*ہوئی مدت کہ تیریﷺ دید کو ترسی آنکھیں*
*ضبط جیسا بھی ہو کون اتنا صبر کرتا ہے*
*اور تیرے ﷺ ہجر کے مارے ہوئے بیماروں پر*
*نسخۂ لقمان بھی ہو ، کہاں اثر کرتا ہے*
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”لوگ کسی مجلس میں بیٹھیں اور اللہ کی یاد نہ کریں، اور نہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ( درود ) بھیجیں تو یہ چیز ان کے لیے حسرت و ندامت کا باعث بن سکتی ہے۔ اللہ چاہے تو انہیں عذاب دے، اور چاہے تو انہیں بخش دے“۔
(جامع ترمذی،۳۳۸۰)
آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ یہ وڈیو مجھے کس قدر اچھی لگی ھے کیونکہ اس میں کونٹینٹ پورے کا پورا ہمارا اپنا ہے اور ہماری قوم کےلوگوں کی محنت کو دیکھایا گیا ہے کہ ماڈرن ٹیکنالوجی اور جدید مشینری کے بغیر بھی وہ اپنا کام کس قدر محنت اور خوبصورتی سے کرتے ہیں❤️
باہر کے ملکوں میں فیملی سمیت رہنا آسان نہیں
Aiسے بنی سچی کہانی
دور کے ڈھول سہانے لگتے ہیں اور
ہر جگہ کے اپنے مسائل ہوتے ہیں بس نوعیت مختلف ہوتی ہے۔
اب یہ آپ خود سوچیں کہ کونسے مسئلے آپ برداشت کر سکتے ہیں اور کونسے نہیں۔
جہاں بھی رہیں اللہ کا شکر ادا کریں
کتنی بدنصیبی کی بات ہے کہ
موقعہ ہونے کے باوجود اپنا نام دربار اعلی میں نہ کہلوائے ! کثرت سے درود پڑھیئے!
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں۔
(ابوداؤد، 1531)
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا:
"لوگوں کو راضی کرنا ایک ایسا مقصد ہے جسے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ لہٰذا تم اس چیز کو لازم پکڑو جس میں تمہاری اپنی ذات کی اصلاح و بھلائی ہو۔
[مدارج السالکین (223/2)]
قالَ النبی ﷺ:
اُس شخص کی مثال جو اپنے رب کا ذکر (اللہ کو یاد) کرتا ہے اور اُس کی مثال جو اپنے رب کا ذکر نہیں کرتا، زندہ اور مردہ جیسی ہے.
بخاری 6407
(مشکوٰۃ 2263)
حدیث قدسی، الله تعالیٰ فرماتا ہے:
میں اپنے بندے کے ساتھ ہوتا ہوں جب وہ میرا ذکر (مجھے یاد) کرتا ہے، اور میرے (ذکر کے) ساتھ اُس کے ہونٹ حرکت کرتے ہیں.
ماجہ 3792
(مسند احمد 10981، 10988، 10989؛ حبان 815؛ تعلیقاً بخاری 7524؛ مشکوٰۃ المصابيح 2285)
حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کی خصوصى ریلیف اسکیم کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ 1 جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ موٹر سائیکل، چنگچی، رکشہ اور 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے مالکان اس اسکیم کے اہل ہیں۔ موٹر سائیکل و رکشہ ڈرائیورز کو ایک ٹوکن پر ہفتوار 500 روپے جبکہ 800 سی سی گاڑی مالکان کو 100 روپے فی لیٹر بچت (ماہانہ 30 لیٹر پٹرول) فراہم کی جا رہی ہے۔ شہری اپنا شناختی کارڈ، گاڑی کا نمبر، صوبے کا پہلا حرف اور رجسٹریشن کی تاریخ 9771 پر مفت SMS کریں اور پمپ جانے سے پہلے TOK لکھ کر 9771 سے ٹوکن حاصل کریں۔ مزید معلومات کے لیے https://t.co/cH7dbrjuEM پر وزٹ کریں۔
#PMFuelRelief #FuelReliefScheme #GovtOfPakistan #Pakistan
@GovtofPakistan@PMO_PK
یہ عمل باعث شرمندگی نہیں بلکہ قابل فخر ہے کیونکہ یہ ❤سنت❤️ہے اور اس ہاضمہ درست و تیز ہوتا ہے۔
آپ ﷺ جب کھانا کھاتے تو اپنی تینوں انگلیاں چاٹتے اور فرماتے: جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو اسے چاہیئے کہ لقمہ صاف کر کے کھا لے اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے۔
ابوداود، جز حدیث3845
200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر، نیا بلنگ فارمولا زیرِ غور
پاور ڈویژن نے بجلی کے نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے پروٹیکٹڈ فارمولے پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا، جس ماہ 200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال ہوگی اضافی نرخ بھی اسی ماہ لئے جائیں گے، 5 ماہ تک اضافی ادائیگیاں نہیں کرنی پڑے گی۔ ذرائع کے مطابق 200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال پر اضافی ریٹ اسی ماہ لینے کی تجویز ہے، موجودہ فارمولے کے تحت پروٹیکٹڈ صارف کو 6 ماہ تک اضافی ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔ صرف ایک بار 200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال پر پروٹیکٹڈ کیٹگری ختم کردی جاتی ہے، پروٹیکٹڈ صارف کو بھی اگلے 5 ماہ تک کم یونٹس کے باوجود اضافی نرخ ادا کرنے پڑتے ہیں۔