دستک
رات بھر
کوئی دروازہ کھٹکھٹاتا رہا
میں نے سوچا
شاید تم ہو
پھر خیال آیا
تم ہوتے
تو دستک کیوں دیتے؟
تم تو
میرے اندر رہتے تھے
اب جو کوئی باہر کھڑا ہے
شاید وہ میں ہی ہوں
جو برسوں پہلے
اس گھر سے نکل گیا تھا
سالار حیدر
#اردو_زبان ♥️♥️
مرد اگر محبت کرتا ہے نا تو ایک بد کردار عورت کو بھی اپنا لیتا ہے اور پھر کبھی اُسے یہ یاد نہیں کرواتا کہ وہ کبھی بدکردار تھی حتیٰ کہ اُسے اتنی عزت دیتا ہے کہ وہ خود حیران رہ جاتی ہے
مجھے نہیں لگتا کہ عزیز مصر نے کبھی زلیخا کو یاد بھی کروایا ہوگا جو کچھ وہ ماضی میں کر چکی تھی اور کسی صحابی نے عمر بن خطاب کو جتا یا ہوگا کہ وہ ماضی میں کون تھے۔۔۔
اور جنہیں الزام دینا ہو وہ نا یوسف کو دیکھتے ہیں نا مریم کو۔
Name : Muhammad [ﷺ]
Father : Abdullah
Mother : Aminah
Date of Birth : Rabi Al - Awwal months
Date of Death : 08 Jun 632 11 after Hijri
Age : 63 yrs
Place of Birth : Makkah
Place of Death : Madinah
Residence : Makkah then moved to Madina
Profession : Businessman , then a Prophet
Age : 63 years
Lived in Makkah : 50 years
Nabowat Age : 40 years
Lived in Madinah :13 years
Yrs of Preaching : 23 years
Merchant : 26 years 583–609 CE
Preacher : 23 years 609–632 CE
End of Worldly Life : 08 June 632. (11th after Hijra)
☾Virtue
☾Preaching
☾Jihad in Islam
✔︎Peace and Justice
✔︎Loving every body
✔︎Liking of Muslims
✔︎Philanthropic
✔︎Respectful of any organ (animals?)
𝗠𝗔𝗥𝗥𝗜𝗘𝗗
♥︎Khadijabint Khuwaylid 595–619
♥︎Sawda bint Zamʿa 619–632
♥︎Aisha bint Abi Bakr 619–632
♥︎Hafsa bint Umar 624–632
♥︎Zaynab bint Khuzayma 625–627
♥︎Hind bint Abi Umayya 625–632
♥︎Zaynab bint Jahsh 627–632
♥︎Juwayriyya bint al-Harith 628–632
♥︎Ramla bint Abi Sufyan 628–632
♥︎Rayhana bint Zayd 629–631
♥︎Safiyya bint Huyayy 629–632
♥︎Maymunah bint al-Harith 630–632
♥︎Maria al-Qibtiyya 630–632
❣︎Al-Qassem
❣︎Abdullah
❣︎Ibrahim
❣︎Zaynab
❣︎Ruqayyah
❣︎Ummu Kalthoom
❣︎Fatima
عرب کی ایک مشہور عالمہ کی اپنی بیٹی کو دس وصیتیں
جو قیامت تک آنے والی عورتوں کیلئے مشعل راہ ہیں،
بچیاں ضرور پڑھیں
عرب کی ایک مشہور عالمہ نے اپنی بیٹی کو دس نصیحتیں کیں ان دس نصیحتوں میں ایسی باتیں موجود ہیں جو قیامت تک آنے والی عورتوں کے لیے مشعل راہ ہیں،
1..عالمہ نے اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری آنکھوں کی ٹھنڈک، شوہر کے گھر جا کر قناعت والی زندگی گزارنے کی کوشش کرنا، شوہر کے گھر جو دال روٹی ملے اس پر راضی رہنا جو روکھی سوکھی شوہر کی خوشی کے ساتھ مل جائے وہ اس مر غ پلاؤ سے بہتر ہے جو تمہارے اصرار کرنے پر اس نے نا راضگی سے دیا ہو۔
2..دوسری بات عالمہ نے یہ کہی کہ میری بیٹی، اپنے شوہر کی بات کو ہمیشہ توجہ سے سننا اور اس کو اہمیت دینا اور ہر حال میں شوہر کی بات پر عمل کرنے کی کو شش کرنا، اس طرح تم ان کے دل میں جگہ بنا لو گی کیونکہ اصل آدمی نہیں آدمی کا کام پیارا ہو تا ہے۔
3..تیسری بات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی زینت و جمال کا ایسا خیال رکھنا کہ جب وہ تجھے نگاہ بھر کے دیکھے تو اپنے انتخاب پر خو ش ہو اور سادگی کے ساتھ جتنی بھی استطاعت ہو خوشبو کا اہتمام ضرور کرنا اور یاد رکھنا کہ تیرے جسم و لباس کی کوئی بو یا کوئی بری ہیئت اس کے دل میں نفرت و کراہت نہ دلائے،
4..چوتھی بات بتاتے ہوئے کہا کہ میری پیاری بیٹی اپنے شوہر کی نگاہ میں بھلی معلوم ہونے کے لیے اپنی آنکھو ں کو سرمے اور کاجل سے حسن دینا کیونکہ پرکشش آنکھیں پورے وجود کو دیکھنے والے کی نگاہوں میں جچا دیتی ہیں، غسل اور وضو کا اہتمام کرنا کہ یہ سب سے اچھی خوشبو ہے اور لطافت کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔
5..پانچویں بات یہ بتائی کہ بیٹی شوہر کا کھانا وقت سے پہلے ہی اہتمام سے تیار رکھنا کیونکہ دیر تک برداشت کی جانے والی بھوک بھڑکتے ہوئے شعلے کی مانند ہو جاتی ہے اور شوہر کے آرام کرنے اور نیند پوری کرنے کے اوقات میں سکون کا ما حول بنانا کیونکہ نیند ادھوری رہ جائے تو طبیعت میں غصہ اور چڑچڑا پن پیدا ہو جاتا ہے۔
6..چھٹی بات یہ کہی کہ بیٹی شوہر کے گھر اور ان کے مال کی نگرانی یعنی ان کی اجازت کے بغیر کوئی گھر میں نہ آئے اور ان کا مال لغویات،نما ئش و فیشن میں برباد نہ کرنا کیونکہ مال کی بہتر نگہداشت حسن انتظام سے ہوتی ہے اور اہل عیال کی بہتر حفاظت حسن تدبر سے ہوتی ہے۔
عالمہ نے
7..ساتویں بات بیٹی کو بتاتے ہوئے کہا کہ شوہر کی راز دار رہنا، ان کی نافرمانی نہ کرنا کیونکہ ان جیسے بارعب شخص کی نافرمانی جلتی پر تیل کا کام کرے گی اور تم اگر اس کا رازدوسروں سے چھپا کر نہ رکھ سکی تو شوہر کا اعتماد تم پر سے ہٹ جائے گا اور پھر تم بھی اس کے دو رخے پن سے محفوظ نہیں رہ پاؤ گی۔
8..آٹھویں بات انہوں نے یہ کہی کہ میری بیٹی جب تمہارا شوہر کسی بات پر غمگین ہو تو اپنی کسی خوشی کا اظہار اس کے سامنے نہ کرنا یعنی اپنے شوہر کے غم میں شریک رہنا۔
شوہر کی کسی خو شی کے وقت غم کے اثرات چہرے پر نہ لانا اور نہ ہی شوہر سے ان کے کسی رویے کی شکایت کرنا۔ اپنے شوہر کی خوشی میں خوش رہنا، ورنہ تم ان کے قلب کے مکدر کرنے والی شما ر ہو گی۔
9..نویں بات بتاتے ہوئے کہا کہ بیٹی اگر تم شوہر کی نگاہوں میں قابل احترام بننا چاہتی ہو تو اس کی عزت اور احترام کا خوب خیال رکھنا اور اس کی مرضی کے مطابق چلنا تو تم شوہر کو بھی زندگی کے ہر لمحے اپنا بہترین رفیق پاؤ گی۔
10..دسویں بات بتاتے ہوئے کہا کہ بیٹی میری اس نصیحت کو پلو سے باندھ لو اور اس پر گرہ لگا لو کہ جب تک تم ان کی خو شی اور مرضی کی خاطر کئی بار اپنا دل نہیں مارو گی اور اپنے شوہر کی بات رکھنے کے لیے تمہیں اپنی پسند و ناپسند اور دیگر کئی خواہشات کو دبانا ہو گا اگر تم ایسا نہیں کرو گی تو تمہاری زندگی میں خوشیوں کے پھول نہیں کھل سکیں گے۔
کوئی میرا امام تھا ہی نہیں
میں کسی کا غلام تھا ہی نہیں
تم کہاں سے یہ بت اٹھا لائے
اس کہانی میں رام تھا ہی نہیں
جس قدر شورِ آب و گل تھا یہاں
اس قدر اہتمام تھا ہی نہیں
اس لیے سادھ لی تھی چپ میں نے
اس سے بہتر کلام تھا ہی نہیں
ہم نے اس وقت بھی محبت کی
جب محبت کا نام تھا ہی نہیں
تُو کہاں راستے میں آ گئی ہے
زندگی تجھ سے کام تھا ہی نہیں
وقت نے لا کھڑا کیا اس جا
جو ہمارا مقام تھا ہی نہیں
اس لیے خاص کر دیا گیا عشق
عام لوگوں کا کام تھا ہی نہیں۔۔۔!!!
عمران عامی۔۔
نہ تسلی نہ دلاسا نہ دعا کچھ بھی نہیں
کوئی شکوہ نہ شکایت نہ گلہ کچھ بھی نہیں
اک تکلف تھا ، بناوٹ تھی مدارت تھی مگر
بعد برسوں کے ملے بھی تو ملا کچھ بھی نہیں
ہاں،، نہیں ،،، ٹھیک ہے ،، اچھا! کے سوائے احمد
دیر تک بات ہوئی اور کہا کچھ بھی نہیں
تُو نے احوال ہی پوچھا نہیں ورنہ کہتے
اور سب ٹھیک ہے پر تیرے سوا کچھ بھی نہیں
لفظ خالی ہوں تو آواز بہت کرتے ہیں
بس وہی شور سنا اور سنا کچھ بھی نہیں
ہم تو ویسے بھی مسافر ہیں، نہ ہوتے تب بھی
اب ترے شہر میں رہنے کو رہا کچھ بھی نہیں
پہلے دوپل کی جدائی سے بھی جاں جاتی تھی
کب کے بچھڑے ہیں مگر دیکھ ہوا کچھ بھی نہیں
اتنا برسے تری تصویر بناتے ہوئے نین
بہہ گئے رنگ سبھی اور بنا کچھ بھی نہیں
احمد_برسانی_
اج آکھاں وارث شاہ نوں کتوں قبراں وچوں بول
تے اج کتابِ عشق دا کوئی اگلا ورقہ پھول
————————————
آج پنجابی زبان کی معروف ناول نگار ، ادیب اور شاعرہ امرتا پریتم کا یومِ وفات ھے
تاریخ پیدائش :31 اگست 1919ء گوجرانوالا
تاریخ وفات : 31 اکتوبر 2005ء دہلی
بیسویں صدی کی پنجابی زبان کے ادب میں شہرت پانے والی خواتین میں امرتا پریتم کا نام سب سے نمایاں ھے ۔امرتا پریتم پنجابی زبان کی شاعرہ ناول نگار اور افسانہ نویس تھیں ۔آپ وہ واحد خاتون شاعرہ ھیں جو پاک و ھند میں یکساں طور پر مقبول ھیں ۔آپ نے سو سے زیادہ کتابیں شاعری ۔افسانوں ناول پنجابی فوک گیتوں پر لکھیں ۔ آپ کی کتابوں کا دنیا کی بیشتر زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ۔
امرتا پریتم اپنی آب بیتی”رسیدی ٹکٹ“ میں لکھتی ہیں کہ جب ہندوستان کا بٹوارا ہوا تو لاہور سے بذریعہ ٹرین دہلی گئیں تو انھوں نے راستے میں لوٹ مار دیکھی،قتل و غارت دیکھی،
امرتا پریتم سوچتی ہیں کہ اس پنجاب کی دھرتی پر ایک دھی(بیٹی) روئی تھی تو وارث شاہ نے اس پر پورا قصہ لکھ دیا تھا (یہاں ان کا اشارہ ہیر کی طرف ہوتا ہے جسکا قصہ وارث شاہ نے لکھا تھا) آج اس دھرتی پر لکھاں دھیاں(بیٹیاں)اجڑ گئی ہیں ان کے دکھ بانٹنے والا کوئی نہیں ہے آج ان کے قصے لکھنے والا وارث شاہ کوئی نہیں ہے
”امرتا نے وارث شاہ کو مخاطب کر کے ایک نظم لکھی“
اج آکھاں وارث شاہ نوں کتھوں قبراں وچوں بول!
تے اج کتابِ عشق دا کوئی اگلا ورقہ پھول!
اِک روئی سی دھی پنجاب دی توں لِکھ لِکھ مارے وَین
اَج لکھاں دھیاں روندیاں تینوں وارث شاہ نوں کہن:
اٹھ دردمنداں دیا دردیا! اُٹھ تک اپنا پنجاب
اَج بیلے لاشاں وِچھیاں تے لہو دی بھری چناب
کسے نے پنجاں پانیاں وچ دتی زہر رلا
تے اوہناں پانیاں دھرت نوں دتا پانی لا
اس زرخیز زمین دے لُوں لُوں پُھٹیا زہر
گِٹھ گِٹھ چڑھیاں لالیاں پُھٹ پُھٹ چڑھیا قہر
ویہو وِلسّی واء پھر ون ون وگی جا
اوہنے ہر اک وانس دی ونجھلی دتی ناگ بنا
پہلا ڈنگ مداریاں منتر گئے گواچ
دوجے ڈنگ دی لگ گئی جنے کھنے نوں لاگ
لاگاں کِیلے لوک منہہ بس پھر ڈنگ ہی ڈنگ
پلوپلی پنجاب دے نیلے پے گئے انگ
گلیوں ٹُٹّے گیت پھر تر کلیوں ٹُٹی تند
ترنجنوں ٹُٹیاں سہیلیاں چرخڑے گھوکر بند
سنے سیج دے بیڑیاں لُڈن دتیاں روڑھ
سنے ڈالیاں پِینگھ اج پِپّلاں دتی توڑ
جتھے وجدی سی پھوک پیار دی وے اوہ ونجھلی گئی گواچ
رانجھے دے سب ویر اج بھل گئے اوہدی جاچ
دھرتی تے لہو وسیا قبراں پئیاں چون
پریت دیاں شاہزادیاں اج وچ مزاراں رون
اج سبھے کیدو بن گئے حسن عشق دے چور
اج کتھوں ليائیے لبھ کے وارث شاہ اک ہور
آج آکھاں وارث شاہ نوں توں ہی قبراں وچوں بول!
تے اج کتا بے عشق دا کوئی اگلا ورقا پھول