کسی دانا نے کہا تھا کہ جس کے ساتھ اچھائی کرو اس کے شر سے بچو
آج وہ مریم نواز کہ جس کے سر پر مولانا فضل الرحمن نے شفقت پدرانہ کا ہاتھ رکھا تھا،
وہ مریم نواز جس کی عزت پر آنچ آئی تو مولانا فضل الرحمن نے والد کا کردار ادا کیا
پنجاب کی زمین پر مولانا فضل الرحمن صاحب سے ہونے والے زیادتیوں پر چپ سادھے بیٹھی ہے،
محترمہ آپ نے مولانا کو والد کے برابر قرار دیا تھا کیا کل کو جب میاں نواز شریف کو نظربند کیا جائے گا تو بھی اسی طرح گنگ و خاموش رہیں گی ؟؟؟
یا تو تسلیم کرلو کہ آپ صرف کٹھ پتلی ہیں۔ اصل حکمرانوں کے سامنے بےبس ہیں ،
لاہور میں پاکستانی سیاسی تاریخ کا گھٹیا ترین انتقام لیا جا رہا ہے
جے یو آئی سرگودھا کے امیر راؤ عبدالقیوم کے بیٹے بیرسٹر راؤ حمزہ قیوم پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ حافظ نصیر احمد احرار
راؤ عبدالقیوم کا گھر اور ان کی فیکٹری بھی ریاستی جبر کے تحت ناجائز طور پر سیل کردی گئی ہے۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
ہم ان حکومتی جبر کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ حافظ نصیر احمد احرار
حکومت پرامن اور معزز شہریوں کے جان و مال سے کھیل رہی ہے۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
ان تمام جبر کے اقدامات کے باوجود سرگودھا جلسہ اپنے وقت پر ہوگا۔سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
جن حکمرانوں کے سروں پر دوپٹے ہم نے رکھے آج وہ ہمارے ساتھیوں کی جان و مال کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
آنے والے وقت میں ان تمام جبریہ اقدامات کا حساب ہوگا۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
جاری کردہ
شعبہ اطلاعات جے یو آئی پنجاب
برادرانِ وطن، جمعیۃ علماء اسلام کے مجاہد کارکنان،پاکستان بھر کے وکلاء کرام، دانشور طبقے اور بالخصوص لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے آج لاہور بار ایسوسی ایشن میں آل پارٹیز سیمینار کا انعقاد کیا اور مختلف سیاسی قائدین سمیت مجھے بھی وہاں اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔
لیکن مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس وقت ریاستی حصار میں ہوں،پورا لاہور شہر ریاستی رکاوٹوں سے بھرا ہوا ہے،تمام راستے بند ہیں، ناکے لگے ہوئے ہیں اور ایک مہذب شہری کو دانشوروں کی محفل میں جانے سے روکا جا رہا ہے۔
ان شاء اللہ یہ حصار ٹوٹیں گے،یہ رکاوٹیں دور ہوں گی،جبر کو کبھی دوام حاصل نہیں ہوتا، لیکن صبر کو پوری تاریخ میں ہمیشہ دوام حاصل رہا ہے۔
ہم اس وقت ملک میں امن کے داعی ہیں، امن کے پرچارک ہیں۔ قیامِ امن کے لیے ہم نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ہے اور یہ اپنی مٹی سے وفاداری کی بہت بڑی شہادت ہے۔
ہم نہ حکمرانوں سے اور نہ کسی ریاستی ادارے سے وطن سے وفا کا سرٹیفکیٹ لینے کے لیے آئے ہیں، بلکہ میں سمجھت�� ہوں کہ شاید اب یہ سرٹیفکیٹ لوگوں کو ہمیں دینا ہوگا۔ ان کی وفاداریاں مشکوک ہیں، ہماری وفاداریاں شک و شبہے سے بالاتر ہیں۔
وہ اپنی قوم کے خلاف، اپنے آئین کے خلاف اور اپنے قانون کے خلاف کیا سازشیں کر رہے ہیں اور کن سازشوں میں مصروف ہیں، ان شاء اللہ یہ بے نقاب ہوں گے۔
ہم ��اکستان کے عوام کو اور جمعیت علمائے اسلام کے ایک ایک کارکن کو سلام پیش کرتے ہیں، جو اس وقت استقامت کا پہاڑ بنا ہوا ہے اور کسی قیمت پر جبر کے سامنے سر جھکانے کے لیے تیار نہیں ہے۔
جہاں ہم وطنِ عزیز کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں اور اسے سینچنے کے لیے اپنا خون پیش کر رہے ہیں، وہاں وطن کو امن دینے والی قوتیں اپنی ہی سرزمین کو خون آلود کر رہی ہیں،انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، انہیں اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے، اپنی وفاداری اور حب الوطنی کا جائزہ لینا چاہیے۔
ہم کوئی کمزور جنگ نہیں لڑ رہے ہیں۔ ہماری ساری زندگی اور سو سال سے زیادہ کی تاریخ انہی قربانیوں سے عبا��ت ہے کہ ہم نے وطن سے محبت کی ہے، وطن سے وفا کی ہے اور کسی طاقتور کی غلامی کو قبول نہیں کیا ہے۔
26 نومبر کو سرگودھا میں جمعیۃ علماء اسلام ایک بہت بڑی کانفرنس کرنے جا رہی ہے، لیکن اس وقت ہمارے کارکن پورے سرگودھا ڈویژن میں ریاستی جبر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ لوگوں کے کاروبار بند کیے جا رہے ہیں، دکانوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔ اگر کسی کی کوئی فلور مل ہے تو اسے سیل کیا جا رہا ہے۔
��ہدیداروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ بھکر میں گرفتاریاں، میانوالی میں گرفتاریاں، خوشاب میں گرفتاریاں، سرگودھا میں گرفتاریاں اور اس کی تحصیلوں میں گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس طرح کارکنوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے تاکہ وہ عوام سے نہ مل سکیں اور اس جلسۂ عام کے لیے عوام کو منظم نہ کر سکیں۔
لیکن ہمارا عزم ہے کہ ہم نے یہ کانفرنس کرنی ہے، ہم نے اس کانفرنس کی طرف بڑھنا ہے۔
میں عوام سے براہِ راست اپیل کرتا ہوں کہ آپ اس اجتماع کو کامیاب بنائیں، اپنی حریت اور آزادی کا مظاہرہ کریں اور آئین کی بالادستی،قانون کی عمل داری اور جمہوریت کی پاسداری کے لیے خود کو پیش کریں۔
ہم عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،ہم پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، ہم اس ریاست کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور اس کے لیے ہم ایک آواز بن کر میدان میں ہیں۔
آج قومی اور ملی وحدت کا وقت ہے، اس کی ضرورت ہے اور پاکستان کے ہر شہری کو آج اپنا فرض سمجھنا چاہیے۔ ایسے وقت میں بہادری، جرأت اور بے باکی کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔
ہم میدان میں ہیں، بھرپور طور پر میدان میں ہیں اور ہم عوام کے شانہ بشانہ ان کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
میں یہ بات واضح کرتا چلوں کہ ہمارے خلاف ��یاستی قوتوں نے اس وقت اپنے رویوں میں شدت پیدا کی جب ہم نے قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر کے حوالے سے ان کے کردار کو بے نقاب کیا۔
ہم صوبہ خیبر پختونخوا ہو، صوبہ بلوچستان ہو، گوادر ہو، ساحلی علاقے ہوں، سندھ ہو، اس کے سمندری جزائر ہوں یا پنجاب کے عوام اور ان کے حقوق ہوں، ہم تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
یہ عوام کی ملکیت ہے، وفاق کی ملکیت نہیں، کسی ایک طاقتور ادارے کی ملکیت نہیں اور ہم اسے لوٹنے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتے۔
جب ہم نے ان کو بے نقاب کیا تو انہوں نے ریاستی قوت ہمارے خلاف استعمال کی۔ ہم ابھی صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں، لیکن استقامت کے ساتھ اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ان شاء اللہ اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
کہنے کو مریم نواز شریف پنجاب کی وزیر اعلی ہے لیکن اختیار اتنا بھی نہیں کہ مولانا فضل الرحمن کے ریاستی گھیراؤ کو ختم کر کے انہیں لاہور ہائی کورٹ بار میں خطاب کے لئے جانے میں مدد دے سکے 📢
#MaulanaFazlurrehman#وکلاء_مولانا_کےسنگ#محاصرہ_ختم_کرو#ایک_مولوی_سےڈرگئے
#بزدل_پنجاب_حکومت
#غیرقانونی_رکاوٹیں_بندکرو
کوئی بات نہیں صرف وکلاء کو نہیں اب تو دنیا کو مولانا سنائیں گے۔ ملینز لوگوں نے مولانا کی تقریر سنی۔ حکومت لاکھ طاقت استعمال کریں عقل کہاں سے لاؤ گے۔وہ تو مولانا کے پاس ہے۔
میں نے اتنا گیا گزرا احمق نظام نہیں دیکھا جو کسی سیاستدان کی آواز کو جبر سے دبانے کی کوشش کرتے ھوئے یہ سمجھ لے کہ آواز دبالی گئی ھے ان کو سیاست کی اس ضرب و تقسیم کا ادراک ھی نہیں ھے، آج مولانا فضل الرحمن صاحب کو لاھور بار کے پروگرام سے روک کر یہ سمجھا گیا کہ ان کی آواز نہیں جائے گی لیکن ریاست کی اس ضرب نےانکی آواز اور ان کے بیانیے کو سیاسی طور پرسو سے ضرب دیتے ھوئےھر طرف پھیلادیا ھے
جمعیت علماء اسلام کے کارکنو!!! پاکستان کے آزاد منش باسیو!! حکومت اور اداروں کی ان حماقتوں کو انجوائے بھی کرو اور اس سے فائدہ بھی اٹھاؤ
آج کی جیت آپ کو مبارک
#وکلاء_مولانا_کےسنگ
#محاصرہ_ختم_کرو
#ایک_مولوی_سےڈرگئے
#بزدل_پنجاب_حکومت
#غیرقانونی_رکاوٹیں_بندکرو
بڑے میاں ، چھوٹے میاں ،اور بیٹی صاحبہ،،احسان کا صلہ،،
دینے کا کیا نرالا انداز ہے؟
آپ حضرات جس سیاسی برتن میں کھاتے رہے ۔
۔۔۔۔۔اسی میں چھید ۔۔۔۔۔واہ یہ ہے،،شرفاء،،پنجاب۔۔۔۔۔
۔۔کا اپنے محسن کے ساتھ شریفانہ سلوک۔۔
لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سن لیں اگر آپ نے ہمارے مہمان کو ریلیز نہ کروایا تو پھر آپکے ساتھ بھی بہت کچھ ہوگا”۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا مولانا فضل الرحمان کو محصور کرنے پر شدید ردعمل
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان گزشتہ شب لاہور پہنچے
آج انہیں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر وکلاء سے خطاب کرنا ہے
اس وقت پنجاب پولیس نے ان کی قیام گاہ کے باہر اہلکار تعینات کرکے انہیں باہر آنے سے روک دیا ہے
مولانا فضل الرحمٰن ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔ انہیں رہائش گاہ سے باہر آنے سے روکنا بنیادی شہری آزادی اور جمہوری روایات کے منافی ہے،کامران مرتضٰی
سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن کسی رہنما کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں،سینیٹر کامران مرتضیٰ
پولیس فوری طور پر رکاوٹیں ختم کرے اور مولانا فضل الرحمٰن کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دی جائے،کامران مرتضٰی
پولیس نے سوسائٹی میں بھاری نفری تعینات کی
پولیس نے سوسائٹی کے مین گیٹ پر بھی نفری تعینات کی
پولیس نے سوسائٹی کے مین گیٹ پر کنٹینر رکھ ��یا
پولیس سوسائٹی کے رہائشیوں کو بھی انے جانے سے رک دیا
کل کوئٹہ میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس کو آج سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی نے لائیو نشر کیا۔ یعنی پریس کانفرنس کے 24 گھنٹے بعد بھی اس کی ویڈیو پی ٹی وی پر لائیو نشر کی جا سکتی ہے۔
اگر پی ٹی وی یونین کونسل کی سطح کے لوگوں کی پریس کانفرنسز اور سرگرمیوں کو بھی لائیو کوریج دے سکتا ہے تو پھر قومی سطح کی سیاسی قیادت کو کوریج دینے میں کیا رکاوٹ ہے؟
ہمت کریں! مولانا فضل الرحمٰن کی کل پشاور ہائی کورٹ بار میں ہونے والی تقریر اور آج راشد محمود سومرو کی تقریر بھی پی ٹی وی پر لائیو نشر کریں۔
پھر قوم خود فیصلہ کرے گی۔۔۔۔۔
@TararAttaullah@PTVNewsOfficial@MoIB_Official
معاشی خودمختاری کا خواب اور آج کی حقیقت
پاکستان معاشی آزادی کے خواب کے ساتھ بنا تھا، مگر آج برآمدات، درآمدات، پیداواری صلاحیت، جی ڈی پی کی شرح نمو، روپے کی قدر اور مہنگائی کی صورتحال ہمارے سامنے ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے سوال اٹھایا کہ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، ایران، افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ہماری معاشی حالت کیا ہے؟ آخر اس زبوں حالی کا ذمہ دار کون ہے؟
قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا پشاور بار سے خطاب
#وکلاءکنونشن_پشاور
#سیاست_نہیں_حفاظت_کرو
#غلام_حکومت
#سرگودھاجلسہ_توہوگا
#سندھ_کا_یوم_احتجاج
زیر عتاب جے یو آئی کا تو واضح مؤقف ہے کہ نئے صوبے وسائل پر قبضے اور سیاسی جماعتوں کا خاتمہ کرنے کے لیے بنائے جا رہے ہیں۔ سوچ سمجھ کر بات کرنے کی شہرت رکھنے والے مولانا فضل الرحمن اپنی تقاریر میں آئینی ترامیم کے ذریعے اختیارات ایک عہدے پر مرتکز ہونے پر اعتراض اٹھا چکے ہیں۔ عدالتی کارروائیوں سے استثنا کو غیر اسلامی اور غیر اخلاقی قرار دیا ہے، تو ساتھ ہی معدنیات کے حصول اور فروخت کے ممکنہ منصوبوں پر مسلسل خدشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔اب اگر مقتدرہ جے یو آئی کو فکس کرنا چاہتی ہے تو اس کی وجہ صاف نظر آ رہی ہے۔ لیکن جے یو آئی نے طے کر لیا ہے کہ وہ ٹکراؤ کرکے نو مئی جیسا موقع نہیں دے گی۔ کارکنوں کو اشتعال میں نہ آنے اور جیلوں میں جانے کے لیے تیار رہنے کا کہہ دیا گیا ہے۔