سعودی عرب میں گھریلو ملازمہ کی المناک موت جدید غلامی اور کفالت سسٹم کا تاریک چہرہ
سعودی عرب میں ایک دلخراش واقعے میں کینیا سے تعلق رکھنے والی گھریلو ملازمہ "جوئے" (Joy) اپنے آجر کے گھر میں کام کے دوران جاں بحق ہو گئی. واقعہ کی تفصیلات کے مطابق، شدید تھکن کے باوجود اسے بچوں کے ساتھ کھیلنے اور کام کرنے پر مجبور کیا گیا. ویڈیو میں وہ نڈھال دکھائی دے رہی تھی اور جب وہ اچانک زمین پر گر کر بے دم ہو گئی، تو وہاں موجود فرد مدد کرنے کے بجائے اس کی حالت کی ویڈیو بناتا رہا. اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے کر وجہِ موت "دل کا دورہ" بتائی.
یہ واقعہ خلیجی ممالک میں رائج ظالمانہ "کفالت سسٹم" کا نتیجہ ہے، جہاں پاسپورٹ ضبط کر کے ملازمین کو گھروں میں قید رکھا جاتا ہے، طویل گھنٹے کام لیا جاتا ہے اور اکثر تشدد یا استحصال کا نشانہ بنایا جاتا ہے. غربت سے مجبور ہو کر بہتر زندگی کی تلاش میں نکلنے والی ان خواتین کو انسان کے بجائے محض مالِ متاع سمجھا جاتا ہے.
پاکستان نے سعودیہ کو ٹیکس فری تیل کے ذخائر اور سٹوریج قائم کرنے کی پیشکش کر دی۔
آسان لفظوں میں پاکستان کہہ رہا ہے "آپ اپنا خام تیل ہمارے پاس رکھ لیں ہم اس پر ٹیکس نہیں لیں گے۔ جب تک وہ تیل ہماری سٹوریج میں پڑا ہے آپ کا ہے جب چاہیں جسے چاہیں بیچیں۔ پاکستان کو ضرورت پڑی تو ہم بھی یہیں سے خرید لیں گے۔"
یہ سٹوریج کسی بندرگاہ کے نزدیک' لامحالہ بلوچستان کے علاقوں گوادر اور حب میں ہو گی ۔اتنے بڑے غیر ملکی تیل کے ذخیرے کی حفاظت کرنا بہت بڑی ذمہ داری ہے سعودیہ یہ پیشکش مفید ہونے کے باوجود بلوچستان میں اپنا بڑا ذخیرہ کیوں رکھنا چاہے گا جہاں مخدوش سیکیورٹی حالات سے ساری دنیا باخبر ہے
پھر پاکستان کے پاس نہ زیادہ سٹوریج کا انتظام ہے نہ جدید ریفائنریاں ہیں اگر سعودی عرب مان بھی جائے تو بھی اس کا انفراسٹرکچر تیار کرنے میں کم از کم 2 سے 4 سال لگیں گے
پیارے بچو اور پیاری بچیو ! ہم لوگ اپنے دور کے جنزی ہی تھے۔ اندازہ کریں ان جیسے تبصرہ پاڑوں کے ہوتے ہوئے ہم نے چھوٹے سے اِتو سے سوشل میڈیا کی مدد سے ٹو پارٹی سسٹم توڑا۔ حامد میر ، عاصمہ شیرازی ، نجم سیٹھی ، نصرت جاوید ، جاوید چوہدری ، شامی صاحب یہ سب لوگ پرائم ٹائم شوز کرتے تھے۔ الیکٹرانک میڈیا اپنے عروج کا وقت گزار رہا تھا۔ یہ مردہ سیاسی کھوتے نواز شریف کو آج ٹاکی پھیرنے سے باز نہیں آتے اندازہ کیجیے تب کیا کرتے ہوں گے۔ ایک بابا جی ہارون الرشید تھے جو اپنی نستعلیق اردو سے کپتان کے قصیدے پڑھتے۔ ہم ہواؤں سے لڑے ، بلاؤں سے لڑے ۔ ہم نے انکے بیانیے الٹا دیے ، ہم نے ان کا انفلوئنس ختم کردیا دیا۔ ہم نے ان کے ہاتھ سے وہ طاقت چھین لی جو رائے عامہ کو کنٹرول کرتی ہے۔
ان کو جب جب موقع ملتا ہے ، یہ اپنا دکھ پیٹتے ہیں۔ تھوڑی سی گنجائش ملتی ہے ان کا وہ زہر باہر نکل آتا ہے۔ رجیم چینج کے وقت بھی یہی ہوا ، آج بھی یہی ہوتا ہے اور آئندہ بھی یہئ ہوگا۔ اسی لیے ان کا منہ دیوار میں دے کر رکھنا ضروری ہے۔ جیسے ہی یہ پیچھے مڑ کر دیکھیں ہلکا سا دبائیں تاکہ یہ منہ پھر دیوار کی طرف کرلیں۔ حامد میر والا چیپٹر بند کردیتے ہیں۔ حامد میر صاحب بھلے آدمی ہیں۔ بس انہیں رجیم چینج کے وقت وہم ہوگیا تھا کہ بیانیے وغیرہ ، مقبولیت ، ان کا الیکٹرانک میڈیا کنٹرول کرتا ہے۔ اس لیے بہت زیادہ سپیڈ پکڑ لیے۔ فوج نے صحافی اور سیاستدان فرنٹ پر رکھے۔ آئندہ بھی رکھے جاتے اگر یہ لوگ کامیاب ہوجاتے۔
پیارے بچو اور بچیو ! اللہ نے ان سب کا یہ وہم نکالا۔ اللہ کی مہربانی سے یہاں انفلوئنس بفیضان نظر عمران احمد خان نیازی مدظلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ جب تک اللہ چاہے گا یہ عمران خان اور آپ کے بس میں ہوگا جب اللہ چاہے گا اسے اٹھا لے گا۔
وما علینا
علامہ اقبال کا ایک خط گردش کر رہا ہے
جس میں علامہ اقبال نے لکھا ہے کے وہ الگ ملک کی بات نہیں کر رہے بلکہ ایک الگ مسلم صوبے کی بات کر رہے ہیں جو ہندوستان کے وفاق کے زیر سایہ ہو
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا الگ ملک پاکستان کی بحث برطانیہ سے شروع ہوئ ہے میرا اس سے کوئ تعلق نہیں ہے
اس میں حیرانگی کی کیا بات ہے ہم کئ سالوں سے کہہ رہے ہیں پاکستان بنانا برطانیہ اور امریکہ کی منصوبہ بندی تھی اس مسلے میں مولانا آزاد کی رائے زیادہ بہتر تھی پاکستان کا نقصان سب سے بڑا یہ ہوا کے ہندوستان اور پاکستان کے مسلمان الگ ہو گے اور اب وہ کسی مسلے پر ایک نہیں ہو سکتے
علامہ اقبال کے خطبہ الہہ آباد میں بھی کہیں الگ وطن کا تصور نہیں ہے بلکہ اس میں بھی الگ ریاستوں کا تصور تھا جیسے امریکی ریاستیں ہیں
قائد اعظم نے اپنی سیاسی سوچ کے مطابق برطانیہ کے اس پلان کے تحت الگ وطن کا مطالبہ رکھا حاصل بھی کر لیا مگر جیسے حاصل کیا برطانیہ نے قائد اعظم کو فارغ کر کے پاکستان کا اقتدار اپنے لوگوں کے ہاتھوں میں دے دیا بعد میں یہی جگہ امریکہ نے لے لی اور یہی وجہ ہے پاکستان آج تک امریکی مفادات کا ضامن ہے
ایوا کرسٹن ہینسن ناروے کی وزیر اعظم نے کل استعفیٰ دے دیا ہے
اس کا جرم یہ تھا کہ اس نے اک سرکاری گیسٹ ہاؤس کے ڈرائینگ روم میں کچھ دیر آرام کیا جو کہ اس کے گھر سے 29کلو میٹر دور تھا
جبکہ قانون کے مطابق اگر وہ گھر سے 40کلو میٹر ہوتی تو کوئی سرکاری ڈرائینگ روم استعمال کرسکتی تھی
اس نے کہا یہ ناروے کی پارلیمنٹ میں اٹھائے گئے حلف کی خلاف ورزی ہے لہذا وہ ڈرائینگ روم کا کرایہ بھی ادا کرے گی
واضح رہے کہ ناروے امن و امان اور آسان زندگی اور بلند ترین فی کس آمدنی میں نمبر ون ہے
شائد اسی وجہ سے کہ وہاں قانون زندہ ہے
Post By RuthlessZQ
خاموشی اس وقت جرم ہے
اور سچ اس وقت اتنا تلخ ہے کہ دشمنوں اور بظاہر دوستوں کی ایک لمبی قطار ہے جنہیں وہ نیزے کی طرح چبھتا ہے۔
لیکن ایک وہ شخص ہے جو ان سب سے بے نیاز اکیلا لڑ رہا ہے ۔ اسے چھوڑنے کا حوصلہ کوئی بزدل کر سکتا ہے یا منافق ۔
اور آپ یہ دونوں نہیں ۔ اس لئے تّن کے رکھیں
شیر افضل مروت کے بقول 65 MPA اپنا وزیر اعلی لانے کیلئے تیار ہیں ۔ یہ مکمل جھوٹ بھی نہیں ہے
لانگ مارچ کیلئے KP کے 92 میں سے 71 ایم پی ایز نے مالی یا عملی ذمہ داری اٹھانے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ رابطے تک منقطع کر دیئے تھے
صوبہ کوئی بھی ہو۔ پاکستان غداروں کے معاملے میں خودکفیل ہے
پراڈو والے کو پولیس اہلکار نے پکڑ رکھا ہے اور پٹرول پمپ کا ملازم اسے تھپڑ مار رہا ہے۔ یہ انصاف نہیں وحشیوں کے معاشرے میں داد سمیٹی جارہی ہے۔ اچھے بھلے لوگ کہہ رہے ہیں سکوٹی والی لڑکی کو مارنے والے وکیل کا اردگرد کھڑے لوگوں کو منہ توڑ دینا چاہیے تھا۔ نہیں بھائی یہ اکیسویں صدی ہے اور یہ بھی انصاف نہیں ہے۔ ایک بزرگ سکول ٹیچر کو ہتھکڑیاں لگا کر کھڑا رکھا گیا ہے اور فوجی جرنیل کی خواہش پر وزیراعلی بننے والی خاتون اسکے منہ پر جوتے مارنے کی خواہش کا اظہار کررہی ہے۔
یہ سب پولیس مقابلے ، یہ جوتے مارنے کی خواہش یہ تھپڑ کے جواب میں تھپڑ ؟ یہ “ فوری انصاف “ یہ سب کیا ہے؟ یہ آپ اور ہم جیسے ذہنی بیماروں سے داد سیمٹی جارہی ہے۔ یہ اس یتیم یہو معاشرے کی حالت زار ہے جہاں انصاف ، قانون ، سسٹم اور ٹرائل کے نام پر یہی سب کچھ بچا ہے۔المیہ در المیہ کہ ہم سب جذبات کی رو میں بہہ کر کبھی نا کبھی ایسی سوچ کی داد دے بیٹھتے ہیں۔ اور چونکہ ہماری جو پست حالت معاشی ، سیاسی اور معاشرتی ہے وہی ذہنی بھی ہے۔
دنیا کے کسی ترقی یافتہ ملک میں ایسا “ فوری انصاف” نہیں ہوتا۔ لوگوں کو پولیس سے لیکر عدالت تک ہر چیز پر اعتماد ہے۔ کسی دوسرے کو ہاتھ لگاتے ہوئے ڈرتے ہیں کہ سزا الگ ہوگی چوٹ سے لیکر “ نفسیاتی ٹراما “ کا بھی ہرجانہ الگ دینا پڑے گا۔ یہ پولیس مقابلے ، یہ فوری انصاف یہ ذہنی مریضوں کے معاشرے میں ایسی واہ واہ صرف دنیا کے بدترین اور ناکام ترین معاشروں میں ہے۔
اَصَل تَبلِیغ رَٹّی رَٹائی بَکواس کَر کے لوگوں کو دِین سے بیزار کَرنے کی بَجائے ہَمارے اعمال اَور مُعاملات ہَیں جِن میں ہَم سَب اَوَّل دَرجے کے رَیاکار اَور مُنافِق واقع ہُوئے ہَیں۔
مواصلات کے سابق وفاقی وزیر دوبارہ پڑھیں مواصلات کے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کا بھائی گریڈ 9 میں نوکری کرتا ہے اور دفتر کی جانب سے ملے کوارٹر میں مفلوج ماں کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔
پی ڈی ایم سرکار بنی تو مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیٹے کے لیے جو وزارت مانگی وہ بھلا کونسی وزارت تھی؟ جی ہاں یہی مواصلات کی وزارت۔ کیوں؟ وجہ سب جانتے ہیں۔
عاصم منیر آرمی چیف بنا تو سکول ٹیچر بھائی کو ڈائریکٹر لگادیا۔ بیٹیوں کو ناجائز سفارتی پاسپورٹ تھما دیے۔ داماد بھتیجے کو سول سروس میں لے آیا۔ اسسٹنٹ مینجر کزن کو ادارے کا سربراہ لگا دیا۔
ان لٹیروں کی مراد سعید سے نفرت کرنا ہی بنتی ہے !
پلان یوں ہے کہ خان کی جان لینے سے پہلے پوری بساط قابو کی جائے۔ خان کو کچھ ہونے پر پی ٹی آئی بھرپور احتجاج کرے اور اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی سادہ اکثریت سے حکومت بنائے ۔
اس PTI میں اور ن یا پیپلز پارٹی میں کوئی فرق نہیں ہو گا ۔ صرف بکاؤ ہی لیڈر بنا کر پیش کئے جائیں گے
اب انہیں کنٹرول بچانے کیلئے یہی راستہ نظر آ رہا ہے۔ اور ہم سب انہیں یہ راستہ دے رہے پیں
دائیں دیکھیں ، بائیں دیکھیں ، اب اوپر دیکھیں ، اب نیچے دیکھیں ، اب ادھر میری طرف دیکھیں اور بتائیں کیا نور ایسا ہوتا ہے یا اللہ کا راز ایسا ہوتا ہے؟ یا اسلام کا قلعہ ایسا ہوتا ہے؟
آپ ایک بدنصیب تباہ حال ملک کے شہری ہیں جو قابضوں کے نرغے میں ہے۔ اس سے نہ کچھ زیادہ نہ کچھ کم۔جتنی جلدی سمجھ جائیں گے اتنی جلدی پلٹ جائیں گے۔
سوئی سے گیس نکلی وہ مفت لیکر فوجی فرٹیلائزر کمپنی چل رہی ہے۔ لائم سٹون نکلا اس سے عسکری سیمنٹ اور فوجی سیمنٹ چل رہا ہے۔ سیاحتی مقامات فوج نے ہتھیا لیے ہیں۔ زرعی زمینیں فوج کے پاس ہیں۔
اگر معدنیات نکل آئے اور اس سے کچھ آمدن ہوئی تو جرنیلوں کو کروز شپ اور پرائیویٹ جیٹ دینے کا قانون منظور ہوجائے گا۔ آپ کو کچھ نہیں ملنے والا۔
عمران خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو ، اس اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے ایک ایک لفظ کو ہر پاکستانی Own کرتا ہے ، عمران خان کے اکاؤنٹ سے نشر ہونے والے ایک ایک لفظ کو ہم پالیسی، لائحہ عمل اور مستقبل کی جانب بڑھنے کا راستہ سمجھتے ہیں
الزام نہیں ۔ مگر واقعات کا تسلسل اور ان پر سوال آپ کے سامنے رکھ دیتے ہیں۔ خود فیصلہ کیجیئے۔
گنڈاپور کے دو لانگ مارچ میں کردار کے بعد انہیں ہٹا کر سہیل آفریدی کو وزیر اعلی بنایا گیا جس کا ایک واضح مطلب تھا کہ انہیں جارحانہ سیاست کو لیڈ کرنا ہے خاص طور پر اس لئے بھی کہ صوبائی حکومت کا بیک اپ بھی ان کے پاس موجود تھا۔
انہوں نے شروع میں پورے ملک میں موومنٹ کی جس کی وجہ سے لوگوں کی ان سے امیدیں وابستہ ہو گئیں ۔
مگر اچانک انکی کور کمانڈر سے ملاقات کی خبریں آئیں جس کے بعد پہلے تو وہ ذرا سست نظر آئے پھر جب احتجاج کا موقع تھا وہ KP ہاؤس میں پانچ دن ایسے بند ہوئے کہ ان کی باڈی لینگویج ہی قابل سوال بن گئی ۔ان کی نظریں کہیں اور دماغ کہیں نظر ایا۔ ایسے میں شفیع جان ان پر حاوی بلکہ نگران نظر آئے ۔ لوگ پوچھ رہے تھے آفریدی کو کیا ہوا ۔
اس کے بعد انہوں نے یوتھ فورس بنانے کا اعلان کیا اور اس اعلان پر کبھی عمل ہی نہیں کیا گیا ۔
پھر وہ کئی ماہ بالکل غیر متحرک نظر آئے کبھی اڈیالہ آ گئے کبھی بیرسٹر گوہر اور کبھی اسد قیصر کے ساتھ لڑھکتے نظر ائے۔
لیکن جیسے تیسے کر کے 5 اگست آیا تو انہوں نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا وہ بھی 52 دن بعد 27 ستمبر کو۔ اتنے دور کے اعلان پر لے دے ہوئی مگر سب نے یہی سوچا کہ ابھی ساتھ دینا زیادہ ضروری ہے۔ 27 ستمبر کی تاریخ 4 اکتوبر پر گئی ۔ اور اللہ اللہ کر کے انہوں نے لکی مروت سے اس کا آغاز کیا ۔ انہیں کبھی بھی یہ واضح نہیں تھا کہ انہوں نے کرنا کیا ہے ۔ پہلے 8 تاریخ پشاور پہنچ کر لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ۔ مگر پھر یہ لائحہ عمل 11 تاریخ صوابی پر منتقل ہو گیا ۔
اس دوران کے پی کے ممبران اسمبلی اٹھائے جانے لگے تو انہوں نے اس پر ایک بھی کاروائی یا اس کی کوشش نہیں کی ۔ آئی جی اور چیف سیکرٹری کھل کھیلنے لگے تو کابینہ میں ان سے اختیارات واپس لینے کا بل پاس کیا مگر یہ بل کبھی اسمبلی تک نہیں پہنچ سکا۔
بالآخر جیسے گنڈاپور عین وقت پر کے پی ہاؤس کے کر بارہ ضلعے پھلانگ گیا تھا اسی طرح سہیل آفریدی مردان میں اس وقت سب کو چھوڑ کر سی ایم ہاؤس گئے جب دو دن پہلے سے پشاور سیکرٹریٹ وغیرہ خالی کرنے کی کاروائی ہو چکی تھی ۔ ایمرجنسی اور گورنر راج پر صدر اور شہباز شریف کی نتیجہ خیز مشاورت اور متفق ہونے کی خبر آ چکی تھی ۔ عین ان حالات میں وہ سی ایم ہاؤس گئے اور حکومت گنوا بیٹھے ۔
حقیقت یہ ہے کہ لانگ مارچ کی انکی ٹھوس نیت کبھی واضح ہی نہیں تھی ۔ عام کارکنوں کی ٹرانسپورٹیشن کا کوئی انتظام نہیں تھا ۔ کنٹینر پر دو تین یاروں کے ساتھ وہ براجمان رہے مگر اپنی ہی اسمبلی کے ممبران کو وہاں نہیں بلایا ۔
حکومت گئی مگر اس کی واپسی کا امکان برقرار ہے جس میں انہیں مظلوم مجاہد کے روپ میں واپس لایا جا سکتا ہے ۔
مگر لانگ مارچ میں کبھی بھی عمران خان کی رہائی کے واضح ہدف کا اعلان تک نہ کرنے والے سہیل آفریدی اب بھی وفادار ہیں تو کیدو بھی رانجھے کا سگا یار تھا ۔۔