خود احتسابی کیساتھ اپنی سمت درست رکھنے اور مقصد پر نظر رکھنے کے سبق سے ہماری عملی زندگی میں پرسنالٹی کی مضبوطی اور گرومنگ ہوئی الحمدللہ
#شفقت_مسعود_کو_رہا_کرو
سچ کہوں مجھ کو یہ عنوان برا لگتا ہے
ظلم سہتا ہوا انسان برا لگتا ہے
ہم مجاہد ہیں پر ایمان کی کمزوری ہے
اب ہمیں جنگ کا میدان برا لگتا ہے
#شفقت_مسعود_کو_رہا_کرو
ضمیر زندہ ہو تو رات کے اندھیرے میں کسی کے گھر سے کسی انسان کو اٹھایا جانا نیندیں حرام کر دیتا ہے۔
مگر افسوس، اقتدار کے ایوان شاید یہ آواز سننے سے قاصر ہیں۔
یاد رکھو، ہر ظلم کا حساب ہوتا ہے۔
شفقت مسعود کو رہا کرو۔
#شفقت_مسعود_کو_رہا_کرو
سچ بولنے کی سزا
میرے استادِ محترم کو ایجنسیوں نے اُٹھا لیا ہے۔
یہ خبر محض ایک انسان کی گمشدگی کی خبر نہیں؛ یہ اُس معاشرے کے ضمیر پر سوالیہ نشان ہے جہاں سچ بولنا جرم، سوال کرنا بغاوت اور اختلافِ رائے ناقابلِ معافی گستاخی بنا دیا گیا ہے۔
میں سوچتی ہوں، آخر اُن کا جرم کیا تھا؟
کیا انہوں نے کسی کا حق چھینا تھا؟
کیا انہوں نے کسی کے گھر پر قبضہ کیا تھا؟
یا اُن کا سب سے بڑا قصور صرف یہ تھا کہ وہ جو سچ سمجھتے تھے، اسے کہنے کی جرأت رکھتے تھے؟
اگر کسی استاد کو دلیل کا جواب دینے کے بجائے اُٹھا لیا جائے تو سمجھ لیجیے کہ مسئلہ اُس استاد کے الفاظ میں نہیں، اقتدار کے خوف میں ہے۔
استادِ محترم!
آپ کی آواز کو خاموش کیا جا سکتا ہے، مگر سچ کو نہیں۔
آپ کو نظروں سے اوجھل کیا جا سکتا ہے، مگر آپ کے الفاظ اُن ذہنوں میں زندہ رہیں گے جنہیں آپ نے سوچنا سکھایا ہے۔
اور اہلِ اقتدار سے صرف اتنا سوال ہے:
اگر آپ کا مؤقف درست ہے تو دلیل سے جواب دیجیے؛
اگر سچ آپ کے ساتھ ہے تو ایک استاد سے خوف کیسا؟
تاریخ گواہ ہے،
زنجیریں آوازوں کو قید کر سکتی ہیں، سچ کو نہیں۔
یہ صرف میرے استاد کی آزمائش نہیں؛
یہ ہمارے معاشرے کے ضمیر کا امتحان ہے۔
سچ بولنے کی سزا اگر گمشدگی ہے، تو پھر خاموشی بھی ایک جرم ہے۔
@shafqatmm1
#محبت_مافیا
#شفقت_مسعود_کو_رہا_کرو
یہ وہ شخصیت ہے کہ جس نے کبھی بھی سیاسی وابستگی نہیں رکھی۔ اپنے گروپ کے ذریعے صرف دین اور ملک پاکستان کے متعلق بچوں کو بتایا ۔ ملک کی بقاء کی بات کی۔ اداروں کی معاونت کی۔ ایسے شخص کو تواتر سے تیسری دفعہ گرفتار کرنا گویا ملکی نہیں ذاتی مفادات کے تابع کرنا مقصود ہے
اور ایسا وہ کرے گا نہیں
#شفقت_مسعود_کو_رہا_کرو
جب آپ کا موقف کمزور اور فریب پر مبنی ہو،
تو آپ دلیل کا مقابلہ دباؤ سے کرنے لگتے ہیں۔
لیکن یاد رکھیں کہ جبر کے ہر ایسے اوچھے ہتھکنڈے سے،
حقیقت چھپنے کے بجائے اور زیادہ نمایاں ہو جاتی ہے
#شفقت_مسعود_کو_رہا_کرو
Article 19
Constitution of Pakistan
Clearly says,every citizen has the right to freedom of Speech, Expression & the Press.
But if done so,one has to go missing overnight.
People with mask and without name badges will abduct/kidnap you. Like @shafqatmm1#شفقت_مسعود_کو_رہا_کرو
رات کے اندھیرے میں چور لٹیرے گھروں میں نقب لگایا کرتے تھے اب چوروں لٹیروں کے تمام فرائض ہمارے قانون شکن آئین شکن ادارے بخوبی نبھا رہے ہیں ۔ جب چاہو جہاں چاہو کسی بھی شریف آدمی کی عزت و پگڑی اچھال دو
#ReleaseShafqatChaudhry#شفقت_مسعود_کو_رہا_کرو
جب تک استادِ محترم کا فیض نہیں ملا تھا تب تک ہم سنی،شیعہ،وہابی،دیوبندی سب کچھ کہلواتے تھے لیکن مسلمان ہونے کے شرف کی قدر نہیں تھی
مسلمان کیسا ہوتا ہے،یہ بھی مرشد نے ہی سکھایا
#شفقت_مسعود_کو_رہا_کرو
کسی کو زبردستی اٹھا لینا یا غائب کر دینا،
فتح نہیں بلکہ صریح شکست کا اعتراف ہے۔
یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تمہاری آواز کے پاس،
سچائی کی ایک بھی مضبوط دلیل موجود نہیں
#شفقت_مسعود_کو_رہا_کرو
*_گزشتہ رات کو شفقت مسعود کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا ہے۔۔۔۔_*
*_شفقت مسعود صاحب کے لیے بھرپور اواز اٹھائیں، انہوں نے ہمیشہ حق کی آواز اٹھائی ہے
#شفقت_مسعود_کو_رہا_کرو
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مثبت اور متوازن آوازوں کو خاموش کرنا انتہائی تشویشناک ہے۔
جب معتدل لوگوں کو غائب کیا جائے گا تو جگہ صرف متشدد بیانیے کے لیے بچے گی۔ اداروں اور عوام کے درمیان تصادم کی پالیسی ملک کو تباہی کی طرف لے جائے گی۔
#شفقت_مسعود_کو_رہا_کرو
#شفقت_مسعود_کو_رہا_کرو
ایک بندہ رہ گیا تھا خان کے بعد حق اور سچ کا ساتھ دینے والا رات اس کو بھی اٹھا لیا گیا۔
اگر اب بھی آپ کچھ نہیں کرتے تو یوں نا سمجھیں کہ اگلی باری آپکی آئے گی بلکہ یوں سمجھیں کہ کہ آپ کے لیئے بھی وہ آرہے ہیں راستے میں ہیں
#محبت_مافیا@TeamYoungstr
ایمان اور حب الوطنی کی اصل کیا ہے؟
استادِ محترم نے چند فقروں سے کوزے میں دریا بند کردیا
اللہ کی امان میں رہیں
آپکے دشمن شرمندہ ہوں
#شفقت_مسعود_کو_رہا_کرو
سچ لکھنے کی سزا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
شفقت کی جبری گرفتاری کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
اختلافِ رائے ہر انسان کا بنیادی حق ہے، اسے جرم نہیں بنایا جا سکتا۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
سچ کی آواز دبانے سے سچ ختم نہیں ہوتا۔
#شفقت_مسعود_کو_رہا_کرو