آج انتہائی خوشی اور مبارکباد کا دن ہے۔ اس گھٹن کے ماحول میں، اور زر و زور کی بنیاد پر قائم اس حکمرانی میں، حزبِ اختلاف نے متحد ہو کر آئین کی بحالی، پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانے، آزاد عدلیہ، آزاد پریس، اور ایک جمہوری پاکستان کی تشکیلِ نو کے لیے چند اہم نکات پر اتفاق کر لیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر مشر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں پشتونخوامیپ کے وفد نے چیئرمین PTI بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
آج وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے قائد حزب اختلاف اور سربراہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان محمود خان اچکزئی سے ان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، آئینی اور امن و امان کی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اینٹی کرپشن والے کہاں سو رہے ہیں؟ آپ کو نہیں پتہ کہ کون کتنے پیسے کھا رہا ہے؟ جب عام آدمی کو پتہ ہے کہ فلاں شخص کے پیسوں کی ٹرانزیکشن دبئی، لندن وغیرہ کو ہو رہی ہے تو آپ کیا کر رہے ہے؟
اگر پاکستان مال غنیمت ہے کہ بس اسے لوٹ لو تو پھر نان نفقہ کو رونے والے غریب کو کون روکے گا؟
کشمیر میں پہلے بھی لوگ مارے گئے اور کل پھر براہ راست لوگوں پر گولیاں برسائی گئی جیسے پرندوں کا شکار کیا جارہا ہو۔ اس بربریت کی ہم شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
پاکستان کے تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہم سب کو یک زباں ہو کر اس وحشت کے خلاف کشمیری عوام کا ساتھ دینا ہوگا۔
پاکستان میں پشتونوں کی زندگی مشکل میں پڑ گئی ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 29،30 اور 31 اگست کو جنوبی پشتونخوا کے پشتونوں کا کوئٹہ میں جرگہ بلا رہے ہیں۔
دوستوں سے مشورہ کرکے شاید ستمبر یا اکتوبر میں تمام پشتونوں کا جرگہ بلائیں۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محترم مشر محمود خان اچکزئی نے پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ زیارت اور ہرنائی کے شہداء کی مشترکہ فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔
اپوزيشن لیڈر، تحریک تحفظ ائین پاکستان کے سربراہ، پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے اج کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں شہدائے زیارت کے نماز جنازہ میں شرکت کی جس میں ہزاروں سوگواروں شہداء کے لواحقین اور کوئٹہ کے عوام مختلف و سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر جان مینگل کی پشتونخوامیپ کے چئیرمین، اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے گھر آمد۔ اس موقع پر دونوں پارٹیوں کے قائدین بھی موجود تھے۔
ہمیں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کوئی بریفنگ بلائی ہے۔۔۔ہمارا موقف ہے کہ بریفنگ مخصوص ارکان کو نہیں پوری پارلیمنٹ کو دی جائے۔۔بہتر ہو گا بریفنگ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس یا کم از کم سینیٹ میں دیں،محمود خان اچکزئی
اسلام آباد میں محمود اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن وفد کی ایرانی سفارتخانہ آمد، وفد میں اپوزیشن لیڈرسینیٹ علامہ راجہ ناصرعباس، بیرسٹرگوہر،سینیٹرعلی ظفراوردیگر اراکین پارلیمنٹ شامل تھے،اپوزیشن کے وفد نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اورحالیہ امریکی صہیونی حملے میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کیلئے فاتحہ خوانی اور ایرانی قوم سے تعزیت کی گئی۔ محمود اچکزئی نے ایرانی سفیر سے گفتگو میں کہا کہ ہم 25 کروڑپاکستانی عوام کی طرف سے آپ کے پاس آئے ہیں،اس دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔
#PTI #Iran #IranianEmbassy #Islamabad #Pakistan
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ملک گیر پرتشدد واقعات کے خلاف احتجاج
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اراکین اسمبلی کراچی، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان واقعات کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ان حملوں میں ملوث قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
"ملک میں جاری لاقانونیت اور نہتے شہریوں پر ہونے والے حملوں کے خلاف ہماری آواز ہمیشہ بلند رہے گی۔"۔
چین اور روس نے واضح طور پر کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ آی کا قتل ایک دہشتگردانہ حملہ ہے۔
ہمارے ہمسایہ ملک پر حملہ ہے ہم اگر خاموش رہیں گے تو کل جب ہم پر حملہ ہوگا تو کون ہمارا ساتھ دے گا؟
ایران پر امریکہ اور اسرائیل کا حملہ ایک دہشتگردانہ حملہ ہے۔
ایک ملک کا صدر کہتا ہے کہ دوسرے ملک کے لیڈر کو مارنے کا ہم نے فیصلہ کیا تو اگر کل آپ کے پیچھے بھی کوئی بدلے کیلئے آئے تو پھر یہ دنیا کیسے چلے گی؟
ہماری پارلیمنٹ کو متفقہ طور پر قرارداد منظور کرنی چاہئے تھی جس میں واضح طور پر ٹرمپ اور نیتن یاہو کو زمہ دار قرار دیا جاتا کہ یہ لوگ طاقت کے بل بوتے پر آزاد ممالک پر حملے کرتے ہیں اور ان کے اکابرین کو قتل کرتے ہیں۔
قائد حزب اختلاف پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کى قيادت میں اپوزيشن وفد نے اسلام آباد، ایرانی سفارت خانے میں ایرانی سفیر سے شہید آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای اور دیگر قیادت ،عوام اور معصوم بچوں کی شہادت پر تعزیت، فاتحہ خوانی اور اظہار یکجہتی کی۔