اہم اعلان : میرے خیال میں مارچ کے سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے احد خان صاحب کو پی ٹی آئی کا سینیٹر بنانا چاہیے۔ جس دلیری اور بے باکی سے وہ بات کر رہے ہیں، ہم جماعت والوں میں سے کوئی ویسے نہیں بول پایا۔
پی ٹی آئی کو اس وقت روایتی سیاست کی نہیں، دلیر، وفادار، باکردار اور بلا خوف ظالم کو للکارنے والی آوازوں کی ضرورت ہے۔ آئندہ ٹکٹ بھی صرف ایسے امیدواروں کو ملنے چاہییں جو اس معیار پر پورا اتریں۔ میری نظر میں احد خان صاحب سے بہتر انتخاب پی ٹی آئی کے پاس کوئی نہیں۔
ایک بات پہلے ہی واضح کر دوں کہ مجھے موروثیت کا لیکچر نہ دیجیے گا۔ میں خود موروثیت کے خلاف ہوں۔ میں احد خان کو موروثیت کی بنیاد پر نہیں، ان کی دلیری، نظریاتی وضاحت اور بغیر کسی اگر مگر کے کھل کر بات کرنے کی جرأت کی بنیاد پر نامزد کر رہا ہوں۔ خان کا رشتہ دار ہونا کوئی جرم نہیں۔ اصل سوال یہ ہے کہ نظریے کے ساتھ حقیقت میں کون کھڑا ہے۔ اور پھر پی ٹی آئی کے تقریباً ہر بڑے رہنما کے گھر سے کوئی نہ کوئی اسمبلی میں بیٹھا ہے، تو کیا یہ قدغن صرف خان کے گھرانے کے لیے ہے؟
نوٹ: مجھے معلوم ہے کہ احد خان صاحب نہ اس کے خواہش مند ہیں اور نہ ہی شاید اسے قبول کریں گے۔ لیکن ہمیں خان صاحب کی آزادی کی خاطر ان سے درخواست کرنی چاہیے کہ وہ سینیٹ میں آئیں۔
عمران خان کو آنکھوں میں مسلسل سات انجکشن لگ چکے ہیں اور ایک بھی انجکشن کے وقت ان کا کوئی قریبی ان کے پاس نہیں تھا۔ قوم اگر گھر سے نکل نہیں سکتی آواز تو بلند کر سکتی ہے آخر وہ اکیلا شخص 25کروڑ عوام کی لڑائی لڑ رہا ہے۔احد خان
Hugging your partner three times a day with genuine affection can have meaningful effects on cardiovascular health. Affectionate touch is associated with oxytocin release, reduced stress, and increased parasympathetic nervous system activity. The heart needs more than medication; a healthy emotional environment is equally important for overall cardiovascular well-being. #Cardiology
سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کے مطابق، فیلڈ مارشل کو سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں، وہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں اور نہ ہی ان کے عزیز و اقارب کے کوئی معاشی مفادات ہیں۔ وہ ایک سیدھی سادی طبیعت کے مالک ہیں اور ناک کی سیدھ میں چلنے والے انسان ہیں۔
حسنین رفیق کا کیا یہ قصور ہے کہ وہ عوام کی رائے اور جذبات دنیا کو دکھاتا ہے وہ آپ کو آئینہ دکھاتا ہے اور بقول ارشد شریف شہید اگر آپ کو آئینے میں اپنا چہرہ بدنما دکھائی دیتاہے تو آئینہ نہ توڑیں اپنے چہرے کے خدوخال ٹھیک کریں
آخر کتنی بددعائیں لیں گے بس کر دیں
#ReleaseHusnainRafique
حفیظ اللہ نیازی صاحب آپ عمران خان صاحب کو اچھے سے جانتے ہیں۔۔۔۔ پھر بھی خدشات کی ذد میں آنا نہ جاننے والے کے مترادف ہیں۔
مسئلہ سسٹم کو ہے جو چل نہیں پا رہا کیوں اگلے الیکشن بھی عمران خان کی جیت کا واضح اشارہ دے رہے ہیں۔ معشیت چل نہیں پا رہی
قوم ڈری ہے مگر مری نہیں۔۔۔ عوام کی نبض آپ کے سامنے ہے۔ کیا آپکو لگتا ہے کہ آپکا خاندان روزہ توڑنے والوں میں سے ہے ؟ کیا ہر ایک کی پچھلے 4 سالوں سے آزمائیش کی نہیں گئی؟؟؟
#FreeKhanFreePakistan
رہائی ان کا حق تھا، کوئی احسان نہیں، بے گناہ کو چھوڑ دینا کوئی انعام نہیں! بہنوں کی قید کے دن کون واپس لائے گا؟ ان کے آنسوؤں کا حساب کون چکائے گا؟ عمران خان، بشریٰ بی بی، علیمہ خان، ابھی کتنے گھر قید کے غم میں ہیں پریشان! کسی کو صدر بننے کی خواہش ہو یا اقتدار کا خواب، عوام کے حق سے بڑا نہیں کسی کا جواب! پاکستان کو ٹکڑوں میں نہیں، انصاف میں جوڑو، طاقت کے نشے سے نکلو، عوام سے رشتہ جوڑو!
اٹھو کہ حق کی صدا اب دبائی نہیں جائے گی، قوم اپنے محسن کی رہائی تک خاموش نہیں رہ پائے گی!
#KhanHealthOurPriority #SaveOurLeaderImranKhan
السلام علیکم
اللہ پاک ہم سب پر اپنا خاص رحم و کرم فرمائے۔ تمام تکلیفوں اور پریشانیوں کو دور فرمائے۔ کشادہ رزق حلال عطا فرمائے۔ بچوں کا نصیب بہت اچھا کرے اور ھر کام میں آپ کو سرخرو کرے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمين
کہتے ہیں بلوٹوتھ کا دانتوں سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا مولانا صاحب کا اسلام یا اصولوں کی سیاست سے
البتہ سیاسی مارکیٹنگ اور وقت کے ساتھ نظریاتی اپڈیٹس دینے کے فن میں ان کا کوئی ثانی نہیں
آپ انہیں جتنا مرضی اشرافیہ کے خلاف گرجتے برستے سنیں اسے انقلاب کی نوید سمجھنے کی غلطی ہرگز نہ کیجیے گا یہ سیاست کے وہ پرانے کھلاڑی ہیں جن کے نزدیک ہر احتجاج ہر نعرہ اور ہر انقلابی تقریر کی اپنی ایک مارکیٹ ویلیو ہوتی ہے بسا اوقات بظاہر اصولوں کی جنگ دراصل سیاسی ریٹ بڑھانے کی مشق بھی ہو سکتی ہے
ان کی سیاست کا وائی فائی بھی بڑا دلچسپ ہے، مفادات کا سگنل جہاں مضبوط ہو کنکشن وہیں منتقل ہو جاتا ہے اپوزیشن ہو یا اقتدار اصول ہوں یا مصلحتیں سب کچھ حالات کے مطابق اپڈیٹ ہوتا رہتا ہے
رہی بات خفیہ ملاقاتوں مبینہ سرجری اور صاحبزادے سے منسوب وائرل ویڈیوز کی
تو سیاسی طنز اپنی جگہ لیکن ان معاملات میں حتمی فیصلہ ثبوت اور تصدیق ہی کی بنیاد پر ہونا چاہیے البتہ اگر کبھی کوئی سیاسی مفاہمت طے پا گئی تو بعید نہیں کہ وضاحتوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو جائے کہیں تردید، کہیں ڈیپ فیک کا دعویٰ اور کہیں حسبِ روایت خاموشی
ایک بات ہمیشہ یاد رکھیے گا
سانپ اپنی کینچلی بدلتا ہے، مگر فطرت نہیں بدلتا
سیاست کے بعض کردار بھی چہرے، نعرے اور موقف بدلنے میں مہارت رکھتے ہیں
اس لیے کسی کے انقلابی بیانات سے متاثر ہونے کے بجائے اس کے سیاسی کردار اور عملی فیصلوں کا ریکارڈ ضرور دیکھیے
#آفاق_سومرو