*ایک سعودی شخص نے سُوڈان میں ایک لڑکی سے شادی کی۔ اللہ تعالیٰ نے اُس خاتون سے اُسے ایک لڑکا عطا کیا۔ پھر اُس نے اُس سُوڈانی خاتُون کو طلاق دے کر اُس نو مولُود کو لے کر سعودی عرب چلاگیا۔ پھر اُس نے اپنے بیٹے کو بتایا کہ تیری ماں مرچُکی ہے۔ جب یہ بچہ 30 سال کی عُمر کو پُہنچا تو باپ نے بیٹے کے سامنے اعتراف کیا کہ اُس کی ماں سُوڈان میں زندہ ہے۔ یہ لڑکا سعودیہ کی مشہُور فٹبال کلب " النصر" کا کھلاڑی عبداللہ خوجلی ہے۔ ایک ٹی وی چینل نے خوجلی کی اُس کی ماں سے مُلاقات کا انتظام کروایا۔ ماں سُوڈان سے بیٹے کے علم کے بغیر اس پروگرام میں شامل ہوئی۔ ماں کی بیٹے سے پہلی مُلاقات کا منظر مُلاحظہ فرمائیے