ماشاء اللہ میڈم مریم نواز صاحبہ بہت بہت مبارک ہو
اب اس خوشی کے موقع پر پیف پارٹنرز کی طرف بھی نظر کرم فرما لیں
اور پیف پارٹنرز کی فیس میں اضافہ کا اعلان فرما دیں
@MaryamNSharif
جمعہ کی پرسکون شام اور ایک گہرا فکری لمحہ... 🌙📚
معمارانِ قوم کو سنوارنے والے پیف پارٹنرز آج شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں
800 روپے فی بچہ گرانٹ سراسر ناانصافی ہے۔
اے سی کمروں میں بیٹھ کر پالیسیاں بنانے والے کبھی زمینی حقائق دیکھیں جہاں اسکول چلانا روز کا امتحان بن چکا ہے۔
پیف کا فوکس سپورٹ کی بجائے صرف کٹوتیوں پر ہے! خدارا گراؤنڈ ریئلٹی کو سمجھیں اور پالیسی سازی میں ہمارے نمائندے شامل کریں۔ 🇵🇰🤝
#کلاس_روم_سے_دنیا_تک
#PEFFamily
کسی بھی درخواست پر سکول بند نہیں ہونا چاہیۓ تاکہ اس میں پڑھنے والے بچوں کی تعلیم کا حرج نہ ہو- البتہ اس درخواست پر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں-
درخواست برائے فوری ڈی سیل اقراء گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ترنڈہ محمد پناہ
سوشل میڈیا پر اقراء گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ترنڈہ محمد پناہ کے خلاف ایک من گھڑت اور جھوٹی خبر نشر کی گئی، جو ڈپٹی صاحب کی رپورٹ اور ایم ایل سی رپورٹ کے مطابق بے بنیاد ثابت ہوئی ہے۔ الحمدللہ، ایسا کوئی واقعہ رونما ہی نہیں ہوا۔
سوشل میڈیا کی غلط رپورٹنگ کے نتیجے میں ادارے کو سیل کر دیا گیا ہے، جس سے تقریباً 1100 طالبات کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے، جن میں تقریباً 300 طالبات فرسٹ ایئر، سیکنڈ ایئر، نویں اور دسویں جماعت کی ہیں۔
ہماری محترم وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات صاحب اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ تمام حقائق اور رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے اقراء گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کو آج ہی ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری فرمائے جائیں تاکہ بچیوں کی تعلیم کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہ سکے۔
1100 بچیوں کا مستقبل محفوظ کریں، ادارہ فوری ڈی سیل کیا جائے۔
IDs:
@RanaSikandarH@MaryamNSharif@SchoolEduPunjab@Shahid_farid19@PEFPUNJAB
#اقراء_گرلز_ہائر_سیکنڈری_سکول
#ڈی_سیل_اقراء_سکول
#PEF
#PunjabFreeEducation
#شکریہ_تعلیم_دوست_پنجاب
#EducationForAll
#JusticeForIqraSchool
اتوار کی پرسکون شام اور نئے تعلیمی ہفتے کی فکر... 🌙📚
@RanaSikandarH@MaryamNSharif
ہم تمام تر سختیوں، 800 روپے کی محدود گرانٹ اور بے جا کٹوتیوں کے باوجود غریب اور نادار بچوں کی تعلیم و تربیت کے محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ لیکن اے سی کمروں میں بیٹھ کر پالیسیاں بنانے والے یاد رکھیں! گراؤنڈ ریئلٹی کو تسلیم کیے بغیر اور پیف پارٹنرز کو جائز حق دیے بغیر تعلیمی انقلاب ممکن نہیں۔ 🇵🇰🤝
#کلاس_روم_سے_دنیا_تک
#PEFFamily
@H5fiz@RanaSikandarH اضافہ وقت کی اشد ترین ضرورت ہے
پڑھا لکھا پنجاب کا خواب طبعی ممکن ہوگا جب ایف پارٹنر کی ماہانہ فنڈنگ میں ایک بہترین اضافہ ہوگا
#PEFFamily
@RanaSikandarH
پیف پارٹنر سکولز کی چیخ: تعلیم کی بقا کے لیے منصفانہ فیس اور رویہ وقت کی اشد ضرورت!
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) اور اس کے پارٹنر سکولز نے مل کر صوبے کے لاکھوں غریب اور مستحق بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا ہے۔ لیکن آج یہی پارٹنر سکولز بدترین معاش�� دباؤ اور نامساعد حالات کی وجہ سے اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
تلخ حقائق:
برائے نام فیس: موجودہ دورِ مہنگائی میں، جہاں بجلی کے بل، عمارتوں کے کرائے، سٹیشنری اور اساتذہ کی تنخواہیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، وہاں 680 روپے میں ایک بچے کی معیاری تعلیم اور سکول کے تمام اخراجات پورے کرنا کیسے ممکن ہے؟
جرمانے اور غیر منطقی شرائط: ایک طرف فیس میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر (50 یا 100 روپے) ہوتا ہے، اور دوسری طرف SOPs پر ذرا سی بھی لغزش پر بھاری جرمانے عائد کر دیے جاتے ہیں۔
تضاد اور دباؤ: کیا اتنی محدود اور برائے نام فیس کے اندر تمام جدید تعلیمی SOPs اور انتظامی مطالبات پر مکمل عمل درآمد ممکن ہے؟ یہ برائے نام رقم اور بھاری جرمانے سکولز کو بہتری کی طرف لے جانے کے بجائے ان کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔
ہمارے جائز مطالبات:
معقول اور خاطر خواہ اضافہ موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے فی بچہ فیس میں فوری اور معقول اضافہ کیا جائے تاکہ سکولز باوقار طریقے سے SOPs کو پورا کر سکیں۔
جرمانوں کے رویے پر نظرثانی: جرمانے لگانے کے بجائے اصلاحی اور تعاون پر مبنی طریقہ کار اپنایا جائے تاکہ سکولز کے مالیاتی بحران میں مزید اضافہ نہ ہو۔
SOPs اور وسائل میں توازن: اگر اعلیٰ ترین تعلیمی و انتظامی معیار درکار ہے، تو اس کے لیے درکار مالی وسائل کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔
پیف حکام اور اربابِ اختیار سے پرزور اپیل ہے کہ پارٹنر سکولز کو صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ اپنا تعلیمی شریکِ کارسمجھیں۔ اگر سکولز معاشی طور پر مستحکم ہوں گے تو تعلیم کا معیار بھی بلند ہوگا۔
#PEFPartnersVoice #FairFeesForPEF #SupportPEFSchools #SavePEFEducation #PEFFamily
@MaryamNSharif@RanaSikandarH@Shahid_farid19@PEFPUNJAB
وزیرِ تعلیم پنجاب جناب رانا سکندر حیات صاحب اور MD PEF جناب شاہد فرید صاحب سے پُرزور اپیل ہے کہ ہر PEF پارٹنر سکول کو ڈراپ آؤٹ بچوں کے بقدر نئے داخلوں (New Admissions) کا موقع دیا جائے۔
اس اقدام سے Out-of-School Children کو دوبارہ تعلیمی دھارے میں لایا جا سکے گا، سکولوں کی استعداد بہتر ہوگی اور پنجاب میں شرحِ خواندگی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے—کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔
#PEFFamily #EducationForAll #PunjabEducation #OutOfSchoolChildren #LiteracyRate
@Shahid_farid19 محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژ�� کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات صاحب اور مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید صاحب انشاءاللہ پنجاب میں تعلیم کا ایک نام ہوگا جس کا سہرا اپ لوگوں کے سر ہوگا۔
#PEFFamily
محترم وزیر تعلیم پنجاب و ایم ڈی پیف!
@RanaSikandarH@Shahid_farid19
اگر فیس میں مناسب اضافہ کیا جائے گا تو ادارے بھی مستحکم ہوں گے اور تعلیمی معیار میں بھی مزید نکھار آئے گا۔
پیف پارٹنرز کی جائز آواز کو سن کر فوری اقدامات کیے جائیں۔
#EducationPunjab#PEFFamily #کلاس_روم_سے_دنیا_تک
محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اور محترم وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات صاحب!
تمام PEF پارٹنرز آپ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ آپ نے ہمیں میرٹ پر منتخب کرکے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں علم کی شمع روشن کرنے کا موقع دیا۔
ان شاء اللہ ہم بہترین تعلیمی نتائج، خوبصورت اور مثالی سکولز، معیاری تعلیم اور بچوں کی بہترین تربیت کے ذریعے ثا��ت کریں گے کہ آپ کا ہم پر اعتماد بالکل درست فیصلہ تھا۔ ❤️
ہم عہد کرتے ہیں کہ یہ علم کی شمع پنجاب کے ہر پسماندہ علاقے میں روشن رہے گی اور نسلوں کے مستقبل کو منور کرتی رہے گی۔ 📚✨
@MaryamNSharif
@RanaSikandarH
@Shahid_farid19
@PEFPUNJAB
#PEFFamily
@MRSukhera1
@ej22849
@JvdMayo
@farooq_juglani
@GhulamShab712
@A3Mahar
@S4786N
#PEF #PEFPartners #PunjabEducationFoundation #EducationForAll #FreeEducation #TaleemSabKayLiye #SchoolEducation #Punjab #علم_کی_شمع #تعلیم_سب_کے_لیے #تعلیم_مفت
@Malik__jameel جناب عالی گزارش ہے کہ کمی کوتاہی کو دور کرنے کےلئے مزید کچھ وقت دیا جائے
اور جولائی کی جن پارٹنر کی پےمنٹس رکی ہوئی ہیں ان کو فوری طور جاری کی جائیں
پہلے ہی پارٹنر اذیت کا شکار ہیں سر فوری نوٹس لیں
@Shahid_farid19#PEFFamily