@Soniakhan1pak غیر حقیقی تجزیہ ھے آپکا اچھا ہوتا آپ پہلے کسی سے مل کر یہ سب پوچھ چکی ہوتی کہ آزادی اس کی نظر میں کیا ھے ؟ یہ بھی ایک قسم کی باریک واردات ھے پردے کے خلاف
ابھی لوگ خیبر پختونخواہ اسمبلی کی جانب سے موجودہ اور سابقہ اراکین اسمبلی اور ان کے اھل خانہ کیلئے آفیشل بلیو پاسپورٹ سمیت مختلف مراعات کی منظوری کے صدمے سے باھر نہیں نکلے تھے کہ سینٹ کی ایک قائمہ کمیٹی نے سابق پارلیمینٹیرینز اور انکے اھل خانہ کیلئے بلیو پاسپورٹ کی سفارش کر دی ھے
ایسے ھی اقدامات منتخب ایوانوں کو بے وقعت کرتے اور مسائل کی زنجیروں میں جکڑے عوام کی نظر میں سیاستدانوں کو قابل تحقیر بناتے ھیں ۔۔
جب تک سیاستدانوں ، بیوروکریٹس ، اعلٰی عدلیہ اور سینئیر فوجی افسران کو حاصل غیر معمولی مراعات کو مناسب سطح تک نہیں لایا جاتا ، ناانصافی سماجی ناھمواری اور عوامی اضطراب کی دیمک معاشرے کو گُھن کی طرح چاٹتی رھے گی ۔۔
سنا ہے گروسری سٹورز شاپنگ بیگ کے پیسے چارج کرنے پر پچاس ہزار جرمانہ ہو گا ۔
میں نے ابھی ابھی Rainbow Store wapda Town سے گروسری کی مگر شاپنگ بیگ کے پیسے چارج ہوے رسید اٹیچ ہے ۔
میرے اعتراض پر کیشییر کا کہنا تھا مفت کا حکم پلاسٹک بیگ پر پے میں نے کہا کہ وہ تو پلاسٹک بیگ تو بین ہے تو کیشیر صاحب کا فرمانا تھا جی اسی لیے وہ ہم نہیں رکھتے آپ پیسے ادا کیجیے ہمارے بیگ کے جس پر ان کا مونوگرام بھی چھپا ہے ۔
اب کوئی ہمیں سمجھاے کیا ممنوعہ آئٹم پر پیسے چارج کرنا جرم ہوا اور شاپنگ بیگ پر پیسے چارج ہونا درست ؟
@CMComplaintCell@SalmaButtPMLN
انٹرویو سنٹر کے باہر ایک غریب باپ اپنے بیٹے کی ٹائی سیدھی کر رہا تھا، کبھی اس کے بال ٹھیک کرتا، کبھی قمیض کے بٹن بند کرتا اور ہر بار اس کی آنکھوں میں ایک ہی دعا جھلکتی تھی: میرا بیٹا کامیاب ہو جائے۔
حکمرانوں کو کیا خبر کہ اس ایک انٹرویو کے پیچھے کتنے برسوں کی بھوک، کتنی راتوں کی بے چینی، کتنے اپنے خوابوں کی قربانی چھپی ہوتی ہے۔ اس باپ نے اپنے پیٹ پر پتھر رکھ کر، اپنی خواہشوں کو مار کر، اپنے لختِ جگر کو پڑھایا ہے۔ اس کے ہاتھوں کی لکیروں میں مزدوری کی تھکن ہے، مگر دل میں صرف ایک امید ہے کہ شاید آج اس کی محنت رنگ لے آئے۔
اللہ ایسے والدین کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور ہر محنت کرنے والے باپ کے بیٹے کو کامیابی عطا کرے۔ آمین۔
دنیا بھر میں یہ اصول ہے کہ بچے عمومی طور پر لوکل سکول میں پڑھتے۔ نئے سکول بنائے وہاں جاتے جہاں پہلے سکول نہ ہو۔ ہمارے ہاں والدین پہلے بچوں کو لے کر گاڑی بائیک پر 50 کلومیٹر دور داخل کرواتے پھر کہتے حکومت سہولت دے۔ بھئی چاہ ہے دور داخل کروانے کا تو شوق کی قیمت ادا کریں
ایک بات جو ہم نے سیکھ لی کہ الیٹ سیاستدان جب واردات کریں مراعات لیں غلط قانون سازی کریں پارٹی وابستگی سے ہٹ کر تنقید کریں وہ واپس لینے پر مجبور ہوں گے
جمہوریت میں جوابداہی اہم ترین جز ہے یہ پیسہ آپ سب کے ٹیکس کا ہے یہ آپ کی مرضی کے خلاف نہی لگا سکتے ہیں ٹیکس کا پیسہ عوام پر لگنا لازمی ہے
پنجاب حکومت کے جہاز خریدنے پر بہت تنقید ہوئی اور درست ہوئی مگر کے پی اسمبلی نے جو قانون بنایا وہ ہر مہینے ایک نیا لگثری جہاز خریدنے جتنے خرچے جیساہے
اربوں کی مفت مراعات وہ بھی تاحیات اور پھر دوسروں پر تنقید بھی کرتے ہیں
اچھی خبر!
پنجاب میں سرکاری ملازمین کی بیوہ کی تاحیات پینشن کا قانون بحال، صوبائی کابینہ سے منظور۔
حکومتی اعلامیہ.
مریم نواز زندہ باد
پنجاب ترقی کر رہا ہے
اب آپ کو سمجھ آیا میں الیٹ کی مراعات کے خلاف کیوں لکھتا ؟
سیاسی وابستگی اپنی جگہ مگر عوام سے ایک بھی سیاسی جماعت مخلص نہی ہے عوام کو بھی سیاسی اختلافات سائیڈ پر رکھ کر اپنے حقوق کے معاملے پر بجلی گیس پیٹرول کے معاملے پر ایک ہونا پڑے گا