علی امین گنڈاپور کا والد اٹک سازش کیس میں فوج سے نکالا گیا، وہ اپنے بارے میں کیا کہیں گا کہ میں کس کا بیٹا ہوں؟ ان کے دادا کو انگریزوں کی غلامی میں اعزازی مجسٹریٹی ملی تھی، وہ میرے دادا کے بارے میں کیا بات کریں گے؟
جے یو آئی رہنما اور ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر ضیاء الرحمن کا سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر ایک اور وار
30 جولائی — سانحۂ باجوڑ
30 جولائی کا دن جمعیت علمائے اسلام کی تاریخ کا ایک المناک باب ہے۔ اسی روز باجوڑ میں جمعیت کے ورکرز کنونشن پر ہونے والے خودکش دھماکے نے درجنوں خاندانوں سے ان کے پیارے چھین لیے، اور 90 سے زائد کارکنان جامِ شہادت نوش کر گئے۔
یہ سانحہ صرف ایک سیاسی جماعت کا نقصان نہیں تھا، بلکہ پاکستان میں امن، سیاسی آزادی اور جمہوری عمل پر ایک المناک حملہ تھا۔ شہداء نے اپنے نظریے اور سیاسی جدوجہد کے سفر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان شہداء کی یاد کو زندہ رکھیں، ان کے ایثار اور قربانی کو نئی نسل تک مستند انداز میں پہنچائیں، اور تاریخ کو حقائق کے ساتھ محفوظ کریں۔ قومیں اپنے شہداء کو فراموش نہیں کرتیں، بلکہ انہی کی قربانیوں سے اپنے مستقبل کی بنیاد مضبوط کرتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام شہداء کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، اور ہمارے وطن کو امن و استحکام کا گہوارہ بنائے۔ آمین۔
اگر واضح موقف اس جبر اور بر بریت کے خلاف آیا ہے تو صرف جے ہو آئی اور اس کی قیادت مولانا فضل الرحمن صاحب کی طرف سے آیا ہے۔
کشمیریوں کا خون بہہ رہا ہے لیکن سب کی زبانیں گونگ ہوجاتی ہیں۔
کیا ووٹ کشمیری کی جان سے زیادہ قیمتی ہوگیا ہے؟
اب فیصلہ میدان میں ہوگا، صرف بیانات میں نہیں۔ جمعیت علماء اسلام اگست میں ملک گیر مشاورتی کنونشنز کے ذریعے حکومت مخالف تحریک کے اگلے مرحلے کا آغاز کر رہی ہے۔ ایوان کی آواز دبانے والے عوامی طاقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ
#عوام_مولانا_کے_سنگ
#حق_کی_آواز_جمعیت
#نکے_دا_پروپیگنڈا
#شہدابہانہ_خزانہ_نشانہ
#ذخائر_کے_چور
باجوڑ کے علاقے ناواگئی بائی پاس روڈ پر شہدائے باجوڑ کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگاری بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔
یہ بینرز ہمارے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے، ان کی روشن یاد کو زندہ رکھنے اور نئی نسل کو ان کی لازوال خدمات اور ایثار سے روشناس کرانے کی ایک ادنیٰ سی کاوش ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام شہدائے باجوڑ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
#رہبر_ورہنما_مولانا
#سروس_یا_پروپیگنڈا
#پٹرولیم_لیوی_نامنظور
#کشمیر_کو_امن_دو
#ادارے_بدنام_ناکرو