راجہ پرویز اشرف انتہائی قابل احترام ہیں مگر انہوں نے میڈیا سے جو گفتگو کی وہ جھوٹ سے بھری ہوئی تھی اور حقائق کو مسخ کیا گیا
آپ نے ایل اے -12 چڑھوئی کی بات کی جہاں آپ چوہدری یاسین کی کیمپین کے لئے موجود تھے اور میں بھی اپنے امیدوار راجہ ریاست کی کیمپین کے لئے موجود تھا
چوہدری یاسین کی شکست کا آپ کو بہت دکھ ہے جو آپ کا صدر تھا ، چوہدری یاسین وہاں کا مجرم تھا گزشتہ الیکشن میں بھی وہ صرف راجہ ریاست سے 150 کے مارجن سے جیتا اور وہ بھی اس پولنگ اسٹیشن سے جہاں اس نے اپنے گارڈز سے کھڑے ہو کر فائرنگ کروائی اور تین بے گناہ لوگوں کو شہید کیا
چوہدری یاسین دھاندلی کی پیداوار ہے ،اور دھاندلی سے ہی الیکشن جیتتا آیا چڑھوئی کی عوام نے 35 سالہ گند صاف کیا
اللہ کی مدد سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ایل اے 12 سے راجہ ریاست کامیاب ہوئے آپ کو مبارکباد دینی چاہیے آپ کو دکھ ہے آپ کا صدر ہار گیا
چڑھوئی کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے گند کو صاف کیا ، قاتل کو شکست دی ، آپ جھوٹ مت بولیں سچ بولیں پرانا ریکارڈ نکال لیں وہاں ہمیشہ 80 سے 85 فیصد ووٹ پڑتے ہیں
برائے مہربانی شکست کو تسلیم کریں راجہ ریاست عوام کی طاقت سے جیتا ہے وہاں سے 35 سالہ گند صاف ہوا ہے انشااللہ وہاں مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی اور آزاد کشمیر کی ایک نئی ترقی کے سفر کا آغاز ہو گا انشااللہ
@sharjeelinam پرانی ویڈیو ہے شرجیل بھائی
سندھ میں آپ کی حکومت صرف وڈیرا شاہی کے دم سے قائم ہے ۔ سندھ کی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ آپ کے لیڈران کا نام لیں تو ایک ہی عکس سامنے آتا ہے ۔
کرپشن ، کرپشن ، کرپشن
بلاول بھٹو نے اخیر کی ہے اس کو جواب دینا ضروری ہے اس لئے میں بتانا چاہتا ہوں کوئی باسی، زنگ آلود، مڑے تڑے تیر شیر کا شکار نہیں کر سکتے لومڑی اور گجدڑوں کا شکار کرسکتے ہیں
شیر کا شکار آپ سے نہیں ہوگا ،
جو کام کشمیر کے لئے اورمسئلہ کشمیر کے لیۓ اور کشمیریوں کو بھارت کے تسلط سے نکالنے کے لیۓ جو کچھ مسلم لیگ (ن) کے دور میں کیا گیا وہ کسی کے دور میں نہیں کیا گیا ۔
میرے لیے آزاد کشمیر بھی اتنا ہی عزیز ہے جتنا ہمیں پنجاب عزیز ہے
انشاءاللہ اگر یہاں مسلم لیگ (ن)
کی حکومت آتی ہے
تو انشاءاللہ
یہاں کے تمام مسائل
تمام مشکلیں ختم کرکے
دم لیں گے
"مظ��رآباد جلسہ کی جھلکیاں"