سہیل آفریدی کو اس لیے ہٹایا گیا کہ وہ جنازوں میں نہیں جاتا تھا اور دہشتگردی کے حوالے سے کچھ نہیں کرتا رھا لیکن گورنر ہاؤس میں یہ دہشتگردی کے حوالے سے کوئی سیمنار ہو رہا ہے؟
دہشت گردی کے خلاف آپریشن ، وزیراعلی سہیل آفریدی جنازوں پر نہیں جاتے تھے وغیرہ وغیرہ
گورنر راج اور ایمرجنسی لگا دیا
اور آج یہ سب ہوا گورنر ہاؤس میں اس وقت جب پختونخوا پولیس کی 11 لاشیں کوہاٹ میں پڑی تھیں
نئی امریکی سفیر کا سی وی پڑھیے، پیغام اسی میں لکھا ہے۔
10 نومبر کو ٹرمپ نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکی سفیر نامزد کر دیا۔ تقرری سینیٹ کی توثیق سے مشروط ہے، مگر وہ پہلے ہی جنوری 2025 سے اسلام آباد میں ناظم الامور کے طور پر سفارت خانہ چلا رہی ہیں، اور اگست 2024 سے ڈپٹی چیف آف مشن تھیں۔
اب ان کا ریکارڈ دیکھیے، کیونکہ اصل خبر اعلان میں نہیں، اس فہرست میں ہے۔
لیبیا میں وہ 2009 سے 2011 تک پولیٹیکل اینڈ اکنامک کونسلر رہیں، اور فروری 2011 میں انقلاب کے دوران سفارت خانے کے انخلا تک وہیں موجود رہیں۔ بعد میں لیبیا میں امریکی مشن کی ڈپٹی چیف آف مشن اور ناظم الامور بھی رہیں۔ کویت میں بطور اکنامک کونسلر انہوں نے امریکی محکمہ دفاع کے ساتھ مل کر عراق سے امریکی افواج کے انخلا پر کام کیا۔ دبئی میں وہ ایران ریجنل پریزنس آفس کی ڈپٹی ڈائریکٹر تھیں، یعنی وہ دفتر جو ایران پر نظر رکھنے کے لیے بنایا گیا کیونکہ تہران میں امریکی سفارت خانہ نہیں۔ اگست 2021 سے جولائی 2024 تک وہ دوحہ میں ڈپٹی چیف آف مشن رہیں، وہی قطر جو آج ایران جنگ میں سب سے بڑا ثالث ہے۔ اس سے پہلے ترکمانستان میں کلچرل آفیسر، اور واشنگٹن میں شمالی افریقہ امور کے دفتر کی ڈائریکٹر۔ اور ایک پرانی تعیناتی اسلام آباد میں بھی تھی، بطور قونصلر افسر۔ تعلیم پرنسٹن اور ہارورڈ، اور 2017 میں نیشنل وار کالج کی ڈسٹنگوشڈ گریجویٹ۔
یہ ترقی، تجارت یا تعلیم کا کیریئر نہیں۔ یہ بحران اور جنگ کا کیریئر ہے۔ انقلاب کے وقت لیبیا، انخلا کے وقت عراق کا محاذ، ایران کی نگرانی کا دفتر، اور ثالثی کے وقت قطر۔ اور یہ پروفائل اس وقت اسلام آباد بھیجی جا رہی ہے جب ایران کے ساتھ جنگ جاری ہے، ہرمز بند ہے، اور پاکستان اسی خطے کے دروازے پر بیٹھا ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ ہمیں یہ سوال خود سے پوچھنا چاہیے کہ امریکی سفیر کی تقرری ہمارے ہاں اتنی بڑی خبر کیوں بنتی ہے۔ جواب تلخ ہے۔ اس لیے کہ اس ملک میں اصل تعلق واشنگٹن اور راولپنڈی کے درمیان چلتا ہے، اور ایوان میں بیٹھی حکومت اس میں تیسرا فریق ہے، وہ حکومت جو منتخب نہیں بلکہ بٹھائی گئی ہے۔ اسی لیے ہمارے ہاں یہ دیکھا جاتا ہے کہ نیا سفیر کس کو پہلے ملنے جائے گا، اور اسی سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ اس سال کا بندوبست کیا ہوگا۔
نیٹلی بیکر کا کام اپنے ملک کے مفاد کی حفاظت ہے، اور وہ بظاہر یہ کام جانتی ہیں۔ سوال ان پر نہیں۔ سوال ہم پر ہے کہ ہم نے اپنی خارجہ پالیسی، اپنی معدنیات، اپنا اسلحہ اور اپنا بیانیہ اس جگہ رکھ دیا ہے جہاں فیصلہ ہمارے ووٹ سے نہیں ہوتا۔ جس دن اسلام آباد میں آنے والے سفیر کی اہمیت عوام کے ووٹ سے آئے ہوئے وزیراعظم سے کم ہو جائے گی، اس دن ہم آزاد ہوں گے۔
حوالہ: بزنس ریکارڈر، امریکی سفارت خانہ اسلام آباد، آج نیوز، دی نیوز
(محمد فرخ کی تحریر)
Muhammad Farrukh
#Pakistan #NatalieBaker #USPakistan
ہم پی ٹی آئی بھائیوں کے انتہائی مشکور ہیں،جنہوں نے مولانا کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے عسکری ٹٹوؤں ن لیگیوں کو مارا کم،گھسیٹا زیادہ اور بُتھا دکھانے لائق نہ چھوڑا۔۔۔
اللّٰہ کی طرف سے ان لوگوں کی انتہائی ذلالت کا فیصلہ ہوچکا ہے۔۔