“اس ملک کے ججوں کو خود پر شرم آنی چاہیے۔ ہم نے بارہا عدلیہ سے رجوع کیا، لیکن انہوں نے اپنی ذاتی مراعات کے عوض اپنے ضمیر کا سودا کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنی دیانتداری بیچ ڈالی ہے۔
وہ جانتے ہیں کہ وہ مجھے توڑ نہیں سکتے، اس لیے وہ میری اہلیہ کو اذیت پہنچاتے ہیں۔ صرف مجھے بلیک میل کرنے کے لیے ججز بشریٰ بی بی کے ساتھ اس قدر غیر انسانی سلوک کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں؟ انہیں دن کے 24 گھنٹے قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے، اور پورے ہفتے میں مجھ سے ملاقات کے محض 30 منٹ دئیے جاتے ہیں، اور اکثر تو اس ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔ اسلام میں عورتوں، بچوں اور بزرگوں کو نقصان پہنچانے کی ممانعت ہے۔ ان کے مقاصد بالکل واضح ہیں۔
جج معاشرے میں انصاف کے ذمہ دار ہوتے ہیں، لیکن اس ملک کے ججز کو خود پر شرم آنی چاہیے” -
ناحق قید سابق وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اپنے بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پیغام
(21 مارچ، 2026)
بریکنگ نیوز 🚨اسے بولتے ہیں نیازی برینڈ 🔥🔥
عمران خان کا خط عالمی میڈیا کی زینت بن گیا۔ پوری دُنیا میں ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا۔ کیا بی بی سی، کیا سی این این، کیا واشنگٹن پوسٹ، کیا الجزیرہ، الغرض پوری دُنیا کے الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا نے آواز بلند کردی۔ ہر جگہ چرچا خان کے خط کا ہونے لگا۔ چند گھنٹوں میں ہی دُنیا کی سب سے بڑی خبر اڈیالہ سے لکھا گیا خط بن گیا۔ ایران امریکہ جنگ، یمن سعودی وار، عالمی رہنماؤں کی میٹنگ، سب ٹاپ کے ٹاپکس وڑ گئے۔
فارم 47 کی ککڑی بھی NRO کی بات کر رہی ہے جن کی پیدائش بار بار جرنیلوں کی گھر ہوتی ہے
خط چارج شیٹ ہے اس بوسیدہ نظام کی جو انتقام کی آگ میں اندھا ہو چکا ہے
ایک مظلوم قیدی نے ایک لاش کو خط لکھا ہے۔قیدی جانتا ہے کہ لاش صرف بدبو دے سکتی ہے جواب نہیں۔لیکن قیدی زنجیر ہلا کر کچھ باتوں کو تاریخ کا حصہ بناناچاہتا ہے۔
خان کی صحت کی موجودہ صورت حال کے لئے عاصم منیر کے ساتھ ساتھ وہ سب بھی شامل ہیں جنہوں نے خان کی ہر ہدائیت کو نظر انداز کیا۔ بجٹ پاس کئیے۔ سر پلس بجٹ دئیے۔ ہر طرح سے جنرلز کی سہولت کاری کی۔
خان کو ہرانے کی سازش میں جنرلز کے سہولت کار بنے - اللہ کی لعنت ایسے تمام شیطانوں پر
بین الاقوامی میڈیا اس بات پر حیرت اور تشویش کا اظہار کر رہا ہے کہ پاکستان کے اہم ترین صوبوں میں سے ایک کے وزیرِ اعلیٰ اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کو مبینہ طور پر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے، اور آج تک ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔
میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے قابل صرف اسی صورت میں رہ سکتا ہوں جب میں زندہ رہوں۔ مجھے انصاف فراہم کیا جائے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔
عمران خان۔
عمران خان کا خط پڑھا۔ ایک عام پاکستانی کی حیثیت سے تکلیف محسوس کی۔ عمران خان اس سب کا مستحق نہیں جو اس کے ساتھ کیا جارہا ہے۔
ایک صحافی کی حیثیت سے میں سمجھتی ہوں کہ تاریخ کے ترازومیں یہ خط بہت بھاری رہے گا۔ اس کا وزن تمام اداروں کے لئے اٹھانا مشکل ہو جاۓ گا۔
وقت ضائع نہ کریں۔
جیل سی عمران خان صاحب کا دل دہلا دینے والا خط
اریخ: 16 نومبر 2026ء
بخدمت:
* جناب چیف جسٹس آف پاکستان، سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد۔
* جناب چیف جسٹس، وفاقی آئینی عدالت، اسلام آباد۔
* جناب چیف جسٹس، اسلام آباد ہائی کورٹ، اسلام آباد۔
میرے معزز لارڈشپس!
11 نومبر 2026ء کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں تین گھنٹے طویل ملاقات کے دوران میرے مؤکل جناب عمران احمد خان نیازی نے مجھے اپنی ہدایات اور تحریری نوٹس دیے اور درخواست کی کہ میں ان کے الفاظ آپ کی خدمت میں پہنچاؤں۔ میں نے یہ خط مکمل دیانت داری کے ساتھ صرف انہی کی ہدایات کی روشنی میں تحریر کیا ہے۔ آگے جو کچھ لکھا گیا ہے، وہ انہی کے الفاظ ہیں۔
میرے معزز لارڈشپس! یہ الفاظ ایک ایسی تنہائی کی کوٹھڑی سے آپ تک پہنچ رہے ہیں جہاں سے میری آواز ان دیواروں سے باہر پہنچانے کا اب صرف یہی ایک ذریعہ باقی رہ گیا ہے۔
میں یہ خط نہ تو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے لکھ رہا ہوں اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے۔ میں نے اپنی زندگی پاکستان کے لیے وقف کی ہے۔ میں نے کرکٹ کے میدان میں، سماجی خدمات اور فلاحی کاموں کے ذریعے اور بطور 22ویں وزیراعظم پاکستان اپنی خدمات انجام دیں۔
ستر سال کی زندگی میں میرے خلاف ایک بھی فوجداری مقدمہ نہیں تھا۔ لیکن ستر سال کی عمر کے بعد میرے خلاف سیاسی انتقام کی ایک غیر معمولی اور بے رحم مہم شروع کی گئی۔ بے شمار مقدمات، عدالتوں میں ایک سو سے زیادہ پیشیاں، بار بار گرفتاریاں اور ایک ایسا قاتلانہ حملہ بھی ہوا جس میں اللہ کے فضل و کرم سے میری جان بچ گئی۔
ان تمام حالات کے باوجود میں نے قانون کا راستہ اختیار کیا۔ میں نے فیصلہ کیا کہ ان تمام سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کا مقابلہ عدالتوں میں کروں گا اور میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔
وقتاً فوقتاً مجھے عدالتوں سے ریلیف ملا اور ہر مرتبہ میرا یہ یقین مزید مضبوط ہوا کہ انصاف غالب آئے گا۔ تاہم آئینی ترامیم کے بعد یہ ریلیف محدود ہوتا چلا گیا اور پھر مکمل طور پر ختم ہوگیا۔
مجھے یہ کہتے ہوئے شدید دکھ ہوتا ہے کہ جب مجھے سب سے زیادہ ضرورت تھی تو وہ نظام، جس پر میں نے اپنا اعتماد قائم کیا تھا، میری مدد کے لیے سامنے نہیں آیا۔
اڈیالہ جیل کی دیواروں کے اندر میری اہلیہ اور مجھے ایک کے بعد دوسرے فوجداری مقدمے کا سامنا کرنا پڑا، اور ہماری اپیلیں آج بھی فیصلے کی منتظر ہیں۔
اس کے باوجود میں نے کبھی طبی بنیادوں پر رہائی کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی بیماری کو کسی حربے کے طور پر استعمال کیا۔ میں نے اپنے مقدمات کا مقابلہ ان کے قانونی میرٹ پر اعتماد کے ساتھ کیا اور آج بھی ایسا ہی کر رہا ہوں۔
20 دسمبر 2025ء کو توشہ خانہ (بلغاری) کیس میں فیصلہ سنائے جانے کا دن تھا، اور اسی دن سے حالات یکسر تبدیل ہوگئے۔
مجھے مکمل طور پر تنہا کر دیا گیا، بیرونی دنیا سے میرا رابطہ منقطع کر دیا گیا اور مجھے روزانہ بائیس گھنٹے تک طویل تنہائی میں رکھا جانے لگا۔
یہ سب آئین کے ان حقوق اور جیل قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی جو ایک قیدی کو حاصل ہوتے ہیں۔
نہ خاندان سے ملاقات، نہ وکلاء تک رسائی، نہ بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت، نہ کتابیں اور نہ ہی ٹیلی ویژن۔
کئی ماہ تک مجھے اپنے وکیل سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بالآخر 10 فروری 2026ء کو میرے وکیل مجھ تک صرف اس وجہ سے پہنچ سکے کہ معزز سپریم کورٹ نے انہیں Amicus Curiae یعنی عدالت کا معاون مقرر کیا تھا۔
انہوں نے دریافت کیا کہ میری دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد تک ضائع ہو چکی ہے، اور نہ ہی میرے خاندان اور نہ ہی میرے وکیل کو اس بارے میں بتایا گیا تھا۔
ان کے دورے کے بعد کچھ عرصے کے لیے رابطہ بحال ہوا، لیکن جیل انتظامیہ نے جان بوجھ کر اسے دوبارہ منقطع کر دیا اور مجھے ایک مرتبہ پھر تنہائی میں ڈال دیا۔
اس پورے سال میں مجھے اپنے وکیل سے صرف چار مرتبہ ملاقات کی اجازت دی گئی: 10 فروری، 8 اپریل، اور پھر تقریباً سات ماہ کی خاموشی کے بعد 2 اور 11 نومبر 2026ء کو۔
میری اہلیہ بشریٰ بی بی کو اس پورے سال میں اپنے وکیل سے صرف ایک مرتبہ ملاقات کی اجازت دی گئی۔
یہ جیل مینوئل اور جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ کسی قیدی کا اپنے وکیل سے مشورہ کرنے کا سب سے بنیادی حق بھی اس طرح سلب کر لیا گیا ہے، جس کے باعث ہم ان مقدمات میں اپنا دفاع کرنے سے بھی محروم ہو گئے ہیں جن کا ہم سامنا کر رہے ہیں۔
طویل عرصے تک تنہائی میں رکھے جانے اور کسی بھی بامعنی انسانی رابطے سے محرومی نے میری ذہنی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
ہوں تاکہ میرا طبی معائنہ کیا جا سکے۔
* مجھے ہر ہفتے اپنے خاندان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
* مجھے اپنے بیٹوں سے ہفتے میں دو مرتبہ بات کرنے کی اجازت دی جائے۔
لیکن اس عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔
1/3
“میں اپنے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) اور انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان لیڈرز کو ہدایت کرتا ہوں کہ اپنے کالجز، یونیورسٹیز اور متعلقہ علاقوں میں ذیادہ سے ذیادہ ممبرشپ کریں اور پاکستانیوں کی حقیقی آزادی کی تحریک کے لیے طلبأ و طالبات اور نوجوانوں کو موبلائز کریں”
اہم اعلان : میرے خیال میں مارچ کے سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے احد خان صاحب کو پی ٹی آئی کا سینیٹر بنانا چاہیے۔ جس دلیری اور بے باکی سے وہ بات کر رہے ہیں، ہم جماعت والوں میں سے کوئی ویسے نہیں بول پایا۔
پی ٹی آئی کو اس وقت روایتی سیاست کی نہیں، دلیر، وفادار، باکردار اور بلا خوف ظالم کو للکارنے والی آوازوں کی ضرورت ہے۔ آئندہ ٹکٹ بھی صرف ایسے امیدواروں کو ملنے چاہییں جو اس معیار پر پورا اتریں۔ میری نظر میں احد خان صاحب سے بہتر انتخاب پی ٹی آئی کے پاس کوئی نہیں۔
ایک بات پہلے ہی واضح کر دوں کہ مجھے موروثیت کا لیکچر نہ دیجیے گا۔ میں خود موروثیت کے خلاف ہوں۔ میں احد خان کو موروثیت کی بنیاد پر نہیں، ان کی دلیری، نظریاتی وضاحت اور بغیر کسی اگر مگر کے کھل کر بات کرنے کی جرأت کی بنیاد پر نامزد کر رہا ہوں۔ خان کا رشتہ دار ہونا کوئی جرم نہیں۔ اصل سوال یہ ہے کہ نظریے کے ساتھ حقیقت میں کون کھڑا ہے۔ اور پھر پی ٹی آئی کے تقریباً ہر بڑے رہنما کے گھر سے کوئی نہ کوئی اسمبلی میں بیٹھا ہے، تو کیا یہ قدغن صرف خان کے گھرانے کے لیے ہے؟
نوٹ: مجھے معلوم ہے کہ احد خان صاحب نہ اس کے خواہش مند ہیں اور نہ ہی شاید اسے قبول کریں گے۔ لیکن ہمیں خان صاحب کی آزادی کی خاطر ان سے درخواست کرنی چاہیے کہ وہ سینیٹ میں آئیں۔