شرمناک قصہ جم خانہ راولپنڈی کا
فرعونوں و شداد کی جنت میں گھر کے غریب ملازمین کا داخلہ ممنوع ہے
کچھ وقت پہلے راولپنڈی جمخانہ جانے کا اتفاق ہوا۔ مانتی ہوں کہ یہ ایک لگژری اور مہنگی جگہ ہے جہاں ممبرشپ بھی لاکھوں میں ہے، مگر میرا سوال صرف ایک ہے:
کیا کسی کے کام یا حالات کا مذاق بنانا ضروری ہے؟ اگر کوئی غریب ہے، چھوٹا ہے اور محنت مزدوری کر کے اپنے گھر کا چولہا جلاتا ہے، بچوں کا پیٹ پالتا ہے، تو کیا وہ انسان نہیں؟
ہم انہیں ہاؤس ہیلپ یا مِیڈ کہتے ہیں، مگر کیا یہ الفاظ انہیں انسانوں سے الگ کر دیتے ہیں؟ کیا ایسے بورڈز ہمارے مذہب اور ہماری اقدار کے خلاف نہیں، جہاں صاف لکھا ہو کہ “maids allowed نہیں؟
اگر واقعی یہ پالیسی کے خلاف ہے کہ مِیڈ اندر نہ آئیں، تو کیا ان کی تذلیل کرنا بھی ضروری ہے؟ میں نے ممبرز کو اپنے مہمان ساتھ لاتے دیکھا ہے، تو پھر ایک مِیڈ بطور انسان اندر جا کر کھانا کیوں نہیں کھا سکتی؟
مسئلہ اصول کا نہیں، رویے کا ہے!
ہمارا ملک سچ ميں کسی ذہنی غلامی کا شکار ہے!