ترکیہ میں حجاب تحریک ایک بار پھر زور پکڑ گئی
جو خواتین اپنی اقدار کے ساتھ زندگی گزارتی ہیں، ہم انھیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ صدر رجب طیب ایردوان کا اعلان
دو ریاستی حل کی بات ٹرمپ کرے شھباز شریف کرے یا عمران خان کرے یا دنیا میں کوئی بھی کرے جوتے کی نوک پر یہ رائے فلسطینیوں نے اپنا خون اس حل کے لیے نہیں دیا تھا ایسے حل کی بات کرنے یا حمایت کرنے والوں پر لعنت ہو ۔۔۔
خیبر ہو یا کشمیر کراچی ہو یا گلگت آپکو ہر جگہ لوگوں کی مدد کرتے جو لوگ سب سے پہلے نظر آئیں گے وہ @JIPOfficial کے رضاکار @AlkhidmatOrg کی جیکٹس پہنے نظر آئیں گے یہ وہ لوگ ہیں جو کسی بھی آفت میں فوری طور پر الخدمت کے رضاکار بن جاتے ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں جماعت اسلامی کو الخدمت کے نام پر سیاست نہیں کرنی چاہیے اُنکی تکلیف اپنی جگہ مگر جماعت اسلامی کو پورا حق ہے وہ الخدمت کے کام کو اُجاگرکرے کیونکہ جماعت اسلامی کا ورکر ہی الخدمت ہے اور الخدمت ہی جماعت اسلامی ہے ۔۔۔۔
ویلڈن الخدمت
ویلڈن جماعت اسلامی
سعد مقصود
اگر ریاست واقعی ماں ہوتی، تو اپنے بچوں کو پانی میں ڈوبنے نہ دیتی۔ جنہیں تحفظ دینا تھا، وہ صرف تقریریں کرتے رہے۔ عوام مرتے رہے، اور حکمران صرف تماشہ دیکھتے رہے۔
#سوات_شہدا_قاتل_حکومت
ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان 2008 میں 155 ویں نمبر پر تھا،2024 میں 164 ویں پر مگر 2025 میں گر کر 168 ویں نمبر پر آگیا ہے ۔۔ یعنی خطے میں سب سے پیچھے! بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے صرف رواں سال کے بجٹ میں716 ارب روپے رکھے گئے ہیں! سوال یہ ہے کہ پچھلے دس ، بارہ سالوں میں اس مد میں ہزاروں ارب خرچ کرنے کے باوجود پاکستانی میں معیار زندگی کیوں گر رہا ہے؟ غربت کی شرح بڑھ کر 44 فیصد پر کیوں پہنچ گئی ہے؟ انسانی ترقی میں ایران 75 ویں، سری لنکا 89ویں ، بنگلہ دیش 130 ویں پر ہے ۔۔ ہم تو افریقی ملکوں سے بھی پیچھے رہ گئے۔
اللہ کی کبریائی کا نقش جس آدمی کے دل پر گہرا جما ہوا ہو ، وہ اللہ کی خاطر اکیلا ساری دنیا سے لڑ جانے میں بھی ذرہ برابر ہچکچاہٹ محسوس نہ کرے گا۔ سید ابوالاعلیٰ مودودی(تفہیم القرآن، تفسیر سورہ المدثر)
#Modudi#PakistanArmy
یوتھیا لاجک۔۔!
تحریک انصاف کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے ساتھ ملاقات اور ان کے درمیان بیٹھ کر مشترکہ پریس کانفرنس جائز اور درست ہے
جبکہ اسی وزیرداخلہ کا پاک بھارت کشیدگی جو جنگ میں بدل سکتی ہے، کی وجہ سے منصورہ جا کر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو بریفنگ دینا جائز نہیں
جبکہ یہ عمران خان کے حکم پر حکومت سے مذاکرات کی بیٹھکیں سجاتے رہے ہیں۔ کوئی شرم نہیں کوئی حیا بھی نہیں
شکریہ اسلام آباد
تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود امریکی سرپرستی میں اسرائیلی حملوں کے خلاف اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں فقید المثال غزہ مارچ
#GazaSolidarityMarch
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔ ہمارا اب بھی یہی موقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ مایوسی کے دور میں نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ جدوجہد کے نتائج سامنے آتے ہیں، جو حکومت آئی پی پیز سے بات کرنے کو تیار نہ تھی اس نے نہ صرف معاہدوں پر نظر ثانی کی بلکہ فی یونٹ قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی کیا۔”حق دو عوام کو“ تحریک آگے بڑھائیں گے ان شاءاللہ