جنت ارضی کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد (ایک آزاد کشمیر سے اور دوسرا مقبوضہ کشمیر سے) اتفاق سے ایک تیسرے ملک میں پہلی ملاقات میں ہی ایک دوسرے کو پہچان گئے۔ وطن کی مٹی کی خوشبو سب کو محسوس ہوتی ہے۔۔۔
۔۔۔Excellence کوئی منزل نہیں ہے جہاں ایک بار پہنچ لیا جائے ۔۔۔ بلکہ یہ روزمرہ کی ایک مستقل مشق ہے۔ یہ ان چھوٹے چھوٹے فیصلوں میں پنہاں ہے جہاں ہم آسان راستے کے بجائے درست راستہ چنتے ہیں۔ اور "ٹھیک ہے" پر اکتفا نہیں کرتے، بلکہ بہترین کی کوشش کرتے ہیں۔
#Zafaryaat#Excellence
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!🥀
صبح بخیر!🥀
اللہ کریم ہمارے معمولات و اعمال کی اصلاح فرما، جھوٹ، غیبت، تنقید، تمسخر، دل آزاری، حق تلفی، منافقت، تکبر اور ریا کاری سے بچا اور ہمیں آخرت کی فکر نصیب فرما۔ ہمارے مرحومین کی مغفرت فرما.
آمین یارب العالمین!