ہزار روپے لیٹر میں پٹرول نہیں ملتا تو نہ ملے لیکن یاد رکھیں ہمیں ڈرائیں مت اگر عوام کے لئے پٹرول کی قلت ہوگی تو حکمرانوں کے لئے بھی بے بہا ذلت ہو گی اور بالکل مفت ہو گی
پڑوسی ملک کو دہشت گردی کے الزام سے بری قرار دینے کا کارنامہ بھی صرف پنجاب کی وزیراعلیٰ سرانجام دے سکتی ہے سندھ، پنجاب یا بلوچستان کا وزیراعلیٰ ایسی بات کردے تو اسکی زندگی عذاب ہو جائے
مولانا فضل الرحمن کی خوفناک باتیں۔۔۔
ہمارا صوبہ ، حضرت، آپ لوگ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ شاید آپ حضرات کو یہاں پر ادراک نہ ہو یا لاہور میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو اتنا ادراک نہ ہو کہ دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر اس وقت کوئی رِٹ نہیں ہے۔
لکی مروت ہو، بنوں ہو، ٹانک ہو، وہاں پولیس کا چین آف کمانڈ ٹوٹ چکا ہے۔ وہاں پولیس نے کمیٹیاں بنا دی ہیں۔ پولیس نے ناکہ بندیاں کی ہوئی ہیں، راستے روکے ہوئے ہیں۔
وہ نہ DPO کے آرڈر کو تسلیم کرتے ہیں، نہ DIG کے آرڈر کو تسلیم کرتے ہیں، نہ IG کے آرڈر کو تسلیم کرتے ہیں اور مکمل طور پر انہوں نے خود اپنا کمانڈ بنا لیا ہے۔ اور کمیٹی کا سربراہ جو کہتا ہے، اسی طرح ہوتا ہے۔
تو اس طریقے سے ابھی جو ہنگو میں واقعات ہوئے ہیں، پورا کمپاؤنڈ، جتنا بھی تھا پولیس کا، وہ طالبان نے گھیرے میں لے لیا۔ پھر انہوں نے علماء کرام سے درخواست کی کہ آپ سے کچھ ہو سکے تو آپ ان لوگوں سے بات کریں۔ پھر علاقے کے علماء کرام گئے وہاں پر اور انہوں نے ان سے بات کی اور ان سے کہا کہ ہم ان سپاہیوں، پولیس والوں کو آزاد کریں گے، لیکن ان کو اسلحہ چھوڑنا پڑے گا اور ہم اس کی ویڈیو بھی بنائیں گے۔
اور DPO نے کہا، ٹھیک ہے، ہمیں دونوں باتیں منظور ہیں۔ پھر اگلے روز پتا چلا کہ چھ بندے ابھی بھی ان کے پاس ہیں۔ پھر علماء کرام سے درخواست کی کہ اب ان کو بھی چھڑوائیں۔ پھر علماء کرام اس کے پیچھے گئے اور انہوں نے چھ بندوں کو چھوڑا۔ اس طرح چھوڑا کہ ایک ایک پولیس والے کو گلے بھی ملے اور دس دس ہزار روپے بھی دیتے رہے وہ۔ وہ دس دس ہزار روپے بھی دیتے رہے۔
یہ تو آپ کی پولیس کی حالت ہو گئی وہاں پر ۔ اس وقت کرم، اورکزئی کے علاقے، وہاں پر تو اب کچھ بھی نہیں رہا جی۔ تو یہ سارا پشتون علاقہ ہے اور اس پشتون علاقے میں اور خیبر پختونخوا میں تو بالکل ہی رِٹ ختم ہو چکی ہے۔
حضرت، آپ ہماری بات مانیں، یا تو یہ ہے کہ ہم عمداً اس کی اجازت دے رہے ہیں ، یا کوئی ڈیپ ایسی انڈر اسٹینڈنگ ہے کہیں جو پبلک کو نظر نہیں آ رہی ہے۔ اور یہ سارا کچھ کیوں ہو رہا ہے جی؟
بلوچ علاقوں میں، حضرت، آپ چلتن کو عبور کریں تو اس سے آگے چاغی تک ہو یا آپ مستونگ اور خضدار تک جائیں، آج صرف شہروں کو بچانے کے لیے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں، صرف شہروں کو بچانے کے لیے شہروں کے گرد کھدائی کی گئی ہے اور اس کے اندر فوج نے مورچے سنبھال لیے ہیں اور وہاں پر ایکوئپمنٹس لے جا رہے ہیں، تاکہ صرف شہر بچ سکے، ضلعی ہیڈکوارٹر بچ سکے، تحصیل ہیڈکوارٹر بچ سکے، باقی میدان، دیہات وغیرہ وہ ان کے حوالے ہیں۔
تو اس سنگینی کو آخر کیوں ایڈریس نہیں کیا جا رہا؟ اور اگر میں یہ بات کرتا ہوں تو مجھے کیوں مجرم کہا جا رہا ہے؟
صحافی چلے جائیں، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں آ جائیں، باہر سے وہ چلے جائیں ان علاقوں میں، دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائے گا۔
اس صورتِ حال میں جبکہ آپ کے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے اور بھائی جو ہیں وہ آپس میں بیٹھ کر اس گھر میں، جس میں آگ لگی ہے، آؤ ذرا اس گھر کو کیسے تقسیم کریں۔ یہ کوئی معقول بات ہے؟
آپ نے آگ بجھانی ہے یا آپ نے گھروں کو تقسیم کرنا ہے؟ تو صوبے بنانے کے بعد بھی ایسی ہی صورتِ حال تقریباً ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو
بنگلہ دیش اور بلوچستان کی مثال دے کر سندھ کی تقسیم سے ریاست کو ڈرانے والے سندھودیشیوں سے ایک سوال
سینیٹر ثناء اللہ بلوچ نے ایک سیمینار میں 1971ء کے پس منظر اور مشرقی پاکستان کی محرومیوں کا ذکر کرتے ہوئے ان شکایات کی طرف اشارہ کیا کہ وہاں کے لوگوں کو ملازمتوں میں نظرانداز کیا جا رہا تھا باہر سے لوگ آکر ان پر قبضہ کررہے تھے، وسائل کا فائدہ نہیں مل رہا تھا، ان کے پیسے کہیں اور خرچ ہو رہے تھے اور انہیں حقِ حکمرانی سے محروم رکھا جا رہا تھا۔ اسی تناظر میں انھوں نے بلوچستان کا ذکر کیا۔
اب سندھودیش کے حامی اسی گفتگو کی ویڈیو کلپ اس انداز میں پھیلا رہے ہیں جیسے یہ کراچی کو نئے صوبے کے مطالبے کے خلاف کوئی دلیل ہو۔ گویا پیغام یہ ہے کہ ’’دیکھو، بنگلہ دیش میں بھی یہی ہوا تھا، اگر نیا صوبہ بنایا تو سندھ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔‘‘
لیکن یہاں ایک بنیادی سوال ہے: سینیٹر ثناء اللہ بلوچ جس محرومی کی بات کر رہے ہیں، وہ آخر کراچی کے شہریوں سے کتنی مختلف ہے؟
اگر بنگلہ دیش کے لوگوں کی شکایت یہ تھی کہ ملازمتیں دوسرے لے جاتے ہیں، ان کے وسائل سے حاصل ہونے والی آمدنی ان پر خرچ نہیں ہوتی، ان کے پیسے کہیں اور چلے جاتے ہیں اور انہیں اپنے معاملات پر اختیارِ حکمرانی حاصل نہیں، تو پھر یہی سوال کراچی کے حوالے سے کیوں نہیں پوچھا جا سکتا؟
دلچسپ بات یہ ہے کہ جن لوگوں کو سینیٹر ثناء اللہ بلوچ کی گفتگو میں بلوچستان کی محرومی نظر آتی ہے، انہیں اسی گفتگو میں کراچی کی محرومی کیوں دکھائی نہیں دیتی؟
اور سندھودیش کے حامیوں سے صرف اتنا سوال ہے:
اگر سینیٹر ثناء اللہ بلوچ کی بیان کردہ محرومیاں بنگلہ دیش کے لیے جائز شکایت تھیں، تو کراچی کے لیے وہی شکایات ناجائز کیسے ہوگئیں؟
Hello, Moon. It’s great to be back.
Here’s a taste of what the Artemis II astronauts photographed during their flight around the Moon. Check out more photos from the mission: https://t.co/rzM1P0QbOl
ہم سچ اور جھوٹ کے درمیان نیوٹرل نہیں رہ سکتے ظالم اور مظلوم کے درمیان توازن قائم نہیں کر سکتے ٹرمپ اور نیتن یاہو ظالم ہیں ایران مظلوم ہے ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا ہےاس جنگ نے شیعہ سنی اتحاد کو جنم دیا ہے مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لئےاس اتحاد کو قائم رکھنا ہے 👇 https://t.co/7YxhI1rUWP
کچھ دانشوروں کے خیال میں طاقت کے سامنے ڈٹ جانا بے وقوفی ہے لیکن انہیں کون سمجھائے کہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد ۔ جس لیڈر کے قول و فعل میں تضاد نہ ہو اُسکی موت قوم کو ایک نئی زندگی عطا کرتی ہے اور پھر یہ زندگی وقت کے ہریزید کے زوال کا باعث بنتی ہے https://t.co/UwbDTyGacc