سرِ طور ہو سرِ حشر ہو، ہمیں انتظار قبول ہےنا ہو ان پہ میرا جو بس نہیں، کہ یہ عاشقی ہے ہوس نہیں میں انہی کا تھا میں انہی کا ہوں،وہ میرے نہیں تو نہیں سہی
🔵 پہلی بار نشر کیا جا رہا ہے
🎥 مجلسِ خبرگانِ رہبری کے ہنگامی اجلاس اور حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو اسلامی انقلاب کا رہبر منتخب کیے جانے کے لمحات۔
بحرین کوئی آزاد ملک نہيں ہے۔
امریکی نیوی کا اڈا ہے۔
بحرین پر امریکہ کا قبضہ ہے۔ آخر کار ایران کو زمینی فوج بیجج کر بحرین کو کلئیر کرنا پڑے گا۔ عوام ایران کے ساتھ ہوں گے۔
ایران نے کل بھیانک قسم کی کارروائی ڈالی ہے، کل ایران نے ایک امریکن F16 فائٹر جیٹ کو کسی ایئر ڈیفنس سسٹم سے نشانہ بنا کر ہٹ کیا، جس سے طیارہ ڈیمج تو ہوا لیکن متحدہ عرب امارات میں ایک ایئر بیس پر کامیابی سے لینڈ کرنے میں کامیاب ہوا، لیکن طیارہ دوبارہ اڑ نہیں سکے گا۔
آج دن تقریباً 3 یا 4 بجے کے آس پاس ایران نے ایک F35 کو ہٹ کیا لیکن بدقسمتی سے وہ بھی ایمرجنسی ڈیکلیئر کر کے لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔
اس کے ساتھ ساتھ ایران نے کل امریکی 3 مختلف قسم کے ڈرون مار گرائے۔
امریکی پالیسیوں کے سامنے جھکنے پر عراقی صدر کو زائرین کی ناراضگی کا سامنا
عراق کے وزیر اعظم علی الزیدی کو روضۂ امام علی علیہ السلام میں حاضری کے موقع پر زائرین اور حرم کی انتظامیہ کی جانب سے شدید ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔
اطلاعات کے مطابق، امریکی مطالبوں کے سامنے جھکنے کے حوالے سے عراقی وزیراعظم کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا گیا، جس کے بعد وہ عوامی ردعمل کا سامنا نہ کر سکے اور فورا ہی روضے سے باہر نکل گئے۔
ایران نے کہا ہے کہ ہمارے ڈیمز کو نشانہ بنایا گیا تو امریکی ڈیمز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
مطلب پراوین ساہنی درست کہتا ہے۔ ایران نے ICBMs بنا لئے ہیں یا حاصل کر لیے ہیں۔
قصہ اس یہودی کا جس نے پاکستان کا نمک کھایا تو پھر نمک حلالی کرکے دکھائی ۔۔۔۔۔۔قیام پاکستان سے قبل پولینڈ کو جب دشمنوں نے تباہ کر ڈالا تو بڑی تعداد میں یہودی دوسرے ممالک کو نکل گئے ، 30 سے 35 ہزار کے قریب یہودی کراچی آن کر بس گئے تھے ۔ یہ یہودی خاندان برسہا برس کراچی میں مقیم رہے انکی اگلی نسل پروان چڑھی ، اس دوران پاکستان بھی بن گیا انہی میں سے ایک یہودی جسکا نام کیپٹن ٹروزوک تھا ، کو پاکستان ائیر فورس کے بانی پائلٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔ جب پولینڈ کی خفیہ ایجنسی کو پتہ چلا کہ ایک یہودی نوجوان پاکستان ائیر فورس کا پائلٹ بن چکا ہے تو انہوں نے اسے پاکستان میں خدمات سر انجام دینے کے دوران پولش خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنے کو کہا لیکن ٹروزوک نے انکار کردیا اور کہا میں جس ملک کا نمک کھارہا ہوں اور جس سے میں نے وفاداری کا عہد کیا ہے اسکے ساتھ میں غداری نہیں کر سکتا ، پھر ٹروزوک نے ثابت کیا کہ وہ ایک سچا اور محب وطن غیر ملکی اور پاکستانی یہودی تھا ۔ کیپٹن ٹروزوک پوری زندگی یہیں رہا اور فوت ہوا تو کراچی کے ایک الگ قبرستان میں دفن ہوا ۔ کراچی کے علاقہ لیاری میں دو قبرستان ہیں انہی میں سے ایک قبرستان میں ٹروزوک اور اسکی اہلیہ کی قبریں موجود ہیں ۔ یہ بتانا ضروری ہے کہ ٹروزوک کے انتقال کے بعد بھی اسکی بیوی پاکستان میں مقیم رہی وہ یہاں ایک سکول میں پڑھاتی رہی یہیں اسکا انتقال ہوا اور وہ بھی اسی قبرستان میں آسودہ خاک ہے جہاں اسکے شوہر کی قبر ہے ۔۔۔۔۔#fblifestyle
اس وقت ایران میزائلوں اور ڈرونز سے کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔
ایران کے دونوں ہمسایہ ممالک سے امریکہ نے کچھ دیر پہلے جزیرہ قشم میں ایرانی مسلح افواج پر حملے کئے تھے۔
اہل تشیع مکتب کے سب سے بڑے عالم آیت اللہ علی السستانی اور ان کے نمائندوں نے عراقی وزیراعظم علی زیدی کے منہ پر تھوک دیا
علی الزیدی آج نجف گیا تھا اور آیت اللہ علی السستانی سے ملاقات کرنے کی کوشش کی جس پر آیت اللہ علی السستانی نے عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے خلاف کاروائیوں مذمت کی اور علی الزیدی سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔
سوچ رہا تھا ہمارے ملک میں کبھی کوئ ایسا عالم پیدا ہوگا جو حق بات کے لیے حکمرانوں سے ملاقات کرنے سے انکار کر دے پاکستان کو تو لبرل بھی فراڈ ملے اور مولوی بھی فراڈ ملے ہیں اور الحمد اللہ اس معاملے میں سارے فرقے ایک پیچ پر ہے ظلم کے دستر خوان سے بس دعوت ملے بھگتے ہوں پہنچ جاتے ہیں
اس بزرگ کا نام ہے حسین وحید خراسانی۔ یہ گرینڈ آیت اللہ تھے یعنی دینیات کے پروفیسر ایمریٹس کہہ لیں۔ کل ان کا ایک طویل اور پرمصرف زندگی گزار کر 106 سال کی عمر میں قم میں انتقال ہوا۔ آخری دن تک ذہنی اور جسمانی طور پر فعال زندگی گزاری۔
قم میں زیادہ تر مذہبی علماء رہتے ہیں۔ ان علماء کی اوسط عمر سو سال ہے۔ کچھ کا انتقال سو سال کے بعد ہوتا ہے۔
تحقیق پر معلوم ہوا کہ سب سے بڑی وجہ قناعت، اطمینان قلب، ڈپریشن کی عدم موجودگی، اللہ تعالٰی پر یقین کامل، سادہ غذائیں جسمانی سرگرمی ہیں۔ سب سے اہم چیز کم ترین غذا کھاتے ہیں۔ سادہ روٹی پنیر کے ساتھ انکی مرغوب ترین غذا ہے۔ بسیار خور یا پرخوری کو گناہ سمجھتے ہیں۔ جو مل جائے اس پر اللہ تعالٰی کا شکر کرتے ہیں۔ وقت تعلیم و تدریس اور کتب نویسی میں گزرتا ہے۔ نماز پڑھتے ہیں۔ روزے رکھتے ہیں۔ سیر کرتے ہیں اور ہلکی ورزش کرتے ہیں۔
#longevity #qom #Iran
لاہور میں مقیم رائٹر اور ناول نویس نجوی ملک کا خان صاحب کا خط پڑھ کر تلخ تبصرہ:
"پاکستانی صرف ہیروز کے مرنے کے بعد ہی متحرک ہوتے ہیں تاکہ قبروں کی پرستش کر سکیں، لیکن زندوں کے لیے وہ کبھی حرکت میں نہیں آتے۔
مجھے یقین ہے کہ خدا نے پاکستانیوں کے لیے ایک الگ اور خاص قسم کی جہنم بنا رکھی ہے جس میں انہيں پھینکا جائے گا۔"
خط کے بعد کی صورتحال دیکھیں۔
عوام اغواء کنندگان کو قصوروار ٹھہراتے کی بجائے اور خان صاحب کی فوری رہائی کا مطالبہ کرنے کی بجائے اپنے آپ کو کوس رہے ہیں۔ خود ترحمی اور احساس گناہ کا شکار ہو رہے ہیں۔
یعنی captors کا نفسیاتی حربہ کام کر رہا ہے۔😢
کیا خان آپ لوگوں سے یہ چاہتا ہے؟ خان تو یہ چاہتا ہے کہ آپ ان کے ساتھ ملکر جدوجہد کریں؟ انہيں رہا کروائیں۔ ان کا علاج کروائیں۔ انہیں دوبارہ وزیراعظم بنائیں تا کہ پاکستان کی ترقی، خود مختاری اور سربلندی کا وہ سفر جو 9 اپریل 2022 کو رک گیا تھا وہ وہیں سے شروع ہو۔ آپ قن کے نفسیاتی حربے میں آ کر یہ فیصلہ کر بیٹھے ہیں کہ اب خان صاحب خاکم بدہن زندہ باہر نہيں آئیں گے۔
کچھ اپنی ذمہداری کا احساس کریں۔ کچھ عمران خان جیسے جری اور زیرک لیڈر کی قوم ہونے کا ثبوت دیں۔کچھ حق ادا کریں۔
خان صاحب کو خط میں کمزور دکھایا گیا ہے جیسے وہ کہہ رہے ہوں میری بس ہوگئی۔ ظالم بہت طاقتور ہیں۔
ہم سب جانتے ہیں اللہ تعالٰی نے خان صاحب کو ایسی مٹی سے بنایا ہے اور ایسا ایمان دیا ہے کہ وہ کبھی کمزوری نہيں دکھائیں گے نہ کہیں گے میری بس ہوگئی ہے۔
خان صاحب کیا کمزوری دکھائیں گے، ان کی تو بہنوں، ان کے بچوں نے بھی آج تک کوئی کمزوری نہيں دکھائی۔
یہ شوکت خانم کا خاندان ہے۔
میں نے خط کا اردو ترجمہ تیزی سے پڑھا تو کچھ باتوں کا یقین نہ آیا۔ اس لیے انگریزی کے شائع شدہ متن کو فوری پڑھا۔
اس خط میں کچھ گڑبڑ ہے جو شکوک شبہات ابھارتی ہے۔ تحریک انصاف کو مطالبہ کرنا چاہیے کہ بہنوں کی خان صاحب سے ملاقات کروائی جائے۔ اور انہیں خط کا شائع شدہ متن دکھایا جائے تا کہ خان اس کہ توثیق یا تردید کروائی جائے۔
بیرسٹر سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان حلفی جمع کروا دیا اس بیان حلفی میں جیل میں ہونے والی ملاقات کے دوران جو انھیں بتایا گیا اور جو انھوں نے دیکھا مشاہدہ کیا سب داستان لکھ دی۔ بشری بیگم کی آنکھ کی خرابی، ان کے کمرے میں سانپ کا آنا اور پھر ایک قیدی سبطین کا اس کو مار کر باہر نکالنا، کیڑے مکوڑوں سے ان کے جسم پر دانوں کا نکلنا، الرجی سب بیان حلفی کی صورت میں لکھ کر جمع کروا دیا گیا
عمران خان کے خط میں شامل اس فقرے میں ساری کہانی ہے
"یہ مسلسل اذیت ناک صورت حال مجھے ایسی حالت کی طرف لے جا رہی ہے جہاں سے شاید میں زندہ واپس نہ لوٹ سکوں"