@urdu_zuban ہم بڑی قیمتی مٹی سے بنائے گئے ہیں
خود کو ہم بیچنا چاہیں گے تو کیا لو گے ہمیں
ہم بھی کچھ اپنی تمنائیں سنائیں گے تمہیں
جب تم اپنی یہ تمنائیں سنا لو گے ہمیں
ہم نہ بھولیں گے تمہیں جتنی بھی کوشش کر لو
بھولنے کے لیے ہر بار خیالو گے ہمیں
#اردو_زبان
@urdu_zuban کہیں پہ جسم کہیں پر خیال رہتا ہے
محبتوں میں کہاں اعتدال رہتا ہے
دیار دل میں بھی آباد ہے کوئی صحرا
یہاں بھی وجد میں رقصاں غزال رہتا ہے
تمام ہوتا نہیں عشق ناتمام کبھی
کوئی بھی عمر ہو یہ لا زوال رہتا ہے
#اردو_زبان
@urdu_zuban ایک عجب سی دنیا دیکھا کرتا تھا
دن میں بھی میں سپنا دیکھا کرتا تھا
ایک خیال آباد تھا میرے دل میں بھی
خود کو میں شہزادہ دیکھا کرتا تھا
سبز پری کا اڑن کھٹولا ہر لمحے
اپنی جانب آتا دیکھا کرتا تھا
آنکھ کھلی تو سارے منظر غائب ہیں
بند آنکھوں سے کیا کیا دیکھا کرتا تھا
#اردو_زبان
اسلام علیکم
صبح بخیر
جمعہ مبارک
جمعہ کے دن سب سے !
سب سے افضل نماز
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے افضل نماز جمعہ کے دن کی نماز فجر ہے جسے باجماعت ادا کیا جائے۔
سلسلہ احادیث صحیحہ، ح499
#اردو_زبان
محبت میں ایک نہیں کئی سرخاب کے پر ہوتے ہیں۔ وہ پر لگ جائیں تو سب بدل جاتا ہے۔ کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہتا۔ نا ہم نا ہماری ذات نا سوچ نا انداز----"محبت سب سے بڑا انقلاب ہے"✨♥️
#اردو_زبان
اگر کوئی مجھ سے پوچھے دنیا میں
سب سے بری چیز کیا ہے
تو میں کہوں گا بے بسی جب انسان
بے بس ہوتا ہے وہ صبر تو کر لیتا ہے
لیکن وہ اسے ہی پتہ ہوتا ہے کہ وہ کیسے کر رہا ہے۔
#اردو_زبان
فقط اذیتِ جاں تک ہی بات کب ہے یہ
میری تو کھال اُدھیڑی ہے محبت نے !
ہوئے ہیں چاک جگر کے، نہ پوچھ کیسے کیسے
وہ حشر زاد سہیڑی ہے محبت نے !
بنا دیا ہے زمانے میں اک تماشہ ہمیں
قبا یہ کیسی اودیڑی ہے محبت نے !
کسی کے ناز اٹھانے کی اب سکت ہی کہاں
کمر ہی میری دوہیڑی ہے محبت نے !
رگوں میں خون نہیں، اب تو زہر بہتا ہے
جو ریت ایسی اکیڑی ہے محبت نے !
کلامِ تلخ پہ غصہ نہیں ہے اب کوئی
زبانِ "آسی" لبیڑی ہے محبت نے !
عاصم آسی
#اردو_زبان