@Asif5147 میں نے سیاست پر کوئی بحث نہیں کی، صرف ایک حقیقت بیان کی ہے جو میں نے دیکھی۔ آپ اختلاف کر سکتے ہیں، لیکن گالی دینا کسی مسئلے کا جواب نہیں۔
گالی کا جواب گالی سے دینا میری تربیت میں نہیں۔ جو بات مجھے سچ لگے گی، میں وہی کہوں گا، چاہے کسی کو پسند آئے یا نہ آئے۔
🚨 اختلاف اپنی جگہ، لیکن حق بات کہنا بھی ضروری ہے!
لوگوں نے سہیل آفریدی کے بارے میں چاہے جتنی تنقید کی ہو، میں آج یہاں سہیل آفریدی کے حق میں ایک بات ضرور کہوں گا۔
پشاور کے تاریخی جلسے میں جب ہمارے قائد عمران خان کا پیغام اسکرین پر چل رہا تھا تو سہیل آفریدی نہایت توجہ اور انہماک سے اپنے قائد کو دیکھ اور سن رہے تھے۔ یہ منظر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اختلافات اور سیاسی حالات اپنی جگہ، لیکن اپنے قائد عمران خان کے لیے محبت، احترام اور وابستگی آج بھی ان کے دل میں موجود ہے۔ ❤️
ساتھ والی نشست پر ہمارے چیئرمین بھی موجود تھے، جنہیں اتنی بڑی ذمہ داری دی گئی، اور ساتھ ہی جنید اکبر بھی موجود تھے۔ میں یہاں کسی پر تنقید نہیں کر رہا، نہ ہی کسی کے عمل کو غلط ثابت کرنا مقصد ہے۔
بس اتنا ضرور کہوں گا کہ جس شخص نے اپنے قائد کے پیغام کو اس قدر غور سے سنا اور دیکھا، اس کے دل میں اپنے قائد کے لیے محبت اور احترام آج بھی زندہ ہے۔
اختلافِ رائے ہو سکتا ہے، سیاسی اختلاف بھی اپنی جگہ، مگر قائد سے وفاداری اور محبت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ 💚
عمران خان کا پیغام، عمران خان کا نظریہ، اور عمران خان سے محبت — یہی اصل وابستگی ہے۔
@FaakhirRizvi اللہ پاک آپ کے والد محترم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲
عمران خان نے ایک ایک بات سچ کی ہے جواس ملک میں ہوتا رہاہے لیاقت علی خان کے پیچھے، قاتل کے پیچھے کون تھا؟ کبھی نہیں کوئی پکڑا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کا جو جوڈیشل مرڈر ہوا، کسی کو سزا نہیں ملی ضیاء الحق کا جہاز جو گرایا گیا، کسی کو نہیں پتہ چلا اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ ساری میری قوم کو پتہ چلنا چاہیے کہ اس سازش کے پیچھے کون تھا! میں نے اس لیے ایک ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔ اس ویڈیو کے اوپر میں نے ایک ایک کا نام لیا ہے جو اس سازش میں ملوث تھا، جو پچھلی گرمیوں سے سازش ہو رہی تھی۔ ایک ایک کا میں نے نام لیا ہے اس ویڈیو میں۔ ایک یہ بھی منصوبہ بنا بند کمرے میں کہ عمران خان کو مکمل طور پہ سائیڈ پہ کر دیا جائے۔ اللہ کا کرم ہے مجھے پتہ چل گیا، میں نے ایک ٹیپ بنائی ہوئی ہے، محفوظ جگہ پہ رکھی ہوئی ہے۔ ان چار لوگوں کے نام میں نے لکھے ہیں جو اس سازش میں ملوث تھے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو میری قوم ان چاروں کو نہیں چھوڑے گی! چار لوگوں نے بند کمرے میں فیصلہ کیا مجھے مروانے کا۔ دونوں مریم اور جاوید لطیف کو... انہوں نے ان سے پریس کانفرنس کروائی ایسی کہ عمران خان خدانخواستہ اس نے مذہب کی توہین کی ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ اس کی وجہ سے اگر کوئی بھی میرے اوپر واردات ہو، تو کہیں گے جی مذہبی جنونی نے کر دیا! کہیں گے کہ جی کوئی دینی انتہا پسند نے اس کو مار دیا.
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں... 💫
اپنے مقصد کو ہمیشہ بلند رکھو، اپنے خوابوں پر یقین رکھو اور محنت سے کبھی پیچھے نہ ہٹو۔ ✨
راستے چاہے کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، مستقل مزاجی اور کوشش انسان کو منزل کے قریب ضرور لے جاتی ہے۔
قرآنِ پاک کا فرمان ہے:
"اور یہ کہ انسان کے لیے وہی ہے جس کی اس نے کوشش کی۔" 🤍
بس نیت صاف، حوصلہ بلند اور قدم مسلسل آگے بڑھتے رہنے چاہئیں۔
محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ 💯🙌