@Miss3zero1 مس صوبے کو بیچ میں لانا مقصد نہیں تھا صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ پنجاب میں یہ ذائقہ پسند کیا جاتا ہے اور ہمارے گھروں میں اسے بڑے شوق سے کھایا/پیا جاتا ہے اپنے بزرگوں کو اس سے انجوائے کرتے ہوئے دیکھا ہے میلے ٹھیلوں پہ لوگ شوق سے پیتے /کھاتے ہیں
@Miss3zero1 کراچی یا ملک کے بڑے شہروں میں رہتے ہوئے پنجاب کے دہی علاقوں کے ذائقے کو کہنا کہ “کون ڈالتا” ہے یہ بھی زیادتی ہے اور اللہ اپ کو محروم ہی رکھے!
@MohsinHijazee حجازی صاحب یہ بندہ پتہ نہیں سینٹ میں جا کے کیا کرے گا اس بندے کو اتنا بھی نہیں پتہ کہ سعودی عرب کو ٹینک امریکن ٹیکس پیئر کےپیسوں سے نہیں دیے جاتے بلکہ سعودی عرب بہت سارے پیسے امریکہ کو دیتا ہے اس کے جواب میں امریکہ نے اس کا تحفظ کرنے کا معاہدہ کیا ہوا ہے
میاں صاحب جب وزیر اعظم تھے تو ڈی اے پی کی قیمت پانچ ہزار سے کم کرکے 3400 پر کی گئی تھی اور مارکیٹ میں کھادیں بلیک نہیں ہوتی تھیں۔
یہ قیمتوں کے اضافے اور بلیک ہوتی کھادوں کا ان سے پوچھیں جن کو تبدیلی چڑھی ہوئی تھی۔ ڈالر کے مقابلے روپیے کی قدر گرانے کو ریفارمز کہنے والوں سے پوچھیں
@MohsinHijazee میرا خیال ہے کہ کریمنل لا میں اؤٹ اف کورٹ سیٹلمنٹ نہیں ہو سکتی باقی اسلامک لا میں دیت دی جا سکتی ہے لیکن ایک دن میں تو وہ بھی ممکن نہیں ۔حجازی صاحب
ڈی ایس پی عمران الدین شہید اپنے سارے کیرئر میں دین اور پاکستان کے دشمنوں سے لڑتے رہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
انا للہ وانا الیہ راجون
فوج کا جوان اپنی جان دیتا ہے۔ اس کا احترام اور تقدس کسی بھی ریاست کے لیے سب سے افضل ہے۔ فوج کے سیاسی کردار کی مخالفت میں اس شہید کی تضحیک کم ظرفی اور بد فطرتی ہے۔
بقول اقبال چنن۔۔۔ کم نسل ہونا کوئی عیب نئیں ہے چھوٹے شاہ۔۔۔ بس بندے کو بدفطرت نئیں ہونا چاہئیے۔۔
مٹی دے باوے کی لکھاری فائزہ افتخار ہیں۔ میں نے حالیہ دنوں میں ہی ان کا نام سنا۔ حیرانی ہے کہ خلیل قمر جیسوں میں سے ایسا سچا لکھاری کدھر سے نکل آیا۔ کردار اور ان کی وقت کے ساتھ بتدریج ڈویلپمنٹ ایسی عمدہ ہے کہ جی خوش ہو گیا ہے۔
اس سکول میں کلاسز کو فی الفور معطل کرنے کی ہدایت دے دی ہے اور زیر تعلیم بچوں کو نزدیکی دیگر سکولوں میں ایڈجسٹ کرنے کا کہہ دیا گیا ہے تاکہ ان کی تعلیم کا حرج نہ ہو۔ سکول کی عمارت کا ٹیکنیکل سروے ہوگا انشااللہ ۔
آپ کا شکریہ کہ اس معاملے کو سامنے لائے۔
ایک بار ایک انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے کہا تھا کہ امیتابھ بچن کا معیاری سنیما میں کوئی خاص کردار نہیں ہے کیونکہ وہ خالصتاً کمرشل اداکار ہیں۔
اس کے بعد ایک صحافی نے امیتابھ بچن کو اس بیان کے بارے میں بتایا اور ان کا ردعمل چاہا۔
بچن نے کہا، "جب نصیر الدین شاہ جیسا بین الاقوامی سطح پر مانا ہوا اداکار کوئی بات کہے تو انسان کو ردعمل دینے کے بجائے اپنے اندر جھانکنا چاہیے۔"
کچھ عرصہ پہلے، ایک صحافی نے دلیپ کمار کو بتایا کہ راج کپور نے ان کے بارے میں کوئی بیان دیا ہے اور پوچھا کہ دلیپ کمار اس پر کیا کہنا چاہیں گے۔
دلیپ کمار نے کہا کہ راج ان کے بہت عزیز دوست ہیں اور وہ دلیپ کمار کے بارے میں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔
ایک بار کسی نے گلزار صاحب سے ان کے پانچ پسندیدہ نغمہ نگاروں کے نام پوچھے تو گلزار صاحب نے پانچ نغمہ نگاروں کے نام لیے اور ان میں جاوید اختر کا نام شامل نہیں تھا۔
اس کے بعد کیا ہوا؟ ایک صحافی نے جاوید اختر کو یہ بات بتائی اور ان کا ردعمل پوچھا۔
جاوید اختر نے کہا، "اس معاملے میں میں صرف یہی کہہ سکتا ہوں کہ گلزار صاحب کی فہرست میں جگہ بنانے کے لیے مجھے ابھی اور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔"
بولنا اور ردعمل دینا لازمی ہے، لیکن ضبط اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔
برداشت اسی کا نام ہے۔