ماشاء اللہ میڈم مریم نواز صاحبہ بہت بہت مبارک ہو
اب اس خوشی کے موقع پر پیف پارٹنرز کی طرف بھی نظر کرم فرما لیں
اور پیف پارٹنرز کی فیس میں اضافہ کا اعلان فرما دیں
@MaryamNSharif
بہت اچھا قدم ہے
بس اب تھوڑی سی نظر کرم پیف پارٹنرز اسکولز کی فی بچہ فیس میں 2000 روپے کا اضافہ فرما دیں تو میڈم مریم نواز صاحبہ کی محبت ہوگی
#PEFFamily
محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات صاحب اور مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید صاحب گزارش ہے کہ مہنگائی بہت زیادہ ہو چکی ہے تو اپنی شفقت کا ہاتھ ہمارے سر پر رکھیں اور پیمنٹ میں اضافہ اب وقت کی ضرورت ہے تمام پیف پارٹنرز اور اس میں پڑھنے والے بچوں اور پڑھانے والے اساتذہ سے دعائیں لیں اور پیف پارٹنرز کی پیمنٹ میں مناسب اضافہ فرمائی�� اللہ پاک اپ کو اس کا اجر دے گا اور مزید کامیا��یاں عطا کرے گا اللہ پاک اپ لوگوں کو ہمیشہ بلند مرتبوں پر فائز کرے۔امین یا رب العالمین
@Shahid_farid19 Proud to be part of this mission! Our students & dedicated PEF partners continue to prove their incredible potential. However, to sustain this quality amidst rising inflation, we humbly request an increase in the per-child subsidy to keep supporting these future leaders.
@MaryamNSharif@RanaSikandarH@Shahid_farid19@PEFPUNJAB
وزیرِ تعلیم پنجاب جناب رانا سکندر حیات صاحب اور MD PEF جناب شاہد فرید صاحب سے پُرزور اپیل ہے کہ ہر PEF پارٹنر سکول کو ڈراپ آؤٹ بچوں کے بقدر نئے داخلوں (New Admissions) کا موقع دیا جائے۔
اس اقدام سے Out-of-School Children کو دوبارہ تعلیمی دھارے میں لایا جا سکے گا، سکولوں کی استعداد بہتر ہوگی اور پنجاب میں شرحِ خواندگی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے—کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔
#PEFFamily #EducationForAll #PunjabEducation #OutOfSchoolChildren #LiteracyRate
@Shahid_frid19
شاہد فرید صاحب! پیف پارٹنرز
اسکولوں کی کارکردگی اور شاندار نتائج کی تحسین کا بے حد شکریہ🌸
اس میں کوئی شک نہیں کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ا��ا کر رہی ہے۔
تاہم، موجودہ دور کی شدید مہنگائی اور بڑھتے ہوئے تعلیمی اخراجات کے پیشِ نظر پیف اسکولز کی مالی معاونت (پیمنٹ) میں معقول خاطر خواہ اضافے کی اشد ضرورت ہے تاکہ معیارِ تعلیم کو مزید بلندیوں تک لے جایا جا سکے 📚🤝
#کلاس_روم_سے_دنیا_تک
#PEFFamily
@Shahid_farid19 Alhamdulillah! These results reflect the dedication of our teachers and the potential of our students. We remain committed to contributing to the progress of Punjab. A timely increase in the per-child subsidy is essential to sustain quality education and strengthen PEF schools.
نواز شریف سکول آف ایمیننس — فیز II
نواز ش��یف سکول آف ایمیننس (NSSE) فیز II کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
درخواست گزار اپنے نتائج پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کی ویب سائٹ پر ایپلی کیشن آئی ڈی اپلائی کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں۔
Nawaz Sharif Schools Of Eminence
بخدمتِ محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ، وزیرِاعلیٰ پنجاب
محترم جناب رانا سکندر حیات صاحب، وزیرِ تعلیم پنجاب
محترم جناب شاہد فرید صاحب، مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن
موضوع: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولز کے لیے فی طالب علم معاوضے میں مناسب اضافہ کی درخواست
محترم صاحبان!
نہایت ادب و احترام سے گزارش ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے پارٹنر سکولز گزشتہ کئی برسوں سے حکومتِ پنجاب کے شانہ بشانہ صوبے کے بچوں کو معیاری، کم خرچ اور معیاری تعلیم کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان اداروں کی خدمات کو نہ صرف والدین بلکہ تعلیمی حلقوں میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
پارٹنر سکولز کے اساتذہ محدود وسائل کے باوجود شب و روز محنت، لگن اور خلوص سے طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کر رہے ہیں۔ یہی محنت ہے کہ ہمارے طلبہ بورڈ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر رہے ہیں، جبکہ کھیلوں، ہم نصابی سرگرمیوں اور دیگر تعلیمی میدانوں میں بھی PEF پارٹنر سکولز کے بچے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
لیکن افسوس کے ساتھ عرض ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اور غیر معمولی اضافے کے باوجود پارٹنر سکولز کے فی طالب علم معاوضے میں گزشتہ کئی سالوں سے مہنگائی کے تناسب سے مناسب اضافہ نہیں کیا گیا۔ بجلی، کرایہ، اسٹیشنری، کتابیں، فرنیچر، عمارت کی دیکھ بھال، اساتذہ کی تنخواہوں اور دیگر ضروری اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث پارٹنر سکولز شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
ہماری معزز قیادت سے مؤدبانہ **اپیل ہے کہ PEF پارٹنر سکولز کے فی طالب علم معاوضے پر ازسرِنو غور کرتے ہوئے موجودہ مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے تناسب سے ایک مناسب اور قابلِ عمل اضافہ منظور فرمایا جائے، تاکہ یہ ادارے مزید بہتر انداز میں اپنی تعلیمی خدمات جاری رکھ سکیں اور اساتذہ کو بھی ان کی محنت کے مطابق بہتر سہولیات فراہم کی جا سک��ں۔
ہمیں امید ہے کہ تعلیم دوست وزیرِاعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ، محترم وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات صاحب اور محترم ایم ڈی PEF شاہد فرید صاحب پارٹنر سکولز کے اس دیرینہ مسئلے کو ہمدردانہ بنیادوں پر دیکھتے ہوئے فوری اور مثبت اقدام فرمائیں گے۔
آپ کا ایک مناسب اضافہ ہزاروں پارٹنر سکولز، لاکھوں طلبہ اور ان کے اساتذہ کے لیے حوصلے اور امید کا باعث بنے گا۔
اللہ تعالیٰ آپ کو پنجاب میں تعلیم کے فروغ اور لاکھوں بچوں کے روشن مستقبل کے لیے مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
@MaryamNSharif @RanaSikandarH @PEFPUNJAB @SchoolEduPunjab
@CMComplaintCell
@BBCUrdu @UNHumanRights
@Shahid_farid19
#PEFFamily #PunjabFreeEducation
ہر پھول کے کھلنے کا وقت الگ ہوتا ہے۔
ہر بچے کا ذہن اور صلاحیتیں مختلف ہیں۔
کبھی دو بچوں کا آپس میں موازنہ کر کے ان کا اعتماد ختم نہ کریں۔
#PEFFamily#کلاس_روم_سے_دنیا_تک
@Malik__jameel@Shahid_farid19
محترم جناب منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید سے گزارش ہے کہ جن سکول کی پیمنٹ رجسٹریشن کی وجہ سے رکی ہ��ئی ہے لیکن پارٹنر کی طرف سے رینیو کے لیے درخواست جمع ہے انکی پیمنٹ جاری کی جائے ۔
@Malik__jameel@Shahid_farid19@PEFPUNJAB
محترم جناب منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید صاحب اپ ایک تعلیم دوست شخصیت ہیں اپ پارٹنر کے مسائل کو اچھے سے سمجھتے ہیں جن سکول کی پیمنٹ کل جاری نہیں ہوسکی ان کی پیمنٹ جاری کی جائیں