لاڈلی تہجد 🤲
کبھی یہ مت سوچیں کہ آپ اکیلے ہیں جب سب راستے بند محسوس ہوں تب بھی ایک دروازہ ایسا ہے جو کبھی بند نہیں ہوتااللہ کا دروازہ دیکھیں وہ آپ کی خاموش دعائیں بھی سنتا ہے آنکھوں کے آنسو بھی دیکھتا ہےاور دل کی وہ بات بھی جانتا ہے جو آپ کسی سے کہہ نہیں پاتے بس اس سے جڑے رہیے..
لاڈلی تہجد🤲
توکل وہ راستہ ہے جس کے ذریعے آگ کو ٹھنڈا کر دیا جاتا ہے، جو ایڑیوں سے زم زم نکلوا دیتا ہے، جو دریا میں راستہ بنا دیتا ہے، جو یوسف کو یعقوب سے ملا دیتا ہے، جو شدید طوفان میں کشتی نوح کو پار لگا دیتا ہے۔ تو پھر کیا تم اپنے رب پر توکل نہیں کرو گےوہ ناممکنات کا رب ہے۔
لاڈلی تہجد🤲
اللہ تعالیٰ ہر رات کے آخری تہائی حصے میں پہلے آسمان (سماء الدنیا) پر آتے ہیں اور فرماتے ہیں: "ہے کوئی مانگنے والا جسے میں عطا کروں؟ ہے کوئی دعا کرنے والا جس کی دعا قبول کروں؟ ہے کوئی مغفرت طلب کرنے والا جسے میں بخش دوں؟" اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔
لاڈلی تہجد 🤲
معاملات میں تاخیر نہیں ہوتی بلکہ اللّٰه ان
کے لیے صحیح وقت کا انتخاب کرتا ہے
*" وَكُلُّ اَمۡرٍ مُّسۡتَقِرٌّ "* `
اور ہر کام کا ایک وقت مقرر ہے
لاڈلی تہجد 🤲
کچھ لوگ اللہ کے در کے لیے پیدا کیے جاتے ہیں۔۔ اللہ انہیں چُن لیتا ہے کبھی رُلا کر، کبھی آزما کر، کبھی تکلیف دے کر۔ وہ اپنے خاص بندوں کو دوسروں سے الگ کر دیتا ہے۔ کچھ اس مقام تک چل کر خود آتے ہیں اور کچھ کو کھینچ کر لایا جاتا ہے۔
لاذلی تہجد 🤲
اگر آپ سچ میں اللہ سے کچھ چاہتے ہیں تو تہجد پڑھا کریں۔ یہ دعا کرنے کا بابرکت وقت اور قبولیت کی گھڑی ہوتی ہے، تب اللہ اپنے بندوں کے سب سے قریب ہوتا ہے۔ اس وقت مانگی گئی دعائیں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں۔