محبت کی تعمیر تمثّل کی بنیاد پہ ہوتی ہے اس کی تقویم وفا، حیا اور صفا ہے، جس محبت کا آغاز و اختتام بقا نہ ہو وہ محبت نہیں ہوس ہے۔ محبت مقروض نہیں سبکدوش ہوتی ہے، محبت کا صلہ بھی محبت ہی ہے نہ کہ خواہشیں، آرزوئیں اور ارمان نکالنا۔
سنین حلاج
@MohsinZafar888@AbbasKhan251@AdanBakhsh@SAMZ1512@Saqiflance@anwar_shah40 @vz_glams @Vocalist30 Team #7Stars is doing the best for the promotion and development of music and is deeply grateful to those who join their space. Especially poets and writers are blessed with special love. To me, among all the spaces running on Twitter, this space of #7 stars appears at the top.
ہراساں ہیں بہت جیسے کہ ڈر کے لوگ جاگے ہیں
جہانِ بحر جاگا ہے تو بر کے لوگ جاگے ہیں
قیامت سی بپا ہے ہر کسی کو ہے پڑی اپنی
ڈرے گھبرائے ہیں یوں جیسے مر کے لوگ جاگے ہیں
آمیدِ صبح کی پہلی کرن کے خیر مقدم میں
مکینوں سے بہت پہلـے شجر کے لوگ جاگے ہیں
سنین حلاج
سورج بھی ڈھل چکا ہے ستارے اداس ہیں
موسم بجھا بجھا ہے نظارے اداس ہیں
دیکھو تو کوئی رنج کسی ک�� یہاں نہیں
سوچو تو لوگ سارے کے سارے اداس ہیں
سرکار ڈوب مرنے کا ہے شرم سے مقام
یہ لوگ کو بہ کو جو تمھارے اداس ہیں
سنین حلاج