ایکشن کمیٹی کا کونسا مطالبہ جائز ہے؟
ان مطالبات کے حوالے سے سوال ایکشن کمیٹی سے ہیں نہ ��ہ عام کشمیریوں سے جن کی خاطر ہم نے اپنا جان و مال قربان کیا ہے اور دوبارہ بھی کرینگے۔ یہ ملحوظ رکھتے ہوئے کہ وہ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر سے علیحدگی چاہتے ہیں اور پاکستان کو غیر ملک مان کر اس کی 'مداخلت' پر اعتراض کرتے ہیں اور یہ بھی کہ آزاد کشمیر کی اپنی کمائی 60 ارب سالانہ ہے۔ جب کہ پاکستان سے پانی کی مد میں چارجز و دیگر محصولات ملا کر 70 ارب تک ہوجاتی ہے۔ لیکن خرچہ 310 ارب سالانہ ہے۔ جس میں 240 ارب روپے پاکستان دیتا ہے۔ ایکشن کمیٹی مقبوضہ کشمیریوں کو گالی دیتے ہوئے انکو خود سے الگ مانتی ہے لیکن پانی وہیں سے آتا ہے۔ جب کہ مقبوضہ کشمیر والے 'کشمیر بنے گا پاکستان' کا نعرہ مارتے ہیں۔ یوں آزاد کشمیر میں داخل ہونے والا پانی پاکستان کا ہے۔ جس پر پاکستان کو چارجز دینے کے بجائے وصول کرنے چاہئیں۔
1۔ حکمران اشرافیہ کی مراعات کا خاتمہ
غیر واضح مطالبہ ہے۔ کون کون سی مراعات اض��فی ہیں جنکا خاتمہ ہونا چاہئے؟
2۔ مہاجرین کشمیریوں کی نشتوں کا خاتمہ
جب بھارت نے گلگت تک کی سیٹیں رکھی ہوئی ہیں تو پاکستان مقبوضہ کشمیر کی نشستیں کیوں نہ رکھے۔ کیا یہی مطالبہ بھارت کا بھی نہیں ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی مخصوص نشستیں ختم کرے؟ کیا اس سے کشمیر کاز کمزور نہیں ہوتا؟
3۔ آزاد کشمیر کی عوام کو بلکل مفت علاج کی سہولت دی جائے۔
آزاد کشمیر میں سرکاری اسپتالوں میں علاج مفت ہے۔ اس کے علاوہ 10 لاکھ کا صحت کارڈ بھی دیا ہے۔ لیکن کیا یہ آزاد کشمیر کے اپنے بجٹ میں ممکن ہے یا پاکستان سے حاصل شدہ بجٹ میں یہ سہولت چاہئے؟
4۔ تعلیم مفت دی جائے۔
سیکنڈری تک تعلیم مفت ہے اور پرائمری تک کتابیں وغیرہ بھی مفت دی جاتی ہیں۔ اگر اس سے اوپر بھی کتابیں اور یونیفارم وغیرہ مفت چاہئے تو اسکا بجٹ کون ادا کرے؟ آزاد کشمیر اپنے بجٹ سے یا پاکستان ادا کرے؟
5۔ انٹرنیشنل ائرپورٹ کا قیام
ایکشن کمیٹی کے اوورسیز خود کہہ رہے ہیں کہ ہماری سب سے بڑی کمزوری یہ ہے کہ ہمیں اسلام آباد ائر پورٹ سے آنا پڑتا ہے ورنہ ہم پاکستان کی جڑیں کاٹ دیتے۔ اس صورت میں پاکستان کا دماغ خراب ہوگا اگر انکو انٹرنیشنل ائرپورٹ بنا کر دے دے۔ کون گارنٹی دے سکتا ہے کہ اس کے بعد یہ نعرے مارنے والے پاکستان کی جڑیں نہیں کاٹیں گے؟
6۔ آزاد کشمیر مہاجرین کی نوکریوں کا کوٹہ ختم کیا جائے۔
کیا جواب میں پاکستان آزاد کشمیر کی بھی پاکستان میں سرکاری ملازمتوں کا کوٹہ ختم کرے؟ یاد رکھیں کہ آزاد کشمیر میں مقبوضہ کشمیر کے 3 سے 4 ہزار لوگ ہی سرکاری ملازم ہیں۔ لیکن پاکستان میں آزاد کشمیر کے 60 سے 70 ہزار لوگ سرکاری ملازم ہیں۔
7۔ 5 کے وی سے زیادہ کمرشل بجلی بلوں پر بھی رعایت
یعنی فیکٹری لیول بجلی بھی مفت چاہئے؟ آزاد کشمیر کی اپنی کوئی بجلی نہیں۔ پاکستان نے منگلا ڈیم اور نیلم ڈیم کی زمین خریدی اور پانی ہمارے مقبوضہ کشمیر سے آرہا ہے جن سے ایکشن کمیٹی علیحدگی کا اعلان کر چکی ہے۔ پانی ہمارا ہے، ڈیم ہمارا ہے تو مفت بجلی کیوں دیں؟
8۔ بجلی سے متعلق تمام معاملات پر عمل درآمد
سوال وہی ہے کہ کیوں؟
9۔ آٹا سستا
پاکستان آٹا پی��ا کرتا ہے۔ کشمیر تک بھیجنے کا خرچہ الگ ہے۔ اگر عام پاکستانی 120 روپے کلو خریدتا ہے تو کشمیر میں 150 کا ہونا چاہیے۔ پھر وہاں 50 کا کیوں دیں؟
10۔ آٹے اور بجلی سے متعلق قانون سازی
ضرور کریں لیکن سوال یہ ہے کہ اس مفت آٹے و بجلی کا خرچہ پاکستان کیوں برداشت کرے؟
11۔ ہم پر درج مقدمات کا خاتمہ
ہر طرف قانون کی بالادستی چاہئے تو پولیس والوں کا قتل کیوں معاف کیا جائے؟
12۔ ھائیڈل پراجیکٹس کے متعلق کشمیر ھائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد
کیا آپ مہاجرین کی مخصوص نشتوں سے متعلق کشمیر کی سپریم کورٹ کا فیصلہ مانتے ہیں؟ یہ کیا دوغلا پن ہے کہ عدالتوں کے صرف اپنی مرضی کے فیصلے ماننے ہیں؟ یہ مطالبہ آپ تب کریں جب آپ عدالتوں کو مانیں۔
13۔ آزاد کشمیر بینک کو شیڈول بینک کا درجہ دیا جائے۔
شیڈول بینک کا درجہ دینے جو اربوں روپے چاہیے وہ پاکستان ادا کرے یا کشمیر اپنے بجٹ سے دے گا؟
14۔ موبائل کمپنیوں کی لوٹ مار کا خاتمہ
ان کے وہی نرخ ہیں جو پاکستان میں ہیں۔ وہ اپنی پراڈکٹ بیچتے ہیں آپ کو مہنگی لگتی ہے تو نہ خریدیں۔ ویسے ان کے پیکجز انڈیا سے سستے ہیں۔
15۔ ازاد پتن تا سون سندی سڑک کی تعمیر
پاکستان کرے یا آزاد کشمیر اپنے بجٹ سے کرے گا؟
16۔ شہید اظہر بھائی کی ملازمت
ایکشن کمیٹی کا ممبر پولیس پر حملوں کے دوران ہلاک ہوا تو اس کے بھائی کو انعام میں ملازمت کیوں دی جائے؟
17۔ لکڑی سمگلنگ کی روک تھام
درخت کشمیری کاٹتے ہیں، وہی بیچتے ہیں، وہاں پولیس اور عدالتیں موجود ہیں، ایکشن کمیٹی کی اتنی بڑی ٹیم ہے۔ کتنے لوگوں کو پکڑا یا شکایات یا ایف آئی آرز درج کروائی ہیں؟
18۔ پینے کی صاف پانی کی فراہمی
کیسے کریں؟ بورنگ کر کے یا پائپوں سے؟ انکا خرچہ آزاد کشمیر اپنے بجٹ سے اٹھائے یا پاکستان پیسے ادا کرے؟
19۔ آبپاشی و زراعت کے لیے پانی کی فرہمی۔
پاکستان کے بنائے گئے ڈیموں اور نہروں سے چاہیے یا نئی نہریں بنانی ہیں؟ انکا خرچہ آزاد کشمیر اپنے بجٹ سے دے گا یا پاکستان پیسے ادا کرے؟
20۔ آزاد جموں کشمیر ایکسپریس وے کا قیام
اس کے پیسے کون بھرے پاکستان یا آزاد کشمیر کے اپنے جمع کردہ ٹیکسز سے؟
21۔ شونخر ٹنل کا قیام
اس کے پیسے کون بھرے؟
22۔ لوہار گلی مظفر آباد ٹنل کا قیام
اس کے پیسے کون بھرے؟
23۔ لیبا ٹنل اور سندر مار بیدی ٹنل کا قیام
اس کے پیسے کون بھرے؟
24۔ سرکاری محکموں میں کرپشن اور رشوت و سفارش کا خاتمہ
رشوت لینے اور دینے والے دونوں کشمیری ہیں۔ کتنے کسیز درج ہوئے ہیں اب تک اس کے خلاف؟
25۔ محکمہ جاتی اصلاحات
ایک غیر واضح مطالبہ جس کے لیے کچھ کر بھی لیا جائے تو اسکو ثابت یا متعین نہیں کا جاسکتا اور ایکشن کمیٹی بدستور بضد رہے گی کہ ہمارے حساب سے تو ابھی محکمے ٹھیک نہیں ہوئے لہذا ہم سڑکوں پر ہیں۔
26۔ نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیے جائیں
اس کے پیسے کون دے گا؟ آزاد کشمیر اپنے بجٹ سے یا پاکستان ادا کرے؟
27۔ روزگار کی فراہمی
چند لاکھ کی آزاد کشمیر کی آبادی میں 1 لاکھ سرکاری ملازم ہیں۔ باقیوں کو کہاں کھپایا جائے؟ اور کاروبار کروانے ہیں تو اس کے لیے سرمایہ کون فراہم کرے؟ آزاد کشمیر اپنے بجٹ سے یا پاکستان؟
28۔ ٹیکسز پر چھوٹ
کشمیر پہلے ہی اپنے خرچ کا صرف 20٪ ٹیکسز وغیرہ کی شکل میں جمع کرتا ہے باقی بوجھ پاکستان اٹھاتا ہے۔ مزید ٹیکسز بھی کم کروانے ہیں اور سارا بوجھ پاکستان پر ڈالنا ہے؟
29۔ معذور افراد کا کوٹہ
یہ کوٹہ پہلے ہی موجود ہے تو دوبارہ مطالبہ کیوں؟
30۔ عدلیہ میں اصلاحات
اصلاحات تو تب ہوں جب آپ ان کو تسلیم کریں۔ آپ نے تو اعلان کر رکھا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کو بھی نہیں مانتے۔
31۔ بلدیاتی انتخابات اور طلبہ یونین
تمہاری طلبہ یونین موجود ہے اور بلدیاتی انتخابات ہوتے ہیں۔ اگر شکایت ہے کہ شفاف نہیں ہوتے تو کون اور کیسے طے کرے گا کہ تمہارا دعوی درست ہے؟
32۔ ترقیاتی بجٹ کے لیپس ہونے کو روکنا۔
اس بجٹ میں سے آزاد کشمیر کا اپنا حصہ کتنا ہوتا ہے اور پاکستان کتنا دیتا ہے جس کو ہر صورت مکانا چاہتے ہو؟
33۔ بیرونی فورسز کی تعیناتی بند کی جائے
کون سی بیرونی فورسز؟ کیا پاکستانی فوج یا رینجرز کو نکالنے کا مطالبہ ہے؟ اگر ہاں اور پاکستان غیر ملک ہے تو غیر ملک کو اپنے تاوان اور اخراجات کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے؟ خیال رہے کہ پاکستان آزاد کشمیر کی کل زمین یعنی 84 لاکھ کنال کی قیمت سے تین گنا زائد رقم خرچ کر چکا ہے۔
34۔ رحمن پل کوٹلی کی تعمیر
کس کے پیسوں سے؟ جن کی فورسز کو نکالنا ہے؟
35۔ خلاف میرٹ تقرریاں
کون طے کرے گا کہ کون سی تقرری خلاف میرٹ ہے اور کتنے کیسز اس کے خلاف دائر کیے گئے ہیں؟
36۔ آزاد کشمیر کے تاجروں کو تحفظ
کس قسم کا تحفظ اور کن سے؟ کیا انکو بھی سزا ملنی چاہئے جنہوں محض راستہ کھ��لنے اور دکانیں کھولنے پر تاجروں پر تشدد کیا؟
37۔ نان کسٹم گاڑیوں کی اجازت دی جائے
کیوں نان کسٹم گاڑیوں کی اجازت دی جائے؟ کیا کشمیر اپنے باقی خرچے خود اٹھانے کے لائق ہوگیا ہے جو یہ شاہ خرچی بھی شامل کی جائے؟
38۔ مقامی چارٹر آف ڈیمانڈ کی حمایت
لیکن پہلے ثابت کیا جائے کہ تمہارے تمام مطالبات جائز اور درست ہیں پھر ہی انکی حمایت کا تقاضا کیا جائے۔
تحریر شاہد خان
#Pakistan
#CDFAsimMunirForUmmah
میڈیا ' عدالتوں اور سیاستدانوں کسی کو شرم۔نہیں اتی جب وہ بتاتے ہیں کہ عمران خان کی ملاقات کس طرح ہو سکتی ہے
یہ سب منحوس دراصل یہ برملا اعتراف کرتے ہیں کہ کوئی آئین اور ��انون کی گردن پر پیر رکھے بیٹھا ہے ۔ یہ وہ جرم ہے جس کی سزا آرٹیکل 6 کے تحت سزائے موت ہے
بھارتی حمایت یافتہ فتنہ فلاں نے یہ کر دیا
بھارتی پراکسی فتنہ فلاں نے یہ کر دیا
بھارتی ایجنٹ فتنہ فلاں نے یہ کر دیا
اگر۔۔
یہ سچ ہے تو یہ بتاؤ
تم نے بھارت کے خلاف اس پر ک��ا کیا؟
کچھ نہیں تو کیوں ؟
تم نے اپنے لوگوں کو ملک بھر میں ٹھوکا
تو بھارت کی طرف پر کیوں جلتے ہیں؟
عمران خان کی طاقت سوشل میڈیا ہے
مگر
جون 2026 میں سوشل میڈیا پر عمران خان کا ذکر تمام پلیٹ فارمز پر مئی 2026 کے مقابلے میں نسبتاً کم رہا ہے
یہ وہ ٹارگٹ ہے جو اسٹیبلشمنٹ کا عمران خان کو تین سال سے صوتی و بصری طور پر غائب کرنے کا مقصد ہے
سوشل میڈیا: یہ آپ کیلئے سوچنے کا مقام ھے
🤔
مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے ہند آرمی کے کرنل اور میجر سمیت 24 فوجیوں پر تھانے پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا الزام ہے کہ فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا تھا حملے کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد بھی کیا گیا اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا
کشمیر میں لوگ دھرنا دے کر بیٹھے ہیں: عورتیں، بچے، جوان۔ وہ کون ہیں؟ وہ دہشتگرد ہیں کیا؟ آج کل اگر کسی کو دہشتگرد کہا جائے تو یہ اعزاز ہے۔ ہم سب کو دہشتگرد بنا دیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کیس لگے ہوئے ہیں، جو آواز اٹھاتا ہے اسے دہشتگرد قرار دے دیتے ہیں۔ آج تک ہمیں ایک اصلی دہشتگرد نہیں دکھایا۔ ایک دہشتگرد دکھا دیں۔ دہشتگردی کے نام کو مذاق بنا دیا ہے۔ اپنا حق مانگنا دہشتگردی نہیں ہے۔ اپنی آزادی اور حقوق مانگنا ہر پاکستانی کا حق ہے، علیمہ خان
سورس جاننے کیلئے کیو آر کوڈ سکین کریں
#Pakistan
@Aleema_KhanPK
آزاد کشمیر میں جاری عوامی حقوق تحریک نے صرف مطالبات اور احتجاج کی داستان نہیں لکھی، بلکہ اس نے چہروں سے نقاب بھی اتار دیے ہیں۔ قدرت نے ایسا انصاف کیا کہ ہر وہ ��خص، ہر وہ گروہ اور ہر وہ ادارہ بے نقاب ہو گیا جو برسوں سے عوام کے سامنے ہمدردی، حق گوئی اور انسانیت کا چہرہ سجائے بیٹھا تھا۔
آج معلوم ہوا کہ کون واقعی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور کون صرف لفظوں کا تاجر تھا۔ وہ جو مذہب کے نام پر امت کے درد میں آنسو بہاتے تھے، خاموش ہیں۔
وہ لبرل جو دنیا بھر میں انسانیت پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے تھے، آج ان کی زبانیں گنگ ہیں۔ وہ جو صحافت کے نام پر سچ کا علم اٹھائے پھرتے تھے، آج سچ ان کی نظروں سے اوجھل ہے۔
وہ جو قانون اور انصاف کے دعوے کرتے تھے، آج انصاف کی اس پکار سے نظریں چرا رہے ہیں۔
وہ جو انسانیت کے نام پر غزہ تک امداد لے جانے کی تصاویر بنواتے تھے، آج اپنے ہی لوگوں کی خوراک ،ادویات بند کئے جانے پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
وہ جو سرینگر میں گرتے لہو پر چیخ اٹھتے تھے، آج مظلوم عوام کی آواز سن کر بھی خاموش ہیں، جیسے انہیں سانپ سونگھ گیا ہو۔
شاید یہی وقت کا سب سے بڑا سبق ہے کہ الفاظ سے نہیں، کردار سے پہچان ہوتی ہے۔ آزمائش کے دنوں میں نعروں کی نہیں، ساتھ کھڑے ہونے والوں کی قدر ہوتی ہے۔
وقت گزر جائے گا، یہ دن بھی بیت جائیں گے، دھرنے ختم ہو جائیں گے، سڑکیں کھل جائیں گی، لیکن تاریخ خاموش نہیں رہے گی۔ تاریخ ہر خاموشی کو لکھے گی، ہر بے حسی کو محفوظ کرے گی اور ہر کردار کا حساب اپنے صفحات پر درج کرے گی۔
کیونکہ قومیں صرف ظلم کو نہیں، ظلم کے سامنے اختیار کی گئی خاموشی کو بھی یاد رکھتی ہیں۔
خواجہ آصف کی منافقت دیکھیں!!
جب مشرف نے خواجہ آصف کو ٹڈے مارے تھے
تو آزاد کشمیری بہادر تھے اور فوج بزدل!!
اور آج جب عاصم منیر نے فارم 47 پر منتخب کیا,
تو آزاد کشمیری غدار ہے, ارے واہ!!
شوکت نواز میر صاحب کے گھر پر حملہ قابلِ مذمت ہے
گھر توڑنا، سامان چوری کرنا اور دریا میں پھینکنا بزدلی ہے۔ اختلاف رائے کا جواب توڑ پھوڑ سے دینا کمزوری کی نشانی ہے۔ اس شرمناک عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔