صوابی:پولیس چوکی منصوری کی حدود میں نامعلوم شرپسندوں کی پولیس پر فائرنگ،فائرنگ سے انچارج چوکی ولید خان سمیت دو اہلکار شہید جبکہ 1 اہلکار زخمی،پولیس اہلکاروں پر فائرنگ گشت کے دوران ہوئی ہے،لاشوں اور زخمی پولیس اہلکار کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا،ڈی پی او صوابی وقاص رفیق
صوابی:پی ٹی آئی رہنما ارشد محمد قتل کیس میں زیدہ پولیس نے کامیابی حاصل کرلی،پولیس نے دو ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے،پول��س نے مقتول کی گاڑی بھی ریکور کرلی ہے۔
صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما اور سابق ��سٹرکٹ کونسلر ارشدمحمد کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا گیا۔ان کی لاش گجو خان روڈ پر خانقاہ چوک کے قریب سے ملی،جبکہ ان کی ذاتی گاڑی ویگو بھی غائب ہے۔مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ زیدہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج۔
2/2
انہوں نے کہا کہ ڈی پی او صوابی سے درخواست ہے کہ اس کو انہوں نے اپنی سیاست کےلیے استعمال کیا ہے ہارون کی جھوٹی تصویر بناکر پولیس کی بدنامی کی جا رہی ہے۔
1/2
صوابی:پی ٹی آئی کے رہنما اسدقیصر کی جانب سے کارکن ہار��ن پر پولیس تشدد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان اور تصاویر شیئر کرنے کے بعد ہارون کے چچا فضل رحیم کا ویڈیو بیان سامنے آگیا،جس میں انہوں نے تشدد کے دعوے کو سراسر جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہارون پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔
پاکستان تحریک انصاف صوابی کے کارکن ہارون پر نامعلوم افراد نے تشدد اور انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے خلاف بیان دینے کے لیے ہراساں کرنا انتہائی تشویش ناک ہے۔ سیاسی اخ��لاف کی بنیاد پر کسی شہری کو تشدد، دباؤ یا خوف کا نشانہ بنانا بنیادی انسانی حقوق، آئینی آزادیوں اور جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ آخر ہارون کا قصور کیا ہے؟ کیا اپنے آئینی حقِ رائے دہی کا استعمال کرنا، اپنی پسند کی سیاسی جماعت سے وابستہ ہونا اور سیاسی عمل میں حصہ لینا کوئی جرم ہے؟
��خر کیوں عوام کو اپنے مقابل کھڑا کیا جا رہا ہے؟یہی عوام ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں اور امن کے لیے بے شمار مشکلات برداشت کیں۔ یہ حقیقت فراموش نہیں کی جا سکتی کہ عوامی اعتماد اور حمایت کے بغیر دہشت گردی جیسے بڑے چیلنج کا مقابلہ کرنا کس قدر مشکل ہو جاتا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہارون اور ان کے خاندان کو مبینہ ہراسانی سے تحفظ فراہم کیا جائے، واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اگر تشدد یا غیر قانونی دباؤ ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ سیاسی وابستگی کی بنیاد پر کسی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔ نفرت، خوف اور جبر کی سیاست کو اتنی ہوا نہ دیں کہ معاشرے میں پیدا ہونے والی خلیج کو مٹانا مشکل ہو جائے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سیاسی انتقام کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی،مینا خان آفریدی کے حق میں جبکہ اسد قیصر اپنے بھائی عاقب اللہ خان کو وزیراعلیٰ بنانے کے خواہشمند!تاہم قرعہ فال کسی تیسرے اُمیدوار کے نام بھی نکل سکتا ہے۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل
8اکتوبر کو پی ٹی آئی کا قافل�� پشاور میں قیام کرے گا۔
9اکتوبر کو لانگ مارچ چارسدہ میں
10اکتوبر کو قافلہ مردان میں
11اکتوبر کو قافلہ مردان سے صوابی روانہ ہوگا
صوبے بھرسے آنے والے قافلوں کو 12اکتوبر تک صوابی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔