عاشقِ رسول ﷺ ہونے کے لئے ڈگریوں یا دیگر قابلیت ضروری نہیں۔ جب اللہ انسان کے دل میں اس عشق کو سما دے تو وہ سچا مسلمان بن جاتا ہے۔ عمران خان
#TorturingImranKhanIsACrime
﷽
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ 💚
رسولِ اکرمؐ کا بھیجا جانا مومنین پر اللّٰہ کا سب سے بڑا احسان ("لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ") ہے۔
#صلوات_بر_محمد 💐
آمین یا رب العالمین۔ یا اللّه، ایسی صورتحال بنا دے کہ ظالموں کی گرفت سے عمران خان آزاد ہو جائیں،
جیسے مچھلی کو منہ کھول کر اپنے پیٹ میں قید حضرت یونس علیہ السلام کو آزاد کرنا پڑا تھا کیونکہ تیرا حکم آ گیا تھا، مالک۔ 🙏
عمران خان کی آزمائش ختم کر دے، مالک۔ آمین۔
🙏
🚨🇵🇰 Imran Khan has only 15% vision left in his right eye after months of prison neglect, according to his family and lawyer.
Officials? Silent.
This is how they treat a former PM?
یہ جزیرہ غالباً اسی مقصد کے لیے بنایا گیا تھا کہ یہاں صرف یہی کام کیا جائے گا۔ اتنا ڈیٹا ذخیرہ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔ ایپسٹین فائل میں 3.5 ملین صفحات، 180,000 تصاویر اور 2,000 سے زیادہ ویڈیوز شامل ہیں۔ اگر کوئی روزانہ صرف ایک فائل، ایک ویڈیو اور دس تصویریں دیکھے تو ساڈھے پینتیس لاکھ صفحات مکمل ہونے میں ساڑھے نو ہزار سال لگیں گے، دو ہزار ویڈیوز دیکھنے میں پانچ سال لگیں گے اور ایک لاکھ اسی ہزار تصویریں دیکھنے میں پچاس ہزار سال لگیں گے۔ یہ چیزیں ثبوت کے طور پر مکمل محفوظ ہیں ایک منٹ کے لیے سوچیں کہ یہ لوگ کیمرے کے بغیر کتنے کام کرچکے ہوں گے ؟
یہ درندے ہمیں اخلاقیات سکھاتے ہیں۔ ہمیں بتاتے ہیں کہ ہم عورتوں کو حقوق نہیں دیتے، ان پر ظلم کرتے ہیں۔ یہ گھٹیا لوگ سوچ بھی نہیں سکتے جو مقام ہم اپنی ماؤں، بہنوں اور بیویوں کو دیتے ہیں۔ اپنی بچیوں کا خاص خیال رکھیں اللّٰہ تعالیٰ ہماری بیٹیوں، بہنوں، نسلوں کو ہر فتنہ، ہر شیطان، ہر آزمائش سے محفوظ رکھے۔ آمین یارب العالمین۔۔۔۔۔۔۔!!!
پیارے نبی ﷺکےجانثار صحابی حضرت حبیب بن زیدرض کا تڑپا دینے والا واقعہ خدا کی قسم جسے پڑھ کر آنکھوں میں آنسو جاری ہوگئے۔اللہ اکبر۔ آپ بھی ایک دفعہ لازمی پڑھیں
مسیلمہ کزاب نے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا:-
" میرے ساتھ ایک معاہدہ کر لیں ، جب تک آپ حیات ظاہری میں ہیں ، آپ نبی ہیں - جب اپکا وصال ہوجاٸے تو میں نبی"
یا یہ معاہدہ کر لیں کہ آدھے عرب کے آپ نبی - - - آدھے عرب کا میں نبی" - معاذاللہ
اسکے خط پر نبی ﷺ نے جواب میں لکھا :-
"میں تو اللہ کا رسول ہوں جب کہ تو کذاب ہے - - جھوٹا ہے"-
جب نبی پاک ﷺ نے خط میں کذاب لکھا تو فرمانے لگے :-
" کون لے کے جاٸے گا یہ خط اس کذاب کے پاس”
بہلول نے حضرت جنيد بغدادی سےپوچھا شیخ صاحب کھانے کے آداب جانتے ہیں؟
کہنے لگے، بسم اللہ کہنا، اپنے سامنے سے کھانا، لقمہ چھوٹا لینا، سیدھے ہاتھ سے کھانا، خوب چبا کر کھانا، دوسرے کے لقمہ پر نظر نہ کرنا، اللہ کا ذکر کرنا، الحمدللہ کہنا، اول و آخر ہاتھ دھونا۔
بہلول نے کہا، لوگوں کے مرشد ہو اور کھانے کے آداب نہیں جانتے اپنے دامن کو جھاڑا اور وہاں سے اٹھ کر آگے چل دیئے۔
شیخ صاحب بھی پیچھے چل دیئے، مریدوں نے اصرار کیا، سرکار وہ دیوانہ ہے لیکن شیخ صاحب پھر وہاں پہنچے پھر سلام کیا۔
Retweet to participate for Imran Khan's safety :
We urge the United Nations High Commissioner for Human Rights @volker_turk to immediately send a delegation to Pakistan to directly investigate the condition of @ImranKhanPTI in prison as credible sources reveal his life is in imminent danger by the Pakistani state and the illegitimate government of Pakistan, who recently committed #IslamabadMassacre by firing on unarmed peaceful protesters in Islamabad on 26 November 2024.
The United Nations has itself demanded the immediate release of @ImranKhanPTI who has championed human rights and democracy in a 28 year ongoing struggle.
Further instability and chaos in Pakistan will negatively impact the world. We urge the United Nations @UN to uphold its duty to protect human rights and act now.
پاکستان 1970 تک صرف انڈیا سے آگے نہیں تھا بلکہ اشیاء کا برق رفتار ترقی کررہا تھا۔۔
پھر ایک جرنیل نے ملک توڑا دوسرے جرنیل نے اکانومی تباہ کرکے نواز شریف لائے۔۔ جرنیلوں نے ہمیشہ پاکستان کو تباہ کیا یے
میری تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں اور مطالبات کی منظوری تک گھروں کو واپس نہ جائیں
ہمارے مطالبات ہیں:
26ویں ترمیم کا خاتمہ
جمہوریت اور آئین کی بحالی
مینڈیٹ کی واپسی
تمام بےگناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی
میں نے ایک لیڈرشپ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو احتجاج کو لیڈ کرے گی اور تمام مذاکرات کرے گی
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام؛
۱-
قابض مافیا اور اس کے ہینڈلرز ملکی مفاد سے قطع نظر صرف اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ عدلیہ کی آزادی پر حملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ملک میں تمام اداروں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ایک سپریم کورٹ بچا ہے جوقوم کی آخری امید اور سہارا ہے۔ قوم کی اس آخری امید کو آئینی ترمیم کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ایک مرتبہ پھر من پسند شخص کو ایکسٹینشن دینے کے لیے پورے ادارے اور ملک کے نظام کو داؤ پر لگای�� جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انتخابی فراڈ کی شفاف تحقیقات سے بچ نکلنے کے لیے نئی آئینی ترامیم کی ذریعے قاضی فائز عیسیٰ کو لانے کی کوشش کی جا رہی۔ ۲۰ سے کم سیٹیں جیتنے والی نون لیگ عدلیہ پر بالکل اسی طرز کا حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے جس طرح مسلم لیگ ن کی حکومت نے 1997 میں ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کر دیا تھا۔ فرق صرف یہ ہے کہ اب کی بار حملہ عدلیہ کے اختیارات سلب کرکے کیا جا رہا ہے۔
لیکن میں آج ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پوری قوم عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے۔ عوامی مینڈیٹ سے عاری فارم 47 کی حکومت نے اگر آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو اپنے تابع کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم جانتی ہے کہ عدلیہ کی حفاظت کیسے کرنی ہے۔ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم چپ کر کے بیٹھ جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ہم کسی صورت اس کو قبول نہیں کریں گے ۔ آئینی عدالت کا جو شوشہ انہوں نے چھوڑا ہے اس پر میں یہ واضح کر دوں کہ پاکستان تحریک انصاف ہر صورت ملک کی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ ہم ملک بھر میں بھرپور احتجاج کی کال دیں گے۔
۲-
مجھ پر حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کی ٹویٹ کی ایف آئی آر کاٹ دی گئی ہے تو ساتھ میں ان کو چاہیے کہ یہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ بھی قوم کو پڑھ کر سنا دیں۔اگر حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پر عمل کر لیا جاتا تو پاکستان میں کبھی مارشل لا نہ لگتا۔ اس وقت بھی ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پارلیمانی سیاست نہیں بلکہ کٹھ پتلیوں کی طرح چند اشخاص کے اشاروں پر ناچ رہی ہیں۔ ووٹ کو عزت دو کا کہہ کر بوٹ کو عزت دی جا رہی ہے۔
یہ مکمل طور پر قوم کو غلام بنانے جا رہے ہیں۔سپیکر کی مرضی کے بغیر پارلیمنٹ سے لوگوں کو کیسے اٹھایا جا سکتا ہے۔آج جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کل ان کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ پارلیمنٹ سے آج تک کسی کو نہیں اٹھایا گیا۔ شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں سزا ہونے والی تھی باجوہ نے اس کو بچا لیا۔شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کا ثابت شدہ کیس تھا۔منی لانڈرنگ کے کیس کے علاوہ شہباز شریف ، نواز شریف اور اسحاق ڈار پر تمام کیسز پرانے تھے۔ ہمارے دور میں رانا ثنا اللہ پر اے این ایف نے کیس بنایا تھا۔ ہمیں کیا پتہ تھا کہ رانا ثنا اللہ سے منشیات پکڑی گئی ہے ۔ اے این ایف کا سربراہ میجر جنرل تھا۔میں نے اے این ایف کے سربراہ کو بلایا اور اس سے پوچھا تھا۔ اس نے آ کر کابینہ کو بریفنگ دی تھی اور رانا ثنا اللہ کے کیس سے متعلق ثبوت پیش کیے تھے ۔ انھوں نے ہی ہمیں بتایا تھا کہ رانا ثنا اللہ سے منشیات پکڑی گئی ہے ۔ ہم سے پہلے کسی میں جرات نہیں تھی کہ ان کو بلا کر کابینہ کے سامنے اپنے ہی مخالفین کے بارے میں یہ سوال پوچھا جائے کہ آپ نے ان پر منشیات کا یہ کیس کیوں بنایا۔۔صحافی مطیع اللہ جان کو جب اٹھایا گیا تھا تو اس کو میں نے چھڑوایا۔
۳-
جلسہ کرنا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔ اجازت ملے یا نہ ملے، 21 ستمبر کو ہم ہر صورت لاہور میں جلسہ کریں گے۔ اسلام آباد میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں مگر اسکے باوجود لوگ نک��ے۔ پنجاب کیا پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے جو ہمیں جلسہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ ہم پارٹی کو سٹریٹ موومنٹ کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ میں اپنی قوم اور پارٹی کو کہہ رہا ہوں کہ تیاری کریں۔ جو بھی ہوگا اس کا ذمہ دار موجودہ رجیم ہو گا۔
جب آزادی کی جنگ ہوتی ہے تو قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔میں جیل میں سوا سال سے ناحق قید ہوں کیا یہ کوئی قربانی نہیں؟ میں لا اله ال�� الله پر یقین رکھتا ہوں۔ میں جان کی قربانی کے لیے بھی تیار ہوں لیکن کسی کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔ قوم سے بھی کہتا ہوں کہ ان کی غلامی ہرگز قبول نہیں کرنی۔
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگ��
1
اس وقت ملک میں یحیی خان پارٹ ٹو ہے،
یحیی خان نے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے خلاف آپریشن کیا۔ یحییٰ خان پارٹ ٹو بھی یہی کام کر رہا ہے اور ملک کے ادارے تباہ کر رہا ہے، اس وقت جو ہورہا ہے اس سے پولیس اور ماتحت عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اٹھ گیا ہے۔
یحییٰ خان پارٹ ٹو کی ٹاؤٹ نگران حکومت نے مجھے جیل میں ڈالنے اور سزا دینے کے عوض، نگران حکومت نے جج ہمایوں دلاور کو اربوں کی زمین کے غیر قانونی این او سیز دیئے۔ گزشتہ روز بھی جج نے تین گھنٹے ہدایات لے کر بشری بی بی کے خلاف فیصلہ دیا۔
قاضی فائز عیسی کو توسیع اس لیے دی جا رہی ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انتخابی دھاندلیوں کو تحفظ دے رہا ہے۔
نواز شریف نے پہلے ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اب قاضی فائز عیسی کو توسیع دیکر حملہ آور ہونے جا رہے ہیں۔ جب مافیا اور ڈاکو عدلیہ پر حاوی ہوں گے تو ملک تباہ ہو جائے گا۔
قاضی فائز عیسی نے پورے عدالتی نظام کو یرغمال بنوانے میں پوری سہولتکاری کی ہے۔
قاضی فائز عیسی کو مدت ملازمت میں توسیع دی گئی تو زبردست احتجاج کیا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمن کا کسی بھی عہدے پر توسیع نہ دینے کا بیان خوش آئند ہے۔
2
سنگاپور جیسے چھوٹے سے ملک جسکی آبادی کراچی سے بھی کم ہے ، وہاڻ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، جبکہ آبادی کے لحاظ سے پانچویں بڑے ملک پاکستان میں ایک ارب ڈالر سے بھی کم سرمایہ کاری آئی، جو کہ پاکستان کی تاریخ کی کم ترین سرمایہ کاری ہے، سرمایہ کاری وہاں آتی ہے، جہاں قانون کی بالادستی ہوتی ہے۔
یہاں ججز کو دھمکیاں مل رہی ہیں،، انکے رشتے دار اغوا ہو رہے ہیں، عدالتی فیصلوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، ایسے میں یہاں کون سرمایہ کاری کرے گا؟
آئی ایم ایف سے تب آزاد ہوں گے، جب بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔
1 کروڑ پاکستانی بیرون ملک آباد ہیں جو حقیقت میں پاکستان کو بچا سکتے ہیں۔
اس وقت اوورسیز پاکستانی دبئی اور دوسرے ممالک میں سرمایہ کاری پر مجبور ہیں کیونکہ انکا سرمایہ محفوظ نہیں ہے۔ 1 کروڑ میں سے چند لاکھ اوورسیز پاکستانیوں نے بھی پاکستان میں سرمایہ کی تو پاکستان کے مسائل حل ہوجائیں گے، لیکن وہ سرمایہ کاری تب کریں گے جب ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہوگی۔ پاکستان کا مستقبل، رول آف لاء سے مشروط ہے جو یحییٰ خان پارٹ ٹو اور قاضی فائز عیسی کی جوڑی نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔
3
علی امین گ��ڈاپور اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہی تھا، وہ انکا لحاظ رکھ کر مکمل بات نہیں بول نہیں رہا تاکہ ملک کا مذاق نہ بنے۔
خیبر پختونخوا میں پولیس جب خود کو بچانے لگ جائے گی تو لوگوں کو کون بچائے گا- پولیس والے جو باتیں کر رہے ہیں اگر وہ سچ ہیں تو خوفناک ہیں۔
اگر کوئی کوشش کر رہا ہے بات چیت کی تو اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کو تو علی امین کے پاؤں پڑ جانا چاہئے کہ مذاکرات سے دہشتگرد�� کا مسئلہ حل کراؤ۔
جتنے ملٹری آپریشن پاکستان میں ہوئے اور کہیں نہیں ہوئے۔ مگر امن نہیں ہوا، کیونکہ یہ پالیسی ہی ناقابل عمل اورناقص ہے۔
اگر میں وزیراعظم ہوتا تو میں ضرور وزیراعلی خیبر پختونخواہ کو افغانستان سے بات چیت کی اجازت دیتا۔
نواز شریف کے دور حکومت میں پرویز خٹک کو افغانستان بھیجا گیا تھا۔ اشرف غنی کی حکومت، پاکستان مخالف تھی اس کے باوجود میں افغانستان گیا اور اشرف غنی کو بھی پاکستان بلایا۔
امن اور انصاف نہیں ہوگا تو سرمایہ کاری کیسے آئے گی؟
علی امین گنڈاپور نے ہرگز خیبر پختون خواہ کو آزاد کروانے کی بات نہیں کی ، یہ جھوٹ اور پراپگینڈا ہے۔
تحریک انصاف واحد وفاقی پارٹی ہیں جو ملک کو اکٹھا رکھ سکتی ہے-
شہباز شریف کو وزیراعظم کہنے کا کوئی فائدہ نہیں، وہ ایک ٹاؤٹ ہے جو ہر چیز کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے این او سی لیتا ہے، کیا پتہ کل اس ٹاؤٹ کو بھی غائب کر دیں۔
4
سکندر سلطان گیند پھینکتا ہے، ایک سلپ میں قاضی فائز عیسیٰ کھڑا ہے تو دوسری سلپ میں عامر فاروق
یہ سارا فکس میچ ہے جو لندن پلان میں فکس ہوا جسکے سب کردار بےایمان ہیں۔
الیکشن کمیشن کے کیسز تو فورا سماعت کے لیے مقرر کر دئیے جاتے ہیں جبکہ ڈیڑھ سال سے توشہ خانہ کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو رہا، تین مرتبہ جلد سماعت کی درخواست دے چکے ہیں مگر اس کے باوجود سماعت نہیں ہوئی کیونکہ قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کو یرغمال بنایا ہوا ہے-
سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پاکستانی قوم کے نام پیغام:
1-
ملکی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ فرد واحد اپنی طاقت بچانے کے لیے پورے ملک کو داؤ پر لگا دے۔ یحیی خان نے بھی اپنی طاقت بچانے کے لئے عوامی لیگ اور شیخ مجیب الرحمن کو دھوکہ دیا تھا۔ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ میں واضح طور پر لکھا ہے کہ ایک شخص نے اپنی طاقت اور اقتدار کی طوالت کے لیے ملک کو دولخت کر دیا۔ اس ایک شخص کی غلط پالیسی کی وجہ سے اس وقت ہمارے 90,000 فوجیوں کو قیدی بنا لیا گیا تھا۔ بھٹو نے 50,000 بے گناہ جانوں کے ضیاع کا خود اعتراف کیا تھا حالانکہ اصل گنتی اس سے کہیں ذیادہ تھی۔ ملک کی معیشت کو اس وقت اربوں ڈالر کا نقصان ہوا تھا ۔ آج تک ہم اس نقصان کا ازالہ نہیں کر پائے۔آج بھی وہی کہانی دہرائی جا رہی ہے۔ آج پھر ایک شخص اپنی طاقت کو بڑھانے اور اقتدار کو طول دینے کے لیے نظام کی جڑوں میں بیٹھا ہوا ہے اور نظام کو تباہ کر رہا ہے۔
اس ملک کا مٹھی بھر اشرافیہ ملک کے تمام نظام وسائل، اقتدار اور طاقت پر قابض ہے۔ اس قبضہ گروپ کا جب دل چاہتا ہے آئین کی دھجیاں بکھیر دیتا ہے، ججوں کو دھمکیاں دیتا ہے، جمہوریت کی عکاس پارلیمنٹ کے تقدس پر حملہ آور ہو جاتا ہے، عوامی نمائندگان کو اغواء کر لیتا ہے، ہمارے ایم این ایز کے گھر کی خواتین کو اٹھا لیتا ہے۔ اخلاقیات سے عاری یہ مافیا خود کو آئین اور قانون سے بالاتر گردانتا ہے۔ اسی چھوٹے سے طبقے ، اس اشرافیہ نے اس ملک کو غلام بنا کر رکھا ہوا ہے۔آج بھی اپنی ذات کے لئے یہی سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ واحد ادارہ بچا ہوا ہے اب اس پر بھی حملہ آورہو رہے ہیں۔
۲-
ملک میں ظلم و بربریت کا نظام نافذ ہے۔ ترقی اور عہدوں سے نوازنے کا پیمانہ عدلیہ میں تحریک انصاف کے خلاف فیصلے اور حکومت میں فس��ائیت ہے۔ اس بات کی تین واضح مثالیں قاضی عیسی فائز، محسن نقوی اور ہمایوں دلاور ہیں-
قاضی فائز عیسی نے ہمارے اوپر مظالم کرنے والوں کو تحفظ دیا ۔ ہم سے ہمارا انتخابی نشان چھینا۔ انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ہماری درخواستیں نہیں سنیں۔ الیکشن میں دھاندلی پر سابق کمشنر راولپنڈی نے چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن کو ذمہ دار قرار دیا تھا ۔اب اسی چیف جسٹس کو دوبارہ مسلط کرنے کے لیے فارم ۴۷ حکومت اور اس کے ہینڈلرز ہر ممکن ہتھکنڈہ اپنا رہے ہیں۔ میرے پاکستانیوں آج اگر آپ قاضی فائز عیسی کی ایکسٹینشن کے خلاف نہ نکلے تو ہمیشہ غلام رہیں گے۔
محسن نقوی نے سب سے زیادہ ظلم ہم پر کیا ��ے۔ ظل شاہ کو پولیس نے تشدد کرکے قتل کیا،لاش سڑک پر پھینکی اور ایف آئی آر بھی میرے ہی خلاف کاٹی ۔ہم پر ظلم کرنے کے عوض محسن نقوی کو وزیر داخلہ اور پی سی بی کا چیئرمین بنایا گیا۔
ہمایوں دلاور کی وجہ سے میں اور بشری بی بی آج غیر قانونی طور پر پابند سلاسل ہیں۔اس کے عوض ہمایوں دلاورکو اربوں مالیت کی زمین تحفے میں دے دی گئی ۔خیبر پختونخواہ اینٹی کرپشن کے پاس اسکے سارے ثبوت موجود ہیں ۔ اب ایف آئی اے نے خیبر پختونخواہ اینٹی کرپشن پر کیس کر دیا ہے۔
۳-
نواز شریف کو انھوں نے دبکا لگا کر روکا ہوا ہے،نہیں تو کب کا باہر بھاگ گیا ہوتا۔ مجھے یہ نہ بتائیں کہ کس کس کے پیسے اور جائیدادیں باہر ہیں ، مجھے یہ بتائیں کہ آج اس ملک کے جو ارباب اختیار ہیں ، جو اس نظام کے لاڈلے ہیں ان میں سے کس کے پیسے اور جائیدادیں ملک میں ہیں۔ سعد اللہ بلوچ کی بیوی اور بیٹی کو اٹھا لیا گیا ہے۔ انکو شرم نہیں آتی یہ اسمبلیوں میں گھس گئے اور پارلیمینٹرینز کو پکڑ لیا ۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا،کسی نے پہلے کبھی پارلیمنٹ سے کسی کو گرفتار نہیں کیا۔
۴-
پوری قوم کو کہتا ہوں آزادی بچانے کےلئے سٹریٹ مومنٹ کے لیے نکلنا ہوگا ۔ ہماری تحریک جمہوریت کے لئے جہاد ہے۔عدلیہ سے کہتا ہوں قانون کی حکمرانی کے لئے کھڑے ہوں ۔ قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی۔ پوری پارٹی تیار رہے سڑکوں پر آنے کا اعلان جلد کریں گے۔ یاد رکھیں حقیقی آزادی کے لئے قربانی دینا پڑتی ہے۔ میں اور میری بیوی جیل میں ہیں اور جیل میں رہنا ہمارے لئے عبادت ہے۔ اگر آپ کو بھی جیلیں بھرنی پڑتی ہیں تو اس سے دریغ نہ کریں۔ اگر آپ قربانی نہیں دیں گے تو آپ اور آپ کی آنے والی نسلیں غلام رہیں گی۔
ایمرجنسی ہیش ٹیگ الرٹ
خان صاحب کی جان کو خطرہ ہے آپ سب سے درخواست ہے کہ خان صاحب کے لیے اس ہیش ٹیگ کو ری پوسٹ کریں اور اپنی طرف سے چار چار پوسٹ لگائیں
#عمران_خان_کی_جان_کو_خطرہ
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو:
رجیم چینج آپریشن اور 9 مئی ، دونوں ہمارے خلاف سازش تھی اور ہمیں ہی مجرم بنا کر ہمیں ہی سزا دی جارہی ہے۔ دونوں معاملات میں ہم نے انکوائری کی ڈیمانڈ کی اور دونوں میں انکوائری نہیں کی گئی۔
میں آج بھی یہی کہتا ہوں کہ جس نے ۹ مئی کی فوٹیج چرائی اسی نے ہی ۹مئی کروائی۔
ہمارے خلاف سازش ہوئی اور ہماری حکومت گرائی گئی ۔ سائفر ہمارے خلاف آیا تھا اور اس کا کیس مجھ پر اور شاہ محمود قریشی پر بنا دیا گیا۔اس سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ مجھے ملٹری کی حراست میں لے لیا جائے ۔
اس وقت پاکستان بنانا رپبلک بن چکا ہے جہاں کوئی آئین اور قانون نہیں ہے۔ مہنگائی کا یہ حال ہے کہ عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے ۔ لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں۔ اب دنیا بھر میں یہ خبریں چل رہی ہیں کہ پاکستان میں بجلی کا بل گھر کے کرائے سے زیادہ ہو گیا ہے۔آئی پی پی کا بحران روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ مہنگائی میں پسی ہوئی عوام پر ہر مہینے بجلی کا بل قہر بن کر گرتا ہے۔ ان چند خاندانوں نے خاص طور شریف اور زرداری خاندان نے اپنے ذاتی فائدے اور دولت بنانے کے لیے ملک میں بجلی کا نظام تباہ کر دیا ہے۔ دو سال میں معیشت مکمل تباہ ہو گئی ہے فیصل آباد میں فیکٹریاں بند ہو گئی ہیں اور یہ ان کی ساری توجہ تحریک انصاف اور مجھے کرش کرنے پر لگی ہوئی ہے۔