میں کسی پر اعتراص نہین کر رہا لیکن سڑکوں پر گھومتے چلتے پھرتے یہ فراڈئیے ہمارے معاشرے کا سب سے کراہت امیز کردار ہیں۔
یہ حقدارون تک پہنچنے سے پہلے ہی سب کچھ اپنے گھر لے جاتے ہیں۔
میں سڑکوں سے بندے کیون نہیں پکڑ کر ان کی مدد کرتا۔ وجہ بہت سیدھی سی ہے۔ میں نے بہت سارے افراد کو چیک کیا ہے۔ جو ایسے گھوم رہے ہین۔
وہ عورتیں ہین وہ مرد ہین وہ بچے ہین یا وہ کوئی بزرگ جوڑا ہے۔
سب کے سب ایک ہی طرح کے نکلے۔ یا شاید زیادہ تحقیق سے ان کی مکمل حقیقت سامنے آن کھڑی ہوئی۔
میں ایک روپیہ کی مدد نہیں کرتا جب تک مجھے کنفرم نہ ہو جائے کے سامنے والا حقیقی حقدار ہے یا نہیں۔
سڑکوں پر یا گاڑی مین بیٹھے میری نظر میں صرف خواجہ سرا کی مدد کیا کریں۔
یہ وہ لوگ ہوتے ہین جن پر پیدائشی ازمائش ہوتی ہے یا ایسے سمجھ لین یہ معاشرے کے لئے آزمائش ہوتے ہیں۔
ان کے پیچھے ایسے بزرگ خواجہ سرا بیٹھے ہوتے ہین جن کی بھیک مانگنے تک کی ہمت نہین ہوتی۔
جو کسی اور ذریعے سے روزی روٹی کما نہین سکتے۔
ان کی عزت کیا کرین ان کو جو مناسب ہو دے دیا کریں۔
خرید کر دیا کرین راشن دیا کرین۔
لیکن شہروں میں گاڑیون کے اردگرد گھومتے بھیک مانگنے والون کو مت دیا کرین۔
آپ روز کے 50 روپے الگ کریں تو ایک ماہ میں 1500 روپے بنتے ہین۔
ایک انسان کے لئے دو کلو دال اور دس کلو آٹا خرید کر دے دیں۔
اس کا ایک ماہ کا راشن سادہ سا بن جاتا ہے۔
اسکو اگر آپ 3000 کر دیں تو سیدھا سیدھا ایک 3 سے چار افراد کے خاندان کا راشن بنتا ہے۔
جن کے گھر میں ایک کمانے والا مزدور ہو اس کے گھر 3 ہزار کا راشن آ جائے تو وہ پورے ماہ بھوکے نہین رہتے۔
یہ شخص اب سے 15 سال پہلے اینٹوں والے بھٹے کا مالک تھا۔
پھر اس نے بھٹہ بیچ کر مین جھنگ چنیوٹ روڈ پر چار دوکانیں بنی بنائی خریدیں۔
پیچھے دس مرلے کا پکا گھر مکمل بنا ہوا خریدہ۔
پھر پتا نہین کیسے اس کو بھیک مانگنے کی لت پڑی۔
اس نے ایک کچا گھر 5 مرلے کا سائیڈ پر بنا رکھا ہے۔
کوئی مدد کرنے والا اس کو روک لے تو اس کو ایک نئی کہانی سنا کر اس کو ٹھگ لیتا ہے۔
جہان سڑک پر یہ گھومتا رہتا ہے پورا دن۔ اس کا 8 کلومیٹر کا علاقہ ہے۔ کھیوا اڈا سے شبیر آباد اڈے کے درمیاں یہ وئیل چئیر کر گھومتا ہے۔
اس نے دس ہزار روپے مین ایک لڑکا رکھا ہوا ہے جو اس کی وئیل چئیر کو پیچھے سے پکڑ کر سارا دن دھکا لگاتا ہے۔
یا کبھی کبھار یہ ایسے خود ہی وئیل چئیر کو چلاتا ہے ۔
جب وہ لڑکا سگریٹ لینے جائے یا کھانا لینے گئا ہوا ہو۔
اس کا بیٹا ڈیلنگ کرتا ہے۔
مطلب جو لوگون کو جعلی کالز کر کے بینک والے بن کر سکیم کرتے ہین، انعامات کا لالچ دے کر بینک اکاؤنٹ سے پیسے نکال لیتے ہین۔
اس کے بیٹے کے پاس نئی کرولا گرینڈی ہے۔
یہ ایک ہی گھر مین رہتے ہین باپ بیٹا۔ بیٹا شادی شدہ ہے۔
اکثر یہ بابا شام میں اس گاڑی مین گھومتا نظر آتا ہے بیٹے کے ساتھ۔
نیا 125 ہنڈا ہر سال بدلتا ہے اس بابے کا بیٹا۔
ان کا تیسرا ساتھی اس بابے کا بھائی ہے چھوٹا جس کی ایک ٹانگ کٹی ہوئی ہے۔
وہ شہر میں ایک خاص جگہ پر بیٹھ کر بھیک مانگتا ہے۔
اس جگہ کے بارے سنا ہے وہ کسی کو ادائیگی کرتا ہے تب اس کو ملی ہے دوسرے کسی کو وہان بیٹھ کر اردگرد مانگنے کی اجازت نہین ہے۔
شام مین وہ سفید کاٹن کا سوٹ پہن کر اپنا نیا 125 سیلف سٹارٹ لئے بیوی کے ساتھ گھوم رہا ہوتا ہے۔
مین بار بار کہتا ہون اپ کو حقدارون تک پہنچا کریں، خود جائین تحقیق کرین۔
جھجھکیں نہیں۔
آپ کے پیسے حلال کے ہین ان کو درست جگہ پر خرچ ہونا چائیے۔
یہ بندا اب تک 3 وئیل چئیرز لے چکا ہے مختلف لوگون سے۔
ہر بار وہ بیچ کر اسی پرانی چئیر پر بیٹھا ملتا ہے۔ پھر رونا شروع ہو جائے گا کے وئیل چئیر خراب ہے۔
اس کو دھکا لگانے میں مشکل ہوتی ہے، نئی لے دیں۔
یہ شاپر اور بوتلیں تب ایسے اٹھاتا ہے جب سڑک پر کوئی اردگرد گاڑی پارک ہو۔
تو اس کی مشکل دیکھ کر اس کار والے کو ترس ا جائے اور اس کو ہزار، پانچ سو تو دے کر ہی جائے گا۔
یہ لوگ آپ کے مائنڈ سے کھیلتے ہیں۔
ان سے خود بھی بچیں اور دوسرون کو بھی بچایا کریں۔
آپ اگر بھکاری ختم کرنا چاہتے ہیں تو ایک سوچ طے کر لیں۔
آپ نے راشن بنا کر ایک صرف ایک راشن اپنی گاڑی مین رکھ لینا ہے۔
کیسی ایسے بندے کے گھر دینا ہے جو کہین کسی کمپنی میں گارڈ کی نوکری کر رہا ہو۔
کہین چوکیدار ہو۔ کہین کلاس فور ہو۔
کسی کا ڈرائیور ہو۔
اپنے ملازم کا گھر مین کام کرنے والون کا ڈائریکٹ کی بجائے انڈائریکٹ راشن لگا دیں۔
خود دیں گے تنخواہ کے ساتھ تو وہ حق سمجھ لے گا پھر اپ کو تنگ کرے گا۔
کسی دوسرے کو دوست یار کو بولین فلان گھر مین فلان دن یہ راشن دے آیا کرو۔
مدد کی مدد اور پردہ بھی رہ جائے اس کے اور اپ کے درمیان۔
ارشد شریف کو برہنہ کرکے تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ تشدد کی ویڈیو میں نے حسن نواز کے دفتر میں دیکھی ہے۔ جانتا ہوں ارشد شریف کو برہنہ کر کے قتل کرنے والے تینوں شخص کون ہیں۔ تشدد کی ویڈیو پہلے مریم نواز کو بھیجی گئی اور پھر سرپرائز کے طور پہ مجھے دکھائی گئی۔
تسنیم حیدر شاہ
آئیے ذرا حقیقتوں کا سامنا کرتے ہیں بے شک میری باتیں سخت ہوں گی لیکن حقیقت ہوگی۔
یہ ہمارے مدرسوں کا نظام ہے یہ ہمارے مدرسوں کا ماحول ہے یہ بیچارے بچے اپنے بچپن سے ہی اسی طرح کے مار کھا کے بڑے ہوتے ہیں اور پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ وہ مکمل طور پر آپ لوگوں کے ذہنی غلام ہو جاتے ہیں اور ان کے اوپر مار اور تشدد اثر نہیں کرتا اور وہ تشدد پسند ہو جاتے ہیں
وہ اپنے خاندان کے لیے بھی تشدد پسند ناسور بن جاتے ہیں اور معاشرے کے لیے بھی جو ہر بات میں لڑنا جھگڑنا گریبان پہ ہاتھ ڈالنا قتل غارت کرنا بالکل ایک عام سی بات سمجھتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے بچپن سے یہ اذیت سہی ہوتی ہے
اور یہ صرف یہ ایک واقعہ نہیں ہے ایسے ہزاروں واقعات انٹرنیٹ کے اوپر پڑے ہوئے ہیں اور صرف یہی نہیں ہے ہم نے اپنے خاندانوں میں بھی دیکھے ہیں کہ مدرسوں میں یہاں تک کہ مسجد میں پڑھانے والی مولوی کس قدر بے دردی سے بچوں کو مارتے ہیں یہ کہہ کر کہ یہ مار آپ کو دوزخ کی آگ سے بچائے گی۔
اس میں زیادہ قصور والدین کا بھی ہوتا ہے لیکن وہ خود بھی اسی چیز کا شکار ہو کر بڑے ہو چکے ہوتے ہیں اس لیے ان کے لیے بھی یہ بہت عام سی بات ہوتی ہے یعنی کہ نسل در نسل ایک اعصابی بیماری۔
اور باقی قصور حکومت کا ہوتا ہے ریاست کا ہوتا ہے کیونکہ میرے آئین میں لکھا ہے کہ مفت تعلیم ریاست کے ساتھ میرا حق ہے لیکن یہاں پر تو سرکاری ادارے ایسے ہی ماحول پیش کرتے ہیں جیسے اس ویڈیو میں اور پرائیویٹ ادارے ہمارے بس سے باہر ہوتے ہیں اسی لیے زیادہ تر والدین مدرسوں میں بچوں کو داخل کرا دیتے ہیں۔پھر اس کے بعد وہ ان کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔
اگر ان بچوں کو اچھی تعلیم اور تربیت ریاست دے اچھے ادارے مفت تعلیم دیں تو کیا والدین ان کو اس ظلم کے حوالے کریں گے؟کبھی نہیں. اصل میں ہم معاشرتی طور پر ناکام ہو چکے ہیں.
صحیح بخاری: 5997، صحیح مسلم: 2318)
چھوٹوں سے محبت نہ کرنے والا ہم میں سے نہیں
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا
ترجمہ: وہ شخص ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا۔
(جامع ترمذی: 1920)
@Mufti9828
یہ جو پیارا سا 18 سالہ لڑکا نظر آرہا ہے چند روز قبل مبینہ طور پہ اس کی اور اس کی پھپھو آسما کی زندگی کا چراغ گل کردیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھپھو آپ کیوں پریشان ہیں کچھ نہیں سفیان بس چھوڑو ﷲ ان سے پوچھے گا ۔ہوا یوں کہ اس کی پھپھو کو محلے میں موجود چند اوباش نوجوان آتے جاتے چھیڑتے تھے
ایک دن سفیان نے دیکھا تو کہا کہ پھپھو آپ کیوں پریشان ہیں میں ہوں ناں ساتھ ۔ہماری پولیس ہماری تحفظ کرے گی اب اگر یہ چھیڑیں گے تو ہم پولیس اسٹیشن جائیں گے ۔
اگلے دن وہی روٹیں جیسے پھپھو گھر سے کام کے سلسلہ میں باہر گئی تو اوباش نوجوانوں سے دوبارہ چھیڑا
اسماء نے کہا کہ میں اب پولیس اسٹیشن جاؤں گی اوباش نوجوانوں نے اس کو منع کیا لیکن وہ اپنی عزت کی خاطر سفیان کے ساتھ
پولیس اسٹیشن گئی جیسے وہ وہاں درخواست دے کر واپس آئی ۔تو ان اوباش نوجوانوں نے مبینہ طور پہ دونوں کی بھتیجے اور پھپھو کی زندگی کا چراغ گل کردیا ۔۔ملزمان با اثر ہیں کیا کوئی ان کی آواز بن سکتا ہے مردان پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے
افسوس بن ماں کا سفیان اپنی پھپھو کی عزت کی حفاظت کرتے کرتے شہید ہوگیا
پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے مسافر بس میں سفر کے دوران مبینہ طور پر کرایہ ادا کرنے سے انکار اور مسافروں یا عملے کے ساتھ تلخ کلامی و دھمکیاں ، یہ کیسا المیہ ہے کہ جنہیں قانون کی پاسداری، جان و مال کے تحفظ اور عام شہریوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے وردی پہنائی جاتی ہے، وہی قانون کے محافظ جب خود قانون کی دھجیاں اڑانے پر اتر آئیں تو پھر ستم ظریفی کی انتہا کہاں جاکر ختم ہوگی۔ پنجاب پولیس کے ان اہلکاروں کی وائرل ہونے والی یہ ویڈیو اس تلخ حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ کس طرح کچھ عناصر وردی کے رعب کو اپنی ذاتی بدمعاشی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ذریعہ بنا چکے ہیں۔ ایک عام مسافر بس میں سوار ہو کر سفر کرنا اور پھر جب بس کا کرایہ مانگا جائے تو الٹا دھمکیاں دینا اور قانون کی طاقت کا رعب جھاڑنا کون سی شرافت اور کون سی ملازمت کا ضابطہ ہے۔ یہ صرف ایک بس کا کرایہ دینے سے انکار کا معمولی واقعہ نہیں ہے، بلکہ یہ اس سوچ کی عکاسی ہے جو عام آدمی کو اس کے اپنے ہی دیس میں بے بس اور لاچار سمجھتی ہے۔ اگر محافظ ہی اس طرح قانون کو پاؤں تطلع روندیں گے تو پھر عوام کس سے انصاف کی امید لگائیں گے۔ وقت آ گیا ہے کہ محکمے کے اعلیٰ حکام اس طرح کے عناصر کی سرپرستی کرنے کے بجائے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں تاکہ وردی کا تقدس بحال ہو سکے اور کوئی بھی طاقتور یا وردی والا عام شہریوں کے حقوق پر اس طرح ڈاکہ ڈالنے کی جرات نہ کر سکے۔
ویڈیودیر : تحصیل واڑی کا افسوسناک واقعہ!
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند افراد ایک کم عمر لڑکے کو محض ایک میسج کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ لڑکا اپنی زندگی کی بھیک مانگتے ہوئے بار بار کہہ رہا ہے کہ جس شخص نے میسج کیا ہے، میں اسے کال کرکے یہاں بلاتا ہوں، مگر یہ لوگ اس کی ایک بات ماننے کو بھی تیار نہیں۔
اگر قانون نام کی کوئی چیز موجود ہے تو ان افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔
اگر لڑکے سے کوئی غلطی ہوئی بھی ہے تو اس کے لیے قانونی ادارے موجود ہیں۔ آخر پولیس کس لیے ہے؟
کسی کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ وہ خود ہی منصف بن کر ایک کم عمر لڑکے پر تشدد کرے؟
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور متاثرہ لڑکے کو انصاف فراہم کیا جائے۔
@KP_Police1@DrMianSaeedPSP
آج پشاور میں آئی ایس پی آر سے ایک طالب علم سالار سکندر کے چند سولات و جوابات؛🔥🔥
آج پشاور کور کمانڈر ہاؤس میں ڈی جی آئی ایس پی آر (DG ISPR) کا نوجوانوں کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا، جس میں میں نے بطور ایک نوجوان شرکت کی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے سامنے اپنے سوالات رکھے۔
میں ان تمام سوالات کی تفصیل اور ان کے جوابات کی
صورتحال کچھ یوں پیش کرتا ہوں:
پہلا سوال: سر! میرا پہلا سوال یہ ہے کہ سوال کرنے کے بعد کہیں مجھے اٹھایا تو نہیں جائے گا...؟
جواب: اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔
دوسرا سوال: آپ نے کہا تھا کہ یہ وسائل آپ کو جہیز میں ملے ہیں؟ اس سر زمین کے مالک ہم ہیں اور آپ اس کے تحفظ کرنے والے ہیں، لہٰذا خود کو مالک اور ہمیں غلام نہ سمجھیں۔
جواب: یہ وسائل قوم کے ہیں، سیاسی لوگ کیوں اس کا ٹھیکیدار بنیں؟ قوم کے وسائل پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
تیسرا سوال: آپ کہتے ہیں کہ میرا یا فوج کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، لیکن آپ نے عمران خان کو ذہنی مریض، منظور پشتین کو غدار اور ماہ رنگ کو انڈیا کا ایجنٹ قرار دیا۔
جواب: (اس سوال کا کوئی مناسب یا براہ راست جواب نہیں دیا گیا)
چوتھا سوال: مریم نواز کس جواز سے کہتی ہیں کہ پنجاب کو پڑوسی ملک سے کم اور پڑوسی صوبے سے زیادہ خطرہ ہے؟
جواب: (اس سوال پر بھی کوئی واضح جواب نہیں ملا)
پانچواں سوال: جہاں وسائل ہیں، وہاں مسائل کیوں ہیں...؟
جواب: بات یہاں سے شروع کی گئی کہ سعودی عرب میں بھی وسائل ہیں، وہاں تو دہشت گردی ہے۔
(اس پر) میں نے ڈائریکٹ پوچھا کہ "سر! آپ پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر ہیں، سعودی عرب کے نہیں۔"
اس کے بعد پھر میرے سوال کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور پرفیکٹ جواب نہیں دیا گیا۔
اس پر میں نے انہیں پشتو کا ایک ضرب المثل پیش کیا: “وہم دی کم ځی تو خوږیګی دی کم ځی”
چھٹا سوال: مولانا خان زیب اور ریحان زیب کو کس نے اور کیوں شہید کیا؟
جواب: ایسا نظر انداز کیا گیا جیسے انہوں نے سنا ہی نہ ہو۔ حالانکہ سارے ہال کے نوجوان شور مچا رہے تھے کہ آخری سوال کا جواب دیا جائے، مگر کچھ نہیں کہا گیا۔
میرے ان سارے سوالات کے بعد مجھے اسٹیج پر بلایا گیا اور جواب دینا شروع کیے گئے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ کچھ سوالات کو بالکل اگنور (نظر انداز) کر دیا گیا اور جن کے جواب دیے گئے ان کا سوال کے ساتھ کوئی خاص واسطہ نہیں
تھا۔
نوٹ؛🚨
یہ سوالات و جوابات سالار سکندر کے فسبوک وال سے کاپی کرکے یہاں پیش کیے ہیں۔"