ان کی سیاست کا محور عوام اور ملک کا مفاد رہا ہے۔
Kashmir Needs Peace
#کشمیر_امن_کیلئےحافظ_نعیم
🚨 TREND ALERT
The campaign starts NOW.
Raise your voice for peace, dialogue, and the rights of the people of Kashmir. Join the trend by posting original tweets, reposting, and engaging to amplify the message.
Let's make this voice impossible to ignore.
Hashtag:
#کشمیر_امن_کیلئےحافظ_نعیم
Keyword:
Kashmir Needs Peace
یہ دونوں خبریں ایک ہی دن اور ایک ہی صوبے کی ہیں۔ پنجاب جہاں غذائی قلت کا شکار بچوں اور خواتین کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے وہاں کی وزیر اعلٰی کے لیے 10 ارب کی لاگت سے نیا طیارہ خرید لیا گیا ہے۔ ابھی کچھ روز قبل ہی چچا وزیراعظم نے محض دس ارب روپے کی نیٹ رقم میں PIA کا پورا ادارہ بیچا اور خوب جشن منایا اور اب بھتیجی وزیراعلٰیٰ صاحبہ نے پُرتعیش اڑان کے لیے بہترین جہاز خرید لیا ہے۔ پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچے آؤٹ آف اسکول ہیں۔ پنجاب حکومت نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی پنشنز میں کٹوتی کردی ہے۔ ہزاروں اسکولز اور بنیادی صحت کے مراکز آؤٹ سورس کرکے بالآخر جان چھڑائی جارہی ہے لیکن مجال ہے حکمرانوں کی مراعات اور عیاشیوں میں کوئی کمی آئے۔
نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ عوام دشمن فیصلہ ہے، حکومت نے عوام کو دھوکا دیا ہے، جس کا مقصد IPPs مافیا کو بچانا اور عوام سے سستی بجلی کا حق چھیننا ہے۔ اب سولر صارفین اپنی پیدا کردہ بجلی سستے داموں فروخت کریں گے، جبکہ اپنی ضرورت کی بجلی مہنگے ٹیرف پر خریدنی پڑے گی۔ یہ واضح معاشی دہشت گردی ہے۔ پاور سیکٹر میں حکومت کی تمام پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں اور اب اس کا سارا بوجھ عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہم حکومت اور نیپرا کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں
پیپلزپارٹی کا اقتدار ختم کئے اب کراچی کے مسائل حل نہیں ہوسکتے
کراچی کو لوٹ کر جمع ہونے والا پیسہ زرداری ہاؤس سے بھی آگے جاتا ہے
حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان
Gen Z rejects Bilawal
#JIDharnaSindhAssembly
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن صاحب کی آواز کراچی شہر کےضمیر کی آواز ہے۔جب وہ کال دیتے ہیں تو عوام نکلتے ہیں کسی اشتہار،کسی لالچ پر نہیں،بلکہ اپنے حق، عزت اور مستقبل کے لیے۔جھوٹی مہم سے سچ دبایا نہیں جا سکتا
حافظ جیت گیا اور تم ہار چکے
#JeenyDoKarachiMarch
Karachiites Back @NaeemRehmanEngr 's Demand for an Empowered City Government
Tens of thousands of Karachiites including women, youth and Gen Z flooded the streets in the Jeenay Do Karachi March led by Hafiz Naeem ur Rehman.
United against an incompetent mayor and a failed PPP provincial government demanding empowered local governance and the right to live with dignity.
JI Shahrah e Faisal
#JeenyDoKarachiMarch
جب عوام بپھر گئے تو بندوقیں ان کا راستہ نہیں روک سکیں گی۔ نوجوانوں پر تعلیم، روزگار کے دروازے بند، اور بجلی، گیس، تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، عوام کا لاوا پھٹ جائے گا۔ حکمران حالات کا ادارک کریں اور مسائل حل کریں۔ حافظ نعیم الرحمن
جماعت اسلامی کا 21جنوری تایکم فروری ”کراچی اولمپکس“کرانے کا اعلان
”کراچی اولمپکس“نوجوانوں کو آگے بڑھانے، ٹیلنٹ ابھارنے،کراچی کے روشن چہرے کو اجاگر کرنے کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا
منعم ظفر خان
@monemzafarkhan#Karachi#KarachiOlympics
بنگلہ دیش میں آج جو واقعہ پیش آیا ہے، وہ پوری دنیا کے لیے ایک ایسا عبرت ناک درس ہے جو روزِِ روشن کی طرح واضح ہے۔ بھارتی پروردہ شیخ حسینہ واجد، نے اقتدار کے پندرہ برسوں میں جس طرح جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا، عدالتی فیصلوں کو انتقام کا ہتھیار بنایا اور فسطائیت پر مبنی طرزِ حکمرانی اپنائی، وہ تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔
بھارت کی سرپرستی اور اُس کی ہدایات پر قومی مفادات کا سودا کرنے کے باوجود وہ نہ نئی نسل کو گمراہ کرنے میں کامیاب ہو سکیں، نہ ہی عوامی لیگی فسطائیت کو دائمی بنا سکیں۔ آج، بالآخر، اُسی کے قائم کردہ خصوصی ٹریبونل نے حسینہ واجد کے خلاف انتہائی سزا کا فیصلہ سنایا ہے—وہی عدالت جس کے ذریعے اُنہوں نے بے شمار محبِ اسلام اور محبِ وطن شخصیات کو یک طرفہ مقدموں کے عبرتناک ڈرامے کے بعد پھانسیوں کے تختے پر چڑھایا تھا۔
یہ منظر نامہ اُن تمام جابروں، ظالموں، جھوٹ اور ظلم پر مبنی حکمرانی چلانے والوں، اور عدل و انصاف کا خون کرنے والوں کے لیے ایک واضح تنبیہ ہے کہ انجام بالآخر سب کے سامنے آتا ہے۔
ہم آج اُن تمام مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے یہ ستم برداشت کیے، اور بنگلہ دیش کی ترقی، خوش حالی اور اسلامی تشخص کے استحکام کے لیے دُعا گو ہیں۔