دوستوں, بہنوں اور بھائیوں...!!! 💞
بہاولپور سے ہماری پیاری اور لائق بیٹی حنا وحید @hinaw3013 نے "نور حنا بیوٹی سٹوڈیو" کے نام سے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے- حنا نے اپنے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود ایم فل تک تعلیم حاصل کی لیکن جنوبی پنجاب میں معاشی سرگرمیاں کم ہونے کی وجہ سے ابتک کوئی معقول جاب حاصل نہیں کر سکیں- ہمیں چاہیئے کہ انکے بیوٹی سٹوڈیو والے کام کو پروموٹ کرنے کیلئے اپنا اپنا حصّہ ضرور ڈالیں جس میں کوئی خرچہ بھی نہیں ہے-
میں اپنے تمام دوستوں, بہنوں اور بھائیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ہماری قابل فخر حنا بیٹی کے اس یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب اور شیئر کریں-
آپ سب کا پیشگی شکریہ-
https://t.co/uRAIi4Xe9q
@AmirHQureshi جزاک اللہ بابا! ❤️
آپ کے لیے بہت ساری دعائیں۔ آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، ہر مشکل وقت میں میرا حوصلہ بڑھایا ۔ اللہ پاک آپ کو اس محبت اور شفقت کا بے شمار اجر عطا فرمائے۔ آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے اور ہمیں ہمیشہ آپ کی خدمت اور دعائیں لینے کی توفیق دے۔ ❤️آمین ثم آمین
قطع نظر اسکے کہ حافظ نعیم الرحمٰن صاحب کا قافلہ جوں جوں آگے بڑھتا رہا, پیٹرول کی قیمتیں بڑھتی رہیں لیکن انکا مارچ عوام کے وسیع تر مفاد میں تھا اور اسکی ستائش کرنا بنتا ہے-
مسلم لیگ کی قیادت بھی عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے لیکن معاملات کو عملی طور پر نبھانے اور اپوزیشن بینچز پر بیٹھ کر تنقید کرنے میں فرق ہوتا ہے-
لیکن وزیراعظم شہباز شریف صاحب کی فہم و فراست کو سلام کہ انہوں نے امریکہ سے جماعت اسلامی کیساتھ رابطہ کیا اور واپس آ کر بات چیت کیلئے آمادگی ظاہر کی-
حافظ نعیم الرحمٰن صاحب کا بھی بڑا پن کہ انہوں نے وزیراعظم کی کہی بات پر بھروسہ کیا اور اپنے مارچ کو موخر کیا-
میرے ذاتی خیال میں اپنی اتحادی پارٹی ایم کیو ایم کو ساتھ رکھتے ہوۓ اگر جماعت اسلامی کو انکی عوامی مہم کے سلسلے میں سیاسی فائدہ پہنچا کر انسے اپنے سیاسی تعلقات کو استوار کیا جائے تو یہ مستقبل قریب میں کراچی کی بہتری کیلئے ایک انتہائی دانشمندانہ قدم ثابت ہو سکتا ہے- ایسا کرنے میں کسی کی ہار نہیں, سب کی جیت ہے اور عوام کی فلاح بھی ہے-