اتوار کی صبح اور معمارانِ قوم کے روشن مستقبل کی فکر... 📖🌱
شدید مہنگائی کے اس دور میں 800 روپے کی محدود گرانٹ اور بے جا کٹوتیوں کے ساتھ اسکول چلانا روز کا امتحان بن چکا ہے۔ محترمہ وزیراعلیٰ @MaryamNSharif اور وزیرِ تعلیم @RanaSikandarS صاحب سے التماس ہے کہ دفاتر سے باہر نکل کر گراؤنڈ ریئلٹی دیکھیں اور پیف پارٹنرز کو معقول ریلیف دیں۔ 🇵🇰🤝
#کلاس_روم_سے_دنیا_تک
#PEFFamily
اے اللہ! اقرا گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کو رہتی دنیا تک اپنی حفظ و امان میں رکھ۔
اے میرے مالک! اسے ہر قسم کے حسد، نظرِ بد، سازشوں، فتنوں اور مخالفین کے شر سے محفوظ فرما۔
یا اللہ! اقرا کے بچوں، اساتذہ اور تمام وابستگان کی حفاظت فرما، ان کے علم، عزت، رزق اور مستقبل میں برکت عطا فرما۔
اے میرے داتا! مشکل کی ہر گھڑی میں اپنا کرم فرما، حق کو سرخرو فرما اور باطل کے ہر وار سے اقرا کو محفوظ رکھ۔
یا اللہ! اقرا کو علم، خدمت اور کامیابی کا چراغ بنا کر ہمیشہ روشن رکھ۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲❤️
@RanaSikandarH@MaryamNSharif@S4786N@A3Mahar@Shahid_farid19@GhulamShab712@tuqeerna@PEFPUNJAB
#اقرا_گرلز_ہائر_سیکنڈری_اسکول
#IqraGirlsHigherSecondarySchool
#اقرا_ہمیشہ_قائم_رہے
#اللہ_حفاظت_فرما
#دعائے_اقرا
#تعلیم_سب_کے_لیے
#PunjabFreeEducation
#PEFFamily
#TikTokPakistan
@RanaSikandarH
پیف پارٹنرز کی فیس میں اضافہ کا وعدہ بھی
پلیز پورا کریں
دو ماہ سے آپ اعلان کا کہتے آرہے ہیں لیکن فیس میں اضافہ کا اعلان نہی ہورہاہے۔
آپ سے درخواست ہے 18000 پارٹنرز آپکی طرف دیکھ رہے ہیں
#PEFFamily
@Shahid_farid19 Proud to be part of this mission! Our students & dedicated PEF partners continue to prove their incredible potential. However, to sustain this quality amidst rising inflation, we humbly request an increase in the per-child subsidy to keep supporting these future leaders.
اقراء گرلز ہائر سیکنڈری اسکول، ترنڈہ محمد پناہ کے خلاف سوشل میڈیا پر من گھڑت اور جھوٹی خبر کی بنیاد پر اسکول کو سیل کرنا 1100 طالبات کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ ڈپٹی کمشنر اور ایم ایل سی کی رپورٹ کے باوجود اسکول کو سیل کرنا انتہائی ناانصافی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات صاحب سے فوری نوٹس لینے اور اسکول کو ڈی سیل کرنے کی پُر زور اپیل ہے۔
#کلاس_روم_سے_دنیا_تک
#PEFFamily
@MaryamNSharif@RanaSikandarH #JusticeForIqraSchool
#EducationForAll
حکامِ بالا سے مودبانہ درخواست ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط رپورٹنگ کی وجہ سے اقراء گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کو سیل کر دیا گیا ہے، جسے فوری طور پر ڈی سیل کیا جائے۔ اس اسکول میں تقریبا 1100 طالبات زیرِ تعلیم ہیں، جن کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ مہربانی فرما کر نوٹس لیں اور بچیوں کی تعلیم کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھنے کی اجازت دیں۔
@MaryamNSharif@RanaSikandarH
#PEFFamily
درخواست برائے فوری ڈی سیل اقراء گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ترنڈہ محمد پناہ
سوشل میڈیا پر اقراء گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ترنڈہ محمد پناہ کے خلاف ایک من گھڑت اور جھوٹی خبر نشر کی گئی، جو ڈپٹی صاحب کی رپورٹ اور ایم ایل سی رپورٹ کے مطابق بے بنیاد ثابت ہوئی ہے۔ الحمدللہ، ایسا کوئی واقعہ رونما ہی نہیں ہوا۔
سوشل میڈیا کی غلط رپورٹنگ کے نتیجے میں ادارے کو سیل کر دیا گیا ہے، جس سے تقریباً 1100 طالبات کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے، جن میں تقریباً 300 طالبات فرسٹ ایئر، سیکنڈ ایئر، نویں اور دسویں جماعت کی ہیں۔
ہماری محترم وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات صاحب اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ تمام حقائق اور رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے اقراء گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کو آج ہی ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری فرمائے جائیں تاکہ بچیوں کی تعلیم کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہ سکے۔
1100 بچیوں کا مستقبل محفوظ کریں، ادارہ فوری ڈی سیل کیا جائے۔
IDs:
@RanaSikandarH@MaryamNSharif@SchoolEduPunjab@Shahid_farid19@PEFPUNJAB
#اقراء_گرلز_ہائر_سیکنڈری_سکول
#ڈی_سیل_اقراء_سکول
#PEF
#PunjabFreeEducation
#شکریہ_تعلیم_دوست_پنجاب
#EducationForAll
#JusticeForIqraSchool
حکومت کی جانب سے عوام کے لیے ریلیف اسکیمیں خوش آئند ہیں، لیکن شدید مہنگائی میں لاکھوں غریب بچوں کو تعلیم دینے والے پیف پارٹنر اسکولز اب بھی کسی بھی ریلیف یا فیس میں اضافے سے محروم ہیں! 💔
پیٹرولیم اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، لیکن پیف پارٹنرز کو 800 روپے فی بچہ کی پرانی گرانٹ پر ہی چلا یا جا رہا ہے۔
محترمہ وزیراعلیٰ پنجاب @MaryamNSharif اور وزیرِ تعلیم @RanaSikandarS صاحب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ خدارا پیف پارٹنرز اور اساتذہ کا بھی خیال کریں اور فی بچہ فیس میں فوری و معقول اضافہ کا اعلان کریں! 📚🤝
#کلاس_روم_سے_دنیا_تک
#PEFFamily
اتوار کا دن صرف آرام کا نہیں بلکہ اگلے تعلیمی ہفتے کی فکر کا دن ہے۔ 📖🌱
شدید مہنگائی کے اس دور میں 800 روپے کی محدود گرانٹ اور بے جا کٹوتیوں کے ساتھ اسکول چلانا روز کا امتحان بن چکا ہے۔ پالیسی ساز دفاتر سے باہر نکلیں اور گراؤنڈ ریئلٹی دیکھیں۔ پیف پارٹنرز کو معقول فیس دیے بغیر تعلیمی انقلاب ممکن نہیں۔ 🇵🇰🤝
#کلاس_روم_سے_دنیا_تک
#PEFFamily
🎤 وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کی اہم پریس کانفرنس!
🎉 پیف کے شاندار میٹرک رزلٹ پر فی بچہ سبسڈی میں اضافے کی بڑی خوشخبری جلد متوقع!
🤲 ان شاء اللہ پیف پارٹنرز کے لیے جلد بڑا اعلان۔
@MaryamNSharif@RanaSikandarH@PEFPUNJAB@Shahid_farid19
بخدمتِ محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ، وزیرِاعلیٰ پنجاب
محترم جناب رانا سکندر حیات صاحب، وزیرِ تعلیم پنجاب
محترم جناب شاہد فرید صاحب، مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن
موضوع: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولز کے لیے فی طالب علم معاوضے میں مناسب اضافہ کی درخواست
محترم صاحبان!
نہایت ادب و احترام سے گزارش ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے پارٹنر سکولز گزشتہ کئی برسوں سے حکومتِ پنجاب کے شانہ بشانہ صوبے کے بچوں کو معیاری، کم خرچ اور معیاری تعلیم کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان اداروں کی خدمات کو نہ صرف والدین بلکہ تعلیمی حلقوں میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
پارٹنر سکولز کے اساتذہ محدود وسائل کے باوجود شب و روز محنت، لگن اور خلوص سے طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کر رہے ہیں۔ یہی محنت ہے کہ ہمارے طلبہ بورڈ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر رہے ہیں، جبکہ کھیلوں، ہم نصابی سرگرمیوں اور دیگر تعلیمی میدانوں میں بھی PEF پارٹنر سکولز کے بچے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
لیکن افسوس کے ساتھ عرض ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اور غیر معمولی اضافے کے باوجود پارٹنر سکولز کے فی طالب علم معاوضے میں گزشتہ کئی سالوں سے مہنگائی کے تناسب سے مناسب اضافہ نہیں کیا گیا۔ بجلی، کرایہ، اسٹیشنری، کتابیں، فرنیچر، عمارت کی دیکھ بھال، اساتذہ کی تنخواہوں اور دیگر ضروری اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث پارٹنر سکولز شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
ہماری معزز قیادت سے مؤدبانہ **اپیل ہے کہ PEF پارٹنر سکولز کے فی طالب علم معاوضے پر ازسرِنو غور کرتے ہوئے موجودہ مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے تناسب سے ایک مناسب اور قابلِ عمل اضافہ منظور فرمایا جائے، تاکہ یہ ادارے مزید بہتر انداز میں اپنی تعلیمی خدمات جاری رکھ سکیں اور اساتذہ کو بھی ان کی محنت کے مطابق بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ہمیں امید ہے کہ تعلیم دوست وزیرِاعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ، محترم وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات صاحب اور محترم ایم ڈی PEF شاہد فرید صاحب پارٹنر سکولز کے اس دیرینہ مسئلے کو ہمدردانہ بنیادوں پر دیکھتے ہوئے فوری اور مثبت اقدام فرمائیں گے۔
آپ کا ایک مناسب اضافہ ہزاروں پارٹنر سکولز، لاکھوں طلبہ اور ان کے اساتذہ کے لیے حوصلے اور امید کا باعث بنے گا۔
اللہ تعالیٰ آپ کو پنجاب میں تعلیم کے فروغ اور لاکھوں بچوں کے روشن مستقبل کے لیے مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
@MaryamNSharif@RanaSikandarH@PEFPUNJAB@SchoolEduPunjab@CMComplaintCell@BBCUrdu@UNHumanRights@Shahid_farid19
#PEFFamily #PunjabFreeEducation
Day 02 | Highlights
📍 Timergara, Dir Lower
JI Dharna against the petroleum levy and other taxes.
No More Bhatta Levy
Bhatta Levy NaManzoor
#بھتہ_لیوی_ختم_کرنا_پڑے_گا
@MaryamNSharif@RanaSikandarH@CMShehbaz
پیف پارٹنر سکولز کی چیخ: تعلیم کی بقا کے لیے منصفانہ فیس اور رویہ وقت کی اشد ضرورت!
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) اور اس کے پارٹنر سکولز نے مل کر صوبے کے لاکھوں غریب اور مستحق بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا ہے۔ لیکن آج یہی پارٹنر سکولز بدترین معاشی دباؤ اور نامساعد حالات کی وجہ سے اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
تلخ حقائق:
برائے نام فیس: موجودہ دورِ مہنگائی میں، جہاں بجلی کے بل، عمارتوں کے کرائے، سٹیشنری اور اساتذہ کی تنخواہیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، وہاں 680 روپے میں ایک بچے کی معیاری تعلیم اور سکول کے تمام اخراجات پورے کرنا کیسے ممکن ہے؟
جرمانے اور غیر منطقی شرائط: ایک طرف فیس میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر (50 یا 100 روپے) ہوتا ہے، اور دوسری طرف SOPs پر ذرا سی بھی لغزش پر بھاری جرمانے عائد کر دیے جاتے ہیں۔
تضاد اور دباؤ: کیا اتنی محدود اور برائے نام فیس کے اندر تمام جدید تعلیمی SOPs اور انتظامی مطالبات پر مکمل عمل درآمد ممکن ہے؟ یہ برائے نام رقم اور بھاری جرمانے سکولز کو بہتری کی طرف لے جانے کے بجائے ان کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔
ہمارے جائز مطالبات:
معقول اور خاطر خواہ اضافہ موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے فی بچہ فیس میں فوری اور معقول اضافہ کیا جائے تاکہ سکولز باوقار طریقے سے SOPs کو پورا کر سکیں۔
جرمانوں کے رویے پر نظرثانی: جرمانے لگانے کے بجائے اصلاحی اور تعاون پر مبنی طریقہ کار اپنایا جائے تاکہ سکولز کے مالیاتی بحران میں مزید اضافہ نہ ہو۔
SOPs اور وسائل میں توازن: اگر اعلیٰ ترین تعلیمی و انتظامی معیار درکار ہے، تو اس کے لیے درکار مالی وسائل کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔
پیف حکام اور اربابِ اختیار سے پرزور اپیل ہے کہ پارٹنر سکولز کو صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ اپنا تعلیمی شریکِ کارسمجھیں۔ اگر سکولز معاشی طور پر مستحکم ہوں گے تو تعلیم کا معیار بھی بلند ہوگا۔
#PEFPartnersVoice
#کلاس_روم_سے_دنیا_تک
#FairFeesForPEF #SupportPEFSchools #SavePEFEducation #PEFFamily
@Shahid_farid19 محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ
رانا سکندر حیات صاحب
اور منیجنگ ڈائریکٹر شاہد فرید صاحب
اپ کی تعلیم کے لیے خدمات کو ان شاءاللہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا
#PEFFamily