ہڑتال کو کامیاب بنانے پر تمام سیاسی و سماجی طبقات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی 24 جون کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کو بلوچ عوام نے تاریخی انداز میں کامیاب بنا کر ریاست کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ وہ بی وائی سی کی قیادت کے خلاف سنائے گئے غیر منصفانہ، متنازع اور سیاسی انتقام پر مبنی فیصلوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ بلوچستان کے طول و عرض میں عوام، تاجر برادری، سیاسی و سماجی تنظیموں، طلبہ، وکلاء اور مختلف عوامی حلقوں نے ہڑتال کو کامیاب بناکر ثابت کر دیا کہ ریاستی جبر اور انتقامی کارروائیوں کے ذریعے بلوچ عوام کے اجتماعی سیاسی شعور کو نہ دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان کی مزاحمت کو شکست دی جا سکتی ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی ان تمام عوامی طبقات، تاجر برادری، سیاسی و سماجی تنظیموں، طلبہ تنظیموں، سیاسی کارکنوں، وکلاء، بار ایسوسی ایشنز، انسانی حقوق کے کارکنوں اور جمہوری قوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اس عوامی مزاحمت میں اپنا کردار ادا کیا۔ بلوچ عوام کی یہ یکجہتی اس حقیقت کا اعلان ہے کہ وہ اپنے سیاسی رہنماؤں، قومی وقار، بنیادی انسانی حقوق اور انصاف کے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ 24 جون کی شٹر ڈاؤن ہڑتال اس عوامی مزاحمت کا صرف ایک مرحلہ تھا؛ اسیر رہنماؤں کی رہائی، سیاسی انتقام کے خاتمے، انصاف کے حصول اور انسانی و جمہوری حقوق کی بحالی تک ہماری پُرامن مگر غیرمتزلزل مزاحمتی جدوجہد پہلے سے زیادہ قوت، عزم اور عوامی حمایت کے ساتھ جاری رہے گی۔
نوشکی: مرکزی شاہراہ پر گاڑیاں نذرآتش
نوشکی میں مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران دو گاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔
نوشکی کے علاقے مل میں کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ پر ایک بوزر سمیت دو گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا ہے۔
مذکورہ شاہراہ پر آج یہ دوسرا واقعہ ہے۔
بلوچ بیٹی کو عمر قید کی سزا، بلوچ روایات اور غیرت کے دعوؤں پر سوالات
خان آف قلات خان سلیمان داؤد بلوچ کا سرداروں اور نوابوں کو مخاطب کرتے ہوئے سخت ردعمل
“کہاں ہیں وہ بے ضمیر سردار اور نواب جو بلوچ مزاحمت کاروں کے بارے میں کہتے تھے کہ یہ بلوچ روایات کے خلاف ہے کہ ”
#BehindYouCDF
*بلوچستان میں جو ہورہا ہےوہ تباہی ہے،آپ کے پاس وقت بہت کم ہے، محمود خان اچکزئی*
*شہباز بھائی، آج آپ بلوچوں کو بلائیں اور بولیں آپکے وسائل پر پہلا حق آپکا ہے، پاکستان ہماری بدکاریوں کی وجہ سے ایک بار ٹوٹا ،خدارہ ایسی غلطی دوبارہ نہ دہرائیں،قائد حزب اختلاف کا اسمبلی میں خطاب*
کوئٹہ:بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر بی وائی سی رہنماؤں کی جیل میں قید اور عمر قید کی سزا کے خلاف بی وائی سی کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال
#Drmarangbaloch#LaPerritaDeMonsiváis#pakistanyouth
بی وائی سی کےقائدین کو دی جانےوالی قیدکی سزاؤں کو بلوچ اُولس ناپسندیدگی کی نظرسےدیکھ رہی ہے۔اس نوعیت کےفیصلےبلوچ عوام اورریاست کےدرمیان موجود دوریوں میں مزیداضافہ کر رہے ہیں۔لاپتہ افراد،حق حکمرانی،وسائل پہ دسترس
#درود_وسلام