اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو، اور آپس میں جھگڑا نہ کرو، ورنہ تم کمزور پڑجاؤ گے، اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی، اور صبر سے کام لو۔ یقین رکھو کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
(سورة الأنفال ، ٤٦)
ایک وقت آئے گا جب یہ کافر لوگ بڑی تمنائیں کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے۔
(اے پیغمبرﷺ!) انہیں ان کی حالت پر چھوڑ دو کہ یہ خوب کھالیں، مزے اُڑالیں، اور خیالی اُمیدیں انہیں غفلت میں ڈالے رکھیں، کیونکہ عنقریب اُنہیں پتہ چل جائے گا کہ حقیقت کیا تھی ۔
﴿سورۃ الحجر، ۲-۳﴾
رسول اللہ ﷺ نےفرمایا:
رشک تو بس دو ہی آدمیوں پر ہو سکتا ہے ایک تو اس پر جسے اللہ نے قرآن کا علم دیا اور وہ اس کے ساتھ رات کی گھڑیوں میں کھڑا ہو کر نماز پڑھتا رہا اور دوسرا آدمی وہ جسے اللہ تعالیٰ نے مال دیا اور وہ اسے محتاجوں پر رات دن خیرات کرتا رہا۔
(بخاری،٥٠٢٥)
وہی ہے جس کے حکم سے صبح کو پوپھٹتی ہے، اور اُسی نے رات کو سکون کا وقت بنایا ہے، اور سورج اور چاند کو ایک حساب کا پابند! یہ سب کچھ اُس ذات کی منصوبہ بندی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، علم بھی کامل۔
﴿سورۃ الانعام، ۹۶﴾
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جب کوئی مسلمان مجھ پر درود بھیجتا ہے تو فرشتے جب تک وہ مجھ پر درود بھیجتا ہے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں، اب بندہ چاہے تو مجھ پر کم درود بھیجے یا زیادہ بھیجے۔
(سنن ابن ماجہ ، ۹۰۷)
اور ہم نے لقمان کو دانائی عطا کی تھی، (اور اُن سے کہا تھا) کہ اللہ کا شکر کرتے رہو۔ اور جو کوئی اللہ کا شکر اَدا کرتا ہے، وہ خود اپنے فائدے کے لئے شکر کرتا ہے، اور اگر کوئی ناشکری کرے تو اللہ بڑا بے نیاز ہے، بذاتِ خود قابلِ تعریف۔
﴿سورۃ لقمان ، ۱۲﴾
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ یوں فرمایا کرتے:
’’ اے اللہ ! میں نکمے پن ‘ بے جا سستی ‘ شدید بڑھاپے ‘ کنجوسی اور بزدلی سے تیری پناہ میں آتا ہوں ‘ نیز قبر کے عذاب اور زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘
(سنن نسائی،۵۴۵۴)
اُم المؤمنین حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں:
جب سورۃ البقرہ کی سُود سے متعلق آیات نازل ہوئیں تو نبی کریم ﷺ مسجد میں تشریف لے گئے اور ان آیات کی لوگوں کے سامنے تلاوت فرمائی، پھر فرمایا کہ شراب کی تجارت حرام ہے.
بخاری 459، 4540
(مسلم 4047؛ نسائی 4669؛ ماجہ 3382؛ دارمی 2611؛ حبان 4943)
قالَ ﷺ:
بدگمانی سے بچو، کہ بدگمانی سب سے زیادہ جھوٹی بات ہے،
کسی کے عیب تلاش نہ کرو،
کسی کی جاسوسی نہ کرو،
(دولت، نمائش میں) مقابلہ بازی نہ کرو،
باہم حسد نہ کرو،
بغض (نفرت) نہ رکھو،
ایک دوسرے سے منہ نہ پھیرو، اور
الله کے ایسے بندے بن جاؤ جو آپس میں بھائی بھائی ہیں.
مسلم 6536
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
1) لوگوں کو علم سکھاؤ،
2) آسانیاں پیدا کرو،
3) مشکلات پیدا نہ کرو (دشواری میں نہ ڈالو)، اور
4) جب تم میں سے کسی کو غصہ آجائے تو اُسے خاموش ہوجانا چاہیے۔
مسند احمد 2136، 2556، 3448
(السلسلة الصحيحة 2473؛ بیہقی 25888)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے میری قبر کے پاس ایک فرشتہ مقررکیا ہے، جب میرا امتی مجھ پر درود بھیجتا ہے تو وہ فرشتہ مجھے کہتا ہے:
اے محمد ! فلاں بن فلاں نے آپ پر ابھی درود بھیجا ہے۔
(سلسله احاديث صحيحه، حدیث:2998)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
عقلمند وہ ہےکہ جواپنےنفس کومطیع رکھے اور موت کےبعدکی تیاری کرے، اور بےوقوف وہ ہےکہ جواپنےنفس کی پیروی کرے اور اللہ پر امیدیں باندھے۔
(ترمذی، ۲۴۵۹)
انسان کوئی لفظ زبان سے نکال نہیں پاتا، مگر اُس پر ایک نگراں مقرّر ہوتا ہے، ہر وقت (لکھنے کے لئے) تیار! اور موت کی سختی سچ مچ آنے ہی والی ہے۔ (اے انسان!) یہ وہ چیز ہے جس سے تو بدکتا تھا۔
﴿سورۃ ق، ۱۸-۱۹﴾
پاکستان کے شہر کراچی میں شہید یحیی السنوار کے کردار کو بچوں میں راسخ کرنے کیلئے کارٹون فلم بنائی گئی جس کے افتتاح میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
اور ہم نے لقمان کو دانائی عطا کی تھی، (اور اُن سے کہا تھا) کہ اللہ کا شکر کرتے رہو۔ اور جو کوئی اللہ کا شکر اَدا کرتا ہے، وہ خود اپنے فائدے کے لئے شکر کرتا ہے، اور اگر کوئی ناشکری کرے تو اللہ بڑا بے نیاز ہے، بذاتِ خود قابلِ تعریف۔
﴿سورۃ لقمان ، ۱۲﴾