خواہش تمہیں آگے دھکیلتی ہے،
اور شعور تمہیں روک لیتا ہے۔..!!
دراصل زندگی کا اصل امتحان خواہشات کو پورا کرنا نہیں، بلکہ یہ سمجھنا ہے کہ کون سی خواہش پوری کرنے کے قابل ہے اور کس سے دستبردار ہو جانے میں سکون ہے۔۔!!
���💯
مجھے لگتا ہے کہ دل کی بات کہہ دینی چاہیے۔۔۔ چاہے وہ محبت ہو، تکلیف ہو، خوشی ہو یا غم۔ جس احساس کا تعلق جس سے ہو، اسے بتا ضرور دو۔۔۔ تاکہ دونوں ایک دوسرے کی زندگی میں اپنی اپنی جگہ کا تعین مزید بہتر طور پر کر سکیں۔۔۔!!
#ث_ن_ا_ء
سنو۔۔
پڑھ رہی ہو ناں۔۔
ہر انسان کی زندگی میں شاید ایک ایسا شخص ضرور ہوتا ہے جو اس کے اچھے اور برے وقت میں سائے کی طرح ساتھ کھڑا رہے۔جس کے سامنے انسان اپنے دل کی بات کہہ سکے، جس سے مشورہ لیتے ہوئے جھجھک نہ ہو اور جس کی موجودگی صرف یہ احساس دے کہ “میں اکیلا نہیں ہوں۔” اور میری زندگی میں وہ شخص صرف تم ہو۔♥️