جس طرح قصور کی زینب کے لیے پورا پاکستان ایک ہو گیا تھا، اسی طرح ہری پور کی 5 سالہ آیت نور کے لیے بھی پاکستان کو ایک ہونا چاہیے۔ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے مبینہ زیادتی کا اعتراف بھی کیا، مگر بچی کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ معذرت کے ساتھ، یہ ہری پور ہے؛ پاکستان کے بیشتر علاقوں کی نسبت بہتر انفراسٹرکچر، تعلیمی معیار اور شعوری سطح رکھنے والا ضلع، جہاں میڈیا اور ریاستی اداروں کی رسائی بھی موجود ہے۔ ایسے علاقے میں ایک معصوم بچی کا اس طرح لاپتہ ہونا انتہائی خوفناک اور تشویشناک ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتی رہیں گی، مگر خیبر پختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے کو اپنی براہِ راست نگرانی میں لے کر آیت نور کی فوری بازیابی یقینی بنائے۔ جس باپ کی بچی کئی روز سے لاپتہ ہو، اس پر کیا گزر رہی ہوگی، اس کا اندازہ صرف وہی کر سکتا ہے۔ #JusticeForAyatNoor
اللہ کسی کو بھی اولاد کے ایسے غم سے نہ گزارے۔ اس انسان پر تو قیامت سے پہلے قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔ سہیل آفریدی صاحب! ابھی تک KPK حکومت نے سخت ایکشن کیوں نہیں لیا؟ انتہائی افسوس اور شرم کا مقام ہے کہ آپ لوگوں کے ہوتے ہوئے بھی 14دن سے ایک باپ ابھی تک فریاد ہی کر رہا ہے۔ ہم پھر لعنت ضرور بھیجیں گے، بہتر ہے کہ آپ مریم نواز کی طرح لعنتیں نہ سمیٹیں۔ جو عمران خان جیل میں اسی عوام کے حقوق کے لیے صعوبتیں کاٹ رہا ہے، ذرا اسی کا لحاظ کر لیں آپ لوگ۔۔۔۔۔
@SohailAfridiISF@ShahidkhattakSk@OmarAyubKhan
یہ ویڈیو بھارت کے شہر گورکھپور کی ہے، جہاں ایک ننھی بچی اپنے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی کہ اچانک کھیت کی طرف سے ایک نیولا وہاں آ گیا اور بچی کے ساتھ کھیلنے لگا۔
کبھی نیولا بچی کے ہاتھوں اور پیروں کے قریب چھلانگ لگاتا تو کبھی اس کے بالکل سامنے آ کر کھڑا ہو جاتا۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ بچی بھی اس سے بالکل نہیں ڈری اور بڑے پیار سے اس کے ساتھ کھیلتی رہی، جبکہ نیولے نے بھی اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔
جب بچی کی ماں نے یہ منظر دیکھا تو وہ پہلے گھبرا گئی، لیکن کچھ ہی دیر بعد اسے اندازہ ہوا کہ نیولا بچی کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے دونوں ایک دوسرے سے پہلے ہی واقف ہوں۔
صوابی میں تین سالہ معصوم بچہ نہر میں ڈوب چکا تھا اور اہلِ خانہ اسے مردہ سمجھ کر غم سے نڈھال تھے۔
اسی لمحے ریسکیو اہلکار کامران نے بچے کو دیکھتے ہی سی پی آر دینا شروع کر دی اور چند لمحوں کے بعد بچے کی سانس بحال ہو گئی۔
کامران جیسے لوگ ہمارے ہیروز ہیں ❤️
“2021 میں اس وقت کی فوجی قیادت نے ہتھیار پھینکنے والے دہشتگردوں کو واپس بسانے کا منصوبہ پیش کیا تھا، مگر اس منصوبے کو خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں کے ہمارے منتخب نمائندوں نے مسترد کر دیا تھا- اس منصوبے پر ہمارے دور میں عمل نہیں ہوا۔
لیکن اب حقائق کے برعکس تحریک انصاف کی حکومت پر یہ سراسر جھوٹا الزام لگایا جا رہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی اس دور میں بسائے گئے دہشتگردوں کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ قوم کو بتایا جائے کہ کون سے دہشتگرد کب، کہاں اور کیسے بسائے گئے؟”
ناحق قید سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا جیل سے پیغام
(9 اکتوبر، 2025)
جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے (M-5) کا ایک حصہ سیلاب میں بہہ گیا۔ حکام کے مطابق “این ایچ اے نے موٹروے پل کی مرمت کی کوشش کی مگر تیز بہاؤ کے باعث کام روک دیا گیا”
#jalalpurpirwala
Link : https://t.co/bpQswbB8zR
جلال پور پیروالہ: اپنے علاقوں کے تگڑے لوگ بھی اپنے سامان کے ساتھ بے یارو مددگار سڑکوں پر رہنے کو مجبور ہیں آپ سوچیں کتنی مجبوری ہوگی کہ یہ لوگ پچھلے کئی دنوں سے یہاں تپتی دھوپ کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں۔
انتہائی افسوسناک صورتحال خانبیلہ کے علاقے میں لوگ ڈرموں کے اوپر چارپائیاں باندھے اپنی جان بچانے کی کوشش کررہے جبکہ ریسکیو 1122 والے کشتیاں لیے سیر وتفریح میں مصروف ہیں۔ میڈم نااہل منسٹر نے ریسکیو 1122 جیسے ادارے کو بھی تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔
"اردو کے بڑے اخبارات میں جنوبی پنجاب کے تاریخی سیلاب کی تباہی کی ایک آدھ خبر چھپی ہے۔ باقی ایک چوتھائی صفحے کے اشتہار۔ نوائے وقت میں پنجاب کے محکمہ موسمیاتی تبدیلی کے آدھے صفحے کے اشتہار کی منطق سمجھ نہیں آئی۔"ریاض الحق
@Riazhaq#Flood
Link : https://t.co/SQKZbuXSZj
اسٹبلشمنٹ اس نتیجے پہ پہنچ گئی ہے کہ ہم جتنا مرضی ڈلیور کر لیں،
جب بھی الیکشن ہوئے عمران خان دو تہائی اکثریت سے جیتے گا،
اور یہ تمام جماعتیں جو اس وقت اقتدار میں ہیں، یہ مل کر با مشکل بیس سیٹیں جیت پائیں گے، اسد طور https://t.co/xGOFG9mSEN