وزیر اعلیٰ @MaryamNSharif بتائے کسان مافیا سے آپ کا مطلب کیا؟ شوگر مافیا قرضہ مافیا جاگیردار مافیا آئی پی پیز مافیا کیوں نہیں کہتی کیونکہ ن لیگ اس مافیاز میں شامل ہیں اسی لیے انکا نام کیوں نہیں لیتی
@Inqilabi55#آئی_پی_پیزکافاتح_حافظ_نعیم
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر جناب رضا امیری مقدم سے ملاقات ہوئی۔ غزہ اور لبنان پراسرائیلی جارحیت اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مسلم ممالک اور عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت اہم موضوع رہا۔ پاک ایران گیس پائپ لائن پر بھی گفتگو ہوئی۔
امریکی صدارتی معرکہ میں دونوں امیدوار امن کے لیے نہیں بلکہ جنگ پر الیکشن لڑ رہے ہیں، دونوں کے درمیان مقابلہ اس بات پر ہے کہ صیہونی عزائم کو زیادہ تقویت کون پہنچا سکتا ہے، کون ہے جو اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم میں زیادہ بڑا معاون و مدد گار ثابت ہوگا؟
یہ ہے انسانی حقوق کا چمپئن امریکا!
نتن یاہو پوری دنیا کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا نہ وہ اس کی طاقت و اہلیت رکھتا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے 100 فیصد ذمے دار امریکہ اور برطانیہ ہیں۔ اسرائیل جو کچھ کررہا ہے وہ امریکہ اور برطانیہ کی مکمل حمایت سے کررہا ہے، ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل تھا۔ یہ اسرائیل تھا جس نے پہل کی اور تہران میں اسماعیل ہانیہ کو نشانہ بنایا۔مسلم دنیاکے باقی حکمران بھی غیرت پکڑیں، اگر امریکہ اور برطانیہ اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوسکتے ہیں تو آپ کیوں اہل غزہ کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے؟