سوال
اپنی حاجت پوری کرنے کے لیے آیتِ کریمہ دن میں کتنی بار پڑھنی چاہیے؟ اور پورا وظیفہ کتنا ہے؟ اور کتنے دن میں پورا کر سکتے ہیں؟
جواب
حدیث شریف میں ہے کہ حضرت یونس علیہ السلام نے مچھلی کے پیٹ میں جو دعا مانگی”لا إِلٰهَ إِلاَّ أنتَ سُبحانَک إني کنتُ مِنَ الظَّالمِین“ کوئی بھی مسلمان کسی بھی چیز کے لیے اللہ تعالیٰ سے اس دعا کے ذریعے دعا کرے تو اللہ پاک اس کی دعا ضرور قبول فرمائیں گے۔ تاہم آیتِ کریمہ کے وظیفے کے لیے کسی روایت میں کوئی خاص تعداد مقرر نہیں کی گئی، بزرگوں نے اپنے تجربات کی روشنی میں مختلف حاجات کے لیے مختلف تعداد بیان کی ہے، لہٰذا ایک مجلس میں 111 مرتبہ بھی پڑھ سکتے ہیں، اور بعض بزرگوں نے مشکلات کے حل اور دعا کی قبولیت کے لیے رات کی تاریکی اور حجرے کی تنہائی میں 313 مرتبہ یہ آیتِ کریمہ پڑھ کر دعا کرنے کو مجرب کہا ہے۔ اور اگر لم��ا وظیفہ کرنا ہو تو ستر ہزار یا سوا لاکھ یا ڈیڑھ لاکھ مرتبہ پڑھ لیں۔ اس صورت میں ضروری نہیں کہ ایک شخص ایک ہی مجلس میں پڑھے، مختلف لوگ مختلف مجالس میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔
”عن سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه عن النبي صلی الله علیه وسلم قال: دعوة ذي النون إذ هو في بطن الحوت ”لا إِلٰهَ إِلاَّ أنتَ سُبحانَک إني کنتُ مِنَ الظَّالمِین“ لم یدع بها مسلم ربه في شيء قط إلا استجاب له"․ (روح المعاني، ۹/۸۱، دار الکتاب، بیروت)فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144010200397
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
یہ وقت شروع ہوچکا ہے!!!
سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ فرماتے ہیں:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مسجد، مسجد ِفتح (جبل سلع پر واقع ایک مسجد) میں دعا ک�� پیر والے دن، پھر منگل والے دن، اور پھر بدھ والے دن، اور پھر بدھ والے دن دو نمازوں کے درمیان (ظھر، عصر) دعا قبول ہوگئی۔ سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ مزید فرماتے ہیں: پس مجھے جب بھی کوئی شدید ضرورت (پریشانی، یا کوئی حاجت) پیش آتی تو میں اس گھڑی کو تلاش کرتا، تو میں اللہ سے بدھ والے دن ان دو نمازوں کے درمیان اس گھڑی میں دعا کرتا، اور دعا ضرور قبول ہوتی۔ الادب المفرد 704، شیخ البانی نے اسکی سند کو قابل اعتبار قرار دیا ہے البتہ کئی ایک علماء نے اس روایت کو ضعیف بھی کہا ہے۔
امام ابن تیمیہ ؒ فرماتے ہیں:
اس حدیث پر ہمارے کچھ اصحاب اور دیگر لوگ عمل کرتے ہیں، پس وہ اس میں دعا کی قبولیت ��ی گھڑی تلاش کرتے ہیں، جس طرح سیدنا جابر ؓ سے نقل ہوا، اور جابر رضی اللہ عنہ سے دعا کو تلاش کرنا اس مکان (مسجد) میں نقل نہیں ہوا بلکہ اس زمان (گھڑی) میں نقل ہوا ہے۔
اقتضاء الصراط المستقیم
شیخ السلام امام ابن تیمیہ ؒ 1/433
ری پوسٹ کرکے زیادہ سے صدقہ جاریہ بننے کا سبب بنیں، جزاک اللہ
لبیک اللہم لبیک،لبیک لا شریک لک لبیک،
اِنَّ الحمدَ والنِّعمۃَ لکَ والمُلک، لاشریک لک۔
شدید گرمی کیوجہ سے حاجیوں پر واٹر سپرے کیا جا رہا ھے۔ اللہ کریم سبکو حج کی سعادت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا ثم آمین🤲
*دنیا میں مالدار بننے کا وظیفہ!*
نبی علیہ الصلاۃ والسلام کا فرمان ہے۔
جو شخص جمعہ کی نماز کے بعد یہ عمل کرے۔
ان شاءاللہ 🤲 اگلا جمعہ آنے سے پہلے اللّٰه تعالیٰ اس شخص کو غنی (مالدار) کریں گے ۔
دوسری روایت میں اس کی یہ فضیلت بھی آئی ہے کہ اس شخص کی سو حاجات بھی اللّٰه تعالیٰ پوری فرمائیں گے ستر دنیا میں اور تیس آخرت میں ۔
*وہ عمل یہ ہے۔*
⬅️ سو مرتبہ سورہ اخلاص (قل هو اللّٰه احد،الخ )
⬅️ سو مرتبہ درود شریف ۔
⬅️ ستر مرتبہ یہ دعا ��ڑھے ۔
أللَّهُمَّ إكفِني بِحَلالِك عَنْ حَرَامِكَ وَ أغْنِي بِفَضْلِكَ عَن مَّنْ سِوَاكَ.
( بحوالہ: طبرانی)
ذكر الطبراني أن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: من قرأ بعد صلاة الجمعة: "قل هو الله احد" مائة مرة، و"صلى على النبي" مائة مرة، وقال: "اللهم اكفني بحلالك عن حرامك واغنني بفضلك عمن سواك " سبعين مرة، لم تمر جمعتان حتى يغنيه الله". وزاد فى الرواية: "وقضى الله له مائة حاجة، سبعين من حوائج الآخرة ، وثلاثين من حوائج الدنيا".
(حضرت مولانا پیر سید محمد شاہ قریشی نقشبندی صاحب دامت برکاتہم العالیہ)
ضبط و تحریر:
مفتی اکرام اللّٰه نقشبندی
#وظائف #رزق #غنی #مالداری
فلسطینی قیدیوں کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان کے لیے چھانسیاء دینے کا قانون پاس ہو چکا ہے، لیکن انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ کم از کم عوام کو بولنا اور احتجاج کرنا چاہیے تاکہ ان مظلوم قیدیوں کی حالت بہتر ہو سکے۔
🇵🇸
“ایران نے ابھی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دو کہانیاں دکھائی گئی ہیں۔
ایک طرف ایک چھوٹی لڑکی اسکول جانے کے لیے تیار ہو رہی ہے، اور دوسری طرف ایک امریکی فوجی اسی اسکول پر بمباری کی تیاری کر رہا ہے جہاں وہ لڑکی پڑھتی ہے۔
انتہائی ہولناک۔”