پاکستان تحریکِ انصاف کے انتخابات زبان زدِ عام ہیں۔پی ٹی آئی کے اندر سے بھی اس بابت تحفظات کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔یہی حال دیگرتمام جماعتوں کے انتخابات کا ہوتا ہے
پھر سوال تو اٹھتا ہے کہ یہ سب کس منہ سے صاف اور شفاف عام انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں؟
نئی فکر،نیا نظام وقت کا تقاضا ہیں
کرپٹ پارلیمانی نظام وہ خوفناک اژدھا ھے جو ھمارے پاک وطن کے تمام ادارے اور عوام کے تمام حقوق نگل چکا ھے اس اژدھے کو نیست و نابود کرنا ھر پاکستانی شھری پر فرض ھے۔صرف اسلامی صدارتی نظام ھی وہ واحد راستہ ھے جو پاکستانی عوام کے حقوق کا ضامن ھے۔
@dtnoorkhan@MehdiHassain2
عزم عالی شان پارٹی کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت عزم عالی شان مرکزی چیئرمین طاہر عزیز خان نے کی۔ پشاور میں سب سے بڑی ریلی پیر زکوڑی سے شروع ہوکر بالا حصار پہنچی جس میں پاکستان مومنٹ محمد اعظم چوہان ایڈوکیٹ میاں محمد شہباز سماجی کارکن خان بشر ڈاکٹر افتاب، رضاکاروں سوسائٹی، میڈیا، طلباء کے علاوہ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ عزم عالی شان پارٹی کے چیئرمین طاہر عزیز نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے جس کی رکھوالی کیلئے افواج پاکستان و دیگرہماری فورسزپولیس کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 0ستمبر کا دن پورے ملک میں یوم دفاع پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے یہ دن ہمیں شہیدانِ وطن کے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی جانیں وطنِ عزیز کی سلامتی اور بقاء کیلئے قربان کردی.