غریبوں کے لیے CCD انصاف نیفے میں پستول اور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے پار
جبکہ
اشرافیہ کے لیے ڈیو پراسس آف لاء ، عدالتوں کے ذریعے انصاف...!!!
ایک ملک دو دستور نا منظور نا منظور...!!!
لوگ ڈھونڈتے رہ گئے کامیابی کو، دنیا کے مختلف راستوں پر، جبکہ مؤذن ساری عمر کہتا رہا:
*حی علی الصلاة
(نماز کی طرف آؤ)
حی علی الفلاح
(کامیابی کی طرف آؤ)
❤️
اگر یہ کہنے کے بجائے کہ، "دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں"،
یہ کہنا شروع کر دیں کہ،
" فرشتوں کے ہاتھ میں بھی قلم ہوتا ہے"،
تو دل میں لوگوں سے زیادہ اللہ تعالی کا خوف پیدا ہو جائے گا۔
اگر تم تلاش کر سکتے ہو
تو خود میں اپنی خامیاں تلاش کرنا،
اگر تم سن سکتے ہو
تو ان کہی باتوں کی پکار سننا،
اگر تم بدل سکتے ہو
تو کسی کا اداس دن بدلنا،
اگر تم بن سکتے ہو
تو کسی اندھیرے میں روشنی بننا
🌸 *مُختصرپُراثر*🌸
*🪷کچا اور پکا پھل دونوں ایک ہی درخت پر لگے ہوتے ہیں ، ایک پک جاتا ہے جبکہ دوسرا ابھی پکنے کے انتظار میں ہوتا ہے*
*🪷یہاں قدرت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ دوسروں کی کامیابی کا مطلب تمہاری ناکامی ہر گز نہیں ہے ، پس تُم اپنے صحیح وقت کا انتظار کرو ۔۔*
💕میری ماں کونو مہینے لگے
میراوجود بنانے میں
میں نے کسی کو اتنا حق نہیں دیا کہ
وہ اسےنو سیکنڈ میں توڑ دے
میں نےاپنی زندگی کو اتنا سستا نہیں بنایا کہ
دوٹکے کے لوگ آکر کھیل جائیں
میرا وجود کسی
تعریف یااعزاز کامحتاج نہیں
میں بہت خاص ہوں
کیوں کے اللہ بیکار چیز بناتا بھی نہیں
لوگ کہتے ہیں تم نے ابھی دیکھا ہی کیا ہے ؟
میں نے دیکھا ہے لوگ دوسروں کے گھر کیسے اجاڑتے ہیں
میں نے دیکھا ہے دوسروں کو زمانے میں کیسے بدنام کیا جاتا ہے
میں نے دیکھا ہے مان کیسے ٹوٹتے ہیں
میں نے دیکھا ہے الزام کیسے لگائے جاتے ہیں
میں نے دیکھی ہے رشتوں کی منافقت میں نے 1/2
پچھلا پورا ہفتہ بیوپاریوں کا سیزن تھا،
پھر اس کے بعد گزشتہ دو دنوں سے آج تک قصائیوں کا دن تھا،
اب کل سے ڈاکٹروں کا سیزن شروع ہو گا۔
احتیاط کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کے بعد مولویوں کا سیزن شروع ہو جائے 🤭
میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔
*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔
*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔
*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،
*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔
*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔
*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔
*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔
*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔
*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔
*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔
*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔
*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔
*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔
*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔
*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔
*پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔
: اللہ تعالیٰ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت کی محبت اور سنت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھااکٹھا کرے، آمین۔