@sofiabukhari_07 ایک دفعہ کاذکرھےکہ بغدادمیں1لڑکی رہتی تھی، اس کی عمر 18 سال تھی لیکن خاص بات یہ تھی کہ وہ 15 سال کی عمرمکمل ھونے کےبعدسےہر6ماہ کےبعد1بچی یابچے کو جنم دیتی۔ بغدادکےحاکم رضا نے اسکےبارےتحقیقات کروائی توپتہ چلاکہ وہ لڑکی صوفیہ بخاری جھوٹی کہانی لکھتی جس کی اسےسزاملی تھی۔
ظلم بے حسی اور مکافات عمل آج نہیں تو کل حساب تو دینا ہو گا
لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں انسانیت کو شرمسار کر دینے والا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں محض کرایہ میں تاخیر ہونے پر مالکِ مکان نے کرائے دار کی غربت ا��ر مجبوری کا ذرہ برابر بھی لحاظ نہ کیا اور اس کا تمام+
مریم نواز صاحبہ/آئی جی پنجاب کے نام۔
آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ میری ٹیم کے اسلام آباد میں کولیگ شفیق لغاری کے ساتھ جو کچھ صادق آباد تھانہ راولپنڈی کے ایس ایچ او نے زیادتی اور ظلم کیا ہے اس پر آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ اس کو برطرف کر کے اس کے خلاف پرچہ درج کیا جائے۔
آپ افسوس ناک تفصیلات سے بھرپور درخواست کو پڑھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہم سب کولیگز تو ایک طرف لیکن جس ذہنی اذیت سے لغاری کی فیملی خصوصا اس کی بیوی، اکلوتی بیٹی اور چار بہنوں کو گزرنا پڑا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔
شفیق لغاری نے باقاعدہ اپنا تعارف کرایا کہ وہ پارلیمنٹ کی رپورٹنگ کرتا ہے لیکن ایس ایچ او ملک قیصر نے اسے روڈ سے اٹھایا اور لے جا کر تھانے میں پھینک دیا جس کے بعد اگلے تیس گھنٹے تک ہم سب اس کو ڈھونڈتے رہے۔
سب تعارف کے باوجود ایس ایچ او نے اسے نہیں چھوڑا اور الٹا اسے تیس گھنٹے اذیت سے گزارا۔ ایس ایچ او نے کہا تم نے ہماری گاڑی کی ویڈیو بنائی ہے۔ جس پر لغاری نے کہا اس نے نہیں بنائی۔ اپنا موبائل فون دے کر کہا خود چیک کر لیں تو وہاں کچھ بھی نہیں تھا کیونکہ اس نے کوئی ویڈیو نہیں بنائی تھی: جب اسے رات کو ساڑھے گیارہ بارہ بجے سڑک سے گردن دبوچ کر گاڑی میں پھینکا گیا وہ فون پر دوست سے بات کر رہا تھا جس کا ریکارڈ موجود ہے۔
ہزاروں خدشات ہمارے ذہنوں میں تھے جس میں ہسپتال ایمرجنسی، ریسکیو 1122 سے لے کر تھانوں تک ہم سب نے چیک کیے ۔
سارا دن ٹراما کا شکار لغاری کی بیوی اور بیٹی روتے دھوتے اسے ڈھونڈتے رہے۔
پریس کلب اسلام آباد کے صحافی تلاش کرتے رہے ۔شام کو اس کی بیوی اور بیٹی تھانے رپٹ درج کرانے گئے تو ظلم کی انتہا دیکھیں کہ وہی ایس ایچ او جس نے بیوی اور بیٹی سے گمشدگی کی درخواست لکھوائی اس نے ہی ساتھ والے کمرے میں لغاری کو قید کر رکھا تھا اور اس کے باوجود نہ ہی فیملی کو بتایا اور نہ ہی اسے رہا کیا گیا۔ لغاری کو اس وقت رہا کیا گیا جب میں نے ٹوئٹر پر اس کی گمشدگی کا ٹوئیٹ کیا اور ہائی کمانڈ سے مدد کی ریکوسٹ کی۔
اس سارے عرصے میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ اسے ایجسیاں اٹھا کر لے گئی ہوں گی جبکہ اسے تھانے میں بند کر رکھا تھا۔ نہ کوئی پرچہ نہ کوئی الزام نہ دفعہ۔۔ تیس گھنٹے تک ناجائز حراست میں رکھا اور پوری فیملی کو ذہنی ٹارچر کیا گیا۔
اب حالت یہ ہے جب سے لغاری تیس گھنٹے صادق آباد کے ایس ایچ او ملک قیصر کی غیرقانونی حراست میں گزار کر آیا ہے وہ نارمل بات نہیں کر پاتا۔
اس کی اکلوتی بیٹی رات کو ڈر کےمارے چیخیں مار کر اٹھ بیٹھتی ہے۔ اس کی بیوی اور بیٹی لغاری کو ا�� گھر سے باہر نہیں نکلنے دیتے۔ وہ دونوں شدید ٹراما اور خوف کا شکار ہیں۔
آپ نے پولیس کی وردی میں واقعی ایسے انسان بھرتی کیے ہیں ؟ کوئی پولیس والا اتنا ظالم اور بے حس بھی ہوسکتا ہے کہ روتی پیٹی بیوی اوربیٹی کے ساتھ ایسا ظلم کرے کہ ساتھ والے کمرے میں قید کر کے ان سے خاوند اور باپ کی گمشدگی کی درخواست لکھوائے اور رہا پھر بھی نہ کرے اور نہ ہی انہیں بتائے کہ وہ ساتھ وہیں موجود ہے؟
لغاری کی بار بار درخواست کے باوجود ایک فون کال اس کی بیوی اور بیٹی کو نہ کرائی گئی تاکہ وہ انہیں اپنی خیریت سے آگاہ کر سکتا اور پورا خاندان اس خوفناک اذیت کا شکار نہ ہوتا .
آپ سے مطالبعہ کیا جاتا ہے فوری طور پر ایس ایچ او ملک قیصر کو برطرف کر کے مقدمہ درج کیا جائے۔ ایک خاندان جس اذیت سے گزرا ہے اس کا ازالہ کیا جائے۔
@MaryamNSharif @GovtofPunjabPK @OfficialDPRPP @MohsinnaqviC42 @CMShehbaz @SenatorMumtaz @AimalWali @RajakhurramNA48 @AyazSadiq122
@Rporwp
لاہور کے حفیظ سنٹر موبائل مارکیٹ میں اک نوجوان کو 142000 ہزار کا چونا لگا دیا ۔ خریدتے وقت یہ لوگ کہتے ہیں کوی خر��بی ہو پیسے واپس مل جائیں گے عام بندہ اعتبار کر کے لے اتا ہے ۔۔
جب خرابی نکلتی ہے واپسی پیسے مانگیں تو شاپ والے الٹا برا بھلا کہ کر ��ے عزت کر کے بھگا دیتے ہیں سنیے اس نوجوان کی کہانی تاکہ باقی لوگ بچ سکیں ۔۔
میں نے جمعہ کی شام حفیظ سینٹر لاہور کی ایک دکان سے 142,000 روپے میں آئی فون 16 پلس خریدا۔ چونکہ مجھے موبائل فونز کے بارے میں زیادہ تکنیکی معلومات نہیں تھیں، اس لیے دکان دار اور اس کے بیٹے نے مجھے 100 فیصد اوریجنل فون ہونے کی مکمل تسلی اور گارنٹی دی، جس پر بھروسہ کر کے میں نے فون لے لیا۔
اگلے دن ہفتے کی شام جب میں اس پر پروٹیکٹر گلاس لگوانے گیا تو وہ اسکرین پر بیٹھ ہی نہیں رہا تھا۔ چیک کرنے پر متعلقہ دکاندار نے بتایا کہ اسکرین کے اسکریچز چھپانے کے لیے اسے گہرا "بف" (Buff) کیا گیا ہے جس کی وجہ سے گلاس نہیں لگ سکتا، اور مارکیٹ کے دیگر دکانداروں نے بھی اسی بات کی تصدیق کی۔ جب میں یہ شکایت لے کر اصل دکاندار کے پاس گیا تو اس نے اپنی غلطی ماننے سے صاف انکار کر دیا اور الٹا بدتمیزی اور غیر اخلاقی رویے پر اتر آیا۔
یہ شخص سیدھے سادھے خریداروں کو جھوٹ بول کر دھوکہ دے رہا ہے اور کھلم کھلا فراڈ کر رہا ہے، لہٰذا سب سے گزارش ہے کہ حفیظ سینٹر میں ایسے نوسربازوں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی قسم کے لین دین سے مکمل گریز کریں۔
کالا شاہ کاکو میں واقع 'گلوریا جیز کافیز' کی برانچ میں غیر معیاری، بدبو دار کھانے اور کسٹمرز کے ساتھ بدسلوکی ۔ متاثرہ کسٹمر کے مطابق پیش کیے گئے کھانے سے بدبو آرہی تھی اور اسے کھانے کے بعد ان کے دوست کی طبیعت شدید خراب ہو گئی اور الٹیاں آنے لگیں۔ جب اس حوالے سے منیجر سے شکایت کی گئی تو مسئلہ حل کرنے کے بجائے کسٹمر کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور گریبان پکڑ کر بدسلوکی کی گئی۔ کسٹمرز نے فوڈ اتھارٹی اور برانڈ کی اعلیٰ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھانے کے معیار، حفظانِ صحت کے اصولوں اور عملے کے نامناسب رویے کی فوری تحقیقات کر کے سخت قانونی و انتظامی کارروائی کی جائے۔
لاہور فیروزپور روڈ گجومتہ میٹروبس اسٹیشن پر کچھ لوگ عوام کو بیوقوف بنا کر پیسہ کما رہے ہیں۔ جس شخص نے ویڈیو بنائی ہے اس کا کہنا ہے کہ یہ لوگوں کو ایسے بلاتے ہیں جیسے یہ لوگ اللہ کی راہ میں سبیل بانٹ رہے ہوں، گرمی کی وجہ سے لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ سبیل لگی ہوئی ہے ۔ جب لوگ شربت پی لیتے ہیں تو ان سے پیسے مانگتے ہیں ۔ ایک بندے کی جیب میں پیسے نہیں تھے تو اس سے آن لائن ٹرانسفر کروائے ۔
ملتان پولیس کا انوکھا کارنامہ،،،
تھانہ بستی ملوک پولیس سات سالہ بچے اورنگزیب کو ہتھکڑیاں لگا کر کچہری لے آئی۔ بچے کی والدہ کا مؤقف ہے کہ بیٹا تیسری جماعت کا طالب علم ہے، ہمسایوں سے جھگڑے کے بعد جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا
ویسے مقدمہ جھوٹا ہو یا سچا اس طرح سے ہتھکڑیوں میں جکڑنا، کم سن بچوں کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی اور پولیس کے قانونی طریقۂ کار پر سوالیہ نشان ہے
یہ دیکھیں DAEWOO ایکسپریس لوگو کے آموں کے ساتھ کیا کررہا ہے!!
یہ صرف DAEWOO نہیں بلکہ تمام بسوں کا یہی حال ہے, جو لوگو کے صرف آم نہیں بلکہ ہر چیز کو اسی طرح پھینکتے ہیں!!
بخدمت خدمت جناب کنٹرول روم وا کینٹ
گزارش ہے کہ میں ایک معذور ہوں اور وہاں جنرل ہسپتال میں ڈیوٹی کرتا ہوں اور روز میرا بستی شریف ہسپتال والا بیریل سے گزرنا ہوتا ہے مجھ کو ایک اوارہ لڑکا دو تین دن سے تنگ کر رہا ہے جو میری معذوری کا مذاق اڑاتا ہے اور مجھے تنگ بھی کرتا ہے اج میری شور ڈالنے پر اس نے مجھے روک کے تھپڑ بھی مارا بالکل بستی بیریل کے پاس شریف ہسپتال والا جو ایچ بی ایل بینک کی طرف ہے ۔ میں نے اج چوکی نمبر تین میں درخواست دی ہے پولیس والے کہتے ہیں اس نامعلوم لڑکے کی سی سی کیمرہ نکال کے لے کے اؤ تاکہ ہم اس لڑکے کو تلاش کر کے اس کے خلاف ایکشن لے سکیں برائے مہربانی اپ سے گزارش ہے تشریف اسپتال ایچ بی ایل بینک کی طرف جو بستی والا بریل ہے اس کی سی سی ٹی وی کیمرہ نکال کے دیا جائے ٹائم اور وقت 18 جولائی 2026 ٹائم صبح کے اٹھ بج کے پانچ سے لے کر 12 منٹ کے کے درمیان ہے شکریہ اپ کی عین نوازش ہوگی
@Rporwp@OfficialDPRPP
آج صبح میں سویا ہوا تھا کہ میرے موبائل پر ایک نامعلوم نمبر سے مسلسل تین کالز آئیں۔ پہلے دو کالز میں نے نیند کی وجہ سے نہیں اٹھائیں، لیکن جب تیسری بار فون بجا تو میں نے کال رسیو کر لی۔
دوسری طرف ایک معصوم سا بچہ تھا۔ اس کی آواز میں ایسی بے بسی تھی کہ میری نیند ایک لمحے میں غائب ہو گئی۔
اس نے کہا:
“بھائی، آپ فوڈ کی ویڈیوز بناتے ہیں نا؟
میری بھی ویڈیو بنا دیں۔ میرے بابا کا انتقال ہو گیا ہے، میں اپنی ا��ی کے ہاتھ کی بنی ہوئی بریانی بیچتا ہوں، لیکن کام بہت سست ہے۔
میں فوراً بستر سے اٹھا، فریش ہوا اور سیدھا اس بچے کی لوکیشن کی طرف روانہ ہو گیا۔
جب میں وہاں پہنچا تو بچے نے اپنی پوری کہانی سنائی۔
اس نے بتایا کہ اس کے والد کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہو گیا ہے اور گھر میں کوئی بڑا بھائی نہیں جو ذمہ داری اٹھا سکے۔
والدہ پہلے لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھیں، لیکن کچھ عرصہ پہلے ان کا کام بھی ختم ہو گیا۔
گھر کرائے کا ہے، اور اب ہر دن گزارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
اس نے بتایا کہ پہلے وہ خالی لیموں اور کولڈ ڈرنک کی بوتلیں بیچتا تھا، پھر تقریباً 10 سے 12 دن پہلے اس کی والدہ نے بریانی بنا کر دینی شروع کی تاکہ شاید اللہ اس میں برکت دے دے۔
لیکن آج بھی وہ صرف ایک کلو بریانی بناتے ہیں اور اکثر شام کو کافی بریانی واپس گھر لے جانی پڑتی ہے کیونکہ گاہک بہت کم آتے ہیں۔
پھر اس معصوم بچے نے ایک ایسی بات کہی جس نے مجھے خاموش کر دیا۔
اس نے ہچکچاتے ہوئے پوچھا:
“بھائی… آپ ویڈیو بنانے کے پیسے تو نہیں لیتے؟”
میں چند لمحوں کے لیے بالکل خاموش ہو گیا۔ شاید اس بچے نے دنیا میں بہت سے ایسے لوگ دیکھے تھے جنہوں نے ہر کام کی قیمت مانگی ہوگی۔
پھر میں نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور کہا:
“بیٹا، نہ میں آپ سے ویڈیو بنانے کے پیسے لوں گا، نہ آپ کی بھیجی ہوئی بریانی ٹیسٹ کرنے کے لیے لوں گا، اور نہ ہی آپ سے کسی قسم کا کھانا لوں گا۔
الحمدللہ، میں نے آج تک کسی غریب، ضرورت مند یا مجبور انسان سے نہ ویڈیو بنانے کے پیسے لیے ہیں اور نہ ہی ان کا کھانا لیا ہے۔ میری کوشش صرف یہ ہوتی ہے کہ اللہ مجھے کسی کی مدد کا ذریعہ بنا دے۔”
یہ سنتے ہی بچے کے چہرے پر ایک امید بھری مسکراہٹ آ گئی، اور میری آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔
یہ بچہ روز صبح اسکول جاتا ہے، تقریباً 11 بجے واپس آتا ہے اور پھر 12 بجے اپنی چھوٹی سی ریڑھی لے کر میلہ گلی میں کھڑا ہو جاتا ہے تاکہ اپنی والدہ کے ہاتھ کی بنی ہوئی بریانی اور بوتلیں بیچ کر گھر کا خرچ چلا سکے۔
لوکیشن:
میلہ گلی، پیکو والی گلی کے اندر، نذیرالدین پلازہ بہاولپور
آپ پلازہ کے سامنے وہاں کسی سے بھی پوچھیں وہ آپ کو اس بچے کی ریڑھی تک پہنچا دے گا۔
اگر آپ بہاولپور یا آس پاس رہتے ہیں تو ایک بار ضرور اس بچے کے پاس جائیں۔
ممکن ہے آپ کی خریدی ہوئی ایک پلیٹ بریانی یا ایک بوتل اس گھر کے لیے امید کی ایک نئی کرن بن جائے۔
اور اگر آپ وہاں نہیں جا سکتے تو اس پوسٹ کو ضرور شیئر کریں تاکہ اس محنتی بچے کی آواز زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔
اللہ تعالیٰ اس بچے اس کی والدہ اور ہر محنت کرنے والے ضرورت مند کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔
آمین یارب العالمین 🤲🥺
راولپنڈی کے آرمڈ فورسز بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر (AFBMTC) نے کینسر کے علاج کی جدید ترین 'CAR T-cell تھراپی' کا پاکستان کی تاریخ کا پہلا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ خون کے شدید کینسر میں مبتلا ایک 21 سالہ نوجوان مریض کو 18 جون 2026 کو پاکستان ہی میں تیار کردہ اینٹی باڈیز سیلز دیے گئے، جس کے بعد وہ محض 14 دنوں میں ��ینسر سے مکمل پاک ہو کر 3 جولائی کو ہسپتال سے ڈسچارج ہو گیا۔
آرمی میڈیکل کور کے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کا یہ کارنامہ ان مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے جن کے پاس روایتی علاج کے متبادل ختم ہو چکے تھے۔
.
#PZM #Pakistan #ispr