نہ وارنگ نہ کوئی بات سرکاری افسر صاحب آئے غریب ریڑھی والے کو بازو سے پکڑا اور تھانے لے گئے اس بیچارے کی ریڑھی کا کیا بنا؟ اس پے موجود سامان کا کیا بنا؟ کوئی نہیں جانتا
اسلام آباد پولیس کا پشتون شہریوں کے ساتھ رویہ افسوسناک ہے، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے بعد پشتونوں کے ساتھ بھی وہی رویہ اپنایا جائے گا جو اب شروع ہو چکا ہے۔
🚨1969 میں ایک امریکی فوجی سے پوچھا گیا کہ اگر وہ 50 سال بعد کے امریکی عوام کو کوئی پیغام دینا چاہے تو کیا کہے گا؟
فوجی نے جواب دیا
سیاست دان جو جنگیں شروع کرتے ہیں، انہیں ختم کرنے کے لیے اپنے بیٹوں کو مت بھیجو
میرے گھر پر غیر قانونی دھاوے، میرے بھائی اور بھتیجے کو زبردستی اٹھائے جانے اور ایک کو حراست میں رکھنے جبکہ دوسرے کو لاپتہ کرنے کے بعد اب میرے گھر کی نگرانی کے لیے ڈرون اڑائے جا رہے ہیں۔ ایم پی اے پیر مصور خان
سوال یہ ہے کہ میرے گھر کے اوپر ڈرون کون اڑا رہا ہے؟میرے گھر اور اہل خانہ کی نگرانی کیوں کی جا رہی ہے؟ انتظامیہ اور صوبائی حکومت فوری طور پر اس کی وضاحت کریں۔ ایم پی اے پیر مصور خان
کیا کسی کو قانون سے بالاتر ہو کر ہمارے گھر والوں کو ہراساں کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کا اختیار حاصل ہے؟ خدانخواستہ میرے گھر والوں کو کسی قسم نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری کس پر عائد ہوگی؟
ہمیں بتایا جائے کہ آخر ہمارے خاندان کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے؟
ایم پی اے پیر مصور خان
@PirMusavirPTI
شوکت نواز میر کو گرفتار کرنے والا ایس ایچ او راجہ سہیل عدالت میں قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر بیان دے گیا،کہ میں نے شوکت نواز میر کو گرفتار نہی کیا۔ جبکہ گرفتاری کی ویڈیو پوری دنیا نے دیکھی ہے۔اللہ معاف کرے، یہ کیسا خوفِ خدا ہے؟🙏
پشتو زبان میں موٹروے پر سفر کرنے والا مسافر موٹروے پولیس کے ایک بظاہر سلجھے ہوئے افسر کو کہہ رہا ہے “ آپ نے مُجھے چالان بھی کردیا ہے اور میرے گریبان پر ہاتھ بھی ڈالا ہے، آپ اپنے اخلاق ٹھیک کرو”
اخلاقیات و صبر کی ٹرینگ کروڑوں کا خرچہ کرکے موٹروے پولیس کو دی جاتی ہے عوام کو نہیں۔
خیبر پختونخوا میں پولیس اور آرمی کی جانب سے ناکے لگا کر عام شہریوں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے عمل کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ عوام کو اس طرح پریشان کرنا بند کیا جائے۔ آج عمران خان صاحب کی بہت یاد آ رہی ہے۔
وزیراعظم کے حکم سے پلاٹ پر مبینہ قبضہ ؟
اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں بیگم سرفراز اقبال روڈ پر ایک خالی پلاٹ نمبر 30 پر دیواریں چڑھائی جارہی ہیں یہ پلاٹ کسی سابق پاکسےتانی بنگلہ دیشی کی ملکیت بتایا جاتا ہے جو شاید کبھی مڑ کرنہیں آیا۔ سوال یہ کہ پلاٹ پر دیواریں کون چڑھا رہا ہے یہ جاننے کے لیے ایک پڑوسی نے متعلقہ ٹھیکے دار کوفون کیا تو اس نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ آپ دیواریں اٹھا دیں ۔
مجھے یقین ہے کوئی وزیراعظم ایسا حکم نہیں دے سکتا ۔ وزیراعظم @CMShehbaz , وزیرداخلہ @MohsinnaqviC42 اور نوجوان چیرمین سی ڈی اے سے گذارش ہے کہ اس معاملے کو فوری دیکھیں اور ریکارڈ میں موجود مالک یا اس کے لواحقین کو ڈھونڈھ کر ان کا پلاٹ انہیں حوالے کریں ۔ اگر وہ واقعی بنگلہ دیش میں ہیں تو انہیں وہاں ڈھونڈھ کر یہ زمین ان کے حوالے کرنے سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک مثبت پیغام جائے گااور ہاں مبینہ قبضہ کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کیجیے ۔
پولیس کی سپر بے غیرتی لاہور میں کی جا رہی ہے جس کے لیے الفاظوں سے بیان کرنا بہت مشکل ہے
پاکستان میں لاہور شاہدرہ کے مقام پر پبلک ٹرانسپورٹ کو بسوں کو روک کر ان میں لوگوں کے شناختی کارڈ بے فارم اور ایسے چیک کیے جا رہے ہیں جیسے یہ بس اسرائیل سے ائی ہے اور اس میں کوئی دہشت گر وغیرہ یا کوئی مفرور یا کوئی افغانستان کے لوگ تو نہیں بیٹھے ہوئے
صرف بس کو روک کر چیک کیا جا رہا ہے سات پوری ٹریفک چل رہی ہے گاڑیاں بھی چل رہی ہیں ٹرک بھی جا رہے ہیں رکشے بھی جا رہے ہیں موٹر سائیکلوں والے بھی جا رہے ہیں اتنی سپر بے غیرتی لاہور میں کی جا رہی ہے جس کے لیے الفاظوں سے بیان کرنا بہت مشکل ہے
جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے ان سے بے فارم مانگا جا رہا ہے اس سے بڑی بے غیرتی کچھ ہو سکتی ہے بقایہ کہ اپ مریم نواز صاحبہ کے صوبے میں سفر کرنے والے اپنے ہی صوبے میں دہشت گرد بن گئے ہیں
میری 65 پاکستان کی یہ سب سے بڑی وہ سپر بغیرتی پولیس نے دکھائی ہے لاہور میں اور وہ کہہ رہے ہیں کہ حکام بالا نے ہمیں حکم دیا کہ ایسا کریں
کا مطلب ہے کہ وزیراعلی صاحبہ نے یہ حکم دیا ہے اور اس کے بعد ائی جی صاحب اس پر عمل درامد کروا رہے ہیں
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
راولاکوٹ اور کشمیر سے متعلق سوال پوچھنے پر چیف سیکرٹری کی جیو نیوز کے نمائندے حیدر شیرازی کو دھمکی، کہا کہ اگر یہ ویڈیو یا سوال میڈیا پر آیا تو اچھا نہیں ہو گا۔ اندازہ لگائیں کیا صورت حال ہے۔۔۔
پشاور ہائی کورٹ نے KP میں 3MPO کے تحت گرفتار کارکنوں کو ریلیف دی
تھی اب وفاقی آئینی عدالت کے اندر صوبائی حکومت کی اپیل پر چیف
جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کو معطل کردیا ہے
مطیع اللہ جان
یہ رکھوالے اپنے ہی لوگوں کو مار رہے، اپنے ہی بچوں پر گولیاں چلا رہے۔ آخر کیوں؟ تم ہوتے کون ہو ہمارے بہن بھائیوں پر ظلم کرنے والے؟ تمہیں اپنے اللہ کا خوف نہیں ہے؟
#گولی_کیوں_چلائی
آزاد کشمیر: "راولاکوٹ میں فورسز کی طرف سے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کچھ بھائی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہاں سے وزیراعظم (آزاد کشمیر) ہو کر گئے ہیں، لگتا ہے وہ ہمارے موت نامۂ پر دستخط کر کے چلے گئے ہیں۔"شہری عقیل :
"وزیراعظم (آزاد کشمیر) آ کر کہتے ہیں کہ میں یہاں پولیس والوں کو ایک ماہ کی تنخواہیں دوں گا۔ اسی نے یہاں آ کر میٹنگ کر کے ہمارے اوپر کریک ڈاؤن کیا ہوا ہے۔" شہری
خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔