نواز شریف اکیلے نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی قوموں کو لوٹ کر دولت جمع کرنے والوں کو سزائیں ملیں، نواز شریف اور ان کے خاندان کو عدالت نے صفائی کا پورا موقع دیا گیا، اپنی صفائی میں دستاویز پیش کرنے کی بجائے نواز شریف اور انکی اہل خانہ نے جھوٹے قطری خطوط کا سہارا لیا، فواد چوہدری
#عدالتوں_کو_دھمکانا_بند_کرو
#ConstitutionSays90Days
#NationStandswithCJP
#ActiveInsafians
کسی محب وطن کے تاریخی الفاظ
یہ مجھ سے فارغ ھو کے تمہیں دفن کریں گے
عدلیہ کو نتھ ڈالنے والا بِل سینیٹ سے منظور۔
بندیال صاحب 9 اپریل 2022 کو کی جانے والی ضمیر فروشی کا "سواد" آیا
آپ سسلین مافیا کے "آلہِ کار " بنے
انڈر ورلڈ کا یہی دستور ہے
کام نکل جانے کے بعد سہولت کاروں کو ختم کرو
ہمارےتمام لوگ نکلیں اور اس پرامن احتجاج میں شامل ہوں۔انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور ہرکوئی جانتاہے کہ تحریک انصاف کیخلاف فسطائیت کی اس لہر کےپیچھےکون ہے۔ ہم اس فسطائیت کیخلاف کھڑےہوں گے،آخری گیند تک مقابلہ کریں گےاور خود پر مسلط کئےجانےوالے
@i_Risky_i انصاف کی کرسی پر بیٹھ کر انصاف نہ کرنا یہ ملک و قوم کے ساتھ نا انصافی کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کا بھی گنگار ہے
ایتھے نہیں تے اگلے جہاں ضرور انصاف ہوگا
جسٹس مسرت ہلالی کو پاکستان میں پہلی خاتون چیف جسٹس ہونے کا اعزاز حاصل!
خیبرپختونخوا نے گزشتہ چالیس برسوں میں بے پناہ قربانیاں دیں اور سب سے بڑا اعزاز بھی انہیں حاصل ہوا!!
بہت بہت مبارکباد۔🥰🇵🇰
بائیں طرف حمزہ یوسف ہے جو کہ سکاٹ لینڈ کے وزیراعظم بنے ہیں جن کا تعلق خانیوال کی تحصیل میاں چنوں سے ہے۔
دوسری جانب برطانیہ کے وزیراعظم رشی سناک ہے جن کا تعلق انڈیا سے ہے۔
دلچسپ بات ہے کہ یہ دونوں درمیانی عمر کے لوگ باہر کے ممالک میں وزیر اعظم بن گئے لیکن انکے اپنے ملکوں میں ستر ستر سال کے بڈھے صدر وزیر اعظم ہیں۔
آخر کیا وجہ ہے کہ ہمارے یہاں سیاستدان اپنے نوجوان لوگوں کو سیاست میں آگے آنے نہیں دیتے اور خود کو محض بڑی عمر کی بدولت عقل کل سمجھتے بلکہ لوگ بھی اسی غلط فہمی میں مبتلا رہتے ہیں۔
@Marriyum_A آپ لوگوں میں کوئی ایک بھی شرم کی بات ہو تو
ملک ڈوبونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی
جھوٹ بولنے میں شرم مح��وس نہیں ہوتی
اقتدار کے مزے کب تک آخر کار یوم حساب آنے والا ہے آدھے سے زیادہ پی ٹی آئی کے لوگ تھے کچھ کو پیسے دےکر لایا گیا
ملک برادران نے اپنی سیاست کا بیڑہ غرق کر لیا
صدر صدام حسین نے گرفتاری کے بعد عدالت کو یہ درخواست کی کہ اسے قید کے دوران نہ تو کپڑے دهونے اور نہ ہی سگریٹ پینے ک�� اجازت ہے۔ اسے پچھلے دو سال سے جوتوں کا صرف ایک جوڑا دیا گیا ہے جو کب کا پھٹ چکا ہے۔ خیر عدالت نے یہ سارے مطالبات منظور کر لیے اور یوں جوتوں کے نئے جوڑے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جیل کے اندر کپڑے دهونے اور سگریٹ پینے کی اجازت بھی دے دی گئی۔
صدام حسین عراق کا وہ حکمران تھا جو درجنوں محلات، ہزاروں قیمتی سوٹوں سینکڑوں جوتوں،هزاروں خوشبو کی بوتلوں اور لات��داد قیمتی گاڑیوں کا مالک تھا
جس نے اپنی مونچھیں رنگنے کے لیئے کئی ماهرین کی ٹیم رکھی ہوئی تھی جس کے سگار هوانا سے آتے تھے جس کے لیے مشروبات فرانس کی کمپنیاں بناتی تھی جس کے کپڑوں کا ناپ لینے کے لیے ٹیلر لندن سے آتا تھا۔ جس کے صرف کپڑے دهونے کے لیے بغداد میں رائل واشنگ سینٹر بنایا گیا تھا جس کے دهوبی کو اعزازی کرنل کا رینک دیا گیا تھا۔ جس کے کسی بھی سوٹ کی باری تین سال کے بعد آتی تھی۔
میرا دل چاهتا ہے کہ صدام حسین مرحوم کی یہ تصویر جسمیں وہ خود اپنے ہاتھوں سے کپڑے دھو رہا ھے۔ دنیا کے تمام حکمرانوں کے بیڈ روم میں لگوا دوں اور ان سے عرض کروں کہ انسان آخر انسان ہے وہ خدا ��بھی نہیں بن سکتا اور دنیا کے ہر صاحب اقتدار کا اقتدار ایک دن ختم هو جانا ہے اور دنیا کے ہر حکمران کو ایک نہ ایک دن اپنے اقتدار کے محل سے باهر ضرور آنا ہے کبھی اپنے قدموں پر تو کبھی دوسروں کے کندهوں پر۔
سریا خریدتے وقت فراڈ سے کیسے بچیں....؟
سریے کی مِقدار چیک کرنے کا ایک آسان سا کُلیہ...
جو کہ تجربہ کار لوگوں کا بنا ہُوا ہے، شاید نئے گھر بنانے والوں کو میری تحریر سے فائدہ ہو سکے،
سب سے پہلے تو یاد رکھیئے کہ جِس سریے پر چھوٹی چھوٹی شاخیں سی نِکلی ہوں گی، جان لیجیے کہ وہ سریا کچرے سے بنا ہُوا ہے وہ ہرگِز مت خریدیں،
اِس کے علاوہ سریے کی ہر لینتھ کے اوپر ایک کونے پر اسکی تفصیل لکھی ہوتی ہے اسے غور سے پڑھیں کیونکہ 60 گریڈ کا سریا 40 گریڈ کے سرہے سے مہنگا ہوتا ہے تو کہیں ایسا تو نہیں کہ آپکو 60 کا بتا کر 40 پکڑایا جارہا ہے،،
اب آتے ہیں سریے کے وزن کو جاننے کے کُلیے کی طرف!!!!
پاکِستان میں 3 سُوتر سے 8 سُوتر تک کا سریا استعمال ہوتا ہے، ان میں سے بھی عام گھروں میں3اور4 ہی زیادہ استعمال ہوتا ہے، 3اور4 سُوترکا سریا چھت، سیڑھی، چھوٹے کالمز، چھوٹے بیمز وغیرہ میں جبکہ بڑے بیم ی�� بڑے کالمز میں 6 سُوتر کا سریا اِستعمال ہوتا ہے،
تین سُوتر کی ایک 40فُٹ لینتھ کا کُل وزن 6.8 کلو ہوتا ہے یعنی 6 کلو اور 800 گرام، جبکہ3سُوتر کے سریے کے ایک فُٹ ٹُکڑے کا وزن 170 گرام ہوتا ہے،
4سُوتر کی40فُٹ لینتھ کا وزن 12.10 کلو یعنی 12کلو اور 100 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 302 گرام ہوتا ہے،
پانچ سُوتر کی ایک 40 فٹ لینتھ کا وزن 18.90 یعنی 18کلو اور 900گرام جبکہ ایک فُٹ کے پیس کا وزن 476 گرام ہوتا ہے،
چھے سُوتر کی 40 فٹ لینتھ کا کُل وزن 27.22 یعنی 27کلو اور 220 گرام جبکہ ایک فٹ پیس کا وزن 680 گرام ہوتا ہے،
سات سُوتر کی 40فٹ لینتھ کا کُل وزن 37.05 یعنی 37کلو اور 050 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 930گرام ہوتا ہے،
آٹھ سُوتر کی 40فٹ لینتھ کا کُل وزن 48.39 یعنی 48کلو 390گرام اور ایک فُٹ کے پیس کا وزن 1.21 یعنی 1کلو 210گرام ہوتا ہے،
اب آپ جب بھی سریہ خریدیں تو وزن کرا لینے کے بعد اسکے لینتھ گِنیں مثال کے طور پر آپ 4 سُوتر کی 10لینتھ لیں ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی 40 فٹ ہے، انکے وزن کا کلیہ/فارمولا آپکے پاس موجود ہے 12.10x10 = 121کلو۔
اب اگر یہ 121 کلو ہے پھر تو ٹھیک یے یا اس میں زیادہ سے زیادہ 4 سے 5 کلو اوپر نیچے ہوجانے کی رعایت موجود ہے (وجہ سریے کی میکنگ اور پڑے پڑے تھوڑا زنگ لگ جانے کی صُورت میں معمولی وزن کا کم ہونا) لیکن اگر 4 سوتر کی 40فُٹی 10 لینتھ کا وزن 100کلو بن رہا ہے تو سمجھ جائیں آپکو چُونا لگایا جارہا ہے، اور یہ سریے کے ٹھیے یا فیکٹری والا رانگ نمبر ہے اُلٹے قدموں واپس بھاگ جائیں.
یہ پوسٹ سب کو تو نہیں لیکن چند ��وگوں کے بہت کام کی ہے، اس طریقے کو فالو کر کے سریے والوں کے فراڈ سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے، باقی اینٹ، بلاک، بجری والوں کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے کہ وہ مقدار برابر رکھیں۔آمین